کتاب: پالیسیاں اور ضوابط

سیکشن: 700 - طلباء

عنوان: ضابطہ - طالبعلم/طالبہ کی رجسٹریشن کی شرائط اور طریقۂ کار

کوڈ: 1-711

حیثیت: فعال

اختیار کردہ: 23 جنوری، 2019

آخری نظر ثانی شدہ: منگل، 16 نومبر، 2021

طلباء

ضابطہ 1-711

طالبعلم/طالبہ کی رجسٹریشن کی شرائط اور طریقۂ کار

  1. طالبعلم/طالبہ کی رجسٹریشن

    پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) میں آنے والے نئے طلباء اپنے گھر کے پتے کے تحت آنے والے سکول میں رجسٹریشن مکمل کریں گے، الا یہ کہ ضابطہ 721-1 "طالبعلم/طالبہ کا تبادلہ - کنڈرگارٹن/ایلیمنٹری/مڈل سکول" اور 721-2، "طالبعلم/طالبہ کا تبادلہ - کنڈرگارٹن/ایلیمنٹری/مڈل سکول" اور 721-2، "طالبعلم/طالبہ کا تبادلہ - ہائی سکول" کے تحت انفرادی طالبعلم/طالبہ کی ضروریات کے مطابق تبادلے کی درخواست کی گئی ہے۔ اس صورت میں طالبعلم/طالبہ اپنے علاقے کے سکول کی بجائے ٹرانسفر والے سکول میں رجسٹریشن کروائيں گے۔ رجسٹریشن کے لیے مطلوبہ دستاویزات کے جائزے کے بعد سکول سٹاف کو لازمی طالبعلم/طالبہ کی رہائش، رجسٹریشن کی اہلیت اور داخلے کی تصدیق کرنی چاہیئے۔ کچھ صورتوں میں ملکیت اور ٹیوشن سے متعلق سوالات کے بارے میں جاننا ضروی ہے۔

    یہ افراد طالب علم کے اندراج کے اہل ہیں: ایک والد یا والدہ جس کا نام بچے کے پیدائشی سرٹیفکیٹ پر درج ہے، تحویلی معاہدے پر درج فرد اگر تحویل والدین کے ساتھ نہیں ہے، یا فرد رشتے کی عارضی دیکھ بھال کے معاہدے میں درج ہے۔ ان افراد کو بچے کے پیدائشی سرٹیفکیٹ کی اصل یا تصدیق شدہ کاپی پیش کرتے وقت حکومت کی طرف سے جاری کردہ تصویری شناخت پیش کرنے کی ضرورت ہو گی۔ 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے طلباء، یا جو خود مختار ہو گئے ہیں، وہ اپنا اندراج خود کریں گے۔

