کتاب
پالیسیاں
اور
ضوابط
سیکشن 600 - تدریس
عنوان ضابطہ - بین المدرسی سرگرمیاں اور مقابلے
کوڈ 1-643
حیثیت فعال
اختیار کردہ 26 جون، 2019
تدریس
ضابطہ 1-643
بین المدرسی سرگرمیاں اور مقابلے
فرانزک، موسیقی، اور ایئر رائفل مقابلوں اور پیش کشوں کے لیے درج ذیل ہدایات ہیں:
I. ایلیمنٹری سکول پریزینٹیشن عام طور پر سکول کیمپس پر ہی ہوتی ہیں تاوقتیکہ پرنسپل اور متعلقہ لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ سے اجازت نہ لی گئی ہو۔
II. موسیقی کے علاوہ مڈل سکول پری زینٹیشن سکول کیمپس پر ہی ہوتی ہیں تاوقتیکہ پرنسپل اور متعلقہ لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ سے اجازت لی نہ گئی ہو۔ ہو سکتا ہے کہ مڈل سکول کی موسیقی کے پروگرام ایلیمنٹری فیڈر سکولوں میں دونوں پرنسپلوں کی اجازت کے بعد منعقد ہوں۔ مڈل سکول کی موسیقی کے پروگراموں (ڈسٹرکٹ اور تمام-کاؤنٹی) میں شرکت کی اجازت ورجینیا میوزک ایجوکیٹر ایسوسی ایشن (VMEA)، ورجینیا بورڈ اینڈ آکسٹرا ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن (VBODA)، ورجینیا تھیٹر ایسوسی ایشن (VTA) کے ساتھ ساتھ پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز کے ضابطہ جو میوزک پرفارمنگ معیار کے تحت ہے، کی پیش کردہ سرگرمیوں کے تحت ہو گی۔
III. سینیئر ہائی سکول کی سرگرمیاں اور بین المدرسی کھیل ان اصول و ضوابط پر عمل کریں گے جو ایسی سرگرمیوں کے لیے ورجینیا ہائی سکول کی کھیلوں کی ٹیم (VHSL)، VBODA اور دفتر برائے سٹوڈنٹ لرننگ میں درج کیے گئے ہیں۔ استثنیٰ یہ ہے کہ پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ VHSL کے دیئے گئے استثنیٰ کو تسلیم نہیں کرتا جس کے تحت مقامی ڈسٹرکٹ کے اندر سکولوں میں حاضری کے پہلے مکمل سمسٹر میں مقامی سکول بورڈ کھیل کی اہلیت دینے پر انفرادی غور کی اجازت دیتا ہے۔ اگر ایسی صورت ہو کہ ایک خاندان کے اندر دہری رہائش کے انتظامات ہوں، اگر ایک ہائی سکول طالبعلم/طالبہ کی رہائش دوسرے سکول زون میں تبدیل ہو تو وہ طالبعلم/طالبہ رہائش کے ایک سمسٹر تک کھیلوں کے لیے نااہل رہے گا/گی۔ VMEA اور VTA کے ساتھ ساتھ دفتر برائے سٹوڈنٹ لرننگ کی پیش کردہ سرگرمیوں کی اجازت ہو گی۔
IV. مارچنگ یونٹ کے طور پر، ہائی سکول بینڈ کی پرفارمنس کا انتخاب بہت احتیاط سے ہو گا تعداد محدود ہو گی۔
V. جونیئر ریزرو آفیسر ٹریننگ کور (JROTC) طلباء (کیڈٹ)، جنہوں نے رائفل ٹیم کا تحریری ٹیسٹ پاس کر لیا ہے اور ٹیم کی اہلیت کی شرائط پر پورا اترتے ہیں، وہ ایئر رائفل ٹیم کے مقابلوں میں شرکت کر سکتے ہیں۔ تمام مقابلوں کی نگرانی JROTC کے بااہل سٹاف مناسب طور پر کریں گے۔ مقابلے پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ کی املاک پر منعقد نہیں ہوں گے۔ کیڈٹ کو کسی صورت بھی رائفل رکھنے یا لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ کیڈٹ سے توقع کی جاتی ہے کہ مقابلوں میں مقابلہ کرنے کے اہل رہنے کے لیے مقابلے کے تمام اصولوں اور ہدایات پر عمل کریں۔ رائفل رینج اور حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی کا نتیجہ باقی تعلیمی سال کے لیے کیڈٹ کو رائفل ٹیم کی مشقوں اور مقابلوں سے الگ کرنے کی صورت میں ہو گا۔
VI. بین المدرسی سرگرمیاں اور مقابلوں سے متعلق اپیلیں درج ذیل طریقے پر عمل پیرا ہوں گی جو سکول بورڈ پالیسی 731 کے مطابق ہے:
A. طالبعلم/طالبہ یا والد یا والدہ سکول پرنسپل کو تحریری بیان کے ذریعے انفرادی صورتحال کے بارے میں براہ راست اپیل کر سکتے ہیں۔
B. سکول پرنسپل اپیل کا جائزہ لیں گے اور سپروائزر برائے سٹوڈنٹ ایکٹیویٹیز کو اپیل وصول ہونے کے بعد دو تعلیمی دنوں کے اندر اندر درخواست یا سفارشات جمع کرائیں گے۔ پرنسپل متعلقہ لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ کو اس قدم کے بارے میں مشورہ دینے کا بھی ذمہ دار ہیں؛ اور
C. سپروائزر برائے سٹوڈنٹ ایکٹیویٹیز کا پیش کیا گیا فیصلہ حتمی ہو گا۔
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے اسٹوڈنٹ اینڈ پروفیشنل لرننگ (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔
اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔
کراس حوالہ جات
731 - پالیسی - طالبعلم/طالبہ کے معاملات کی اپیل