طلباء
ضابطہ 1-701
"ضابطۂ اخلاق"
پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) تمام طلباء کی انکی صلاحیتوں، دلچسپیوں، اقدار، اور اہداف کے ساتھ تعلیمی مناسبت میں ان کے حقوق کا تحفظ کرنا چاہتا ہے۔ PWCS صحت، تحفظ اور انفرادی طلباء کے حقوق ﻣﻳں ﻧﺳﻝ، ﺭﻧﮓ، ﻣﺫﮨﺏ، ﻗﻭﻣیت، جنس، صنفی شناخت، جنسی بنیاد، حمل، پچے کی پیدائش ﻳﺎ ﻣﺗﻌلقہ ﻁﺑﯽ ﮐﻳﻔﻳﺎﺕ، بشمول ﺍﺯﺩﻭﺍﺟﯽ ﺣﻳﺛﻳﺕ، والد یا والدہ کی ﺳﺎﺑقہ ﻓﻭﺟﯽ ﺣﻳﺛﻳﺕ، جینیاتی معلومات ﻣﻌﺫﻭﺭی ﻳﺎ کسی اور ﺑﻧﻳﺎﺩ ﭘﺭ ﺍﻣﺗﻳﺎﺯی ﺳﻠﻭک نہیں کرتا جو قانونی طور پر منع ہے۔
ڈویژن سپرنٹنڈنٹ اور نامزد کردہ "ضابطۂ اخلاق" اور اس کے سالانہ ضمیمے تیار اور نافذ کریں گے۔ یہ دستاویزات طرز عمل کے رہنما اصول قائم کریں گے جو طالبعلم/طالبہ کی ذمہ داریوں، طالبعلم/طالبہ کے حقوق، طالبعلم/طالبہ کا مناسب طرز عمل پر بات کرے گا اور طلباء اور والدین کو اس طرز عمل کے بارے میں نوٹس فراہم کرے گا جو ناقابل قبول سمجھے جائیں گے اور طالبعلم/طالبہ کی بدتمیزی کی وجہ سے اصلاحی اقدامات بتائیں گے۔ طالبعلم/طالبہ کا طرز عمل سکولوں کے مؤثر عمل، ان کے طلباء اور عملہ کی فلاح و بہبود کے ساتھ مستقل ہوں گے۔ "ضابطہ اخلاق" کی خلاف ورزی طلباء کی انضباطی کاروائی کے لیے کافی وجہ سمجھی جائے گی بشمول سکول سے معطلی اور اخراج۔ انتظامیہ "ضابطہ اخلاق" اور کسی بھی بعد کے جائزوں کو پرنس ولیئم کاؤنٹی اسکول بورڈ کے سامنے سالانہ بنیادوں پر جائزے اور منظوری کے لیے پیش کرے گی۔
طلبا سے ایسے برتاو کی توقع کی جاتی ہے کہ ان کا طرز عمل، انفرادی طالبعلم/طالبہ اور سکول پہ اچھا اثر ڈالے، ساتھی طلبا کو مدنظر رکھے اور سکول میں پرسکون ماحول پیدا کرے۔ "ضابطۂ اخلاق" کا سیکشن طالبعلم/طالبہ کے "توقعات کے ضابطے" ان رویوں، رجحانات اور اقدامات کی تشکیل کرتے ہیں جو سکول میں ذمہ داری اور کامیابی کو فروغ دیتے ہیں۔ طلباء سے ان تمام توقعات اور طالبعلم/طالبہ کے طرز عمل سے متعلق اصولوں اور ضوابط پر پورا اترنے کی توقع کی جاتی ہے۔
یہ ہر سکول پرنسپل کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام اساتذہ، والدین، اور طلباء کو "ضابطۂ اخلاق" بانٹے؛ اس بات کی تسلی کرے کہ تمام طلباء نے "ضابطۂ اخلاق" پر ہدایات وصول کر لی ہیں؛ اس بات کی تسلی کرے کہ "ضابطۂ اخلاق" درست اور مستقل بنیادوں پر دیا گیا ہے؛ اور اس بات کی تسلی کہ والد یا والدہ/سرپرست نے طالبعلم/طالبہ کے ہنگامی صورتحال کے کارڈ پر دستخط کیے ہیں جو اس بات کا اظہار ہے کہ انہوں نے "ضابطۂ اخلاق" وصول کر لیا ہے اور اس میں بیان کردہ اصولوں کو سمجھ لیا ہے۔
"ضابطۂ اخلاق" کے اصول و ضوابط طالبعلم/طالبہ کے طرزعمل کو سکول کی عمارتوں، سکول املاک، سکول بسوں، سکول جانے اور وہاں سے آنے، اور PWCS کے زیر اہتمام کسی سرگرمی میں شرکت میں رہنمائی کے لئے ہیں۔ "ضابطۂ اخلاق" اور/یا پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ کی پالیسیوں اور اصولوں کی خلاف ورزیوں کی سزا کا دائرہ کونسلنگ سے اخراج پر ہو سکتا ہے، جس کا انحصار صورتحال کی نوعیت اور ہر طالبعلم/طالبہ اور اس صورتحال سے متعلق مخصوص صورتوں پر ہے۔
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے خصوصی تعلیم اور سٹوڈنٹس سروسز (یا نامزد کردہ) اس ضابطہ کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لئے ذمہ دار ہے۔
اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