کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 600 - تدریس
عنوان: ضابطہ - پروگرام آف سٹدی - پیش کردہ کورس کا اضافہ
کوڈ: 1-610.06
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 22 فروری، 2017

تدریس

ضابطہ 1-610.06

پروگرام آف سٹدی - پیش کردہ کورس کی اضافہ

ایسے سکولز جو ایسے کورسوں کی مزید پیشکش کرہے ہیں، اور یہ کورس پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز( PWCS) کی ماسٹر کورس فائل میں شامل نہیں ہیں، انہیں درض ذیل طریقے کو اپنانا ہوگا:

  1. منسلکہ I،II A یا B ، اور III میں موجود درخواست فارم کو استعمال کرتے ہوئے، نئے کورس کی درخواست پر کام کرنے کے لیےمتعلقہ سپروائزر برائے نصاب سے اشتراک عمل کیا جائے۔ سپروائزر درج ذیل کے لیے ذمہ دار ہوں گے:
    1. کورس کو سٹیٹ اور مقامی کی موجودہ شرائط کے مطابق کرنا ( بشمول سٹوڈنٹ سسٹم سے کورس کوڈز حاصل کرنا)،
    2. محکمہ تعلیم ورجینیا( مثلاً کیئریر و ٹیکنیکل ایجوکیشن) کی شرائط کو پورا کرنا۔
    3. نصاب کی تشکیل کیلئے موزوں بجٹ مختص کرنا، اور
    4. کورس کیلئے تدریسی مواد کا جائزہ لینا اور اسے کورس کیلئے منتخب کرنا۔
  2. متعلقہ سپروائزر برائے نصاب کو تجاویز جمع کرانے کی حتمی تاریخ 1 جون ہے۔
  3. سپروائزر برائے نصاب تمام تدریسی مضامین سے متعلق پروگراموں اور سکول ڈویژن بھر کے تدریسی پروگرام پر نئے کورسوں کے متعارف کرنے کے اثرات کا تعین کرنے کے لیے اشتراک عمل کریں گے۔ سپروائزرز کو اختیار ہے کہ وہ ڈائریکٹر برائے سٹوڈنٹ لرننگ کو سفارشات پیش کریں۔
  4. 1 جولائی تک، ڈائریکٹر برائے سٹوڈنٹ لرننگ درخواست کا جائزہ اور تمام پروگراموں برائے سٹڈیز میں اضافے کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ لرنگ و اکاؤنٹبیلیٹی کو پیش کریں گے۔
  5. مجوزہ کورس اور نصاب کے فریم ورک سپرنٹنڈنٹ کو منظوری کے لیے 1 ستمبر تک بھیج دینے چاہیے۔
  6. مجوزہ کورس حتمی منظوری کے لیے سکول بورڈ کی نومبر کے پہلے اجلاس میں پیش کیے جائیں گے۔
  7. بورڈ کی منظوری کے بعد، ڈائریکٹر برائے سٹوڈنٹ لرننگ (یا نزمزد) اس کورس کو اگلے تعلیمی سال میں نافذ کرنے کے لیے سکول کے پرنسپل صاحبان کے ساتھ مل کر کام کریں گےاور کورس کے ابتدائی نفاذ کو برقرار رکھیں گے۔
  8. منظور شدہ کورسوں کو کورس کی ماسٹر فائل، کورس کیٹلاگ میں شامل کیا جائےگا، اور فرقری کے شروع میں داخلوں کیلئے دستیاب کیا جائے گا۔
  9. کورس تجویز کرنے والے سکول (سکولوں) کی جانب سے منظورہ شدہ کورسز آنے والے ستمبر میں نافذ کیے جائیں گے۔
  10. منظور شدہ کورسز تمام سکولوں کی جانب سے پروگرام کی مطابقت، طالب علم کی دلچسپی، استاد کی سرٹیفیکیشن، استاد کی تیاری، دستیاب سہولیات اور وسائل اور سکول کے بجٹ کی مناسبت سے پیش کیے جا سکتے ہیں بعض کورس صرف اور صرف اہم یا خصوصی پروگرام کو دیے جائیں گے۔
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد) 2020 میں اس پالیسی کا جائزہ لینے کے لئے ذمہ دار ہے۔

کراس حوالہ جات

منسلکہ I کے PDF ورژن کے لیے یہاں کلک کریں

منسلکہ IIA کے PDF ورژن کے لیے یہاں کلک کریں

منسلکہ IIB کے PDF ورژن کے لیے یہاں کلک کریں

منسلکہ III کے PDF ورژن کے لیے یہاں کلک کریں