ضابطہ 1-648.01
تدریس
25 اکتوبر، 2017

تدریس

ٹیسٹنگ کے دونوں سے پہلے سرگرمی میں شرکت


سکول بورڈ پالیسی 648.01، کے مطابق، طالبعلم/طالبہ کی سرگرمیوں کے ڈائریکٹر اس بات کی تسلی کریں گے کہ ڈویژن میں PSAT, SAT, ACT، ایڈوانسڈ پلیسمنٹ، انٹرنیشنل بیکولوریٹ، اور کیمبرج کے طے شدہ ٹیسٹوں کی تاریخ والے دن سے قبل تمام سرگرمیاں رات 9:30 تک ختم ہو جائیں۔ ٹیسٹنگ والے دنوں کے بعد پوری کوشش کی جائے گی کہ جتنا ممکن ہو سرگرمیوں کو دیر سے شیڈول کیا جائے۔ جب ایسے کھیل ٹیسٹوں کے ساتھ متصادم ہوتے ہیں، تو سٹاف کو کسی بھی طرح سے طالبعلم/طالبہ کی شرکت کی حوصلہ شکنی کرنے سے منع کیا گیا ہے، جس میں درج ذیل شامل ہیں مگر ان تک محدود نہیں، ٹیسٹ میں شرکت کی وجہ سے دیر سے آنے والے کھلاڑیوں کو "بیٹھے رہیں" کا کہنا، یا ان ٹیسٹوں میں شرکت کے نتیجے میں پچھلے کھیل یا مقابلے کے چھٹ جانے کی وجہ سے طالبعلم/طالبہ کو آنے والے کھیل یا مقابلے میں شرکت نہ کرنے دینا۔ ٹیسٹنگ میں شرکت کے نتیجے میں مکمل یا جزوی غیر حاضری کو منظور شدہ غیر حاضری سمجھا جائے گا؛ ٹیسٹنگ سرگرمیوں میں شرکت کی وجہ سے مشق یا مقابلہ چھٹ جانے کی صورت میں طلباء کو کسی قسم کا جرمانہ نہیں کیا جائے گا۔

پرنسپل اور ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے اسٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔

پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز