کتاب پالیسیاں اور ضوابط

سیکشن 600 تدریس

عنوان ضابطہ - غیر روایتی تعلیمی پروگرام

کوڈ 1-681

حیثیت فعال

اختیار کردہ 30 مئی، 2018

آخری مرتبہ دہرایا گیا 4 مارچ، 2020

تدریس

غیر روایتی تعلیمی پروگرام

ضابطہ 1-681

  1. مقصد

    غیر روایتی تعلیمی پروگراموں کی فراہمی کے لیے طریقے تشکیل دینا تاکہ ایسےطلباء کو تدریسی خدمات مہیا کی جا سکیں جن کے لیے باقاعدہ تدریسی خدمات ناموزوں ہیں یا جن کی تعلیمی، سماجی، کرداری یا جذباتی ضروریات کے مطابق باقاعدہ سکول میں تعلیم کی فراہمی ممکن نہیں ہو سکتی۔ سکول بورڈ ایسے بہت سے غیر روایتی تعلیمی خدمات اور پروگرام پیش کرتا ہے جن میں طلباء رضاکارانہ طور پر داخل ہو سکتے ہیں۔ جن طلباء کو اضافی تدریس کی ضرورت ہے یا طرزعمل کی مداخلتوں اور معاونت کے لیے، پرنسپل صاحبان ایسے پروگراموں یا خدمات کے لیے ریفر کر سکتے ہیں۔ دفتر برائے سٹوڈنٹ میجنمنٹ و الٹرنیٹو پروگرامز (OSMAP) اور پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ طلباء کو غیر روایتی تعلیمی پروگراموں میں ایک متبادل کے طور پر یا ایسی تادیبی کاروائی کے نتیجے میں، رکھ سکتے ہیں جہاں طلباء پر کچھ تعزیری جرائم کا الزام ہو۔
  2. غیر روایتی تعلیم پروگرام میں درج ذیل شامل ہیں
    1. مڈل سکول
      1. Independence غیر روایتی سکول (INS) (گریڈ چھ تا آٹھ) INS ان طلباء کو تعلیمی خدمات اور پروگرام فراہم کرتا ہے جن کو زیادہ منظم اور معاون سکول کا ماحول درکار ہے تاکہ ان کی منفرد تعلیمی، سماجی، کرداری، یا جذباتی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ جن طلباء کو اضافی تدریس کی ضرورت ہے یا طرزعمل کی مداخلتوں اور معاونت کے لیے، وہ INS میں رضاکارانہ داخلہ لے سکتے ہیں یا پرنسپل صاحبان INS کے لیے ریفر کر سکتے ہیں۔ INS میں ان مڈل سکول کے طلباء کے لیے متبادل تعلیمی پروگرام شامل بھی شامل ہیں جن پر کچھ جرائم کے الزامات ہیں، طویل المدت معطلی یا نکالے گئے ہیں اور OSMAP یا سکول بورڈ INS دوبارہ تفویض کر سکتا ہے۔
      2. کمپیوٹر کی بنیاد پر تدریس (CBI): یہ پروگرام طویل المدت معطلی یا اخراج کے دوران طلباء کیلیئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ معذور طلباء (جیسا کہ انفرادی تعلیمی
        پروگرام [IEP] کی ٹیم نے متعین کیا ہے) جو OSMAP اور/یا نگرانی سکول بورڈ کے تادیبی کاروائی کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں یا طویل المدت معطلی
        یا اخراج پر ہیں، تو وہ اس پروگرام میں شرکت کر سکتے ہیں۔
    2. ہائی سکول
      1. شبینہ سکول: شبینہ سکول پروگرام، جو وقت پر گریجویشن کرنے والے طلباء کی مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، شام کے اوقات میں بنیادی کورسوں کی پیشکش کرتا ہے جو طلباء کو کورس سیکھنے میں تیزی یا بحالی کا موقع فراہم کرتا ہے۔
      2. ورچوئل پرنس ولیئم (VPW): یہ ڈویژن کا آن لائن پروگرام ہے جو خزاں، بہار اور سمر کے دوران تیز رفتار سیشنوں میں مکمل کریڈٹ والے کورس کی کیٹلاگ فراہم کرتا ہے۔ VPW کورس ریاست اور مقامی نصاب کے معیارات کے مطابق ہیں اور بطور غیر روایتی کورس کی پیشکش کے منظور کیے گئے ہیں۔
      3. طالبعلم/طالبہ کا متبادل انفرادی تعلیمی پلان (ISAEP): یہ پروگرام بااہل سیکنڈری طلباء کو ہائی سکول کے برابر سند حاصل کرنے کے لیے تیار کرتا ہے، جب کہ وہ کیریئر و ٹیکنیکل مہارتوں کو بہتر بنا رہے ہیں۔
