کتاب: پالیسیاں اور ضوابط

سیکشن: 600 - تدریس

عنوان: ضوابط - آنر رول -گریڈ 9 تا 12

حیثیت: فعال

اختیار کردہ: 22 فروری، 2017

تدریس

ضابطہ 1-664

اعزازات
آنر رول - گریڈز 9 تا 12

ہر ہائی سکول کے پرنسپل یا ان کا نامزد کردہ اس بات کا تعین کریں گے کہ اگر وہ طلباء ایک تعلیمی سال میں دو مرتبہ آنر رول اور پرنسپل کے آنر رول کے مستحق ہیں۔

  1. آنر رول کا معیار
    1. ایک طالبعلم/طالبہ کے پہلے سمسٹر کے گریڈ پہلے سمسٹر کے آنر رول کی حیثیت کا تعین کرنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ ایک طالبعلم/طالبہ کے دوسرے سمسٹر کے گریڈ دوسرے سمسٹر کے آنر رول کی حیثیت کا تعین کرنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔
    2. اگر ایک طالب علم ایک پورے سمسٹر کی مدت کے کورس میں داخل ہے تو اس کورس کے لئے آخری گریڈ آنر رول کی حیثیت کا تعین کرنے کے لئے استعمال کیے جائيں گے۔ پہلے سمسٹر آنر رول کے لیےپہلے سمسٹر کے دوران لیے گئے سمسٹر کورس پر غور کیا جائے گا۔ دوسرے سمسٹر آنر رول کے لیے دوسرے سمسٹر کے دوران لیے گئے سمسٹر کورس پر غور کیا جائے گا۔
    3. آنر رول کے مستحق ہونے کے لئے، متعلقہ سمسٹر کے لیے ایک طالبعلم/طالبہ ہر کورس میں 3.0 کے برابر گریڈ حاصل کرنا ہے۔
  2. پرنسپل کے آنر رول کا معیار
    1. ایک طالبعلم/طالبہ کے پہلے سمسٹر کے گریڈ پہلے سمسٹر کے پرنسپل کے آنر رول کی حیثیت کا تعین کرنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ ایک طالبعلم/طالبہ کے دوسرے سمسٹر کے گریڈ دوسرے سمسٹر کے پرنسپل کے آنر رول کی حیثیت کا تعین کرنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔
    2. اگر ایک طالبعلم/طالبہ ایک پورے سمسٹر کی مدت کے کورس میں داخل ہے تو اس کورس کے لئے پرنسپل کے آنر رول کی حیثیت کا تعین کرنے کے لئے استعمال کیے جائيں گے۔ پہلے سمسٹر کے پرنسپل کے آنر رول کے لیے پہلے سمسٹر کے دوران لیے گئے سمسٹر کورس پر غور کیا جائے گا۔ دوسرے سمسٹر کے پرنسپل کے آنر رول کے لیے دوسرے سمسٹر کے دوران لیے گئے سمسٹر کورس پر غور کیا جائے گا۔
    3. پرنسپل کے آنر رول کے مستحق ہونے کے لئے، ایک طالبعلم/طالبہ کو متعلقہ سمسٹر کے لئے ہر کورس 4.0 یا بہتر درجہ حاصل کرنا ہو گا۔
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد) 2020 میں اس پالیسی کا جائزہ لینے کے لئے ذمہ دار ہے۔