کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 600 - تدریس
عنوان: ضابطہ - تعلیم بالغاں
کوڈ: 1-680
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 14 مارچ، 2018

تدریس

ضابطہ 1-680

تعلیم بالغاں

  1. سکول ڈویژن تعلیم بالغاں کی درج ذیل خدمات فراہم کریں گے:
    1. بنیادی تعلیم بالغاں(ABE) کی تدریس 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کیلئے ہے جن کی بنیادی پڑھائی ، ریاضی، اور /یا لکھنے کی مہارتیں گریڈ نو کی سطح کی کارکردگی سے نیچے ہیں۔
    2. جنرل ایجوکیشن ڈیویلپمنٹ [عمومی تعلیم کی سند] (®GED) کا ٹیسٹ
    3. GED® کی تیاری کی کلاسیں، 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے ہیں جن کی پڑھائی، ریاضی، اور/یا لکھنے کی مہارتیں گریڈ نو کی سطح کے برابر یا نیچے ہیں۔
    4. دوسری زبانیں بولنے والوں کے لیے انگریزی (ESOL) کی کلاسیں، 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے ہیں جن کی مادری زبان انگریزی نہیں ہے۔
    5. نیشنل ایکسٹرنل ڈپلومہ پروگرام (NEDP) ایسے افراد کے لیے ہے جن کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہے۔ اس پروگرام کی کامیاب تکمیل طالبعلم/طالبہ کو ہائی سکول ڈپلومہ دلاتی ہے۔
    6. کام کی جگہ کی مہارتوں کا پروگرام ملازمین کی ضرورت کے مطابق بنایا گیا ہے اور کام کی جگہ پر ہی منعقد کیا جاتا ہے۔ انگریزی زبان میں مہارت؛ پڑھائی، ریاضی، اور/یا لکھنے کی مہارتوں کو بہتر بنانے؛ اور/یا ہائی سکول سند یا ڈپلوما لینے کے لیے تربیت کو ڈیزائن کیا جائے گا۔
    7. پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) کا پریکٹیکل نرسنگ پروگرام بالغ طلباء کے لیے دستیاب ہے جو جگہ کی دستیابی کی بنیاد پر داخلہ لینا چاہتے ہیں۔ پروگرام کا مقصد طلباء کو عملی نرسنگ میں لائسنس کے حصول کے لیے تیار کرنا ہے۔
    8. تعلیم بالغاں کے پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے والے طلباء رضاکارانہ طور پر شرکت کرتے ہیں ایسی شرکت کا کوئی آئینی، قانونی یا ملکیتی حق نہیں رکھتے ہیں۔
  2. ضوابط

    بالغ طلباء درج ذیل کے ساتھ ساتھ پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ کی پالیسیوں اور ضوابط اور "ضابطۂ اخلاق" کے تابع ہوں گے:
    1. بنیادی تعلیم بالغاں کا پروگرام ورجینیا محکمہ تعلیم کے دفتر برائے کیرئیر، ٹیکنیکل، اور تعلیم بالغاں اور PWCS کے دفتر برائے سٹوڈنٹ میجنمنٹ و الٹرنیٹو پروگرامز (OSMAP) کے طے کردہ ضوابط کے تحت چلایا جائے گا۔
    2. جنرل ایجوکیشن ڈویلپمنٹ ٹیسٹ امریکی کونسل آن ایجوکیشن کے زیر نگرانی ہو گا جسے ورجینیا محکمہ تعلیم کے دفتر برائے کیرئیر، ٹیکنیکل، اور تعلیم بالغاں اور OSMAP کے ضوابط کے تحت چلایا جائے گا۔
    3. جنرل ایجوکیشن ڈویلپمنٹ پروگرام، ورجینیا محکمہ تعلیم کے دفتر برائے کیرئیر، ٹیکنیکل، اور تعلیم بالغاں OSMAP کے طے کردہ ضوابط کے تحت چلایا جائے گا۔
    4. ESOL پروگرام ورجینیا محکمہ تعلیم کے دفتر برائے کیرئیر، ٹیکنیکل، اور تعلیم بالغاں اور PWCS کے دفتر برائے سٹوڈنٹ میجنمنٹ و OSMAP کے طے کردہ ضوابط کے تحت چلایا جائے گا۔
    5. NEDP، کمپرہنسو اڈلٹ سٹوڈنٹ اسسمنٹ سسٹم (CASAS) کے زیر نگرانی ہو گا، جسے ورجینیا محکمہ تعلیم کے دفتر برائے کیرئیر، ٹیکنیکل، اور تعلیم بالغاں اور OSMAP کے ضوابط کے تحت چلایا جائے گا۔
    6. کام کی جگہ پر مہارتوں کا پروگرام، ورجینیا محکمہ تعلیم کے دفتر برائے کیرئیر، ٹیکنیکل، اور تعلیم بالغاں OSMAP کے طے کردہ ضوابط کے تحت چلایا جائے گا۔
    7. PWCS سکول آف پریکٹیکل نرسنگ پروگرام ورجینیا کوڈ، کامن ویلتھ آف ورجینیا بورڈ آف نرسنگ کی شرائط، PWCS سکول آف پریکٹیکل نرسنگ پروگرام کے ضوابط (تعاون کرنے والی ایجینسیوں کی پالیسیاں)، Osbourn Parkہائی سکول کے قائم کردہ اصول و ضوابط (پروگرام کا مقام)، اور PWCS کیریئر و ٹیکنیکل ایجوکیشن اور OSMAP دفاتر کی قابل اطلاق دفعات کے تابع ہو گا۔
  3. ضابطہ اخلاق کا معیار

