کتاب

پالیسیاں اور ضوابط

سیکشن

6000 - تدریس

عنوان

ضابطہ - گھر پر تدریس

کوڈ

687-2

حیثیت

فعال

اختیار کردہ

8 مئی، 2019

تدریس

ضابطہ 2-687

گھر پر تدریس

گھر پر تدریس وہ تعلیمی تدریس ہے جو گھر یا کسی عوامی جگہ پر دی جاتی ہے جسے انفرادی تعلیمی پروگرام (IEP) کی ٹیم ان معذور طلباء کے لیے ڈیزائن کرتی ہے جو تادیبی کاروائی کے نتائج کا انتظار کر رہے ہوں یا طویل المدت معطلی یا اخراج پر ہوں۔ گھر پر مبنی تدریس طالبعلم/طالبہ کی IEP کی مطابقت میں دی جائے گی اور صرف اس وقت استعمال کی جائے گی جب IEP ٹیم اس بات کا تعین کرے کہ سائٹ پر موجود کمپیوٹر کی بنیاد پر تدریس مناسب نہیں ہے۔ اگر کوئی طالبعلم/طالبہ طویل المدت معطلی یا اخراج پر ہے تو IEP ٹیم تعین کر سکتی ہے کہ طالبعم/طالبہ آن سائٹ کمپیوٹر بیسڈ تدریسی پروگرام جاری رکھے گا/گی یا گھر پر مبنی تدریس میں رہے گا/گی۔

اس قسم کی تدریس منفرد حالات میں فراہم کی جا سکتی ہے، جس کا تعین IEP ٹیم کرے گی، جس میں یہ وجوہات شامل ہیں (مگر ان تک محدود نہیں) تادیبی وجوہات، طویل المدت طبی حالات جس کے لیے گھر یا نرسنگ فیسیلٹی میں خدمات درکار ہیں، یا داخلوں کے درمیان منتقلی کے وقت کے دوران خدمات۔

کیا ایک معذور طالبعلم/طالبہ کو گھر پر مبنی تدریس میں رکھنا چاہیے، اس کے لیے ضابطہ 1-687، "گھر پر منبی تدریس" ملاحظہ کریں، جس میں تمام درج ذیل اضافی معلومات شامل ہیں: ہر مہینے گھنٹوں کی تعداد؛ منظور شدہ عمل؛ گھر پر آنے والے استاد کی ٹائم شیٹ؛ اور سکول کی ذمہ داریاں، گھر پر مبنی طالبعلم/طالبہ، کمرۂ جماعت کا استاد، اور گھر پر مبنی تدریس کا استاد۔

ایسوسی ایٹ سپرینٹینڈنٹ برائے خصوصی تعلیم و سٹوڈنٹ سروسز (یا نامزد کردہ) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی ک ذمہ دار ہے۔

یہ ضابطہ اور متعلقہ پالیسی کا ضرورت کے مطابق ہر پانچ سال بعد جائزہ لیا جائے گا۔

کراس حوالہ جات

1-687 - ضابطہ - گھر پر مبنی تدریس