کتاب پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن 6000 - تدریس
عنوان ضابطہ - کمرۂ جماعت کا انتظام
کوڈ 2-602
حیثیت فعال
اختیار کردہ 26 جون، 2019

تدریس
ضابطہ 2-602
کمرۂ جماعت کا انتظام

گروپنگ - تمام لیول


تدریس کو طلباء کی ترقیاتی ضروریات اور خصوصیات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا جائے گا۔ طلباء کی تدریسی ضروریات پوری کرنے کا ایک طریقہ لچکدار تدریسی گروپنگ ہے۔ اگرچہ گروپنگ کا طریقہ سکول کی عمارت کے لیول پر متعین کیا جائے گا، گروپنگ میں گنجائش ہونی چاہیے،

ریاستی اور وفاقی ضوابط کی پیروی میں، طلباء کی کچھ تدریسی گروپ بندی مناسب ہو سکتی ہے؛ تاہم، اس بات کا ثبوت موجود ہے کہ طلباء کی تعلیمی کامیابی کے لیے متنوع گروپ بندی فائدہ مند ہے۔ اسی طرح، ان طلباء کی گروپ بندی کے ثبوت بھی ہیں جن کی کم کامیابی اور کم خود افادیت میں کم صلاحیت کے نتائج ہیں۔ لہذا، گروپ بندی کے عمل میں جس کے نتیجے میں ایسی "ٹریکنگ" جس میں طلباء کو "کم درجے کے گروپ" میں تفویض کرنے کی گنجائش نہیں ہو گی، وقوع پزیر نہیں ہوں گے۔ ایک طالبعلم/طالبہ کی کلاس کی اسائنمنٹس کو انفرادی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ کرنا چاہیے اور کمرۂ جماعت کے اندر انفرادی اختلافات پر بات کرنے کے لیے مختلف اقسام کی تدریسی حکمت عملیاں متعارف کرانی چاہیے۔ اس بات کی تسلی کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ جس کمرۂ جماعت میں بہت سی مختلف صلاحیتوں والے طلباء موجود ہیں ان کی تدریسی ضروریات کو دوبارہ گروپ بندی کے ذریعے پورا کیا جائے۔ جب لچکدار گروپ بندی پر عمل کیا جاتا ہے تو اس سے پہلے مختلف قسم کی پری- اسسمنٹ کی جاتی ہیں تاکہ طلباء کی تدریسی ضروریات کا تعین کیا جا سکے۔

سکول میں ہونے والی کسی قسم کی گروپ بندی سے قطع نظر، یہ پرنسپل کی ذمہ داری ہے کہ وہ درج ذیل کی روک تھام کرے:
1. طلباء کی ایسی گروپ بندی جس کا نتیجہ "ٹریکنگ" ہو۔

2. دن کے زیادہ حصے کے دوران کمزور طلباء کو اکٹھے رکھنا۔

3. مخصوص کمرۂ جماعتوں میں اقلیتی طلباء کی غیر متناسب تعداد رکھنا۔

4. مخصوص کمرۂ جماعتوں میں مخصوص طرزعمل والے طلباء جو چیلنج ہیں کی غیر متناسب تعداد رکھنا۔

5. انگریزی متعلمین کی گروپ بندی ہر طالبعلم/طالبہ کی زبان کے تفویض کردہ منصوبہ کی مطابقت میں بنایا جائے گا۔

6. خصوصی تعلیم والے طلباء کی گروپ بندی ورجینیا سٹیٹ کے ضوابط کے مطابق کی جائے گی (ضوابط جو خصوصی تعلیم کے پروگراموں کے لیے ہیں)۔

متعلقہ لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ اور ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ اینڈ پروفیشنل لرننگ سے اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