کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: ضابطہ - طالبعلم/طالبہ کا داخلہ کا داخلہ - جڑواں یا ایک سے زائد پیدا ہونے والے بچوں کا داخلہ
کوڈ: 712-1
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 24 جنوری، 2018

طلباء

ضابطہ 712-1

طالبعلم/طالبہ کا داخلہ

جڑواں یا ایک سے زائد پیدا ہونے والے بچوں کا داخلہ


ایک ہی سکول کی ایک ہی جماعت میں داخلہ لینے والےجڑواں یا ایک ساتھ پیدا ہونےوالےمتعدد بچوں (تین، چار، پانچ یا زائد بچوں بشمول تین، چار، پانچ، چھ یا سات بچوں) کے والد یا والدہ یا قانونی سرپرست اس بات کی درخواست کر سکتے ہیں کہ ان کےبچوں کو سکول میں ایک ہی کلاس روم میں یا علیحدہ کمرۂ جماعتوں میں رکھا جائے۔ سکول، والد یا والدہ یا قانونی سرپرست کو یہ سفارش کر سکتے ہیں کہ بچوں کو کس کلاس روم میں رکھا جائے۔

والد یا والدہ یا قانونی سرپرست جڑواں یا ایک سے زائد بچوں کو ایک ہی یا الگ الگ کلاس روم رکھے جانے کی درخواست کر سکتے ہیں؛ تاہم، کلاس روم اور استاد/استانی کی نامزدگی اور انتخاب کرنا پرنسپل کی ذمہ داری ہوگی۔ والد والدہ یا قانونی سرپرست کوموجودہ تعلیمی سال کے دوران کلاس روم کے تعین کی درخواست، سکول میں داخلہ کے موقع پر کرنی ہو گی۔

زیادہ تر صورتوں میں بچوں کا داخلہ والد یا والدہ یا قانونی سرپرست کی درخواست کے مطابق کیا جاتا ہے۔ اگر پرنسپل کو یہ لگے کہ بچوں کو مختلف کلاس روم میں رکھا جانا چاہئیے، تو لازمی ہے کہ اس کی منظوری متعلقہ لیول کے ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ (جو کہ سپرنٹنڈنٹ کا نامزدہ کردہ ہوتے ہیں) سے لی جائے۔ پرنسپل ایسا فیصلہ کرنے کی حکمت سے والد والدہ یا قانونی سرپرست کو آگاہ کریں گے۔

کارکردگی کی جانچ کے پہلے نو ہفتوں کے اختتام پر، اگر پرنسپل کلاس روم استاد/استانی سےمشاورت کے نتیجے میں یہ تعین کرتے ہیں کہ درخواست کردہ کلاس روم میں طالبعلم/طالبہ کو رکھنے کی وجہ سے طالبعلم/طالبہ کے سیکھنے یا اس کی وجہ سے دوسروں کے سیکھنے پر منفی اثر پڑا ہے تو پرنسپل طالبعلم/طالبہ کی کلاس روم میں تبدیلی کر سکتے ہیں۔

والد یا والدہ یا قانونی سرپرست ضابطہ 1-731 " طالبعلم/طالبہ کے معاملات پر اپیل" کی روشنی میں پرنسپل کے فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔

کراس حوالہ جات