      4. Independence غیر روایتی سکول (INS) (گریڈ نو تا 12) INS ان طلباء کو تعلیمی پروگراموں اور خدمات کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں اور خدمات فراہم کرتا ہے جن کو زیادہ منظم اور معاون سکول کا ماحول درکار ہے تاکہ ان کی منفرد تعلیمی، سماجی، کرداری، یا جذباتی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ جن طلباء کو اضافی تدریس کی ضرورت ہے یا طرزعمل کی مداخلتوں اور معاونت کے لیے، وہ رضاکارانہ داخلہ لے سکتے ہیں یا پرنسپل صاحبان INS کے لیے ریفر کر سکتے ہیں۔ وہ طلباء جن کو مجرمانہ الزامات، طویل المدت معطلی یا اخراج یا روایتی سکول میں حاضری سے نکالا گیا ہے، OSMAP یا سکول بورڈ انہیں INS میں رکھ سکتا ہے۔
      5. CBI: یہ پروگرام جو کمیونٹی کی بنیاد پر تدریس فراہم کرتا ہے، طویل المدت معطلی یا اخراج کے دوران طلباء کیلیئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ معذور طلباء (جیسا کہ IEP کی ٹیم نے متعین کیا ہے) جو OSMAP کے حتمی فیصلے اور/یا سکول بورڈ کی تادیبی کاروائی کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں یا طویل المدت معطلی یا اخراج پر ہیں، تو وہ اس پروگرام میں شرکت کر سکتے ہیں۔
      6. تعلیم بالغاں: تعلیم بالغاں ان بالغوں کو تعلیمی مواقع فراہم کرتا ہے جو مزید تعلیم، ملازمت یا ذاتی افزودگی کے لیے ضروری قابلیتیں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ 18 سال یا اس سے بڑی عمر کے افراد
        GED ٹیسٹ® کے لیے تیاری، یا نیشنل ایکسٹرنل ڈپلوما حاصل کرنے کے لیے بالفان کی بنیادی تعلیمی کلاسوں میں داخل ہو سکتے ہیں۔
    3. تمام گریڈ
      1. سمر سکول: سمر سکول پروگرام گریڈ K تا 12 کے طلباء کے لیے تعلیمی اور افزودگی والے مواقع پیش کرتا ہے۔
      2. دیگر غیر روایتی ماحول میں تعلیمی خدمات۔
  3. عمومی شرائط
    1. طلباء کو غیر رسمی تعلیم کے لیے تبھی زیرغور لایا جائے گا جب ان کی ضروریات روایتی کمرہ جماعت کی ترتیب میں پوری نہ ہو پا رہی ہوں یا باقاعدہ سکول کی صورت حال غیر موزوں ہو۔ ان طلباء میں ایسے طلباء شامل ہیں لیکن ان تک محدود نہیں جو کریڈٹ کے لیے نئے کورس لیتے ہیں یا کریڈٹ کے لیے جماعتیں دہراتے ہیں، جو ہائی سکول کے برابر سند حاصل کرنا چاہتے ہیں اور سماجی، جذباتی یا کرداری ضروریات والے طلباء جو روایتی تعلیمی پروگرام روایتی سکول ترتیب میں پوری نہ ہو سکیں، یا غیر روایتی تعلیمی پروگرام کے ذریعے جنہیں اضافی مدد یا مداخلت درکار ہے۔
    2. بیس سکول اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ سکول کے دیگر مداخلتیں کام نہیں کر رہیں اور طالبعلم/طالبہ کو غیر روایتی تعلیمی پروگرام میں ریفر کرنے سے پہلے دستاویزات کو سٹوڈنٹ ریکارڈ میں درج کیا جائے گا۔
    3. غیر روایتی تعلیمی پروگرام میں حاصل کیے گئے کریڈٹ کے بارے میں تفصیلات ضابطہ 681-8، "گریجویشن کے لیے کورس کریڈٹ حاصل کرنے کے غیر روایتی طریقے"۔
    4. غیر روایتی تعلیمی پروگراموں کے طلباء سکول ڈویژن اور ریاستی ٹیسٹ کی تمام شرائط پوری کریں گے۔
    5. غیر روایتی تعلیمی پروگراموں کے تمام طلباء کو پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) کے نصاب تعلیم کی بنیاد پر معیاری تدریس حاصل کریں گے۔
  4. ریفرل بھیجنے کا طریقہ کار

