کتاب پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن 700 طلباء
عنوان ضابطہ - فوسٹر کیئر [رضاعی نگہداشت والی جگہ]: طلباء کا تعلیمی استحکام، رجسٹریشن، اور داخلہ
کوڈ 1-714
حیثیت فعال
اختیار کردہ 14 اکتوبر، 2020
پرانی دہرائی گئی تاریخیں 12 جون، 2019
طلباء
ضابطہ 1-714

فوسٹر کیئر: تعلیمی استحکام، رجسٹریشن

طلباء کا داخلہ

فوسٹرنگ کنیکشنز ٹو سکسیس اینڈ انکریزنگ ایڈاپشنز ایکٹ برائے 2008 (فوسٹرنگ کنیکشنز) اور ایوری اسٹوڈینٹ سکسیس ایکٹ (ESSA) کے ٹائٹل I، پارٹ A کے ضابطے اس بات کو یقنیی بنا کر رضاعی نگہداشت میں طلباء کے لیے اسکول کے استحکام کو یقنیی بناتے ہیں کہ سوشل سروسز کا مقامی محکمہ (LDSS) اور مقامی تعلیمی ایجنسی (LEA) (اسکول ڈویژن) اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کریں کہ درج ذیل شعبوں میں فوسٹرنگ کنیکشنز ایکٹ کے شرائط کی تکمیل ہو: LDSS اور LEA کا کردار اور ذمہ داریاں، اسکول کی تعیناتی کا فیصلہ، معذور طلباء، نقل و حمل، خصوصی معاملات، ٹیوشن، کھانے، اور تنازعات کو حل کرنا۔

  1. ایسے افراد میں درج ذیل شامل ہیں:
    1. رضاعی نگہداشت والے تمام بچے اور نوعمر افراد جو مقامی سکول ڈویژنس یا ورجینیا کے محکمہ تعلیم (VDOE) کے زیر انتظام پری سکول کے پروگراموں میں شرکت کرتے ہیں.
    2. ایک شاگرد جو 18 سال کی عمر میں فوسٹر کیئر میں تھا/تھی مگر 22 سال کی عمر کو نہیں پہنچا/پہنچی۔
    3. درج ذیل کے ذریعہ رضاعی نگہداشت میں داخل ہونے والے بچے:
      1. عدالتی حکم (مثلاً، بدسلوکی، نظر اندازی) کے سبب؛
      2. رضاکارانہ تحویلی معاہدوں کے ذریعہ جب والدین LDSS سے عارضی یا مستقل طور پر بچوں کی تحویل لینے کی درخواست کرتے ہیں؛ یا
      3. بچوں کو رضاعی نگہداشت میں رکھنے کے لیے والدین کے ساتھ رضاکارانہ غیر تحویلی معاہدے جبکہ والدین کے پاس قانونی تحویل موجود ہو اور LDSS تعیناتی، نگہداشت، اور کیس مینجمنٹ کی ذمہ داریاں قبول کرتا ہو۔
  2. LDSS سسے درج ذیل تقاضہ کیا جاتا ہے:
    1. ایک نامزد کردہ تعلیمی استحکام کا ربط قائم کرے۔
    2. طالبعلم/طالبہ کی رہائش گاہ تبدیل ہونے پر (72 گھنٹے کے اندر)، مندرجہ ذیل کو بھیجنے اور وصول کرنے والے سکول ڈویژن کے رضاعی دیکھ بھال کے رابطہ کار یا قائم مقام کو بھیجا جانا چاہیے:
      1. طالبعلم/طالبہ کے رضاعی نگہداشت کی خدمات حاصل کرنے کا نوٹس اور بہترین مفادات کے تعین میں شرکت کا فارم طلب کرے۔ یہ فارم رہائش کی تبدیلی اور بہترین مفاد کے تعین (BID) کی میٹنگ کی ضرورت کو درج کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور سٹوڈنٹس سروسز کے دفتر کے ویب پیج پر سکول سوشل ورکرز، فوسٹرکیئر کے تحت مل سکتا ہے؛ اور
