کتاب: پالیسیاں اور ضوابط

سیکشن: 700 - طلباء

عنوان: ضابطہ - طلباء کا [سکول سے] انخلاء

کوڈ: 2-711

حیثیت: فعال

اختیار کردہ: 23 جنوری، 2019

آخری نظر ثانی شدہ: 16 نومبر، 2021

طلباء

ضابطہ 2-711

طلباء کی سکول سے رضاکارانہ دستبرداری

جب کوئی طالبعلم/طالبہ کسی پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز (PWCS) سے رضاکارانہ طور پر دست بردار ہو تو اس ضابطہ میں مقرر طریقے کار پر عمل کرنا ضروری ہے۔ والدین/سرپرست کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ طالبعلم/طالبہ کے حاضری والے سکول کے ساتھ سٹوڈنٹ کو نکالنے کا عمل مکمل کریں۔

جب کوئی طالبعلم/طالبہ PWCS چھوڑے گا تو سکول دست برداری کا سبب جاننے کے لیے تیزی سے تحریری یا الیکٹرونک دستاویزات حاصل کرنے کے لیے اقدامات کرے گا۔

جب کوئی طالبعلم/طالبہ سکول ڈویژن سے دست بردار ہو تو مندرجہ ذیل طریقہ کار پر عمل کرنا ضروری ہے:

  1. رجسٹرار یا سیکریٹری مندرجہ ذیل کرے گا:
    1. PWCS سے نکلنے کی سلپ مکمل کرنے کے لیے سکول کے عملے سے تعاون کریں۔ اس بات کی تصدیق کریں گے کہ لائبریری کی ساری کتابیں، یونیفارم، اور آلات لوٹا دیئے گئے ہیں اور سکول کے تئيں واجب الاداء پوری فیس اور رقم ادا کر دی گئی ہیں۔
    2. دستبرداری کا مناسب کوڈ استعمال کرتے ہوئے طالبعلم/طالبہ کو طالبعلم/طالبہ کے الیکٹرانک انفارمیشن سسٹم سے نکالا جائے گا۔
    3. والد یا والدہ/سرپرست کو نکلنے کی وجہ اور والدین/سرپرست کے دستخط حاصل کرنے کے لیے، PWCS نکلنے کی سپل کی ایک نقل فراہم کریں، (اگر قابل اطلاق ہو)۔
    4. اگر طالبعلم/طالبہ ملک سے باہر جا رہا/رہی ہے تو والد والدہ/سرپرست کو سیل کردہ لفافہ میں طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ کی ایک نقل دی جائے گی۔
  2. جب اندراج کی اطلاع اور/یا ریکارڈز کی درخواست وصول کرنے والے سکول کی طرف سے بھیجی جاتی ہے، تو ایک کاپی طالبعلم کے تعلیمی ریکارڈ کی فائل نمبر 1 میں رکھی جائے گی یا اگر طالبعلم کی ایک الیکٹرانک فائل نمبر 1 ہے تو اسے الیکٹرانک سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم پر اپ لوڈ کیا جائے گا۔
  3. اگر ضروری ہو تو ریکارڈ کی درخواست یا اس کی عدم موجودگی کی بنیاد پر دست برداری کے ضابطے میں ردبدل کیا جائے گا۔ نئے اسکول کی طرف سے درخواست کردہ ٹیسٹ کے نتائج، خصوصی تعلیمی حیثیت، اگر قابل اطلاق ہو اور دیگر دستاویز بھیجے جائيں گے۔

    طالبعلم کے نئے سکول کو دستاویزات بھیجے جانے کے بعد، فیملی ایجوکیشنل رائٹس اینڈ پرائیویسی ایکٹ (FERPA) ڈسکلوزر لاگ پر لاگ انٹری مکمل کی جائے گی جو طلباء کے انفارمیشن سسٹم کے اندر واقع ہے۔
  4. اگر سکول کو اس بات کی تصدیق موصول نہ ہو کہ نکلنے والے طالبعلم نے کسی دوسرے سکول میں داخلہ نہیں لیا ہے تو والد یا والدہ/سرپرست کے بتائے گئے نئے سکول کے ساتھ رابطہ کیا جائے گا اور داخلہ سے متعلق تصدیق کی درخواست کی جائے گی۔ اگر کوئی تصدیق وصول نہیں ہوتی تو سکول لازمی طور پر W880 کو ظاہر کرنے کے لیے سکول سے نکلنے کے کوڈ کو اپ ڈیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ قابل اطلاق W8 کی وجہ 30 جون تک فراہم کریں گے۔