    درج ذیل طریقے کے ذریعے ایک طالبعلم/طالبہ کو غیر روایتی تعلیمی پروگرام میں رکھا یا دوبارہ تفویض کیا جاتا ہے:
    1. طالبعلم/طالبہ-ریفرل (18 سال یا اس سے زیادہ عمر): شبینہ سکول پروگرام، سمر سکول پروگرام یا ورچوئل پرنس ولیئم میں دلچسپی رکھنے والے طالبعلم/طالبہ کو متعلقہ داخلہ فارم مکمل کرنا چاہیے اور اس پروگرام کے طریقہ کار پر عمل کرنا چاہیے۔ وہ طلباء جو اپنی مرضی سے متبادل تعلیمی پروگراموں میں جانا چاہتے ہیں وہ ورجینیا محکمۂ تعلیم کے ضوابط کے تحت اضاافی فیسوں اور اخراجات کے ذمہ دار ہیں۔
    2. والد یا والدہ (ﻭﺍﻟﺩﻳﻥ)/ ﺳﺭﭘﺭﺳﺕ (سرپرستان) کی طرف سے نابالغ طالبعلم/طالبہ کے لیے ریفرل: ایک نابالغ طالبعلم/طالبہ/والد یا والدہ (والدین)/سﺭﭘﺭﺳﺕ (سرپرستان) بیس سکول پرنسپل (یا نامزد کردہ) کے اتفاق اور مشاورت کے ساتھ، طالبعلم/طالبہ غیر روایتی تعلیمی پروگرام میں داخلہ بشمول INS میں داخلے کی درخواست کر سکتے ہیں، متعلقہ رجسٹریشن فارم مکمل کریں گے اور اس پروگرام کے طریقوں پر عمل کریں گے۔
    3. INS کو بیس سکول کی طرف سے ریفرل: ایک طالبعلم/طالبہ جسے تعلیمی، سماجی، جذباتی، طرزعمل، یا دیگر غیر نظم و ضبط مسائل کی وجہ سے روایتی سکول کے ماحول میں مشکلات کا سامنا ہو جس کی وجہ سے طالبعلم/طالبہ کو عمومی تعلیمی نصاب تک رسائی میں رکاوٹ ڈالے، اسے پرنسپل (یا نامزد کردہ) INS کو براہ راست ریفر کر سکتا/سکتی ہے جو اس ضابطے کے سیکشن V میں طے کردہ طریقے کے تحت بطور غیر روایتی سکول میں داخلہ ہو گا۔ یہ ریفرل طالبعلم/طالبہ کے نظم و ضبط کے طریقہ کار کا متبادل نہیں ہے لیکن ایک متبادل مداخلت ہے جو کسی زیر بحث مسئلے کو حل کرنے کی نیت سے کی جا سکتی ہے، اگر بات نہ کی جائے تو تادیبی کاروائی (طویل المدت معطلی یا اخراج) ہو سکتا ہے۔
    4. جیسا کہ ورجینیا کوڈ §22.1-277.2:1 ،میں، بیان کیا گیا ہے، کہ ایک طالبعلم/طالبہ کی OSMAP یا سکول بورڈ کی جانب سے انضباطی وجوہات کی بنا پر ایک غیر روایتی تعلیمی پروگرام میں تعیناتی یا تبادلہ کیا جا سکتا ہے اگر طالبعلم/طالبہ پر درج ذیل درست آتا ہے:
      1. ہتھیاروں، شراب یا منشیات، یا کسی دوسرے شخص کو جان بوجھ کر زخمی کرنے سے متعلق الزامات جو کامن ویلتھ کے قوانین، یا سکول بورڈ کی پالیسیوں، ضوابط، یا PWCS کے "ضابطۂ اخلاق" کی خلاف ورزیاں ہیں۔
      2. "سکول کے قابل اطلاع" جرائم کے الزامات کا ورجینیا کوڈ § 16.1-260 کے تحت ڈویژن کو انکشاف کرنا درکار ہے، وہ جرائم اس ضابطہ کے منسلکہ کی فہرست میں درج ہیں، "سکول کو اطلاع دینے والا قابل تعذیر جرائم"؛ یا
      3. ہتھیاروں، شراب یا منشیات، یا کسی دوسرے شخص کو جان بوجھ کر زخمی کرنے سے متعلق الزامات کے لیے جرم ثابت ہونا یا بے قصور نہ ہونا؛ یا ورجینیا کوڈ§ 16.1-260 (G) کے تحت سکول کو اطلاع دینے والا قابل تعذیر جرم؛ یا
      4. سنگین جرائم کا مرتکب پایا گیا ہے یا اس نے سکول بورڈ پالیسیوں یا PCWS کے "ضابطۂ اخلاق" کی خلاف ورزی کا جرم دہرایا ہو؛ یا
      5. سکول سے طویل المدت معطلی یا اخراج۔


