کتاب پالیسیاں اور ضوابط

سیکشن 600 - تدریس

عنوان ضابطہ - حاضری اور عذر - جسمانی تعلیم

کوڈ 1-636

حیثیت فعال

اختیار کردہ 14 جون، 2017

تدریس

ضابطہ 1-636

حاضری اور عذر - جسمانی تعلیم

والدین یہ درخواست کر سکتے ہیں کہ ان کے بچہ/بچی کو عارضی بیماری یا زخمی ہونے کی بنا پر سکول کے زیادہ سے زیادہ پانچ مسلسل دنوں کے لیے جسمانی تعلیم سے رخصت دی جائے۔ اگر طالبعلم/طالبہ پانچ دن کے عرصہ کے بعد معمول کی سرگرمی نہیں کر سکتا/سکتی تو ڈاکٹر کا بیان مطلوب ہو گا۔ ڈاکٹر کے بیان میں وہ معلومات شامل ہوں گی جو طالبعلم/طالبہ کی شرکت کی پابندی کی وضاحت کریں گی۔ منسلکہ I ڈاکٹر کی جانب سے مکمل کیا جائے گا جو پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز کے عملہ کو طالبعلم/طالبہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک ترمیم شدہ پروگرام طے کرنے میں مدد کرے گا اور اسے جسمانی تعلیم میں شرکت کا موقع فراہم کرے گا اور معیاری فلسفہ پر پورا اترے گا۔

جب بیماری یا زخم واضح ہو تو استاد/استانی اور/یا پرنسپل عارضی طور پر طالبعلم/طالبہ کو جسمانی سرگرمی سے چھٹی دے سکتے ہیں۔

تمام صورتوں میں، جسمانی سرگرمی سے رخصت دئیے جانے والے طلباء کو ایسی مفید اسائنمنٹس دی جائیں گی جو صحت اور جسمانی تعلیم کے تعلیمی معیارات پر پورا اترتی ہوں۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد) 2020 میں اس پالیسی کا جائزہ لینے کے لئے ذمہ دار ہے۔

منسلکہ I کے PDF ورژن کے لیے یہاں کلک کریں۔