    بالغ طلباء کام کی جگہ پر متوقع رویہ اور پیشہ ورانہ برتاؤ کے معیارات پر عمل کریں گے اور پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ کی پالیسیوں اور ضوابط، PWCS کا ''ضابطہ اخلاق"، اور اس ضابطہ میں اوپر حصہ II میں بیان کردہ ضوابط کی پابندی کریں گے۔ ایسے اقدامات جن کا نتیجہ کسی ملازم کی سرزنش، معطلی، طرز عمل کی جانچ کی مدت، یا کسی ملازم کی ملازمت سے معطلی کی صورت میں نکلے، ایک بالغ کے لیے بھی ضابطہ 1-680 ایسی ہی سزا کا باعث ہو گی۔ بالغ طلباء کو درج ذیل طرز عمل کی صورت میں تادیبی کاروائی کا سامنا کرنا ہو گا بشمول کسی بھی ایسے طرز عمل کے لیے جس سے پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ، PWCS کے "ضابطہ اخلاق" کی پالیسیوں اور ضوابط کی خلاف ورزی ہوتی ہو، یا وہ ضوابط جو اوپر بیان کیے گئے بالغ پروگراموں کے سیکشن II میں قائم کیے گئے ہیں۔
    1. پالیسیوں، رہنما اصولوں، یا اساتذہ کی ہدایات پر عمل درآمد میں ناکامی۔
    2. غیر قانونی اقدامات جن کا سکول، ساتھی طلباء، یا کسی کے پروگرام میں شرکت کرنے پر اثر پڑا ہو چاہے مقدمہ چلا ہو یا نہیں اور چاہے نتائج نکلے ہوں يا نہیں۔
    3. پروگرام سے منسلک ساتھی طلباء، عملہ یا دیگر اشخاص کو ہراساں کرنا یا ڈرانا۔
    4. غیر منظور شدہ غیر حاضریاں جو پروگرام کے ضوابط کے تحت اجازت دی گئی زیادہ سے زیادہ تعداد سے تجاوز کر گئیں۔
    5. ساتھی طلباء سے بات کر کے، کسی استاد/استانی سے جارحیت کا اظہار کر کے، شرارت کر کے یا کسی اور طرح سے جماعتوں یا متعلقہ سرگرمیوں میں خلل ڈالنا۔
    6. شراب یا دوسری منشیات کے زیر اثر ہونا، یا سکول میں، کلاس کے دوران یا سکول کی دیگر سرگرمیوں کے دوران شراب یا غیر قانونی/نا جائز منشیات رکھنا
      ۔
    7. سکول میں، کلاس کے دوران یا سکول کی دیگر سرگرمیوں کے دوران آتش گیر اسلحہ یا دیگر اسلحہ (چلنے کے قابل یا نہ چلنے کے قابل)، یا مشابہہ چیز رکھنا۔
    8. نقل کرنا، دوسروں کا تخلیقی کام اپنا ظاہر کرنا یا اسکول کے رابطہ کے سازوسامان کا غلط استعمال کرنا۔
    9. خود کو یا کسی دوسرے کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات، بشمول حفاظتی اصولوں کی پابندی میں ناکامی، سازوسامان کا بغیر اجازت استعمال، یا حساس حفاظتی عوامل پر مکمل توجہ دینے میں ناکامی، لیکن یہ صرف ان تک محدود نہیں۔
    10. ایسی ہی سنگینی کے دیگر عوامل جو طالبعلم/طالبہ کی موزونیت یا خود پروگرام کی جگہ کی بری عکاسی کریں۔
  4. تادیبی کاروائی

