کتاب
پالیسیاں
اور
ضوابط
سیکشن 600 - تدریس
عنوان ضابطہ - خصوصی پروگرام
کوڈ 1-630.02
حیثیت فعال
اختیار کردہ 28 جون، 2017
تدریس
ضابطہ 1۔02-630
خصوصی پروگرام
اس ضابطہ میں دو اقسام کے مخصوص جگہوں سے متعلق پروگرام شامل ہیں: خصوصی اور کیریئر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن ( (CTE)۔
I. درخواست کا طریقہ کار
A. درخواست
پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) میں خصوصی پروگرام کے لیے درخواست میں درج ذیل اجزا شامل ہوں گے:
1. درخواست کے لے معلومات جمع کرنے کی اجازت پر مبنی والد یا والدہ یا سرپرست کی جانب سے اجازت؛
2. طالبعلم/طالبہ کی بنیادی معلومات (جیسے رابطہ معلومات، طالبعلم/طالبہ کے گریڈ، تعلیمی ٹرانسکرپٹ)؛
3. پروگرام کی شرائط کی تفصیل پر جس پر طالبعلم/طالبہ اور والد یا والدہ یا سرپرست کی جانب سے دستخط ہوں؛
4. طالبعلم/طالبہ کی جانب سے تیار کردہ پروگرام میں دلچسپی کا بیان (تمام پروگراموں کے لیے مطلوب ہو گا ماسوائے ایلیمنٹری غیر ملکی زبان اور انٹرنیشنل بیکولوریٹ (IB) پروگرام کے)؛
5. ایک آڈیشن رپورٹ (فائن آرٹ کے پروگرام کے لیے مطلوب ہے)؛ اور
6. منتقلی کی مکمل درخواست (یہ تب مطلوب ہو گی اگر طالبعلم/طالبہ سکول کے حاضری زون میں نہیں رہتا/رہتی)۔
B. درخواست گزاری کی ٹائم لائن
1. ایسے طلباء جو پرنس ولیئم کاؤنٹی میں داخلہ کے سال کے 1 جنوری سے پہلے رہائش پذیر تھے، لازمی طور پر درخواست کے تمام لوازمات 1 فروری سے پہلے جمع کرائیں۔ ان طلباء کو داخلے کی حیثیت کے بارے میں 1 مارچ یا اس سے قبل مطلع کیا جائے گا۔
2. وہ طلباء جو پرنس ولیئم کاؤنٹی میں 1 جنوری کے بعد داخل ہوئے ہیں ان کی درخواستیں سکول رجسٹریشن کی تاریخ سے 60 دنوں اندر اندر جمع کرانا ضروری ہے۔ مکمل شدہ درخواست موصول ہونے کے 30 دنوں کے اندر اندر ان طلباء کو ان کے داخلہ کی حیثیت کے بارے میں مطلع کیا جائے۔ طلباء کو دستیاب جگہ کی بنیاد پر قبول کیا جائے گا۔ اگر پروگرام میں اضافی جگہ نہیں ہو گی تو اہل درخواست گزاروں کو انتظار کی فہرست میں شامل کیا جائے۔
C. جائزہ کے لیے معیاری اصول
1. تمام درخواستوں کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ اس بات کی تسلی کی جا سکے کہ تمام درخواستیں مکمل ہیں۔
2. یہ یقینی بنانے کے لیے کہ طلباء پروگرام کے لیے طے کردہ شرائط بشمول گریڈ لیول اور پیشگی شرائط کے کورسز پر پورا اترتا ہے، تمام درخواستوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اگر کوئی درخواست نا مکمل ہے تو والدین کو مطلع کیا جائے گا۔
3. تمام درخواستوں کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ اس بات کی تسلی کی جا سکے کہ طالبعلم/طالبہ کی دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔ اگر طلباء طے شدہ شرائط پر پورا نہیں اترتا تو والدین کو مطلع کیا جائے گا۔
4. طلبہ کے انتخاب کی درجہ بندی کی ترتیب کے تعین کے لیے تمام درخواستوں کا جائزہ لیا جائے گا۔.
