کتاب پالیسیاں اور ضوابط

سیکشن 600 - تدریس

عنوان ضابطہ - پروگرام کی جانچ اور تحقیقی سرگرمیاں: تحقیق/ سروے/ جانچ

کوڈ 1-612

حیثیت فعال

اختیار کردہ 9 دسمبر، 2015

تدریس
ضابطہ 1-612
پروگرام کی جانچ اور تحقیقی سرگرمیاں: تحقیق/ سروے/جانچیں


I. تحقیق کی اقسام

تحقیقی سرگرمیوں کی تیاری اور اطلاق میں تحقیق کی درج ذیل اقسام زیر غور ہوں گی:
A. بیرونی تحقیق

بیرونی تحقیق کا اطلاق درج ذیل پر ہوتا ہے:
1. PWCS کے ملازمین اور طلباء سمیت افراد، گروپوں، اور اداروں کی طرف سے تمام درخواستیں جو PWCS میں تحقیقی سرگرمیاں کرنا چاہتے ہیں یا تحقیقی مقاصد کے لیے قابل شناخت اور/یا نا قابل شناخت معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

2. PWCS طالبعلم/طالبہ یا ملازم کا ڈیٹا جو بصورت دیگر ورجینیا فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ کے تحت عوام کے لیے دستیاب نہیں ہے، جس کا ذکر سکول بورڈ کے ضابطہ 1-912 میں کیا گیا ہے۔

3. PWCS کے ملازمین یا طلباء سمیت محققین کی درخواستیں جو تحقیق یا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی سرگرمیاں کرنا چاہتے ہیں جبکہ وہ PWCS میں ملازمت سے متعلقہ ذمہ داریوں کا حصہ نہ ہوں (جیسے کورس کی شرائط، ایڈوانس ڈگریاں، یا سرٹیفکیشن کو جاری رکھنا)۔

تمام بیرونی تحقیق کسی قسم کی تحقیق سے متعلق سرگرمیاں شروع کرنے سے پہلے پروگرام کی جانچ اور منظوری کے لیے جمع کرائی جانی چاہیے۔ B. اندرونی PWCS کی تحقیق

B.

PWCS کی اندرونی تحقیق

PWCS کی اندرونی تحقیق کا اطلاق اندرونی طور پر جاری پروگرام کی تحقیق اور سرگرمیوں سے ہوتا ہے، پروگراموں اور خدمات کو بہتر بنانے کے مقصد سے کی جاتی ہیں جنہیں بیرونی تحقیق کی منظوری کے لیے نہیں سمجھا جائے گا۔ سکول ڈویژن کا عملہ جو پروگرام کی جانچ اور تحقیقی پروجیکٹ شروع کرتا ہے وہ تمام مقامی، ریاستی اور وفاقی اصولوں پر عملدرآمد کا پابند ہو گا جو شرکاء کے تحفظ سے متعلق ہیں (مثلاً، رازداری، والد یا والدہ کی اجازت اور طالبعلم/طالبہ کی معلومات تک رسائی)۔

سکول پرنسپل اپنے سکول میں ہونے والے تمام اندرونی پروگرام کی جانچ اور تحقیقی سرگرمیوں کے ذمہ دار ہوں گے، ان میں طالبعلم/طالبہ کی تنظیموں، والد یا والدہ کی تنظیموں وغیرہ کی طرف سے کی گئی سرگرمیاں شامل ہیں۔ پرنسپل تمام اندرونی طور پر شروع ہونے والے پروجیکٹ کے آغاز سے قبل ان کا جائزہ لیں گے اور منظوری دیں گے۔ ان ہاؤس تحقیقی سرگرمیوں کو پروگرام ایویلیوایشن کے پاس جمع کروانا مطلوب نہیں ہو گا۔

C. کسی بھی صورت حال میں پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (اندرونی یا بیرونی) سٹڈیز میں شرکت نہیں کرے گا جس کے لیے طلباء کو درج ذیل زمروں میں سے کسی قسم کی معلومات، والدین/سرپرست کی پیشگی تحریری اجازت کے بغیر فراہم کرنی پڑے والدین/سرپرست کو مطالعے کے اہتمام سے 30 دن قبل مطلع کیا جائے گا اور انہیں ان آلات کے معائنے کا حق ہو گا جو طلباء سے درج ذیل زمرہ میں سے کسی متعلق معلومات طلب کرتے ہوں۔
1. طالبعلم/طالبہ یا طالبعلم/طالبہ کے والد یا والدہ کی سیاسی وابستگی۔

