کتاب پالیسیاں اور ضوابط

سیکشن 600 - تدریس

عنوان ضابطہ - ہوم ورک [گھر کا کام]- گریڈز K تا 12

کوڈ 663-1

حیثیت فعال

اختیار کردہ 13 دسمبر، 2017


تدریس
ضابطہ 1-663
ہوم ورک [گھر کا کام]- گریڈز K تا 12

ہوم ورک دینے کے مقاصد:
نئی معلومات کو منظم کرنے یا کسی پیش آمدہ موضوع، عنوان، یا پیش کردہ مطالعہ کے یونٹ پر دلچسپی پیدا کرنے کیلیئے پہلے سے سیکھنے کے مواقعے کا انتظام کرنا۔
نئے علم اور مہارت کے اطلاق کے لیے مشق کا اطلاق؛
نظر ثانی کیلئے علم اور تصور کی دہرائی کرنا؛ اور
آنے والے تفویض کردہ کام کے لیے تیاری کرنا۔
رہنما اصول:
I. جب ہوم ورک دیا جاتا ہے تو یہ تدریسی پروگرام کے ساتھ با معنی حصے کے طور پر مربوط ہو گا۔

II. سکول سے باہر، ہمہ جہت طلباء کی حوصلہ افزائی اور ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرنے اور کئی حوالوں سے سیکھنے کی حوصلہ افزائی کرنے کیلیئے، اساتذہ پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ ہفتہ و اتوار کی چھٹیوں، اور/یا مذہبی تہواروں کے دوران ہوم ورک دینے سے اجتناب کریں۔
A. کسی قسم کی چھٹیوں یا پڑھائی کے وقفوں بشمول تھینکس گیونگ کی چھٹیاں، سردیوں کی چھٹیاں اور موسم بہار کی چھٹیوں (سکول ڈویژن کیلنڈر میں تاریخوں کا تعین کرے گا) کے دوران ہوم ورک نہیں دیا جائے گا۔

B. اگر خراب موسم کی وجہ سے سکول بند ہو گا تو گھر کا کام نہیں دیا جائے گا۔

C. ان وقفوں، چھٹیوں، اور/یا خراب موسم کے دوران، طلباء پہلے سے کسی طویل المدت پروجیکٹ پر کام کر سکتے ہیں مگر کوئی نیا کام یا مجموعی امتحان چھٹی کے بعد دو دن تک مکمل کرنا ضروری نہیں ہو گا۔

D. یہ شرائط تمام گریڈ لیول اور تمام جماعتوں کیلیئے ضروری ہیں۔

III. مڈل اور ہائی سکول لیول پر اساتذہ اسائنمنٹ کے بارے میں، جس حد تک ممکن ہو، وقت سے پہلے بتائیں گے تاکہ طلباء کو اپنے وقت کو ترجیحات دینے کے مواقع فراہم ہو سکیں۔

IV. تمام گریڈز لیول کیلئے، اساتذہ پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ روزانہ کے مطالعے ( افسانوی اور غیر افسانوی) سے متعلق ہوم ورک دیں۔ ہوم ورک دینے کیلئے جب اس پر صرف ہونے والے وقت کا حساب کیا جاتا ہے تو اس میں مطالعے کیلئے صرف ہونے والے متوقع وقت کو بھی شامل کیا جائے۔

V. ہوم ورک دینے کی بنیاد اساتذہ کے طالبعلم/طالبہ کی اہلیتوں اور تدریسی ضرورتوں کے اندازے کی بنیاد پر ہو گا۔ اساتذہ ہوم ورک دیتے وقت پیشہ ورانہ رائے استعمال کریں گے، تاکہ یہ مناسب وقت کی مدت میں مکمل ہو جائے۔ اساتذہ طلباء سے بات کریں گے کہ انہیں تفویض کردہ کام کیلیے کتنا وقت درکار ہے تاکہ اساتذہ اپنے کام پر اس لحاظ سے نظر رکھ سکیں اور اسے ترتیب دے سکیں۔ ہوم ورک کیلئے وقت کا تعین کرنے کیلئے اساتذہ ان رہنما اصولوں کو مد نظر رکھیں:


گریڈ تعدد روزانہ رہنما اصول

کنڈرگارٹن پیر تا جمعرات - 10 تا 20 منٹ

اساتذہ والدین/سرپرست کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ ان میں سے کوئی بھی بچے کو پڑھ کر سنائے یا اپنے بچے کو پڑھتا ہوا سنے۔
اساتذہ والدین/سرپرست کو بچہ/بچی کی تدریس میں مواد کے دوسرے شعبوں میں نظر رکھنے کیلیئے دوسری سرگرمیاں فراہم کر سکتے ہیں۔

پہلا تا دوسرا پیر تا جمعرات 30 تا 50 منٹ

تیسرا تا پانچواں پیر تا جمعرات 10 تا 20 منٹ

چھٹا تا آٹھواں پیر تا جمعرات 60 تا 80 منٹ

نواں تا بارواں پیر تا جمعرات ڈیڑھ تا دو گھنٹے

مڈل اور ہائی سکول کی سطح پر روزانہ دئیے جانے والے ہوم ورک کی مقدار طالبعلم/طالبہ کے اس دن کی تمام جماعتوں میں تقسیم کی جائے گی۔ ہوم ورک کی بڑی اسائنمنٹس اور پراجیکٹس دیتے ہوئے اساتذہ اور ڈیپارٹمنٹ کے درمیان رابطہ ہونا چاہیئے تاکہ طلباء پر بلا وجہ وقت کی پابندی ڈالنے سے احتراز کیا جا سکے۔
VI. ایڈوانسڈ پلیسمنٹ، انٹرنیشنل بیکولوریٹ (IB)، یا ایڈوانسڈ انٹرنیشنل سرٹیفکیٹ آف ایجوکیشن کورس پڑھانے والے اساتذہ کو چاہیئے کہ وہ کمرۂ جماعت سے باہر دیئے جانے والے کام کو دینے سے پہلے پروگرام کوآرڈینیٹر اور/یا نگران سپروائزر کے ساتھ مل کر کام کریں۔ ایسا تفصیلی کورس سلیبس کے جائزے اور منظوری کے ذریعے مکمل کیا جا سکتا ہے۔ طلباء کو اتنا کام ملنا چاہیے کہ وہ سکول اور کمیونٹی میں غیر تعلیمی سرگرمیوں میں مثبت طریقے سے شریک ہو سکیں اور تمام شعبوں میں کام کر سکیں۔

VII. استاد/استانی ہوم ورک کا جائزہ لیں گے اور اپنی رائے کے ساتھ واپس لوٹائیں گے۔

VIII. جن اہل خانہ کا خیال ہے کہ دیا جانے والا گھر کا کام مسلسل اس ضابطے کے رہنما اصولوں سے آگے جا رہا ہے، ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اپنے خدشات کا اپنے بچے کے استاد/استانی، سکول کونسلر اور/یا پرنسپل سے کریں۔

IX. یہ ضابطہ استاد/استانی کو منع نہیں کرتا کہ وہ انفرادی طالبعلم/طالبہ کی خصوصی ضروریات کی بنیاد پر انہیں ایک دوسرے سے مختلف ہوم ورک دیں جو ہر کیس میں مختلف ہو سکتا ہے۔ اس عمل سے متعلقہ تبدیلی والد والدہ/سرپرست کی شراکت داری میں ہونی چاہیئے۔

X. اہل خانہ اور طلباء جو گھر پر مزید مشق کرنا، اپنے کام میں افزودگی یا اضافی کام چاہتے ہیں انہیں طالبعلم/طالبہ کے استاد/استانی سے درخواست کرنا ہو گی۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