D. پروگرام میں داخلہ
1. طلباء کو ان کے پہلے ترجیحی پروگرام میں رکھنے کے لیے تمام تر کوششیں کی جائیں گی۔
2. اگر طالبعلم/طالبہ کو اس کی پہلی ترجیحی پروگرام میں شرکت کے لیے منتخب کیا جاتا ہے تو درخواست پر اضافی جائزے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ دوسری ترجیح کے پروگرام تر اس صورت میں غور کیا جائے گا اگر طالبعلم/طالبہ کی پہلی ترجیح کے پروگرام کی شرائط پر پورا نہیں اترتا، یا اس پروگرام میں طالبعلم/طالبہ قرعہ اندازی میں منتخب نہیں ہو سکا/سکی۔ تیسری ترجیح کے پروگرام پر اس صورت میں غور کیا جائے گا جب طالبعلم/طالبہ پہلی اور دوسری ترجیح کے پروگرام کی شرائط پر پورا نہیں اترتا/اترتی، یا کسی ایک پروگرام میں طالبعلم/طالبہ قرعہ اندازی میں منتخب نہیں ہو سکا/سکی۔
E. اطلاع نامے کے طریقے
1. پروگرام میں قبول ہونے والے طلباء اس پروگرام سے ایک خط وصول کریں گے۔
2. قرعہ اندازی کے ذریعے قبول نہ ہونے والے طلباء کو مطلع کیا جائے گا کہ اگر انہیں انتظار کی فہرست یا درخواست گزار کی پول میں رکھا گیا ہے۔
3. پروگرام کی جانب سے قبولیت کے وصول شدہ خط پر طالبعلم/طالبہ کا جواب 30 مارچ تک موصول ہو جانا چاہیے۔ پروگرام میں داخلہ 30 مارچ کے بعد نہیں دیا جائے گا۔
F. اپیل کے طریقۂ کار
1. اگر طالبعلم/طالبہ کو اس کی پہلی ترجیحی پروگرام میں قبول نہیں کیا جاتا تو سکول پرنسپل کو براہ راست ایک تحریری اپیل کی جا سکتی ہے۔
2. دوسری یا تیسری ترجیحی پروگرام سے قبولیت کا خط وصول ہونے کے بعد، طالبعلم/طالبہ کے پاس پہلے ترجیحی سکول کے پرنسپل کو اپیل کرنے کے لیے آٹھ دن ہیں۔
3. اپیل موصول ہونے کے بعد پرنسپل کے پاس اس اپیل کو قبول یا رد کرنے کے لیے پانچ دن ہیں۔ یہ اپیل ایک تعلیمی اپیل تصور کی جائے گی اور پالیسی 731 میں طے کردہ تعلیمی اپیل کے طریقہ کار کے مطابق ہو گی۔
G. تبادلے کے طریقہ کار
1. خصوصی پروگرام کے لیے سکول کے حاضری کے زون سے باہر کی درخواستیں تبادلے کے طریقہ کار پر عمل کریں گے جو ضابطہ 1-721 یا 2-721 میں بیان کیا گیا ہے۔
2. اگر پروگرام کی درخواستوں کی تعداد بڑھ گئی جو تبادلے والے طلباء ہیں یعنی جگہ اپنے پروگرام یا عمارت کی گنجائش سے بڑھ گئی ہے، تو تبادلے والے اہل درخواست گزاروں کے درمیان 1 فروری کی درخواست دینے کی حتمی تاریخ کے بعد تین ہفتوں کے اندر اندر قرعہ اندازی کی جائے گی۔
3. جو طلباء قرعہ اندازی کے ذریعہ منتخب نہیں ہوتے انہیں انتظار والی فہرست میں رکھا جائے گا یا درخواست گزار کے پول میں اور 15 مئی سے قبل جگہ کی دستیابی کی صورت میں پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔ انتظار کی فہرست یا درخواست گزار کے پول میں رکھے جانے والے طلباء کو خط کے ذریعے ان کی درخواست کی حیثیت سے آگاہ کیا جائے گا۔
4. جو طلباء 1 جنوری کے بعد سکول ڈویژن میں آئے اور جنہوں نے 1 فروری سے پہل پروگرام کے لیے درخواست نہیں دی، PWCS کے خصوصی پروگرام میں درخواست دینے کے لیے ان کے پاس 30 دن ہیں اور 30 ستمبر تک دستیاب جگہ کی بنیاد پر پروگرام میں داخل ہو سکتے ہیں۔
II. نصابی فریم ورک اور تدریس کی فراہمی
A. خصوصی پروگرام کے لیے پروگرام آف سٹڈی تیار کیے جاتے ہیں جو ورجینیا سٹینڈرڈ آف لرننگ اور PWCS کے نصابی دستاویزات دونوں کے مطابق ہوں گے۔
B. خصوصی پروگرام کے لیے پروگرام آف سٹڈی کی نقول PWCS ہائی سکول کورس کیٹلاگ میں جائزے اور اشاعت کے لیے دستیاب ہوں گی۔ ان پروگرام آف سٹڈیز میں ضروری کورسوں کی شناخت کی جائے گی جو پروگرام بناتے ہیں اور/یا پروگرام میں طالبعلم/طالبہ کی بطور اطمینان بخش شرکت کی شناخت کرتے ہیں۔
