کتاب پالیسیاں اور ضوابط

سیکشن 600 - تدریس

عنوان ضابطہ - ڈپلوما اور گریجویشن

کوڈ 1B-662

حیثیت فعال

اختیار کردہ 22 اگست، 2018


سپرنٹنڈنٹ برائے سکولز پالیسی 662، "گریجویشن کی شرائط" اور اس سے متعلقہ ضوابط کی شرائط کو معاف کر رہے ہیں اور نوٹس 11-1-662 میں درج ہنگامی صورتحال کی شرائط کا اطلاق کر رہے ہیں۔


تدریس

ضابطہ 1B-662


ڈپلوما اور گریجویشن



ورجینیا بورڈ آف ایجوکیشن 9 ویں گریڈ میں پہلی مرتبہ داخل ہونے والے طالبعلم/طالبہ کے سال کی بنیاد پر گریجویشن کے تقاضے اور ڈپلومہ کے اختیار کو مرتب کرتا ہے۔ سکول بورڈ پالیسی 662، "گریجویشن کی شرائط" کے مطابق، پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) گریجویشن کے لیے طے شدہ قواعد و ضوابط پر عمل کرے گا۔ اہل طلباء ڈپلوما حاصل کے سکتے ہیں اگر وہ اپنے درکار ڈپلوما کی شرائط کو پورا کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔ PWCS میں سرکاری طور پر داخل طلباء ہی ایک ڈپلوما یا سرٹیفکیٹ آف سٹڈیز حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔

I. ڈپلوما کے انتخابات اور سرٹیفکیٹ آف سٹڈیز
A. طلباء ایک ایڈوانس سٹڈیز، سٹینڈرڈ، یا اپلائیڈ سٹڈیز ڈپلوما حاصل کر سکتے ہیں۔ مخصوص گریجویشن کی شرائط اور ڈپلومہ کے انتخابات کے بارے میں تفصیلی معلومات کے لیے، PWCS ہائی سکول کورس کیٹلاگ کا عمومی معلومات کا سیکشن ملاحظہ کریں، جو ہر سال شائع کیا جاتا ہے۔

B. سرٹیفکیٹ آف سٹڈیز کسی بھی گریڈ لیول پر ان طلباء کو دیا جاتا ہے جو کسی منظور شدہ فارن ایکسچینج سٹوڈنٹ سپانسرنگ ایجنسی کے ذریعے ہائی سکول میں سرکاری طور پر داخل ہوں۔ سرٹیفکیٹ صرف یہ ثبوت دیتا ہے کہ PWCS میں ایک سال کی پڑھائی مکمل کر لی گئی ہے۔ فارن ایکسچینج طلباء کا داخلہ PWCS میں عارضی، ثقافتی تبادلے کی بنیاد ہوتا ہے نہ کہ ہائی سکول کی گریجویشن مقاصد کے لیے، لہذا، ہو سکتا ہے کہ وہ ہائی سکول ڈپلومہ حاصل کرنے کے اہل نہ ہوں اور نہ ہی گریجویشن کی تقریبات میں شرکت کر سکیں۔

C. طالبعلم/طالبہ کے کسی قسم کے ڈپلوما، گریجویشن دستاویز، یا شناخت وصول کرنے کے اہل ہونے سے قبل ضروری ہے کہ گریجویشن کی تمام شرائط مکمل ہوں۔

D. کوئی بھی طالبعلم/طالبہ جو PWCS ڈپلوما حاصل کرنا چاہتا/چاہتی ہے، اسے لازمی طور پر PWCS میں گریجویشن سے قبل، سرکاری طور پر بطور کل وقتی طالبعلم/طالبہ، کم از کم نو ہفتے (ایک گریڈنگ پریڈ) کی مدت کے لیے داخل ہونا چاہیے۔ نجی سکول یا گھر میں رہ کر مکمل کئے گئے کورسوں کے لئے کریڈٹ کا حصول، ایک داخل نہ ہونے والے یا جز وقتی داخل طالبعلم/طالبہ کو PWCS کا ڈپلوما وصول کرنے کا اہل نہیں کرتا۔ جیسا کہ PWCS ہائی سکول کورس کیٹلاگ میں بیان کیا گیا ہے کہ طلباء کو معیاری یا ایڈوانسڈ سٹڈیز ڈپلومہ حاصل کرنے کے لیے لازمی طور پر کریڈٹ کے مخصوص معیاری یونٹ اور کریڈٹ کے نامزد کردہ تصدیق شدہ یونٹ حاصل کرنے ہوں گے۔

II. ڈپلوما سند
A. PWCS تمام ڈپلوما حاصل کرنے والوں کو دو سالہ سند فراہم کرتا ہے۔ ڈپلومہ سند پڑھائی، لکھائی اور ریاضی میں کم از کم مہارت کی ضمانت دیتی ہے۔ PWCS سے ڈپلوما حاصل کرنے والا طالبعلم/طالبہ درج ذیل کر سکتا/سکتی ہے:
1. لکھے گئے مواد کو سمجھتے، تشریح کرتے اور تجزیہ کرتے ہیں۔

2. زبانی اور تحریری ہدایات کو پورا کرتے ہیں یا جب ضروری ہو، وضاحت طلب کرتے ہیں۔

3. مناسب الفاظ اور معقول گرامر استعمال کرتے ہوئے زبانی اور تحریری شکل میں خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔

4. عام حوالہ مواد، کمپیوٹرائز ڈیٹا بیس، نقشوں اور تصویروں، اور متعلقہ لوگوں سے ضروری معلومات تلاش کرتے اور حاصل کرتے ہیں۔

5. کمپیوٹر کی بنیادی مہارتوں کا اطلاق کرتے ہیں۔ 6. کام کے ماحول میں مسائل کے حل کے لیے حکمت عملیوں کا استعمال کرتے ہیں۔

B. PWCS کے گریجویٹ، جن کو ملازمت دینے والے، ان میں کم از کم قابلیتوں میں کمی کی شناخت کرتے ہیں، وہ PWCS کے غیر روایتی تعلیمی اور/یا سمر سکول پروگرام میں مفت دوبارہ تربیت حاصل کر سکتے ہیں۔

III. گریجویشن
A. تعلیمی سال کے اختتام پر ہونے والی گریجویشن تقریب میں شرکت کرنے کے لیے، طلباء سے تقاضا کیا جاتا ہے کہ وہ گریجویشن سے پہلے تمام شرائط مکمل کریں۔

B. کوئی بھی سینئر جسے گریجویشن مکمل کرنے کے لیے سمر سکول یا سمر کے دوران کسی متبادل پروگرام میں شرکت کرنے کی ضرورت ہے، وہ سال کے اختتام پر گریجویشن تقریب میں شامل ہونے کا/کی اہل نہیں ہے۔

C. جن طلباء نے PWCS سمر سکول پروگرام کے ذریعے گریجویشن کی شرائط مکمل کیں، وہ سمر سکول کے اختتام پر گریجویشن تقریب میں شرکت کر سکتے ہیں۔ تعلیمی سال کے دوران حاضری کا آخری ہائی سکول ڈپلوما دے گا۔

D. ایلیمنٹری اور مڈل سکولوں کے لیے کوئی گریجویشن تقریب نہیں ہو گی۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔

کراس حوالہ جات
662-1-11 - نوٹس - تعلیمی سال برائے 21-2020 کے لیے گریجویشن کی شرائط اور کریڈٹ کے تصدیق شدہ یونٹ (کووڈ-19 کی وجہ سے ترمیمی تعلیمی ماحول میں ہنگامی تبدیلیاں)
662 - پالیسی - گریجویشن کی شرائط