کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 600 - تدریس
عنوان: ضابطہ - جانچ اور گریڈنگ کے اصول - مجموعی جانچ/امتحانات
کوڈ: 4-661
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 9 جنوری، 2019

تدریس

ضابطہ 4-661

جانچ اور گریڈنگ کے طریقے

مجموعی جانچ/امتحانات

(مڈل یا ہائی سکول لیول میں ہائی سکول میں پڑھائے گئے کریڈٹ کورسوں کے) حتمی امتحانات یا مجموعی کورس کی جانچوں کے لیے رہنما اصول

مڈل اور ہائی سکول لیول پر ہائی سکول کریڈٹ کورسوں کے حتمی امتحانات/مجموعی کورس جانچوں کے لیے درج ذیل شرائط پر عمل کرنا ضروری ہے:

  1. امتحانات/مجموعی کورس کی جانچوں کو تمام مضامین میں لازمی قرار دیا جاتا ہے۔ ہائی سکولوں کے لیے یہ مجموعی جانچیں متعین کردہ حتمی امتحان کے ہفتے سے قبل دی جانی چاہیے۔ مڈل سکول لیول پر امتحانات کو پرنسپل جیسا مناسب سمجھیں شیڈول میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔
  2. امتحانات/مجموع کورس جانچوں میں درج ذیل شامل ہیں )مگر ان تک محدود نہیں)، مشاہدات، لیب مضامین، یونٹ کی جانچ، آرٹ ورک، کارکردگی، مسائل کے حل پر مبنی تدریس، ملٹی میڈین پروڈکشن، زبانی امتحان/زبانی جوابات، بحث و مباحثہ، پری زینٹیشن، کوئز اور ٹیسٹ، اور مجموعی سرگرمیاں یا پروجیکٹ۔
  3. حتمی امتحان حتمی کورس گریڈ کا 10 فیصد ہو گا۔ امتحانات/مجموعی کورس جانچیں اس طرح تیار کی جائیں گی جو ہر کلاس میں کورس کے مواد اور مقاصد کو ظاہر کریں۔
  4. معیاری استثنا: حتمی امتحانات/مجموعی کورس جانچوں سے استثنا ان تمام طلباء کو حاصل ہو گا جنہوں نے حتمی امتحانات کی طرف جانے کے لیے اس کورس میں اوسط "A" حاصل کیا ہے۔
    1. حتمی امتحانات/مجموعی کورس کی جانچوں سے استثنا حاصل کرنے والے طلباء اپنے رپورٹ کارڈ پر آخری امتحان کا گریڈ وصول نہیں کریں گے۔
    2. استثنا حاصل کرنے والا ایک طالبعلم/طالبہ کے حتمی گریڈ کا تعین صرف پہلے اور دوسرے سمسٹر کے گریڈ کی اوسط سے کیا جائے گا۔
    3. تمام مستثنیٰ طلباء کو اجازت ہو گی کہ اگر وہ چاہیں تو حتمی امتحان لے سکتے ہیں؛ تاہم، اگر طالبعلم/طالبہ حتمی امتحان لینے کا فیصلہ کرتا/کرتی ہے، تو کلاس کے لیے حتمی امتحان کے گریڈ طالبعلم/طالبہ کے حتمی گریڈ میں شمار کیے جائیں گے۔
  5. SOL استثنا: جو طلباء کورس کے اختتام (EOC) پر سٹینڈرڈآف لرننگ(SOL) والے کورسوں میں داخل ہیں، انہیں EOC SOL ٹیسٹ پر کارکردگی کی بنیاد پر امتحان سے استثنا مل سکتا ہے۔
    1. امتحان سے استثنا حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ طالبعلم/طالبہ EOC SOL ٹیسٹ پر ماہر درجہ حاصل کرے۔
