کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 600 - تدریس
عنوان: ضابطہ - گریجویشن کی شرائط
کوڈ: 5-662
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 26 جون، 2019

تدریس

ضابطہ 5-662

گریجویشن کی شرائط

سٹینڈرٹ اور کریڈٹ کے تصدیق شدہ یونٹ کے ایوارڈ کے لیے ایکریڈیٹیشن کلاک آور کی شرائم کے معیارات کی چھوٹ

تعلیمی سال 2010-11 کے تعلیمی کیلنڈر کے آغاز میں، طالب علم مخصوص تدریسی گھنٹوں کے معیارات کی تسلیم شدہ شرائط کو پورا کئے بغیر مختص کورسوں کے سٹینڈرڈ اور تصدیق شدہ یونٹس کے کریڈٹ حاصل کرنے کی سہولت کو اختیار کر سکتے ہیں۔ نامزد کورسز میں ریاضی، سائنس اور سماجی علوم کے منتخب کورسز شامل ہوں گے جن کے لیے کورس کے اختتامی معیارات آف لرننگ (SOL) ٹیسٹ کی ضرورت ہے۔ تمام طلباء درخواست دینے کے اہل ہیں۔

درخواست کا طریقہ کار
  1. تدریسی کلاک آود کی شرط سے چھوٹ کے خواہاں طلباء کو عمارت کے پرنسپل کو ایک درخواست (منسلکہ I) جمع کرانا ہو گا۔
    1. موجودہ تعلیمی سال کے لیے دیے گئے SOL امتحانات میں شرکت کے لیے اہل ہونے کے لیے، درخواست ہر تعلیمی سال کے 1 نومبر تک جمع کرائی جانی چاہیے۔
    2. موسم گرما کے سیشن کے اختتام پر دیے گئے SOL امتحانات میں شرکت کے لیے اہل ہونے کے لیے، درخواست کو ہر تعلیمی سال کے 1 مارچ تک جمع نہیں کرایا جانا چاہیے۔
    3. درخواست اور مطلوبہ دستاویزات سٹوڈنٹ ایجوکیشن ریکارڈ میں رکھے جانے چاہیئیں۔
  2. ایک ویور کمیٹی ہر مڈل اور ہائی سکول میں میٹنگ کرے گی اور یہ طے کرے گی کہ ان مخصوص کورسز میں کن طلباء کی شرکت کی درخواستیں قبول کی جائیں گی۔ طلباء کو اسکول ڈویژن کے مقرر کردہ معیار کی ضروریات مخصوص کورس میں داخلے سے پہلے پوری کرنا ہوں گی۔ ہر درخواست کو لازمی طور پر پرنسپل کے ذریعہ منظوری دی جانی چاہیئے۔..
  3. فیصلے کی کوئی بھی اپیلیں ضابطہ 1-731 "طالبعلم کے معاملات کی اپیل" - اکیڈیمک اپیلیں میں درج طریقوں کے مطابق ہوں گی۔
  4. ایک طالبعلم کسی ایک سال میں صرف ایک چھوٹ کی اپیل ہر سال ستمبر تا اگست کے دوران دائر کرنے تک محدود ہو گا۔ طلباء کو ایسا کورس جس میں طالبعلم نے حال ہی میں اندراج کروایا ہو چھوٹ کی اپیل دائر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔.
  5. کم از کم کلاک آور کی شرائط سے چھوٹ کے خواہاں طلباء کو آزادانہ طور پر کام کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا چاہیے، جس میں کم سے کم نگرانی اور مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔
  6. ایک بار منظور کر لینے کے بعد، طالبعلم کو "منظور شدہ" کے طور پر سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم میں درج کیا جائے گا۔ ایک طالبعلم جب تک اپنا مطلوبہ تفویض کردہ کام کامیابی سے مکمل نہیں کر لیتا اس وقت تک اسے کورس ہسٹری میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔
  7. اگر کوئی طالبعلم کسی ایسے کورس سے دستبردار ہو جاتا ہے جس کے لیے طالبعلم نے ایکریڈیٹیشن کے معیارات سے چھوٹ کی درخواست کی ہے، تو طالبعلم کو دوبارہ اس کورس کے لیے چھوٹ کے لیے درخواست دینے کی اجازت نہیں ہو گی۔

