کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 600 - تدریس
عنوان: ضابطہ - رپورٹنگ/گریڈنگ کے طریقہ کار - تعلیمی سال کے دوران کلاس چھوڑنے والے طلباء کے گریڈ ریکارڈ کرنے کا طریقہ کار - گریڈ نو تا 12
کوڈ: 5-661.04
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 26 جولائی، 2017

تدریس

ضابطہ 5-661.04

رپورٹنگ/گریڈز کے لیے طریقۂ کار
تعلیمی سال کے دوران کلاس چھوڑنے والے طلباء کے گریڈ ریکارڈ کرنے کا طریقہ کار - گریڈ نو تا 12

  1. جو طلباء پہلے کواٹر کے اختتام سے قبل یا سمسٹر والے کورس کے پہلے چار ہفتوں کے اختتام سے قبل سال بھر والا کورس چھوڑیں گے، ان کے ٹرانسکرپٹ پر اس کا اندراج نہیں کیا جائے گا۔
  2. جو طلباء پہلے کواٹر کے اختتام کے بعد یا سمسٹر والے کورس کے پہلے چار ہفتوں کے اختتام کے بعد، سال بھر والا کورس چھوڑیں گے، وہ کوئی کریڈٹ وصول نہیں کریں گے اور طالبعلم/طالبہ کے ٹرانسکرپٹ پر ناکامی کے ساتھ چھوڑا یا کامیابی کے ساتھ چھوڑا میں سے ایک کے بارے میں نوٹ لکھا جائے گا۔
  3. جو طلباء پہلے سمسٹر کے اختتام کے بعد یا سمسٹر والے کورس کے پہلے کواٹر کے اختتام کے بعد، سال بھر والا کورس چھوڑیں گے، وہ کوئی کریڈٹ وصول نہیں کریں گے اور اس کورس کیلیئے فیل تصور کیے جائیں گے۔
  4. اگر پرنسپل (یا نامزد کردہ) چاہیں، تو طالبعلم/طالبہ کی صحت یا بہبود سے متعلق حالات میں نرمی کرتے ہوئے، ضابطے میں استثنیٰ دے سکتے ہیں۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