      2. طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈز میں گریڈز، حاضری کا ریکارڈ، نظم و ضبط کا ریکارڈ، اور انفرادی تعلیمی پروگرام (IEP) شامل ہے (اگر طالبعلم/طالبہ خصوصی تعلیم میں ہے)۔
    3. BID کے اجلاس منظم کرے اور اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ مناسب شرکاء اپنی رائے دیں، BID فوسٹر کیئر سکول پلیسمنٹ فارم کو مکمل کرے۔
    4. دعوتوں اور ان اراکین کا اندراج کرے جنہوں نے BID میں شرکت کی ہے۔
    5. سکول میں تعیناتی کا فیصلہ کرنے کے بعد، رضاعی نگہداشت والے بچے کے فوری داخلہ کا فارم استعمال کر کے، جو کہ ایسے دستاویز کے طور پر کام کرتا ہے کہ فوری داخلے کے تمام تقاضوں کی تکمیل ہو گئی ہے، طالبعلم/طالبہ کو فوری داخلے کے لیے پیش کرے۔ یہ فارم سٹوڈنٹس سروسز کے دفتر کے ویب صفحہ پر سکول سوشل ورکرز، فوسٹر کیئر کے تحت مل سکتا ہے۔ فوری داخلے کا مطلب ہے زیادہ سے زیادہ اگلے تعلیمی دن تک۔
    6. ورجینیا کوڈ § 22.1-289 E. کے مطابق نئے سکول کو تمام مطلوبہ دستاویزات 30 دنوں کے اندر اندر فراہم کریں۔
    7. ٹائٹل I حصہ A پلان (جس میں اضافی لاگت کے لئے LDSS سے باز ادائیگی شامل ہو سکتی ہے) کے مطابق ٹرانسپورٹیشن کی درخواست کرنے کے لئے سکول ڈویژن کی رضاعی دیکھ بھال کے رابطہ کے ساتھ اشتراک کریں ، تاوقتیکہ طالبعلم/طالبہ کے پاس خصوصی ٹرانسپورٹیشن کے ساتھ ایک IEP موجود ہو۔ اگر PWCS کے پاس ٹرانسپورٹیشن کے اختیارات نہیں ہیں، تو LDSS لازمی طور پر ٹرانسپورٹیشن اور ادائیگی کا انتظام کرے۔ اہل بچوں اور نوجوانوں کے لئے ٹائٹل IV-E کا استعمال کرتے ہوئے، یا غیر ٹائٹل IV-E کے اہل بچوں اور نوجوانوں کے لئے چلڈرنز سروسز ایکٹ (CSA) کے ذریعے ریاستی پول فنڈز کی درخواست کے توسط سے معقول اخراجات کی ادائیگی کی جائے گی۔
    BID کے عمل کے پورا ہونے تک طلباء کو اصل سکول میں تب تک داخل رہنا چاہئے جب تک کہ یہ طلباء کے بہترین مفاد کے خلاف نہ ہو۔ BID کو نئی رہائش گاہ میں بچے کی تعیناتی میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔
  3. سکول ڈویژن کے لیے شرائط
    1. سکول ڈویژن کے لئے رابطہ مرکز کے طور پر خدمت انجام دینے کے لئے رضاعی دیکھ بھال کے رابطہ کار کی نامزدگی۔
    2. رضاعی نگہداشت والے طالبعلم/طالبہ کی رہائش میں تبدیلی کے سلسلے میں رضاعی نگہداشت کی خدمات حاصل کرنے والے طالبعلم/طالبہ سے نوٹس قبول کرنا اور LDSS کی جانب سے بہترین مفاد کے تعین میں شرکت کرنے سے متعلق فارم کی درخواست کرنا۔