    وفاقی اور ریاست قوانین کا تقاضا ہے کہ بے گھر بچوں اور نوجوانوں، اور رضاعی نگہداشت والے بچوں اور نوجوانوں کو اس طرح سے رجسٹر کرنا چاہیئے کہ سکول میں ان کی رجسٹریشن اور داخلہ جلد از جلد ہو سکے۔ سکول سٹاف کو لازمی ضابطہ 718-1 "بے گھر طلباء" اور ضابطہ 714-1 "فوسٹر کیئر" میں بیان کردہ طریقہ کار پر عمل کرنا چاہیے: طلباء کا تعلیمی استحکام، رجسٹریشن، اور داخلہ۔"
    1. رجسٹریشن کے لیے ضروری دستاویزات
      1. رجسٹریشن کا عمل شروع ہونے سے پہلے پرنس ولیئم کاونٹی کے رہائشیوں کی سکول کے علاقے میں رہائش کی لازمی تصدیق کی جانی چاہیے۔ رہائش کے لیے درکار دستاویزات ضابطہ 711-3 "رہائش" میں بیان کیے گئے ہیں۔
      2. تمام طلباء کو رجسٹریشن کے عمل سے پہلے گھر پر بولی جانے والی زبان کا سروے (HLS) مکمل کرنا ضروری ہے۔ انگریزی کے علاوہ کوئی اور زبان بولنے اور/یا سمجھنے والے طلباء کو، گلوبل ویلکم سینٹر کے ذریعے انگریزی زبان کی مہارت کی تشخیص اور رجسٹریشن مکمل کرنی چاہیے۔
      3. طالبعلم/طالبہ کی پیدائش کا اصل سرٹیفکیٹ یا اس کی تصدیق شدہ نقل۔ بچہ/بچی کے پیدائش کے سرٹیفکیٹ کی نقل اس تقاضے کو پورا نہیں کرتی۔ اگر پیدائش کا سرٹیفکیٹ دستیاب نہیں ہے تو پیدائش کے سرٹیفکیٹ کا حلفیہ بیان نامہ مکمل کرنا ضروری ہے (ضابطہ 723-2، "تاریخ پیدائش کا تصدیق نامہ" ملاحظہ کریں)۔ اگر پیدائش کے سرٹیفکیٹ کے بدلے میں پیدائش کے سرٹیفکیٹ کا حلفیہ بیان مہیا کیا گیا تو سکول سٹاف درج ذیل طریقہ کار پر عمل کرے گا:
        1. پیدائش کے سرٹیفکیٹ کے حلفیہ بیان کی نقل فوری طور پر سکول کے ریسورس افسر یا دفتر برائے رسک منیجمنٹ و سیکیورٹی سروسز کو بھیجی جائے گی؛ اور
        2. والد والدہ/سرپرست کو داخلے کے 90 دن کے اندر اندر لازمی طور پر پیدائش کا اصل سرٹیفکیٹ مہیا کرنا ہو گا۔
      4. لازمی حفاظتی ٹیکوں کا دستاویزی ثبوت (ضابطہ 723-6 "حفاظتی ٹیکوں کی شرائط" ملاحظہ کیجیئے)۔
      5. وہ طلباء جو رجسٹریشن کی تاریخ سے پچھلے پانچ سالوں کے دوران، تین یا زیادہ مسلسل مہینے امریکہ یا امریکی علاقے سے باہر رہے ہیں انہیں تپ دق سکریننگ کے منفی نتائج مہیا کرنے ہوں گے (ضابطہ 723-4 "تپ دق (TB) کی سکریننگ کی شرائط")۔
      6. گریڈز کنڈر گارٹن تا 5 کے طلباء کا جامع جسمانی معائنہ جو پبلک سکول میں پہلی بار داخل ہونے کی تاریخ کے 12 ماہ کے اندر اندر ہوا ہو (ضابطہ 723-5 "جسمانی معائنہ" ملاحظہ کیجیئے)۔ پالیسی 728، "لازمی سکول کی حاضری سے اخراج یا چھوٹ" کے تحت ایک طالبعلم/طالبہ کو متعدی یا وبائی بیماریوں سے پاک ہونا چاہیئے۔
      7. ہر نئے طالبعلم/طالبہ کیلیئے داخلے کے فارم سے پہلے بچہ/بچی کا نظم و ضبط اور مجرمانہ تاریخ کا انکشاف مکمل کرنا ہو گا (ضابطہ 715-5 ،"داخلے سے پہلے بچہ/بچی کا نظم و ضبط اور مجرمانہ تاریخ کا انکشاف نامہ" ملاحظہ کیجیئے)۔
      8. خصوصی تعلیمی خدمات وصول کرنے والے طلباء کا موجودہ انفرادی تعلیمی پروگرام (IEP) کے منصوبے کی نقل۔
      9. تحویل کے دستاویزات، اگر قابل اطلاق ہوں۔
      10. مکمل ایمرجنسی کارڈ۔
    2. طلباء کی رجسٹریشن ان کے بیس سکول میں نہیں
      1. ٹرانسفر ہونے والے طلباء - وہ طلباء جو PWCS کے کسی دوسرے سکول میں منظور شدہ طالبعلم کی منتقلی کی درخواست کی وجہ سے رجسٹر ہوتے ہیں، جس کی بنیاد طالبعلم کی انفرادی ضروریات ہیں، انہیں درخواست کردہ سکول کو منظور شدہ منتقلی کا ثبوت فراہم کرنا ضروری ہے (ضابطہ 721-1، "طلباء کی منتقلی - کنڈرگارٹن/ایلیمنٹری/مڈل سکول،" اور ضابطہ 721-2، "طلباء کی منتقلی - ہائی سکول" کے تحت)۔