    استثنیٰ میں درج ذیل شامل ہیں لیکن ان تک محدود نہیں: W3xx اور W5xx جب والد یا والدہ/سرپرست اور/یا اہل طالبعلم/طالبہ نے دستبرداری کا عمل مکمل کیا ہے اور PWCS سے طالبعلم/طالبہ کی دستبرداری کی اپنے ارادے کا سرکاری اعتراف فراہم کیا ہے (جیسے اصل دستخط، الیکٹرانک رابطہ/دستخط) اور/یا PWCS کے حاضری کے افسر یا نامزد کردہ نے تصدیق وصول کی ہے جسے ریفرنس کے لیے طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ میں درج کرنا چاہیے اور ایک نقل سٹوڈنٹ ایجوکیشن ریکارڈ کے فائل نمبر 1 میں جمع کرانی چاہیے، یا سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم میں اپ لوڈ کی جانی چاہیے اگر سٹوڈنٹ کا ریفرنس کے لیے ایک الیکٹرانک فائل نمبر 1 موجود ہے۔
  5. اس کے بعد طالب علم کا تعلیمی ریکارڈ PWCS کو ریکارڈ کے موجودہ انتظام کے طریقوں کے مطابق ریکارڈ سینٹر کو بھیج دیا جائے گا، جیسا کہ PWCS ریکارڈز سینٹر نے بتایا ہے۔
  6. اگر کوئی طالبعلم/طالبہ PWCS سے تعلیمی سال کے اختتام سے 15 سے زیادہ تعلیمی دن پہلے منتقل ہوتا ہے تو سکول ضروری ریکارڈز نئے سکول کو فراہم کرے گا۔ طالب علم کی ترقی یا تنزلی سے متعلق سکول کوئی دفتری کاروائی نہیں کرے گا لیکن یہ کاروائی نئے سکول کے حوالے کر دے گا۔ جب طالبعلم/طالبہ سکول سے دست بردار ہو اس وقت مناسب اخراج/دست برداری کا کوڈ استعمال کیا جائے گا۔
  7. اگر کوئی طالبعلم/طالبہ تعلیمی سال کے آخری 15 دنوں کے اندر PWCS سے منتقل ہوتا ہے تو سکول اسی طریقہ کار پر عمل کرے گا جو تعلیمی سال مکمل کرنے والے طلباء کے لۓ استعمال کئے جاتے ہیں۔ سکول کے لۓ ضروری ہو سکتا ہے کہ وہ ان طلبا کے سکول سے دست برداری سے پہلے فائنل امتحانات لینے کا ضابطہ بنائے۔ کوئی بھی اخراج/دست برداری کوڈ داخل نہیں کیا جانا چاہئے۔
  8. اگر والد یا والدہ/سرپرست اور/یا اہل طالبعلم نکلنے کا رسمی عمل مکمل نہیں کرتا ہے، سکول کو طالبعلم کی حیثیت کا تعین کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے اور 30 جون تک الیکٹرانک سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم میں نکلنے کا مناسب کوڈ درج کرنا چاہیے، جو تعلیمی ریکارڈ PWCS ریکارڈ سنٹر کو بھیجنے سے پہلے پہلے ہونا چاہیے۔
  9. 8VAC20-110-130 کے تحت PWCS سے تقاضا کیا جاتا ہے کہ کوئی بھی طالبعلم/طالبہ جو مسلسل 15 دنوں تک یا اس سے زیادہ عرصے کے لیے غیر حاضر رہے اور اسے نکالا گیا کے طور پر مارک کرے۔ اس وجہ سے نکلنے والے طلباء PWCS میں دوبارہ داخلہ لے سکتے ہیں جب تک کہ وہ صابطہ 1-711 "سٹوڈنٹ رجسٹریشن" کے تقاضوں کو پورا کریں۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے خصوصی تعلیم اور سٹوڈنٹس سروسز (یا نامزد کردہ) اس ضابطہ کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