    3. اگر طالبعلم/طالبہ خصوصی تعلیم حاصل کر رہا/رہی ہو تو سکول میں موجود سکول کے سوشل ورکر، خصوصی تعلیم کے رابطہ کار سے رابطہ کرنا، اور اگر طالبعلم/طالبہ پر تادیبی کارروائی کی سرگزشت رہی ہے تو آفس آف سٹوڈنٹ مینیجمنٹ اینڈ الٹرنیٹیو پروگرامز (OSMAP) سے رابطہ کرنا۔
    4. BID اجلاس میں شرکت۔
    5. فوسٹر کئیر [رضاعی نگہداشت والی جگہ] والے طلباء کے فوری داخلے کی قبولیت کا فارم۔ سکول کو اگلے تعلیمی دن کے آغاز سے پہلے فوری طور پر طالبعلم/طالبہ کو داخل کرنا۔ ان طلباء کے لیے فوری طور پر داخلہ لازمی ہے جو 18 سال کی عمر میں فوسٹر کیئر پہنچے مگر ابھی 22 سال کی عمر تک نہیں پہنچے اور جن کے لیے LDSS یا چائلڈ پلیسنگ ایجنسی وہ دستاویزات فراہم کرنے سے قاصر ہے جو عام طور پر درخلے کے لیے درکار ہوتی ہے۔
    6. اس بات کو یقینی بنانے کا کہ سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم میں طالبعلم/طالبہ کی رضاعی نگہداشت والے طالبعلم/طالبہ کے طور پر نشاندہی کی گئی ہو۔ یہ مفت اور کم قیمت کھانے کی درخواست مکمل کیے بغیر مفت اور تخفیفی قیمت پر کھانا فراہم کرے گا۔ رضاعی نگہداشت میں رہنے والے طلباء فیس کی چھوٹ کے اہل ہیں، جس میں تفریحی دوروں کی فیس اور جسمانی تعلیم کے یونیفارمز شامل ہیں مگر ان تک محدود نہیں ہے۔
    7. اگر طالبعلم/طالبہ PWCS میں سکول کے لیے رجسٹریشن کرواتا ہے تو طالبعلم/طالبہ کے مجموعی ریکارڈ کے اندر رضاعی دیکھ بھال کے فارم میں طالبعلم/طالبہ کے فوری اندراج کو فائل کرے۔
    8. رضاعی نگہداشت کے رابطہ کار کے نامزد فرد ٹرانسپورٹیشن کو رضاعی نگہداشت والے طالبعلم/طالبہ کے والدین کے پتہ کی معلومات فراہم کرے گا تاکہ ٹرانسپورٹیشن کی دستیابی کا تعین کیا جا سکے۔ دستیاب ہونے پر، ٹرانسپورٹیشن کے انتظامات کو موافق بنانے کا کام پانچ کاروباری دنوں تک انجام دیا جا سکتا ہے۔
  4. سکول میں داخلے کا تعین
    1. LDSS کیس ورکر کے ساتھ سکول ڈویژن کے رضاعی نگہداشت کے رابطہ کار مشترکہ طور پر فوسٹر کیئر میں داخلے کے بہترین مفاد کے تعین کے لیے فوسٹر کیئر داخلے کا فارم استعمال کرتے ہوئے سکول میں داخلے کے لیے طالبعلم/طالبہ کے بہترین مفاد کا تعین کریں گے۔ یہ فارم دفتر برائے سٹوڈنٹ سروسز کے ویب صفحہ پر سکول سوشل ورکرز، رضاعی نگہداشت کے تحت مل سکتا ہے۔
    2. اس فارم کو مکمل کرنے کے لئے ڈیٹا روبرو ملاقات، کانفرنس کال، یا دوسرے الیکٹرانک میٹنگ پلیٹ فارمز کے ذریعہ اکٹھا کیا جاسکتا ہے۔
    3. ٹیم کے تعین کے عمل کے لیے لازمی ممبران میں درج ذیل شامل ہیں:
      1. بچہ/بچی یا نوجوان؛