      خصوصی تعلیم والے طلباء کے لیے، اس عمل کے دوران "ورجینیا کے خصوصی تعلیم کے تحفظاتی ضابطوں" کی شرائط نافذ العمل ہوں گی۔
    5. INS مڈل سکول طلباء کے لیے ایک ریجنل متبادل تعلیمی پروگرام چلاتا ہے جو، ورجینیا کوڈ § 22.1-209.1:2 .

      فراہم کرتا ہے، کو پروگرام کے لیے انتظامی طور پر دوبارہ تفویض کیا جا سکتا ہے، جیسا کہ ورجینیا کوڈ 22.1-209.1:2 §چاہے اس کی درخواست طالبعلم/طالبہ کی رضامندی کے ساتھ والد یا والدہ کریں، یا ڈویژن سپرنٹنڈنٹ طالبعلم/طالبہ اور اس کے والد یا والدہ کو تحریری نوٹس کے بعد کریں، اگر طالبعلم/طالبہ:
      1. ہتھیاروں، شراب، یا منشیات، یا دوسرے فرد کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے کی نیت سے سکول بورڈ پالیسیوں، ضوابط، یا PWCS کے "ضابطۂ اخلاق" کی خلاف ورزی میں جرم کیا ہے، یا جس کے خلاف مبینہ الزامات کے خلاف درخواست جمع ہے یا وارنٹ جاری ہیں یا جس کے خلاف ایسی پالیسی/ضابطہ/"ضابطۂ اخلاق" کی خلاف ورزیاں کے لیے الزامات زیر التوا ہیں؛ یا
      2. سکول حاضری سے نکالا گیا ہے یا پورے سمسٹر کے لیے ایک معطلی حاصل کی ہے، یا ایک تعلیمی سال کے اندر دو یا زیادہ طویل المدت معطلیاں؛ یا
      3. جووینائل کورکشن سینٹر سے رہا ہوا ہے اور ورجینیا ڈیپارٹمنٹ آف جووینائل جسٹس ڈویژن آف ایجوکیشن کے سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے شناخت کی گئی اور PWCS ڈویژن سپرنٹنڈنٹ (اپنے نامزد کردہ کے ذریعے، ڈائریکٹر برائے OSMAP) جیسا کہ ایک ریجنل متبادل تعلیمی پروگرام کا تقاضا ہے۔
  5. غیر روایتی تعلیمی پروگرام میں داخلے کے لیے باضابطہ کاروائی کا طریقۂ کار
    1. غیر روایتی تعلیمی پروگرام کے لیے بیس سکول کا ریفرل: INS سمیت کسی بھی غیر روایتی تعلیمی پروگرام میں طالبعلم/طالبہ کو ریفر کرنے سے پہلے، ایک پرنسپل اور یا اس کا نامزد کردہ ان تمام گزشتہ مداخلتوں کا جائزہ لیں گے اور انہیں دستاویز کریں گے جو سکول نے طالبعلم/طالبہ کے تعملیمی، سماجی، یا کرداری مسائل کے حل کے لیے اٹھائے، جن کے لیے روایتی سکول میں تدریس یا دیگر شکل میں درکار اضافی مداخلت کی مدد موجود نہیں ہے۔ طالبعلم/طالبہ کا طرزعمل جس کا نتیجہ اخراج کے نظم و ضبط کے لیے OSMAP کو ریفر کی گیا ہے، پر لازمی طور پر طالبعلم/طالبہ کے نظم و ضبط کے ذریعے عمل کیا جانا چاہیے۔

