تدریس
ضابطہ 2-640
نصابی اور غیر نصابی پروگرام: اہلیت
- کھیلوں، مارچنگ بینڈ، اور ڈرل ٹیم میں شرکت کے لیے تعلیمی معیارات
اہلیت کو برقرار رکھنے کے لیے، انٹرسکولوسٹک کھیلوں، چیئرلیڈنگ، مارچنگ بینڈ، اور ڈرل ٹیم میں شرکت والے ہائی سکول طلباء کو پہلے سمسٹر کے آخر میں اور تعلیمی سال کے آخر میں لازمی پانچ مضامین پاس کرنا لازمی ہے اور یا دو مضامین میں "C" اس سے بہتر گریڈ لے۔ سٹوڈنٹ کے اسسٹنٹ اختیاری مضامین اور کورسز جن کے لئے سٹوڈنٹ پہلے ہی کریڈٹ حاصل کر چکا ہے (مثال کے طور پر، لیب اسسٹنٹ، زیادہ گریڈ کے لئے کلاس کو دوبارہ لینا) ورجینیا ہائی سکول لیگ اور PWCS اہلیت کے معیارات کو پورا کرنے کے لئے شمار نہیں کیا جائے گا۔- سٹوڈنٹ کی اہلیت یا نااہلی کا ابتدائی تعین سکول بورڈ کے منظور کردہ کیلنڈر کے مطابق تعلیمی سال کے پہلے دن یا پہلے سمسٹر کے اختتام کے بعد پہلے تقویمی دن کیا جائے گا۔
- درج ذیل اپیل کے طریقۂ کار کو سکول بورڈ پالیسی 731، کے تحت عمل کیا جائے گا جب ایک سٹوڈنٹ ورجینیا ہائی سکول لیگ کی اہلیت کو پورا کرتا ہے مگر PWCS کی اہلیت کے معیار حاصل کرنے میں ناکام رہتا ہے:
- سٹوڈنٹ یا پرنسپل سکول پرنسپل کو تحریری بیان کے ذریعے براہ راست اپیل کر سکتے ہیں جس میں وہ معیار حاصل کرنے میں ناکامی کی وجہ بیان کر سکتے ہیں۔ یہ اپیل رپورٹ کارڈ کے جاری ہونے کے بعد تین تعلیمی دنوں کے اندر اندر کی جانی چاہیے۔
- سکول پرنسپل اپیل کا جائزہ لیں گے اور اپیل کی تمام درخواستوں کے ساتھ ساتھ پرنسپل کی سفارشات کو ڈائریکٹر برائے سٹوڈنٹ ایکٹیویٹیز کو اپیل وصول ہونے کے بعد تین تعلیمی دنوں کے اندر اندر جمع کرائیں گے۔
- سٹوڈنٹ کی حاضری، کوشش، طرز عمل، گریڈ، اور نظر و ضبط کے ریکارڈ کے جائزہ کا نتیجہ اپیلوں کی درخواستیں ہوں گی جب اہلیت کے فیصلے کیے جائیں گے۔ ڈائریکٹر برائے سٹوڈنٹ ایکٹیویٹیز منیجمنٹ کا پیش کیا گیا فیصلہ حتمی ہو گا۔
- سٹوڈنٹ اپیل کے عمل کے دوران نا اہل رہے گا۔
- اگر کسی سٹوڈنٹ کے گریڈ سٹوڈنٹ کو اگلے تعلیمی سال کے خزاں سمسٹر میں شرکت کے لئے نااہل بنا دیتے ہیں تو سٹوڈنٹ ناکام کورس کو دہرانے یا کسی نئے کورس میں داخلہ لینے پر غور کر سکتا ہے جو سمر سکول میں سٹوڈنٹ کے ہائی سکول ڈپلومہ میں شمار ہوتا ہے۔ سمر سکول کورس (کورسوں) میں حاصل کردہ گریڈ اگلے تعلیمی سال کے موسم خزاں میں اہلیت کی شرائط کے لیے زیر غور ہوں گے۔
- سیزن کے دوران، کوچز اور سپانسر وسط مدتی گریڈ پر نظر رکھیں گے اور اگلے سمسٹر کے لیے سٹوڈنٹ کی شرکت کی نااہلیت کے امکان سے مطلع کریں گے۔ ایسے حالات میں کہ جب سکول سے باہر کا سٹاف بطور کوچ ملازمین ہیں تو سکول کے ڈائریکٹر برائے سٹوڈنٹ ایکٹیویٹیز اس بات کا ذمہ دار ہو کا کہ وہ کوچ یا سپانسر کی وسط مدتی گریڈ دیھکنے میں مدد کریں اور آنے وال سمسٹر میں سٹوڈنٹ کی شرکت کی ممکنہ نااہلیت سے مطلع کریں۔