      2. حقیقی والد یا والدہ (والدین)؛
      3. اگر ضروری ہو تو، IEP ٹیم کا ایک نمائندہ ؛
      4. LDSS کیس ورکر؛ اور
      5. رضاعی نگہداشت کے رابطہ کار یا نامزد فرد۔
    4. مکمل ہونے پر، LDSS کے کیس فائل، اور طالبعلم/طالبہ کے مجموعی ریکارڈ میں بہترین مفاد کے تعین، فوسٹر کیئر پلیسمنٹ فارم کی نقل رکھیں۔ دفتر برائے اسٹوڈنٹ سروسز میں سکول سوشل ورکرز کے سپروائزر کے پاس ایک نقل جمع کرائيں۔
    5. ورجینیا کوڈ § 22.1-289 E کے مطابق بھیجنے والے اور وصول کرنے والے سکول ڈویژنز کو طالبعلم/طالبہ کے ریکارڈ کی منتقلی میں تیزی لانی چاہیے۔
    درج ذیل کی صورت میں ایک BID کی ضرورت نہیں ہے، جب موجودہ سکول کے لیے رہائش کے نیا زون بنایا گیا ہے، طالبعلم/طالبہ لیول Cلائسنس رہائشی علاقے میں داخل ہوتا/ہوتی ہے، اگر طالبعلم/طالبہ رہائشی تعیناتی سے واپس آتا ہے یا اسے اسی رضاعی تعیناتی میں رکھا جاتا ہے، یا اصل سکول اور نئے رضاعی تعیناتی کے درمیان کی دوری 100 میل سے زیادہ ہے۔
  5. معذور طلباء
    1. تعیناتی کے فیصلے کی ذمہ داری فوسٹرنگ کنیکشنز اور ESSA، کے ساتھ معذور افراد کی تعلیم سے متعلق قانون (IDEA) کے تحت ریاستی اور وفاقی ضابطوں کے ذریعہ تحریک یافتہ ہوتا ہے۔ سکول ڈویژن اور LDSS کو لازمی طور پر اس بات کا تعین کرنا چاہئے کہ طالبعلم/طالبہ کی مفت اور مناسب سرکاری تعلیم (FAPE) کے لیے IDEA کے تحت کون سا سکول ڈویژن ذمہ دار ہے۔
    2. طالبعلم/طالبہ کی IEP ٹیم کی جانب سے ایک نمائندہ کا فیصلے میں شرکت کرنا ضروری ہے۔
    3. اگر طالبعلم/طالبہ کی نئی رہائش گاہ موجودہ سکول ڈویژن میں ہے، لیکن موجودہ سکول کے لئے حلقہ بندی نہیں کی گئی ہے، تو طالبعلم/طالبہ کو تب تک موجودہ سکول میں رہنا چاہئے جب تک کہ یہ طالبعلم/طالبہ کے بہترین مفاد کے مخالف نہ ہو۔ اگر سکول کے داخلے میں تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے تو، BID کے دوران، خصوصی تعلیم کے ایسے نمائندہ کو موجود ہونا چاہئے جو طالبعلم/طالبہ کے IEP سے بات کر سکتا ہو۔
    4. اگر طالبعلم/طالبہ کی نئی رہائش مختلف سکول ڈویژن میں ہے تو، خصوصی تعلیم پر نظر رکھنے والے ریاستی ضوابط کے مطابق وہ سکول ڈویژن FAPE کے لیے ذمہ دار ہے جہاں طالبعلم/طالبہ کی نئی رہائش گاہ ہے۔ بھیجنے اور وصول کرنے والے سکول ڈویژن کے نمائندوں کو لازمی BID میں شرکت کرنی چاہیے۔ طالبعلم/طالبہ کو تب تک موجودہ سکول میں رہنا چاہئے جب تک کہ ایسا کرنا طالبعلم/طالبہ کے بہترین مفاد سے متصادم نہ ہو۔