      اگر، پروگرام کے ڈائریکٹر یا INS کے پرنسپل (یا نامزد) کے مشورے کےبعد، ایسے داخلے کی مناسبیت اور دستیابی کا تعین کیا جاتا ہے تو پرنسپل یا ان کا نامزد کردہ، کسی طالبعلم/طالبہ کا روایتی تعلیمی پروگرام میں تعیناتی کی سفارش کرے، پرنسپل یا اس کا نامزد کردہ شخص سفارش کا تحریری نوٹس اور اس ضابطہ کی ایک نقل طالبعلم/طالبہ اور اس کے والد یا والدہ (والدین)/سرپرست(سرپرستان) کو فراہم کرے گا اور ان سے اس سفارش پر بات کرنے کے لیے ملاقات کرے گا۔ پرنسپل/نامزد کردہ طالبعلم/طالبہ/والد یا والدہ (ﻭﺍﻟﺩﻳﻥ)/ ﺳﺭﭘﺭﺳﺕ (سرپرستان) کو تحریری طور پر داخلے کے فیصلے اور فیصلے کے خلاف اپیل کے حق سے آگاہ کریں گے جو وہ OSMAP اور سکول بورڈ کو کر سکتے ہیں جیسا کہ اس ضابطہ کے سیکشن VI اور VII میں فراہم کیا گیا ہے۔

      پرنسپل یا اس کے نامزد کردہ کے فیصلے کے تین تعلیمی دنوں کے اندر اندر، طالبعلم/طالبہ OSMAP سماعتی افسر کے پاس سماعت کے لیے OSMAP میں ایک تحریری درخواست جمع کروا سکتا ہے، جیسا کہ ذیل میں پیرا گراف VI میں بیان کیا گیا ہے۔
    2. والد یا والدہ کی غیر روایتی تعلیمی پروگرام میں داخلے سے انکار کی اپیل:

      ایسی صورت میں کہ پرنسپل یا ان کا نامزد کردہ ایک غیر روایتی تعلیمی پروگرام میں طالبعلم/طالبہ کی ایک اہل طالبعلم/طالبہ/والد یا والدہ/سرپرست کی درخواست کو مسترد کریں تو طالبعلم/طالبہ/والد یا والدہ/سرپرست کو انکار سے تحریری طور پر مطلع کیا جائے گا۔ پرنسپل/نامزد کے فیصلے کے خلاف اپیل متعلقہ لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ کو انکار کے فیصلے کی رسید ملنے کے تین تعلیمی دنوں کے اندر اندر تحریری طور پر کی جا سکتی ہے۔ لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ کا فیصلہ حتمی ہو گا۔
    3. ورجینیا کوڈ 22.1-209.1:2 یا 22.1-277.2:1. §§کے تحت، مخصوص مجرمانہ یا دیگر جرائم کے لیے، OSMAP کی طرف سے دوبارہ تفویض/داخلہ