- ورجینیا ہائی سکول لیگ کی سرگرمیوں کے لئے منتقلی کی اہلیت
اس ریگولیشن کے مقصد کے لئے ، ایک سٹوڈنٹ کے "بیس سکول" کو سٹوڈنٹ کی رہائش گاہ پر لاگو حاضری کی حدود کے لئے نامزد سکول کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ جن طلباء کو ان کے سکول کے حدود سے باہر تبادلے کی منظوری دی گئی ہے، وہ ورجینیا ہائی سکول لیگ کی سرگرمیوں اور کھیلوں میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے، جب وہ سکول میں پہلی دفعہ 9ویں گریڈ کے سٹوڈنٹ کے طور پر داخل ہوتے ہیں، یا سائٹ خصوصی پروگرام (خصوصی پروگرام) میں 10ویں گریڈ کے سٹوڈنٹ کے طور پر پہلی دفعہ داخل ہوتے ہیں۔- جو طلباء ہائی سکول میں کسی نامزد خصوصی پروگرام میں تبادلے کے لئے شرکت کرتے ہیں انہیں کھلاڑی کی اہلیت برقرار رکھنے کے لیے پروگرام کی شرائط پر پورا اترنا ہو گا۔
- وہ طلباء جنہوں نے کسی سکول میں اہلیت قائم کی ہے، اور بعد ازاں اس سکول میں کسی خاص پروگرام میں تبدیل یا اس سے باہر ہو جاتے ہیں تو ورجینیا ہائی سکول لیگ رول 28A-7-1(3) کے مطابق، اس سکول میں پروگرام سے باہر ہونے کی تاریخ سے 90 تعلیمی دنوں کے لیے نااہل ہوں گے۔
- اگر کسی خصوصی پروگرام کا کوآرڈینیٹر کسی سٹوڈنٹ کو خصوصی پروگرام کی ضروریات کو پورا کرنے میں ناکامی پر کسی خاص پروگرام سے برخاست کر دیتا ہے تو ، سٹوڈنٹ اگلے تعلیمی سال میں اپنے بیس اسکول میں واپس آ جائے گا۔ سٹوڈنٹ ورجینیا ہائی سکول لیگ ٹرانسفر رول 28A-7-1 کے تحت 365 تعلیمی دنوں تک نااہل ہو گا۔
- اگر سٹوڈنٹ خصوصی پروگرام سے دستبردار ہونے کا انتخاب کرتا ہے تو سٹوڈنٹ اگلے تعلیمی سال میں اپنے سکول واپس جائے گا۔ سٹوڈنٹ ورجینیا ہائی سکول لیگ ٹرانسفر اصول 28A-7-1 (نوٹ D) کے تحت 365 تعلیمی دنوں تک نااہل ہو گا۔
- بارہویں گریڈ کے طلباء کو ایسے کسی خصوصی پروگرام میں ﺍﻳﺴﻮﺳﯽ ﺍﻳﭧ ﺳﭙﺮﻧﮣﻨﮉﻧﭧ ﺑﺮﺍﺋﮯ ﮨﺎﺋﯽ ﺳﮑﻮﻟﺰ (یا نامزد) کی خاص اجازت کے بغیر تبادلے کی اجازت نہیں ہو گی۔ سٹوڈنٹ ورجینیا ہائی سکول لیگ ٹرانسفر اصول 28A-7-1 کے تحت 365 تعلیمی دنوں تک نااہل ہو گا۔
- ایک سٹوڈنٹ کو ورجینیا ہائی سکول لیگ ٹرانسفر رول میں چھوٹ دی جا سکتی ہے اگر سٹوڈنٹ کو نام سے، سکول بورڈ یا ڈویژن سپرنٹنڈنٹ کے ذریعہ منتقل کیا جاتا ہے۔ اس طرح کی چھوٹ سٹوڈنٹ اور/یا سکول ڈویژن کی فلاح و بہبود پر مبنی ہو گی اور ورجینیا ہائی سکول لیگ ٹرانسفر رول 28A-7-2 (7) کے مطابق کھیلوں اور/یا سرگرمی کے مقاصد کے لئے نہیں ہو گی۔
- جو طلباء ہائی سکول میں کسی نامزد خصوصی پروگرام میں تبادلے کے لئے شرکت کرتے ہیں انہیں کھلاڑی کی اہلیت برقرار رکھنے کے لیے پروگرام کی شرائط پر پورا اترنا ہو گا۔
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے ہائی سکول (یا نامزد کردہ) اس ضابطہ کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لیے ذمہ دار ہے۔
اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