    2. اگر طالبلعم/طالبہ SOL ایڈوانسڈ لیول پر پاس کرتے ہیں تو طالبعلم/طالبہ خودبخود حتمی امتحان کے گریڈ کے لیے "A/100" حاصل کرے گا۔
    3. تاہم، اگر ایک طالبعلم/طالبہ ٹیسٹ پاس کرتا/کرتی ہے اور آخری امتحان لینے کا انتخاب کرتے ہیں، اس کلاس کے لیے طالبعلم/طالبہ کے آخری گریڈ کا تعین آخری امتحان کے گریڈ پر کیا جائے گا۔
    4. اگر ایک طالبعلم/طالبہ ایک امتحان سے مستثنیٰ ہے تو وہ ٹیسٹنگ مدت سے بھی استثنا حاصل کر سکتا/سکتی ہے، اگر وہ اپنے والد یا والدہ کی طرف سے نوٹ پیش کریں۔
    5. اگر طلباء کو اپنے شناخت کردہ ڈپلومہ کی قسم کے لیے گریجویشن کی شرائط پوری کرنے کے لیے EOC SOL ٹیسٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے اور جن کے والدین نے EOC SOL ٹیسٹ لینے کی درخواست کی ہے، وہ SOL استثنا کے اہل نہیں ہوں گے مگر "معیاری استثنا" کے اہل رہیں گے۔
  6. صوابدیدی استثنا: 2018-19 کے تعلیمی سال کے آغاز سے، پرنسپل یا ان کے نامزد کے پاس اختیار ہو گا کہ وہ کورس جن کے لیے SOL استثنا ممکن ہے، ان استثنا کے لیے متبادل جانچوں کو ممکن بنانے کی اجازت دیں گے۔ استثنا کے لیے متبادل جانچ لازمی طور پر پورے کورس سیکشن کے مواد اور مشکل کے درجے کے لحاظ سے یکساں ہونا چاہیے۔
  7. امتحانات/مجموعی کورس کی جانچوں کے جائزے کم از کم دو دن اور زیادہ سے زیادہ پانچ دنوں تک محدود رہیں گے۔
  8. استعمال کرنے سے پہلے تمام مضامین کے سکول منتظمین پر نگرانی کرنے والے تمام امتحانات/مجموعی کورس کی جانچوں کا جائزہ لیں گے اور انہیں منظور کریں گے۔
  9. ہائی سکولوں میں ہونے والے امتحانات/مجموعی کورس جانچیں سکول کے قائم کردہ امتحانات کے شیڈول کی مطابقت میں ہوں گے اور طلباء کو امتحان کے اختتام پر گھر بھیجا جائے گا۔ طلباء کو صرف اسی صورت میں سکول آنا چاہیے اگر ان کا امتحان شیڈول ہے۔
  10. وہ مڈل سکول طلباء جو ہائی سکول میں امتحان لے رہے ہیں، امتحان ختم ہونے پر انہیں انے کے مڈل سکول میں واپس بھیج دیا جائے گا۔
    1. مڈل سکولوں میں امتحانات/مجموعی کورس جانچوں کے شیڈول کا تعین پرنسپل کریں گے۔
    2. شیڈول بناتے وقت جانچ کو مکمل کرنے کے لیے کافی وقت دینے پر غور کیا جانا چاہیے۔
  11. ہر سکول میں امتحانات کے شیڈول کا نفاذ وقت پر اور مؤثر طریقے سے کیا جائ‏ے گا۔ ہر سکول میں چھوٹے ہوئے امتحانات/مجموعی کورس کی جانچوں کی اجازت صرف انتظامیہ کی منظوری کے بعد ہی دی جائے گی۔ XII. امتحانات کے گریڈوں کو رپورٹ کارڈ پر درج کیا جائے گا۔
  12. اگر طالبعلم/طالبہ آخری امتحانات لینے یا مجموعی کورس جانچ کو مکمل کرنے سے انکار کرتا ہے تو امتحان کے گریڈ کے لیے 0.00 کا نمبرسکور درج کیا جائے گا۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