      سکول ڈویژن کی جانب سے اس نوٹس کی وصولی پر کہ طالبعلم/طالبہ کے اس ضابطہ میں اوپر دیے گئے سیکشن IV(D) یا (E) میں بیان کردہ جرائم کا مرتکب ہوا/ہوئی ہے، OSMAP الزمات/جرائم کا یہ تعین کرنے کے لیے جائزہ لے گا کہ آیا ایک غیر روایتی تعلیمی پروگرام میں داخلہ ضروری ہو ہے۔ ان معاملات کے لیے جب OSMAP یہ تعین کرتا ہے کہ ایک غیر روایتی تعلیمی پروگرام موزوں ہے، OSMAP طالبعلم/طالبہ اور اس کے والد یا والدہ (والدین)/سرپرست (سرپرستان) کو OSMAMP سماعتی افسر (ڈویژن سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے نامزد کردہ) کی جانب سے منعقد کردہ سماعت جس میں طالبعلم/طالبہ والد یا والدہ (والدین)/ سرپرست (سرپرستان) حاضر ہو سکتے ہیں، کے بارے میں ایک تحریری نوٹس مہیا کرے گا۔ OSMAP سماعت افسر یہ تعین کرسکتا ہے کہ طالبعلم/طالبہ کو ایک غیر روایتی تعلیمی پروگرام میں حاضری کی ضرورت ہے۔ طالبعلم/طالبہ، والد والدہ، یا سرپرست OSMAP سماعت کے نتائج سے مطمئن نہ ہوں تو طالبعلم/طالبہ، والد والدہ یا سرپرست OSMAP کے فیصلے کے خلاف نیچے دیے گئے سیکشن VII کے مطابق سکول بورڈ میں اپیل کرسکتے ہیں۔
    4. طویل المدت معطلی یا اخراج کے نتیجہ میں داخلہ: اگر ایک طالبعلم/طالبہ کی طویل المدتی معطلی یا اخراج کی سفارش کی جائے، تو سماعت اور اپیل کے لیے ضابطہ 1-745، "طلباء کی طویل المدت معطلی یا اخراج" میں درج طریقۂ کار لاگو ہو گا۔ طویل المدتی معطلی اور اخراج کے دوران یا بعد میں، ایک طالبعلم/طالبہ کو روایتی تعلیمی پروگرام میں حاضر ہونے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
  6. OSMAP سماعت OSMAP

    سماعت کی صورت میں، OSMAP طالبعلم/طالبہ اور والد والدہ(والدین)/سرپرست(سرپرستان) کو OSMAP سماعت افسر کی جانب سے منعقد کی جانے والی سماعت کی تاریخ، وقت اور مقام کے بارے میں سپرنٹنڈنٹ کے نامزد کردہ کے طور پر آگاہ کرے گا۔ OSMAP سماعت کے طریقہ کار ضابطہ 747-1، "دفتر برائے سٹوڈنٹ میجنمنٹ و الٹرنیٹو پروگرامز (OSMAP)" میں درج ہیں۔
  7. سکول بورڈ کو تحریری اپیل
    1. OSMAP سماعتی افسر کا فیصلہ حتمی ہو گا الا یہ کہ طالبعلم/طالبہ OSMAP فیصلے کے خط کے 10 تقویمی دنوں کے اندر اندر OSMAP دفتر کے ساتھ ساتھ سکول بورڈ کو تحریری اپیل جمع کروائیں۔
    2. سکول بورڈ درخواست اور OSMAP سماعت کے ریکارڈ کا جنتا جلدی ممکن ہو سکا جائزہ لے گا۔ ایسےغیر روایتی تعلیمی داخلے یا دوبارہ تفویض پر سکول بورڈ کا فیصلہ حتمی ہو گا۔
  8. حاضری

    ورجینیا کوڈ 22.1-254 §کے تحت، ایک طالبعلم/طالبہ جسے غیر روایتی تعلیمی منصوبے میں اجازت یا غیر روایتی تعلیمی پروگرام میں داخلہ دیا گیا ہے اور جو منصوبے کی شرائط یا پروگرام کی حاضری کو پورا کرنے میں ناکام ہوتا/ہوتی ہے، اسے سکول کی لازمی حاضری کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔ سپرنٹنڈنٹ، یا سکول ڈویژن میں اس سکول کا حاضری کا افسر جہاں طالبعلم/طالبہ آخری دفعہ داخل تھا، سکول کی لازمی حاضری کے قوانین کے تحت طالبعلم/طالبہ کے فوری تعمیل حاصل کرنے کا مجاز ہے۔
  9. غیر اختیاری داخلوں کے لیے روایتی سکول میں دوبارہ داخلہ
    1. OSMAP کے داخلے OSMAP کی ایک جائزہ کمیٹی ہائی سکول کے طلباء کا نظم و ضبط سے متعلق غیر روایتی تعلیمی پروگرام میں سالانہ داخلوں کا جائزہ لینے کے لیے سالانہ ملاقات کرے گی، یا ایسی تاریخوں پر جن کی OSMAP کے فیصلے کے خط یا سکول بورڈ میں نشاندہی کی گئی ہے تاکہ طلباء روایتی سکول میں واپسی کی اہلیت کا تعین کیا جا سکے۔