    5. اگر فیصلہ اس بات کی تائید کرتا ہو کہ طالبعلم/طالبہ کو اصل سکول میں ہی رہنا چاہئے تو، طالبعلم/طالبہ کی نئی رہائش گاہ کا سکول ڈویژن IEP تخلیق ہونے تک FAPE کے لیے ذمہ دار ہے اور اسے IEP کو اپنانا چاہئے، اگرچہ طالبعلم/طالبہ موصول کرنے والے سکول ڈویژن میں جسمانی طور پر حاضر نہیں ہو رہا ہو گا۔
    6. تین کاروباری دنوں کے اندر، LDSS کیس ورکر اور رضاعی نگہداشت کے رابطہ کار، تمام فریقوں کی رائے پر غور کرنے کے بعد، BID کا فیصلہ کریں گے، استحکام اور کم پابندی والے ماحول پر زور دیں گے۔
    7. اگر BID موصول کرنے والے سکول میں منتقلی کی حمایت کرتا ہے، تو انہیں 30 دنوں کے اندر IEP کی منتقلی کے مکمل ہونے تک فوری طور پر داخلہ دینا اور موجودہ IEP کے مطابق تعلیمی اعانت فراہم کرنا چاہئے۔
    8. اگر اس ڈویژن کی IEP ٹیم جہاں بچہ کا نیا گھر واقع ہے، یہ طے کرتی ہے کہ بچہ کو تعلیمی وجوہات کے سبب کسی پرائیویٹ ڈے یا رہائشی سہولت والے سکول کی ضرورت طالبعلم/طالبہ، تو FAPE کی ذمہ داری والے سکول ڈویژن ہر عائد ہوتی ہے اور وہ سکول ڈویژن بہترین مفاد طے کرنے کے عمل میں شرکت کرتا ہے۔
  6. خصوصی معاملات
    1. ڈپارٹمنٹ آف جوینائل جسٹس کی سپردگی کی پابندی کرتے ہوئے رضاعی نگہداشت میں موجود، یا 30 دنوں سے زیادہ رکھے گئے طلباء کے لیے، دوبارہ اندراج کے عمل کی پیروی کی جانی چاہئے، اور ساتھ میں BID بھی مکمل کی جانی چاہئے۔ اصل اسکول وہ آخری سکول ہے جہاں عہد سے قبل تعلیم حاصل کی گئی ہو۔ اگر طالبعلم/طالبہ PWCS میں تعلیم حاصل کرنے کے بارے میں سوچ رہ ہے، تو انہیں OSMAP کے پاس بھیجا جانا چاہئے۔
    2. 30 دن سے کم وقت گزارنے اور اسی رضاعی گھر میں واپس آنے والے طلباء کے لیے، کوئی BID مکمل نہیں کی جاتی ہے۔
    3. اگر نیا فوسٹر گھر اسی سکول زون میں نہیں ہے تو، BID میٹنگ کی ضرورت ہے۔
    4. اگر طالبعلم/طالبہ کو رہائشی سہولت سے ایک مختلف رضاعی نگہداشت والے گھر میں بھیجا گیا ہے تو، BID کی ضرورت ہو گی، جس میں نئے داخلے کے لیے رہائش سے متعلق مقامی سکول ڈویژن، اور وہ سکول ڈویژن شامل ہے جہاں LDSS کے پاس تحویل ہو۔
  7. ٹیوشن

    سکول ڈویژن دوسرے سکول ڈویژن اور کامن ویلتھ آف ورجینیا سے باہر کی رضاعی نگہداشت سے متعلق ایجینسی سے PWCS میں رکھے گئے ہر ایک رضاعی بچے کے لیے ورجینیا کوڈ § 22.1-101.1 کے تحت رضاعی بچے کی تعلیم کی ادائيگیاں (ٹیوشن) طلب کرے گا۔ ٹیوشن ادائیگی کرنے والے رضاعی نگہداشت طالبعلم/طالبہ کے لیے داخلہ کی درخواست کا فارم (منسلکہ) کو نامزد فریقوں کے ذریعہ داخلہ کے وقت پر کیا جانا چاہیئے۔ تاہم، ورجینیا کوڈ 2.63-100 § کے تحت سکول جانے کی عمر کا کوئی بھی فرد جو ورجینیا دولت مشترکہ کے اندر دیگر کسی اسکول ڈویژن سے آیا ہو، اور جو رضاعی دیکھ بھال کے تحت ہو، اس سے ٹیوشن فیس چارج نہیں کی جائے گی۔
