کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 600 - تدریس
عنوان: ضابطہ- پرائیویٹ سکولوں میں سکول ڈویژن کی طرف سے داخل طلباء کو خصوصی تعلیم کے اساتذہ کی طرف سے پڑھائے جانے والے کورسز کے لیے کریڈٹ کے سٹینڈرڈ یونٹ اور پرنس ولیم کاؤنٹی سٹینڈرڈ یا ایڈوانسڈ ڈپلومہ دینا
کوڈ:
662-3B
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 26 جون، 2019

تدریس

ضابطہ

662-3B

پرائیویٹ سکولوں اور پروویژن میں اسکول ڈویژن کی طرف سے داخل طلباء کو

خصوصی تعلیم کے اساتذہ کے ذریعہ پڑھائے جانے والے کورسز کے لئے کریڈٹ کے سٹینڈرڈ یونٹ،

پرنس ولیم کاؤنٹی کے سٹینڈرڈیا ایڈوانس ڈپلومہ دینا

جب کسی معذور طالبعلم کو سکول ڈویژن کی طرف سے نجی سکول میں رکھا جاتا ہے، تو اس سکول کے اساتذہ کے ذریعہ کورسز پڑھائے جا سکتے ہیں اور ایک سٹینڈرڈ یا ایڈوانس ڈپلومہ کے لیے کریڈٹ دیا جاتا ہے اگر انفرادی تعلیمی پروگرام یہ بیان کرتا ہے کہ طالبعلم ان ڈپلوموں میں سے کسی ایک کے لیے کام کر رہا ہے اور درج ذیل معیارات پر پورا اترتا ہے:

  1. پرائیویٹ سکول کو سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن نے ایک سکول کے طور پر درج کیا ہے جسے ورجینیا کونسل فار پرائیویٹ ایجوکیشن نے ایک تسلیم شدہ سیکنڈری سکول کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔
  2. کورس کا کام دائرہ کار اور ترتیب میں عمومی تعلیمی ہم منصبوں کے ساتھ موازنہ ہے جس میں تصدیق شدہ کریڈٹس کے لیے معیارات آف لرننگ (SOL) شامل ہیں۔
  3. ہر نصاب کے لیے تدریس کے کم سے کم 140 گھنٹوں کا وقت فراہم کیا جاتا ہے۔
  4. کورس کے اہداف کے لیے طالبعلم کی کارکردگی کی جانچ کے لیے طریقہ کار وضع شدہ ہیں جو اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ طالبعلم نے متوقع مہارتوں اور علم کو حاصل کیا ہے۔ اس کے لیے مطلوبہ دستاویزی ثبوت میں یہ امور شامل ہوں گے، لیکن ان تک محدود نہیں: A. اہداف، جو بنیادی کورس کے تقاضے ہیں، ہر کورس کے لیے تدریس سے پہلے پہلے سے متعین ہوں گے۔ B. ہر کورس کے لیے ایک چیک لسٹ برقرار رکھی جائے گی جو اس تاریخ کی نگرانی کرتی ہے جب ہر بنیادی مقصد میں مہارت حاصل کی جاتی ہے۔
  5. تدریس دینے والا استاد یا تو مضمون پڑھانے کے لیے سند یافتہ ہوتا ہے یا مضمون پڑھانے کے لیے سند یافتہ استاد سے بات کرتا ہے۔ دونوں افراد ایک بیان پر دستخط کرتے ہیں جس میں یہ تحریر ہوتا ہے کہ درکار معیار پورا کیا گیا ہے تاکہ کریڈٹ کے سٹینڈرڈ یونٹ کی شرط کو پورا کیا جا سکے۔ جب مناسب خیال کیا جائے، شرائط کی تکمیل تعلیمی سال سے بڑھ کر اگلے سال تک منتقل ہو سکتی ہے۔
  6. پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز کے گریڈنگ کے پیمانے کی تشریح ضابطہ 661-3 میں کی گئی ہے۔
  7. طالبعلم نے گریجویشن کی شرائط کو پورا کیا ہے جیسا کہ ضابطہ 662-4B میں بیان کیا گیا ہے۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے خصوصی تعلیم اور سٹوڈنٹس سروسز (یا نامزد کردہ) اس ضابطہ کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لیے ذمہ دار ہے۔ اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔

کراس حوالہ جات