کورس کے مواد میں مہارت

  1. ہر کورس کے لئے ڈویژن کی سطح پر کمیٹیاں قائم کی جائیں گی اور اس میں مخصوص مواد کے سپروائزر (یا نامزد) کو شامل کیا جائے گا۔
  2. ہر کورس کے لیے کمیٹی طلباء کے لیے کورس کے مواد میں مہارت ثابت کرنے کے لیے مخصوص تشخیصی کام اور مخصوص تشخیصی معیار قائم کرے گی۔ جانچ کے طریقوں میں حتمی امتحانات، معیاری حوالہ دیئے گئے ٹیسٹ، تحریری مضامین یا ریسرچ پیپرز، انٹرویوز، لیباریٹیری کے طریقہ کار، یا دیگر تدریسی ثبوت جو کمیٹی کی جانب سے اس کورس کے لئے قائم کئے گئے ہوں گے شامل ہو سکتے ہیں۔.
  3. طلباء کورس کے مواد اور مقاصد میں مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان مقررہ تشخیصی کاموں کو انجام دیں گے جن کا فیصلہ ڈویژن کی سطح کی کمیٹی کے قائم کردہ معیار کے خلاف کیا جاتا ہے۔
  4. تشخیصی کاموں کو نامزد SOL امتحان کے انتظام کے لیے کم از کم 30 تدریسی دن پہلے ہونا ہے۔
  5. گرمیوں کے دوران پیش کردہ خصوصی پروگرام کے لئے ایک طالب علم گرمیوں کے SOL امتحان سے پانچ تدریسی دن پہلے مطلوبہ تفویض کردہ کاموں میں اجازت کی درخواست پیش کر سکتا ہے۔ ایسی درخواست تحریری صورت میں پیش کی جائے گی۔
  6. ڈویژن کی سطح کی کمیٹی ایک میٹنگ میں مہیا کردہ امور کے خلاف مقرر کردہ معیار کے معاملات پر غور کرے گی۔ ہر ڈویژن کی سطح کی کمیٹی ہر کورس کے لیے ہر درخواست دہندہ کے پاس یا فیل کی حیثیت کا تعین کرے گی اور مناسب سکول پرنسپل کو ہر اسسمنٹ پر ہر طالبعلم کی حیثیت کی تحریری رپورٹ بھیجے گی۔

گریڈنگ اور کریڈٹ

  1. وہ طلباء جو پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز ڈویژن لیول کے امتحان میں کامیابی حاصل کریں گے، وہ اس کورس کے لیے "پاس" کا گریڈ وصول کریں گے۔
    1. "پاس" کا گریڈ طالبعلم کی تعلیمی ٹرانسکرپٹ میں درج کیا جائے گا لیکن یہ طالبعلم کی گریڈ پوائنٹ ایوریج (GPA) پر کوئی اثر نہیں ڈالے گا۔
    2. "پاس" کا درجہ ان طلباء کے لئے لازمی ہے جو اختتامی کورس SOL ٹیسٹ لینے کے اہل ہوں اور ان طلباء کے لیے بھی جو کریڈٹ کے سٹینڈرڈ یونٹ حاصل کریں گے۔
  2. وہ طلباء جو PWCS ڈویژن کی سطح کے نامزد کورس میں مہارت حاصل نہیں کرتے وہ ایک گریڈ بھی وصول نہیں کریں گے۔
    1. طالبعلم کے ٹرانسکرپٹ میں کوئی بھی گریڈ ریکارڈ نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی طالبعلم کے GPA پر کوئی اثر پڑے گا۔
    2. طالبعلم قابل اطلاق کورس کے اختتامی SOL ٹیسٹ دینے یا کورس کے لیے کریڈٹ کے سٹینڈرڈ یونٹ حاصل کرنے کا اہل نہیں ہے۔
    3. 3. طالب علم معیاری مصدقہ اور وقت پر مبنی کورس کے ٹیسٹ میں دوسری دفعہ چھوٹ کا اہل نہیں ہوگا۔.
    4. 4. اگر ایک طالب علم چھوٹ کے طریقہ کار کے ذریعے کامیابی کے ساتھ کوئی کورس مکمل نہیں کرتا، تو وہ طالب علم معیاری پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز(PWCS) رجسٹریشن کو استعمال کرتے ہوئے اس کورس میں داخلہ لے سکتا ہے اور معیاری مصدقہ وقتی بنیاد پر ضرورت کے مطابق کورس مکمل کرسکتا ہے۔ .

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے اسٹوڈنٹ اینڈ پروفیشنل لرننگ (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔


کراس حوالہ جات

منسلکہ I کے PDF ورژن کے لیے یہاں کلک کریں