کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 600 - تدریس
عنوان: ضابطہ - بیس سکول کے علاوہ دوسرے سکول میں پیش کردہ کورسوں میں داخلہ
کوڈ: 2-610.06
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 14 فروری، 2018

تدریس

ضابطہ 2-610.06

بیس سکول کے علاوہ دوسری جگہ پیش کردہ کورسوں میں داخلہ

درج ذیل شرائط کے تحت، طلباء کو بعض ایسے کورسز میں داخلہ لینے کی اجازت دی جا سکتی ہے جو بیس سکول میں پیش نہیں کیے جاتے:
  1. درخواست کردہ کورس بیس سکول میں دستیاب نہیں ہے؛
  2. داخلہ قبول کرنے والا سکول طالبعلم کے شیڈول کے مطابق تعلیمی دن کے شروع یا آخر میں اس کو داخلہ دے سکتا ہے؛
  3. مطلوبہ کورسز کے لیے کسی دوسرے سکول میں جانے والے طالبعلم کی طرف سے مطلوبہ تدریسی وقت کے ڈیڑھ گھنٹے کا مقررہ وقت کم نہیں کیا جاتا ہے۔
  4. ٹرانسپورٹیشن فراہم کرنا طالبعلم کے گھرانے کی ذمہ داری ہو گی۔ البتہ، اس صورت میں کہ دو سکولوں کو زیادہ کورس کی پیشکش حاصل کرنے کے لیے جوڑا جاتا ہے، سکول ڈویژن کی طرف سے ٹرانسپورٹیشن فراہم کی بھی جا سکتی ہے اور نہیں بھی؛
  5. والد/والدہ یا سرپرست طالبعلم کے سفر میں موجود خطرے کو تسلیم کرتے ہوئے والدین کی اجازت کا فارم (منسلکہ) مکمل کرتے ہیں اور ان خطرات کی روشنی میں اس طرح کے سفر کی اجازت دیتے ہیں؛
  6. بیس سکول میں کوئی دوسرا متبادل نہیں ہے؛
  7. اجازت صرف اسی مدت تک کے لیے ہو گی جب تک طالبعلم منتخب کورس میں داخل ہے؛ اور
  8. طالبعلم اپنے بیس سکول میں تمام غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لے گا۔
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔
اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔

کراس حوالہ جات

منسلکہ I کے PDF ورژن کے لیے یہاں کلک کریں