        استثنیٰ: کسی خاص پروگرام یا سائٹ کے مخصوص پروگرام میں قبولیت کی وجہ سے منظور شدہ طلباء کی منتقلی کو دوبارہ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہو گی، البتہ، سکول والدین/سرپرستوں سے طلباء کے انفارمیشن سسٹم میں تازہ ترین معلومات فراہم کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔
      2. تعلیمی سال کے دوران کاؤنٹی کے اندر منتقل ہونے والے طلباء - جو طلباء رہائش میں تبدیلی کی وجہ سے PWCS کے اندر سکول بدلتے ہیں انہیں نئے سکول میں دوبارہ رجسٹر کرانا ضروری ہے۔
      3. کسی منسلک اقدام کے بغیر جو طلباء سکول تبدیل کرتے ہیں -طلباء کو لازمی طور پر منظور شدہ سکول میں دوبارہ رجسٹر ہونا چاہیے اور منظور شدہ تقرری کے دستاویزات فراہم کرنا چاہیے۔
    3. خصوصی رجسٹریشن پر غور
      1. بے گھر طلباء - رہائش اور معاشی مشکلات کی وجہ سے بے گھر طلباء کو فوری طور پر داخل کرنا لازمی ہے۔ طلباء کو 60 دنوں کے اندر درج ذیل دستاویزات فراہم کرنے ہیں: جسمانی معائنے کے دستاویزات، رہائش کا ثبوت، اور حفاظتی ٹیکوں کے ریکارڈ۔ سکول ان ریکارڈ کو حاصل کرنے میں والدین/سرپرست کی معاونت کے لیے کی گئی کوششوں کا ریکارڈ رکھیں گے۔

