کتاب: پالیسیاں اور ضوابط

عنوان: ضابطہ - رپورٹنگ/گریڈنگ کا طریقۂ کار

کوڈ: 2-663

حیثیت: فعال

اختیار کردہ: 26 جون، 2019

تدریس

ضابطہ 2-663

رپورٹنگ/گریڈز کے لیے طریقۂ کار
سمر اسائنمنٹس برائے ایڈوانس کورس - گریڈ 9 تا 12

سمر اسائنمنٹس ایڈوانس کورسوں میں طلبا کی دلچسپی کو بڑھانے اور انہیں کورس کے اہم تصوارات سے آگاہ کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ ایدوانس کورسز کیلئے سمر کی اسائنمنٹس لازمی نہیں ہیں۔ یہ اسائنمنٹس طلباء کو اعلی درجے کے کورسز میں کامیاب تعلیمی تجربات حاصل کرنے میں مدد کرتی ہیں اور جب اسے صحیح طریقے سے تیار کیا جاتا ہے، تو ایسے طلباء کے لیے تعلیمی افزودگی کی ایک مثبت شکل ہو سکتی ہے جو کسی ایسے مضمون میں چیلنج کی تلاش میں ہوں جو وہ خاص طور پر سیکھنے اور دریافت کرنے کا شوق رکھتے ہوں۔


مقصد:
  1. سمر اسائنمنٹس میں مخصوص مقاصد پر توجہ دی گئی ہے اور یوں طلباء کو ایسے امور جاننے، کرنے میں مدد ملتی جن کی ایڈوانسڈ کورسز میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے انہیں ضرورت ہے۔
  2. سمر کی اسائنمنٹس کی تشکیل یوں کی جا سکتی ہے کہ جس کی بنیاد پر طلباء بنیادی تصورات یا مخصوص مہارتوں کا جائزہ لیں اور سمجھ بوجھ حاصل کر سکیں جو ایڈوانسڈ کورسز میں کامیابی حاصل کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

رہنما اصول

  1. طالب علموں کو اگلے تعلیمی سال کیلئے اسائنمنٹس موجودہ تعلیمی سال کے آخری سے پہلے والے پیر کے روز لازمی مل جانی چاہئیں۔ تاہم اگر یہ ممکن ہو تو ، طالب علموں کو یہ اسائنمنٹس 1 جون تک مل جانی چاہییں۔
  2. سمر اسائنمنٹس ، تعلیمی سال کے دوسرے منگل تک مکمل کرنی لازمی ہیں۔ ٹرانسفر ہو کر سکول آنے والے طالب علموں کیلئے اسائنمنٹس کی تکمیل کی تاریخ ہر تعلیمی سال کی 30 ستمبر ہے۔.
  3. ایسے طالب علم جو پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز( PWCS) میں ٹرانسفر ہو کر آتے ہیں انہیں اسائنمنٹس برائے ایڈوانسڈ کورسز رجسٹریشن کے موقع پر دے دی جاتی ہیں۔
  4. اسائنمنٹس کے ساتھ ہی اس سے متعلق ہدایات اور انکے لئے طے شدہ معیار اصول دے دیا جائے۔ جہاں یہ ممکن ہو سکے، طالب علموں کو اسائمنٹس یا ایسسسمنٹ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کی پیش کش کی جائے۔
  5. اسائنمنٹس ایسے تیار کی جائیں کہ طالب علم انہیں مناسب وقت کے اندر اور بغیر کسی کی مدد کے اپنے طور پر مکمل کر سکیں۔ عمی طور پر اسائنمنٹس ایسی ہونی چاہئیں کہ جنہیں ہائی سکول کے طالب علموں کو مکمل کرنے میں 10 گھنٹوں سے زیادہ وقت نہ لگے۔
  6. سمر اسائمنٹس حاصل کرنے کیلئے طالب علموں واضح ہدایات ملنی چاہئیں۔ اسائنمنٹس ہر ہائی سکول کی ویب سائٹ پر بھی فراہم کی جا سکتی ہیں۔ ہر ہائی سکول میں تفویض کردہ مقام پر اسائنمنٹس کی کاغذی نقل کی دستیابی لازمی ہونی چاہیے۔
  7. طلباء کو اپنی جانچ کرنے کے لیے روبرک فراہم کیے جائیں تاکہ ان اپنی آزادانہ تدریس میں مدد فراہم کی جا سکے۔
  8. اگر اسائنمنٹس مکمل کرنے کے لیے اضافی مواد کی ضرورت ہے تو ویب یا سکول میں اس کے ملنے کی جگہ کی واضح طور پر نشاندہی کی جائے۔
  9. طلباء کے لیے اسائنمنٹس میں ایک ای-میل یا رابطہ کرنے کا کوئی اور ذریعے درج ہونا چاہیے تاکہ طلباء اسائنمنٹ کے بارے میں کسی سوال کی صورت میں ان سے رابطہ کر سکیں۔
  10. اساتذہ کو اسائنمنٹس کے ساتھ ان تاریخوں کا اندراج کرنا چاہیے جن پر وہ طلباء کے سوالات کے جواب دینے کے لیے دستایب ہو سکتے ہیں۔

پرنسپل، ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ اینڈ پروفیشنل لرننگ (یا نامزد کردہ) اور لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ اس ضابطے کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے ذمہ دار ہیں۔
اس ضابطے اور متعلقہ پالیسی کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