C. مخصوص پروگرام کی شرائط جائزے کے لیے دستیاب ہوں گی۔ طلبہ اور والدین یا سرپرست یہ ظاہر کرنے کے لیے دستخط کریں کہ انہوں نے پروگرام کی شرائط کو دیکھ اور سمجھ لیا ہے۔
D. طلبہ سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ مخصوص اختصاصی پروگرام کی شرائط پر پورا اترنے کی کوشش جاری رکھیں۔
1. وہ طلباء جو خصوصی پروگرام کی کم سے کم شرائط پر پورا نہیں اترتے انہیں ہر سمسٹر پر ان کی شرائط میں ناکامی کی اطلاع دی جائے گی۔
2. جو طلباء پروگرام کی کم سے کم شرائط پر پورا نہیں اترتے انہیں آئندہ سال کے خصوصی پروگرام کے لیے منتخب نہیں کیا جائے گا۔
3. تبادلے والے طلباء جو خصوصی پروگرام کی کم سے کم شرائط پر پورا نہیں اترتے انہیں آئندہ تعلیمی سال کے لیے ان کے بیس سکول واپس بھیج دیا جائے۔
E. طلباء ہر سال خصوصی پروگرام کے سلسلہ کے کم از کم ایک کورس میں لازماً داخلہ لیں تاکہ انہیں خصوصی پروگرام میں داخل تصور کیا جائے
III. عملے کا انتخاب اور عملے کی بہتری
A. خصوصی پروگرام کی نشستیں سکول سائٹ کے اندر سے ہی پُر کی جا سکتی ہیں PWCS کے باقاعدہ طریقہ کار کے ذریعہ تشہیر کی جا سکتی ہے۔
B. ہر اختصاصی پروگرام کے لیے عملے کی نشوونما کا ایک خاص منصوبہ تیار کیا جائے گا۔ اس منصوبہ کی نقول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ لرننگ و اکاؤنٹبلٹی اور متعلقہ لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ کے جائزے کے لیے دستیاب ہوں گی۔
IV. کمیونٹی کی شمولیت
A. ہر خصوصی پروگرام کی ایک ایڈوائزری کمیٹی ہو گی جو والدین، عملہ کے ارکان اور کمیونٹی کے افراد پر مشتمل ہو گی۔ اس ایڈوائزری کمیٹی کا اپنا ایک علیحدہ وجود ہو گا یا یہ سکول کی مشاورتی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی ہو سکتی ہے۔
B. جیسا کہ سپورٹنگ پاٹنرشپ اینڈ ریسورز فار کڈز (SPARK) کے ذریعے PWCS میں ہر سکول کے ساتھ کاروباری شراک داریاں قائم کی گئی ہیں، ہر خصوصی پروگرام میں اس کاروباری شراکت کا ایک جز ہو گا جو مخصوص خصوصی پروگرام کی ضروریات پر توجہ دے گا۔

V.
ابلاغ
اور
تشہیر
A. معلومات
1. معلوماتی کتابچے جو خصوصی پروگراموں اور ہر پروگرام کے لیے درکار خاص اہلیت کی شرائط بیان کرتے ہیں جو ہر سال سکول ڈویژن کی جانب سے تیار کیے جائیں گے۔ یہ اشاعتیں تمام شہریوں کے لیے درخواست پر دستیاب ہوں گی۔
2. ہر سال پانچویں اور آٹھویں گریڈ کے تمام طلباء کے لیے 15 اکتوبر تک اور کنڈرگارٹن اور تیسرے گریڈ کے تمام طلباء کے لیے 30 نومبر تک اشاعت دستیاب ہوں گی۔
B. ٹائم لائن کی معلومات
1. خصوصی پروگراموں کو بیان کرنے کے لیے معلوماتی اجلاس 1 اکتوبر اور 1 فروری کے درمیان منعقد کیے جائیں گے۔ . ہائی سکول، مڈل سکول اور ایلیمنٹری سکول کی سطح پر ملاقاتوں کے لیے خاص جگہیں اور تاریخ طے کی جائیں تاکہ تمام دستیاب خصوصی پروگراموں کو بیان کیا جا سکے۔ سکولوں میں کم از کم دو معلوماتی ملاقاتیں پیش کی جائیں گی اور اس کے بعد اضافی معلوماتی ملاقاتوں کا انتظام کیا جائے گا۔
2. سکول ڈویژن میں 1 جنوری کے بعد داخل ہونے والے طلباء کے لیے معلومات ہر خصوصی پروگرام کی سائٹ پر دستیاب ہو گی۔
VI. عمارتوں میں تبدیلیاں اور معاون خدمات
A. دفتر برائے سٹوڈنٹ لرننگ عمارتوں میں تبدیلیوں میں بہتری کے لیے دفتر برائے فسیلیٹی سروسز کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
B. دفتر کو خصوصی ٹرانسپورٹیشن کی ضروریات کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
کراس حوالہ جات
731 - پالیسی - طالبعلم/طالبہ کے معاملات کی اپیل
721-1 - ضابطہ - طالبہ کا تبادلہ- کنڈرگارٹن/ایلیمنٹری/مڈل سکول
721-2 - ضابطہ - طالبعلم/طالبہ کا تبادلہ - ہائی سکول
890-1 - ضابطہ -عمارتوں، سازوسامان، اور زمین پر نئی تعمیر اور ترامیم