        دیگر سہولیات مقررہ وقت میں فراہم کی جائیں گی (ضابطہ 718-1، "بے گھر طلباء")۔
      2. فوسٹر کیئر [جہاں بچوں کی نگہداشت ان کے والدین کے علاوہ کوئی اور کرتا ہے] طلباء - فوسٹر کیئر والے طلباء کو 30 دنوں کے اندر اندر جسمانی معائنے اور حفاظتی ٹیکوں کے ریکارڈ کے دستاویزات فراہم کرنے ہیں۔ داخلہ پیش کرنے کے بعد اس تعلیمی دن کے اختتام تک طلباء کو فوری طور پر داخل کر لینا چاہیئے۔ ضابطہ 714-1 "فوسٹر کیئر: خصوصی معلومات کے لیے، طلباء کا تعلیمی استحکام، رجسٹریشن، اور داخلہ" ملاحظہ کریں:
      3. IEP میں داخلے کا فیصلہ - جن طلباء کے داخلے میں تبدیلی ان کی IEP ٹیم کے فیصلے کی وجہ سے کی گئی ہے انہیں نئے سکول میں دوبارہ رجسٹر کروانے کی ضرورت ہو گی۔
      4. حاضر سروس فوجی سے منسلک طلباء - ان طلباء کے والدین جو ابھی پرنس ولیئم کاؤنٹی سے باہر رہتے ہیں اور وہ اپنی حاضر سروس ملٹری ڈیوٹی کے تحت پرنس ولیئم کاؤنٹی میں منتقل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں، انہیں لازمی طور پر سروس رکن والد یا والدہ کے فوجی احکامات یا سروس ممبر کے کمانڈ کی طرف سے سرکاری خط جو PWCS میں منتقلی کا بیان کرے، جمع کرانے ہوں گے۔ بچہ/بچی کے داخلے کے 120 دنوں کے اندر اندر پرنس ولیئم کاونٹی میں مستقل پتے والے دستاویزات فراہم کرنے ہوں گے وگرنہ ٹیوشن فیس مانگی جا سکتی ہے جن میں بچہ/بچی کی داخلے کے پہلے دن سے فیس شامل ہے۔ سکول کا تعین PWCS کرے گا۔ حاضر سروس فوجی والدین/سرپرستوں کو لازمی منسلکہ I مکمل کرنا ہے اور داخلے کی درخواست والے سکول اور سٹوڈنٹس سروسز ڈیپارٹمنٹ کو جمع کرانی ہو گی۔
    4. گمشدہ بچے
      1. "ورجینیا کوڈ" کا سیکشن 52-31.1 تقاضا کرتا ہے کہ پولیس کسی بھی موجودہ یا پرانے بچہ/بچی کی گمشدگی کی اطلاع PWCS کے پرنسپل کو دے اور سکول کو گمشدگی والے فرد کی رپورٹ سے مطلع کرے۔ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں سکول ڈویژن کو گمشدہ بچوں کے نام فراہم کرنے کیلیئے فارم SP183، ورجینیا مسنگ چلڈرن انفامیشن کلیرنگ ہاؤس رپورٹ کا استعمال کریں گی۔ کوئی سکول جس کی ماہانہ رپورٹ میں ایک طالبعلم/طالبہ جو گمشدہ بچہ/بچی کے حوالے سے طالبعلم/طالبہ کے ریکارڈ یا دیگر معلومات کی درخواست کرتا ہے، سکول پرنس ولیئم کاؤنٹی پولیس اور PWCS رسک مینجمنٹ اور سیکیورٹی سروسز ڈیپارٹمنٹ کو مطلع کرے۔
      2. ورجینیا کوڈ کے مطابق§ 22.1-289، مقامی سکول پرنسپل یا نامزد کردہ شخص مقامی پولیس یا شیرف کے دفتر کو تحقیق کے لیے مطلع کریں گے اگر کسی طالبعلم/طالبہ کے مجموعی ریکارڈ داخلے کے 60 دنوں کے اندر اندر وصول نہ ہوں اور اگر پرنسپل اور قریبی انتظامی سپروائزر اتفاق کریں کہ طالبعلم/طالبہ ممکنہ طور پر گمشدہ بچہ/بچی ہو سکتا/سکتی ہے۔
    5. بچے/بچی کی تحویل
      1. تحویل عام طور پر قدرتی والد والدہ پر عائد ہوتی ہے اور سکول اس بات کو فرض کرتا ہے داخلہ کروانے والے طالبعلم/طالبہ کے والد یا والدہ کے پاس تحویل ہے الا یہ کہ سکول کے پاس اس کے برعکس معلومات ہیں۔ اگر طالبعلم/طالبہ کو داخل کروانے والا شخص قدرتی یا منہ بولے والد والدہ نہیں ہے تو سکول اس شخص کے بارے میں پوچھے گا جس کے پاس تحویل ہے۔
      2. اگر طالبعلم/طالبہ کا داخلہ والد یا والدہ کے بجائے کوئی اور کرواتا ہے تو تحویل، ٹیوشن اور داخلے کی اہلیت سے متعلق طالبعلم/طالبہ کی معلوماتی ورک شیٹ، دستاویزی معلومات مکمل کرنے کے لییے مکمل کی جانی چاہیئے (ضابطہ 711-3، منسلکہ I ملاحظہ کیجیئے)۔ اس فارم کو طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ میں رکھا جائے گا اور اس کی ایک نقل سٹوڈنٹس سروسز ڈیپارٹمنٹ کو بھیجی جائے گی۔ اگر ٹیوشن کی ادائیگی کی ضرورت ہو گی تو ٹیوشن کا تعین کرنے کا خط (ضابطہ 711-3، منسلکہ II ملاحظہ کیجیئے) اس بالغ کو بھیجا جائے گا جو طالبعلم/طالبہ کو داخل کروا رہا ہے۔ ٹیوشن کی ادائیگی اور اپیل کے عمل کے بارے میں مزید معلومات کیلیئے براہ مہربانی ضابطہ 346-1 "ٹیوشن" ملاحظہ کیجیئے۔
      3. "ورجینیا کوڈ" §§ 22.1-254 A کے تحت کوئی بھی شخص جس کے پاس سکول جانے والے بچہ/بچی کی تحویل ہے اسے اس بچہ/بچی کو سکول میں داخل کروانا ہو گا۔ فوسٹر کئیر والے طالبعلم/طالبہ کو ڈیپارٹمنٹ آف سوشل سروسز کا نمائندہ یا لائسنس یافتہ بچہ/بچی کو رکھنے والی ایجنسی بچہ/بچی کو سکول میں داخل کروانے کے ذمہ دار ہیں۔ بچہ/بچی کو تحویل میں رکھنے والے شخص کو تحویل کا ثبوت دکھانا ہو گا۔
      4. اگر داخل کروانے والا شخص کی تحویل ختم ہو جاتی ہے تو سکول اس بالغ کو تاکید کرے گا کہ وہ دیکھے کہ اگر والد والدہ، سرپرست، یا نگہبان طالبعلم/طالبہ کو داخل کروا سکتا ہے۔ PWCS میں اندراج کے لیے والد یا والدہ، عدالت کی طرف سے مقرر کردہ سرپرست، قانونی تحویل، یا بچے کی رہائش گاہ میں رشتہ دار کی دیکھ بھال کے معاہدے پر درج فرد کی جسمانی موجودگی ضروری ہے۔ اگر طالبعلم/طالبہ پرنس ولیئم کاونٹی میں اپنی حقیقی رہائش ثابت نہیں کر سکتے جیسا کہ ضابطہ 711-3 میں بیان کیا گیا، یا فوسٹر بچہ/بچی، تو طالبعلم/طالبہ کو داخل کروانے والا ٹیوشن دینے کا ذمہ دار ہو گا ضابطہ، "ٹیوشن" کے تحت۔
    6. نابالغوں کی قید (JDC) یا شعبہ برائے اصلاحی تعلیمی سکولوں (DCE) سے طلباء کا داخلہ
      1. ان جگہوں سے دوبارہ داخل ہونے والے طالبعلم/طالبہ کو دو کاروباری دنوں کے اندر اندر اپنے علاقے کے سکول میں داخل ہونا چاہیئے۔ مقررہ علاقے کے سکول میں دوبارہ داخلے کا ٹیم لیڈر (RTL)، دوبارہ داخلے کے منصوبے اور ضروری مشاورت کی مدت کے تعین کیلیئے دوبارہ داخلے کی ٹیم کی ملاقات کو شیڈول اور منعقد کرے گا۔ اگر طالبعلم/طالبہ خصوصی تعلیمی خدمات وصول کر رہا ہے تو خصوصی تعلیمی ڈیپاٹمنٹ کے چيئر کو مطلع کرنا ضروری ہے۔
      2. جب JDC یا DCE سکولوں سے طالبعلم/طالبہ دوبارہ داخل ہوتا ہے تو ایک مناسب انٹری کوڈ، (RIA)، طالبعلم/طالبہ کے معلوماتی سسٹم میں درج کرنا چاہیئے۔
  2. کنڈرگارٹن تا گریڈ 12 رجسٹریشن کے لیے رہنما اصول

