کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: ضابطہ - داخلے سے پہلے طالبعلم/طالبہ کے نظم وضبط اور مجرمانہ ریکارڈ کا اظہار
کوڈ: 5-715
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 12 جون، 2019

طلباء

ضابطہ 5-715

داخلہ سے پہلے طالبعلم/طالبہ کے نظم وضبط اور مجرمانہ ریکارڈ کا اظہار

اس ضابطے کا اطلاق کسی بھی ایسے طالبعلم/طالبہ پر ہوتا ہے جو پہلے سے کسی اسکول میں داخل تھا/تھی۔

  1. سکول جانے والی عمر کے بچے کے والد یا والدہ، سرپرست یا کوئی دیگر فرد جس کے پاس اس کا اختیار یا ذمہ داری ہے، اس کے لیے لازمی ہے کہ داخلے کے وقت، بچے/بچی کے نظم وضبط کی حیثیت سے متعلق ایک بیان حلفی یا تصدیقی بیان فراہم کریں گے۔ ایسے بچہ/بچی کے والد یا والدہ یا قانونی سرپرست کو لازمی طور پر "داخلہ سے پہلے طالب علم کے نظم وضبط کا اظہار" (منسلکہ I) مکمل کرنا چاہیے، جو ان سے تقاضا کرتا ہے کہ وہ بیان دیں کہ آیا بچہ/بچی کو کبھی کسی سکول سے نکالا گیا، کسی سکول سے طویل المدت کے لیے معطل کیا گیا، کسی سکول سے خود بچہ/بچی کو نکالا، یا نظم و ضبط کی وجوہات کی بنا پر غیر روایتی تعلیمی پروگرامز میں رکھا گیا۔
  2. ورجینیا کوڈ کے سیکشن 2.-3-22.1 بھی والد یا والدہ، سرپرست ، یا کوئی دیگر فرد جس کے پاس اس کا اختیار یا ذمہ داری ہے، سے تقاضا کرتا ہے کہ بچے کےداخلہ کے وقت، سرکاری سکول کو طالبعلم/طالبہ کے مخصوص جرائم میں سزاوں یا نابالغوں کے عدالتی احکامات کے بارے میں معلومات فراہم کرے۔ جب داخلہ فوسٹر کیئر [رضاعی نگہداشت والی جگہ] کی طرف سے کرایا گیا ہو تو معلومات کی تکمیل مقامی سوشل سروسز ایجنسی یا بچے داخل کرانے والی لائسنس یافتہ ایجنسی کی طرف سے کی جائیں گی جس نے فوسٹر کیئر میں داخلہ کرایا ہے۔ پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز اس ضابطے کے ساتھ منسلکہ پر ان قانونی طور پر قابل گرفت جرائم کے الزامات کو افشاں کرنے کا بھی تقاضا کرتا ہے۔
  3. ہتھیاروں، شراب، منشیات، یا کسی دوسرے فرد کو جان بوجھ کر زخم لگانے سے متعلق سکول بورڈ کی پالیسیسوں کی خلاف ورزی کی پاداش میں سکول سے اخراج کے معاملے کو غلط طور پر بیان کرنے یا سامنے نہ لانے کے عمل کو جرم تصور کیا جاتا ہے۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے خصوصی تعلیم اور سٹوڈنٹس سروسز (یا نامزد کردہ) اس ضابطہ کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لئے ذمہ دار ہے۔

یہ ضابطہ اور متعلقہ پالیسی کا ہر پانچ سالوں میں کم از کم ایک مرتبہ جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔ یہ ضابطہ ہر اس طالبعلم/طالبہ پر لاگو ہوتا ہے جو کسی سکول میں پہلے سے داخل ہے۔

منسلکہ II کے PDF ورژن کے لیے یہاں کلک کریں