  8. ٹرانسپورٹیشن کی سہولت
    1. رضاعی نگہداشت کے رابطہ کار ٹائٹل I، حصہ A منصوبہ کے لحاظ سے ٹرانسپورٹیشن کے اہتمام کے لیے PWCS کے دفتر ٹرانسپورٹیشن کی خدمات کے ساتھ کام کریں گے (جس میں اخراجات کی لاگت کے لیے LDSS سے بازادائیگی شامل ہو سکتی ہے)۔ اگر PWCS کے پاس ٹرانسپورٹیشن کے اختیارات نہیں ہیں، تو LDSS لازمی طور پر ٹرانسپورٹیشن اور ادائیگی کا انتظام کرے۔ اہل بچوں اور نوجوانوں کے لئے ٹائٹل IV-E کا استعمال کرتے ہوئے یا غیر ٹائٹل IV-E کے اہل بچوں اور نوجوانوں کے لئے CSA کے ذریعے ریاستی پول فنڈز کی درخواست کے توسط سے معقول اخراجات کی ادائیگی کی جائے گی۔ دستیاب ہونے پر، ٹرانسپورٹیشن کے انتظامات کو موافق بنانے کا کام پانچ کاروباری دنوں تک انجام دیا جا سکتا ہے۔
    2. اگر طالبعلم/طالبہ کے پاس "خصوصی" ٹرانسپورٹیشن کی ضرورت کے ساتھ IEP موجود ہے، تو اس کی ادائیگی FAPE کے لئے ذمہ دار سکول ڈویژن کی طرف سے کی جائے گی۔
    3. LDSS کے زیر اہتمام معقول ٹرانسپورٹیشن فراہم کنندگان میں شامل ہیں:
      1. رضاعی والدین؛
      2. بالغ دوست؛
      3. رشتے دار؛
      4. بچہ/بچی یا فوسٹر والد یا والدہ کے ہمسائے؛
      5. بچہ/بچی کو رکھنے والی ایجنسی کے ملازمین؛ اور
      6. پبلک ٹرانسپورٹیشن۔
  9. رضاعی نگہداشت والے طلباء کے لیے مفت کھانا
    1. فوسٹر کیئر [رضاعی نگہداشت والی جگہ] میں رہنے والے طلباء واضح طور پر سکول میں مفت کھانے کے مستحق ہیں۔
    2. مناسب ریاستی یا مقامی ایجنسی سے دستاویزات کی وصولی پر کہ جس میں بچے کو ایسی حیثیت میں دکھایا گیا ہو کہ جس کی رضاعی نگہداشت کی ذمہ داری ریاست یا عدالت کی ہو اور سٹوڈنٹس مینجمنٹ سسٹم میں جس کا اندراج کیا جائے۔ دفتر برائے سکول فوڈ و نیوٹریشن سروسز اس معلومات کا استعمال رضاعی نگہداشت والے طالبعلم/طالبہ کی مفت دوپہر کے کھانے کی اطلاع سکول کو دینے کے لیے کریں گے۔
  10. سکول میں داخلے کے تنازعات کو حل کرنا

    "رضاعی رابطے اور ہر طالبعلم/طالبہ کی کامیابی کا ایکٹ" ملاحظہ کریں: رضاعی نگہداشت میں بچوں اور نوجوان کی اسکول سے متعلق استحکام کے لیے مشترکہ رہنمائی" سے متعلق رہنما خطوط ملاحظہ کریں۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے خصوصی تعلیم اور سٹوڈنٹس سروسز (یا نامزد کردہ) اس ضابطہ کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔

قانونی حوالہ جات

منسلکہ I کے لیے یہاں کلک کریں۔