    کنڈرگارٹن تا گریڈ 12 کی رجسٹریشن آن لائن ہو گی، آن لائن رجسٹریشن کے عمل کا استعمال کرتے ہوئے، والدین/سرپرست موسم خزاں میں شروع ہونے والے تعلیمی سال کے آغاز سے پہلے مارچ کے تیسرے پیر سے شروع ہونے والی رجسٹریشن میں رجسٹر کروا سکتے ہیں۔

    والدین رجسٹریشن سسٹم کو جاننے میں مدد کے لئے اپنے بیس سکول سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ انگریزی کے علاوہ کوئی اور زبان بولنے اور/یا سمجھنے والے طلباء آن لائن رجسٹریشن مکمل کریں گے اور ان کی گلوبل ویلکم سینٹر میں مدد کی جائے گی۔
  3. داخلہ
    1. PWCS میں آنے والے طلباء کو ان کے طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد مناسب گریڈ میں رکھا جائے گا۔
    2. اگر سکول میں داخلے کے وقت طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ دستیاب نہیں ہیں تو طالبعلم/طالبہ کو اس گریڈ لیول میں رکھا جائے گا جس کی سفارش والد یا والدہ/سرپرست کریں گے۔ بھیجنے والے سکول سے وصول ہونے والے ریکارڈ کے بعد، ضروری ہے کہ طالبعلم/طالبہ کو اس گریڈ لیول کے لحاظ سے دوبارہ تعین کیا جائے جو بھیجنے والے سکول کے ریکارڈ ظاہر کرتے ہیں۔
    3. ضابطہ، 722-3، "نجی سکولوں اور گھر سے منظور شدہ تدریس والے پروگراموں کے طلباء کا تعلیمی داخلہ" نجی سکولوں یا گھر پر تدریس سے واپس آنے والے طلباء کے کورس ورک کے تجزیے کیلیئے طریقہ کار کی وضاحت کرتا ہے۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے خصوصی تعلیم اور سٹوڈنٹس سروسز (یا نامزد کردہ) اس ضابطہ کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔

منسلکہ I کے PDF ورژن کے لیے یہاں کلک کریں