2. طالبعلم/طالبہ یا طالبعلم/طالبہ کے خاندان کے ذہنی یا نفسیاتی مسائل۔

3. جنسی رویہ یا رجحانات۔

4. غیر قانونی، سماج مخالف، خود کو جرم میں مبتلا کرنے والا یا ذلیل کرنے والا رویہ۔

5. ان دیگر افراد کا تنقیدی جائزہ جن کے ساتھ جواب دینے والے کے قریبی خاندانی مراسم ہوں۔

6. قانونی طور پر تسلیم شدہ مراعات یافتہ یا مماثل تعلقات جیسا کہ وکلا، ڈاکٹروں اور چرچ کے مذہبی رہنما۔

7. طالبعلم/طالبہ کے یا طالبعلم/طالبہ کے والدین کے مذہبی رسوم، وابستگیاں یا عقائد۔

8. آمدن (سوائے اس کے جو پروگرام میں شرکت کی اہلیت کا تعین کرنے کے لیے قانونی طور پر مطلوب ہے یا کسی ایسے پروگرام کے تحت مالی معاونت حاصل کرنے کے لیے)۔

II. تعریفیں

تحقیقی سرگرمیوں کی تیاری یا اطلاق کے لیے درج ذیل تعریفیں استعمال کی جائیں گی:
A. تحقیق

کسی قسم کی منظم مقداری، معیاری، یا مخلوط طریقوں کی تحقیق، جس میں آلات کی تیاری، پائلٹ ٹیسٹنگ، ٹیسٹنگ، اور جانچ شامل ہے مگر ان تک محدود نہیں جو ایسے علم کی تیاری یا شرکت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو ایسے ماحول سے بالاتر مواد پر قابل اطلاق ہے جس میں تحقیقات کی جاتی ہیں۔ سائنس فیئر کے تجربات، جب تک بصورت دیگر سپروائزر برائے سائنس اور خاندانی زندگی کی تعلیم (یا نامزد کردہ) اسے ضروری نہ سمجھیں، اسے تحقیق تصور نہیں کیا جائے گا۔

B. ڈیٹا اکٹھا کرنا

معلومات اکٹھی کرنا (جیسے اعدادوشمار، الفاظ، یا جوابات) جو معاونت یا نتیجہ اخذ کرنے کے مقصد کے لیے کسی صورتحال کو بیان کریں۔

C. انسانی تحقیق

ایک زندہ فرد ایک انسانی موضوع کے طور پر جس کے بارے میں ایک محقق تحقیق کر رہا ہے درج ذیل حاصل کرتا ہے:
1. فرد کے ساتھ مداخلت یا بات چیت کے ذریعے ڈیٹا، یا

2. قابل شناخت ذاتی معلومات اکٹھی کرنا۔

III. سٹیک ہولڈرز کے اثرات

یہ ضابطہ تمام تحقیقی سرگرمیوں پر لاگو ہو گا جن میں عملہ کے ارکان، طلباء، والدین یا کمیونٹی کے افراد شامل ہوں چاہے وہ ایلیمنٹری یا سیکنڈری سے متعلق ہیں اور چاہے وہ سکول یا کمیونٹی سے متعلق ہیں۔.

IV. منظوری کا معیار
A. بیرونی تحقیق کرنے کی منظوری اس ضابطہ کی تمام شرائط سے مطابقت کی متقاضی ہو گی۔ اس مطابقت کے ثبوت پیش کرنے کا بوجھ تحقیقی سرگرمی کا اہتمام کرنے والے ادارے یا فرد کے کندھوں پر ہو گا۔ سکول ڈویژن کا عملہ جو پروگرام کی جانچ اور تحقیقی پروجیکٹ شروع کرتا ہے وہ تمام مقامی ریاستی اور وفاقی اصولوں پر عملدرآمد کا پابند ہو گا جو شرکاء کے تحفظ سے متعلق ہیں (مثلاً، رازداری، والدین کی اجازت اور طالبعلم/طالبہ کی معلومات تک رسائی)