    PWCS کی جانب سے فراہم کردہ تعلیم بالغاں اور مسلسل تعلیم کے پروگراموں میں حصہ لیے والے تمام بالغ طلباء پر درج ذیل طریقہ کار لاگو ہوتے ہیں۔ مزید برآں، PWCS سکول آف پریکٹیکل نرسنگ پروگرام کے خصوصی طریقے کی وجہ سے، اس پروگرام میں داخل بالغ طلباء ضابطہ 673-1، "پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز(PWCS) آف پریکٹیکل نرسنگ پروگرام" کے منسلکہ I میں درج طریقوں پر عمل کے ساتھ ساتھ درج ذیل کے تابع بھی ہوں گے۔
    1. جرم کی سنگینی کی بنیاد پر، پروگرام منیجر طالبعلم/طالبہ کو نصیحت کر سکتا ہے، تحریری سرزنش جاری کر سکتا ہے، طالبعلم/طالبہ کو تحریری شرائط کے ساتھ آزمائشی مدت پر رکھ سکتا ہے یا غیررضاکارانہ طور پر طالبعلم/طالبہ کوخارج کر سکتا ہے۔ ایسا کرنے سے پہلے، پروگرام منیجر (یا نامزد) طالبعلم/طالبہ کو آمنے سامنے کی ایک ملاقات میں اس کے خلاف لگائے جانے والے الزامات سے آگاہ کرے گا/گی۔
    2. طالبعلم/طالبہ الزامات کے جواب دے سکتا ہے اور اپنی رو برو ملاقات میں اپنی جانب سے ثبوت یا گواہ پیش کر سکتا/سکتی ہے۔ اگر طالبعلم/طالبہ ایک طے شدہ ملاقات میں حاضر نہیں ہوتا، تو ریکارڈ میں موجود طالبعلم/طالبہ کے پتے پرانضباطی عمل کی وجوہات کا تحریری نوٹس فرسٹ کلاس ڈاک کے ذریعے بھیجا جائے گا، اور وصولی کی رسید طلب کی جائے گی
    3. ملاقات کے بعد (یا اسی وقت ایسے طالبعلم/طالبہ کو معلومات کی ترسیل کے ساتھ ہی جو طے شدہ ملاقات میں نہیں آیا) پروگرام منیجر اپنی صوابدید پر تادیبی کارروائی کرسکتا ہے۔ کوئی بھی ایسی تادیبی کاروائی جو کونسلنگ سے زیادہ سخت ہو لازماً تحریری ہو گی۔
    4. ایک بالغ طالبعلم/طالبہ، اپنے پروگرام میں داخل پروگرام سے آزمائشی مدت یا اخراج کی کسی سفارش کے نفاذ کے تین کاروباری دنوں کے اندر اندر OSMAP کے ڈائریکٹر کو تحریری اپیل کر سکتا ہے۔ تحریری درخواست وصول ہونے کے بعد، ڈائریکٹر برائے OSMAP اپیل پر بات کرنے کے لیے رابطہ کریں گے۔
    5. اگر مزید کاروائی ضروری ہو، تو طالبعلم/طالبہ ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے اسٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی کو ایک تحریری اپیل جمع کروا سکتے ہیں۔ ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے اسٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد ) اپنی صوابدید پر طالبعلم/طالبہ اور پروگرام منیجر کی تحریری درخواستوں کا جائزہ لے گا یا ایک سماعت منعقد کرے گا/گی یا دونوں پر عمل درآمد کر سکتا/سکتی ہے۔ ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی کا فیصلہ حتمی ہے اور مزید اپیل نہیں ہو گی۔
  5. دوبارہ داخلہ تعلیم بالغاں کے پروگرام میں دوبارہ داخلہ لینے کے خواہشمند بالغ افراد کو اپنی دوبارہ داخلہ کی درخواست جمع کراتے وقت داخلہ کی تمام شرائط پوری کرنا ہوں گی۔ اس کے علاوہ، برطرفی کی وجہ کا جائزہ لیا جائے گا اور دوبارہ داخلہ کے خواہشمند فرد کو یہ ثبوت پیش کرنا ہوگا کہ انہوں نے برطرفی کی وجہ بننے والے طرزعمل کو بہتر یا تبدیل کر لیا ہے۔ تمام صورتوں میں، کسی بھی طالبعلم/طالبہ کو برطرفی کے سیشن میں دوبارہ داخل نہیں کیا جائے گا۔ سکول برائے عملی نرسنگ پروگرام کی اضافی شرائط ضابطہ 673-1، "پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) سکول آف پریکٹیکل نرسنگ پروگرام" میں دستیاب ہیں۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔


کراس حوالہ جات