      چھٹے اور ساتویں گریڈ کے طلباء کا متبادل تعلیمی پروگرام میں داخلے کا فیصلہ سہ ماہی بنیادوں پر کیا جائے گا یا ایسی تاریخوں پر جن کی OSMAP کے فیصلے کے خط یا سکول بورڈ میں نشاندہی کی گئی ہے تاکہ طلباء روایتی سکول میں واپسی کی اہلیت کا تعین کیا جا سکے۔

      OSMAP کی جائزہ کمیٹی PWCS سٹاف ممبران کو داخلے سے قبل اور بعد میں طالبعلم/طالبہ سے متعلق معلومات، اس کی کارکردگی اور طرزعمل سے مطلع کرے گا اور اگر مناسب ہو تو غیر غیر روایتی تعلیمی پروگرام کے پرنسپل/ڈائریکٹر (یا نامزد) جہاں طالبعلم/طالبہ داخل ہے، طالبعلم/طالبہ کا اپنا بیس سکول پرنسپل (یا نامزد)، PWCS ٹائٹل IX افسر، سپروائزر برائے تھریٹ ایسمنٹ (یا نامزد)، OSMAP کریمینل ری اسائنمنٹ سپشلسٹ، اور دیگر اگر ضروری ہیں۔ OSMAP کی جائزہ کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہو گا۔
    2. بیس [علاقے کا] سکول کے ریفرل

      INS طلباء: اگر طالبعلم/طالبہ کی غیر روایتی سکول میں واپسی کی اہلیت کے جائزہ میں، INS کے پرنسپل ( یا (یا نامزد کردہ) سکول کی روایتی سکول میں واپسی کی مخالفت کی سفارش کریں تو طالبعلم/طالبہ/والد یا والدہ/سرپرست INS کے پرنسپل کی سفارش کے تین تقویمی دنوں کے اندر اندر OSMAP افسر کو لیے تحریری درخواست جمع کرا کے OSMAP کی جائزہ کمیٹی کو اپیل کی سفارش کر سکتے ہیں۔ OSMAP کی جائزہ کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہو گا، تاوقتیکہ OSMAP فیصلے کی رسید کے تین تعلیمی دنوں کے اندر اندر، طالبعلم/طالبہ/والد یا والدہ/سرپرست سٹوڈنٹ و پروفیشنل لرننگ کے ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ کو تحریری اپیل جمع نہ کرا دیں جن کا فیصلہ حتمی ہو گا۔

      متبادل تعلیمی پروگراموں کے طلباء: اگر کسی متبادل تعلیمی پروگرام کا پرنسپل/ڈائریکٹر طالبعلم/طالبہ/والد یا والدہ/سرپرست ایک طالبعلم/طالبہ کی روایتی سکول میں واپسی کی مخالفت کی سفارش کریں تو طالبعلم/طالبہ/والد یا والدہ/سرپرست INS کے پرنسپل کی سفارش کے تین تقویمی دنوں کے اندر اندر OSMAP افسر کو لیے تحریری درخواست جمع کرا کے OSMAP کی جائزہ کمیٹی کو اپیل کی سفارش کر سکتے ہیں۔ OSMAP کی جائزہ کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہو گا، تاوقتیکہ OSMAP فیصلے کی رسید کے تین تعلیمی دنوں کے اندر اندر، طالبعلم/طالبہ والد یا والدہ/سرپرست خصوصی تعلیم و سٹوڈنٹ سروسز کے ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ کو تحریری اپیل جمع نہ کرا دیں جن کا فیصلہ حتمی ہو گا۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے خصوصی تعلیم اور سٹوڈنٹس سروسز (یا نامزد کردہ) اس ضابطہ کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔

کراس حوالہ جات

745-1 - ضابطہ - طلباء کی طویل المدت معطلی یا اخراج

منسلکہ I کے PDF ورژن کے لیے یہاں کلک کریں۔