B. مجوزہ تحقیقی سرگرمیوں کی درج ذیل عوامل پر جانچ ہو گی:
1. تحقیق کے ڈیزائن کا معیار جسے تحقیقی تجویز میں بیان کیا گیا ہے، اس میں سٹڈی کا مقصد اور ٹائم لائن، ڈیٹا اکٹھا کرنے کے آلات، ڈیٹا کے تجزیہ کے طریقہ کار، باخبر رضامندی، معلومات کے لیے سامعین، اور اس خلاصے میں جو کچھ شامل ہے، کا بیان۔

2. تدریسی وقت کے لیے تدریس کی مقدار

3. تحقیقی سرگرمیوں میں شرکت یا کوآرڈینیشن کے لیے مطلوبہ وقت کی مقدار، بشمول اس وقت کے جو والدین کی اجازت لینے اور سروے فارم تیار کرنے والے فریق ثالث کو معائنے کی اجازت میں لگے گا۔

4. طلباء کے رازداری کے حقوق سے متعلق وفاقی، ریاستی اور سکول ڈویژن کی شرائط سے موافقت۔

5. پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز کی مطلوبہ سپلائیز اور سامان کی مقدار۔

6. سکول، طلباء، سٹاف اور/یا کمیونٹی کے لیے مطالعے کا متوقع فائدہ۔

7. جیسا مناسب ہو، PWCS میں سٹیک ہولڈرز سے رائے۔

V. عمومی

تحقیقی سرگرمیوں پر غور کرتے یا سر انجام دیتے وقت درج ذیل طریقے اور لائحہ عمل اپنائے جائیں گے:
A. تمام بیرونی تحقیقی سرگرمیاں (تدریسی اور غیر تدریسی) جن میں طالبعلم/طالبہ اور سٹاف کا وقت شامل ہے، ان کو تحقیق کے مجوزہ فارم کی منظوری کی درخواست کے ذریعے، جائزے اور منظوری کے لیے پروگرام ریولیوشن کے پاس جمع کرایا جائے گا۔

B. جن تحقیقی سرگرمیوں میں بہت سے سکول شامل ہوں، عمارت کے پرنسپلز اور متعلقہ لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ سے اجازت حاصل کی جائے گی۔

C. جب تحقیقی سرگرمیوں میں مرکزی ڈیپارٹمنٹ شامل ہوں، ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان اور متعلقہ ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ سے اجازت حاصل کی جائے گی۔

D. جہاں والدین کی اجازت ضروری ہے، مطالعے میں طالبعلم/طالبہ کی شرکت سے قبل منظوری کا ثبوت حاصل کیا جائے گا۔

E. طالبعلم/طالبہ کے والد یا والدہ (والدین) یا سرپرست (سرپرستان) ڈیٹا اکٹھے کرنے والے کسی بھی آلہ کا جائزہ اس کے سر انجام دینے سے پہلے لے سکتے ہیں اگر یہ کسی تیسرے فریق کی جانب سے بیرونی تحقیق کے مقاصد کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ سروے کے اجرا سے کم از کم تیس دن قبل سکول والدین کو مطلع کرے گا اور جتنی جلدی عملی طور پر قابل عمل ہو سروے کا معائنہ کرنے کی درخواستوں کا احترام کرے گا۔

VI. طریقۂ کار

تحقیقی سرگرمی جمع کرواتے وقت درج ذیل مراحل کی پیروی کی جائے گی:
A. اکاؤنٹبیلیٹی کے دفتر میں پروگرام ایویلیوشن کے ذریعے تحقیق کی تمام سرگرمیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اگر تجاویز پر غور کرنے سے قبل اضافی معلومات کا حصول ضروری ہوا تو محقق کو مطلع کیا جائے گا۔

B. پروگرام ایویلیوشن درخواست کے بارے میں متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے رائے معلوم کریں گے اور PWCS کی لیڈرشپ کو سفارشات پیش کریں گے۔

C. درخواست پر نظر ثانی ہونے اور منظوری یا نامنظوری کے بعد، پروگرام ایوولوشن کی جانب سے تحقیق کار کو درخواست کی حیثیت کے بارے میں مطلع کرنے کے لیے ایک خط ارسال کیا جائے گا۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد) 2018 میں اس پالیسی کا جائزہ لینے کے لئے ذمہ دار ہے۔

کراس حوالہ جات
912-1 - ضابطہ - معلومات اور دستاویزات تک عوامی رسائی