کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: ضابطہ - بے گھر طلباء
کوڈ: -718
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 12 ستمبر، 2018
تدریس
ضابطہ 1-718
بے گھر طلباء
- مک کینی - وینٹو ہوم لیس اسسٹنٹ ایکٹ برائے 2001، (§ 11432، ہر طالبعلم/طالبہ کی کامیابی کا ایکٹ برائے 2015 دوبارہ یقین دلاتا ہے، ٹائٹل IX، حصہ A) کے تحت بے گھر بچوں کی تعلیم اور نوجوانوں کا پروگرام، ان بے گھر بچوں اور نوجوانوں کو مکمل اور مساوی تعلیمی رسائی میں مدد کرتا ہے، جن کی تعریف رات کے وقت مقررہ، باقاعدہ اور مناسب رہائش کی کمی کے طور پر کی گئی ہے۔
- ایسے افراد میں درج ذیل شامل ہیں:
- وہ بچے اور نوجوان، بشمول تنہا نوجوانوں جو اپنے والدین کی جسمانی تحویل میں نہیں ہیں، جو:
- مکان کے نقصان، معاشی مشکلات یا ایسی ہی وجہ سے دیگر افراد کی رہائش کا اشتراک کر رہے ہیں؛ مناسب متبادل رہائش کی کمی کے باعث موٹل، ہوٹل، ٹریلر پارکس، یا کیمپ گراؤنڈ یا؛ ہنگامی، یا عبوری پناہ گاہوں؛ یا اسپتالوں میں رہ رہے ہیں؛
- ایک ایسی بنیادی رات کی قیام گاہ رکھتے ہوں جو عوامی یا نجی مقام ہو جسے عام طور پر انسانوں کے لیے باقاعدہ سونے کی جگہ کے طور پر شناخت نہ کیا گیا ہو؛ یا
- پارک کردہ گاڑیوں، پارکوں، عوامی مقامات، متروک عمارتوں، غیر معیاری عمارتوں، بسوں یا ٹرینوں کے اسٹیشنوں یا اسی سے ملتے جلتے دیگر مقامات پر رہتے ہوں۔
- مکان کے نقصان، معاشی مشکلات یا ایسی ہی وجہ سے دیگر افراد کی رہائش کا اشتراک کر رہے ہیں؛ مناسب متبادل رہائش کی کمی کے باعث موٹل، ہوٹل، ٹریلر پارکس، یا کیمپ گراؤنڈ یا؛ ہنگامی، یا عبوری پناہ گاہوں؛ یا اسپتالوں میں رہ رہے ہیں؛
- ترمیم کردہ 1965 کے ابتدائی اور ثانوی تعلیم کے ضابطے میں بیان کردہ کے مطابق مہاجر بچے، جنہیں بےگھر تصور کیا جاتا ہے کیونکہ وہ سیکشن I.A.1 کے مطابق حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔
- وہ بچے اور نوجوان، بشمول تنہا نوجوانوں جو اپنے والدین کی جسمانی تحویل میں نہیں ہیں، جو:
- ایسے افراد میں درج ذیل شامل ہیں:
- سکولوں کے لیے درج ذیل کرنا ضروری ہے:
- تحویل کے مسائل اور سابقہ اسکول کے ریکارڈز، طبی ریکارڈز، رہائش گاہ کے ثبوت، یا دیگر دستاویزات کی دستیابی سے قطع نظر، بچے اور نوجواں کو فوری طور پر داخلہ دیں جو بے گھر ہوں۔
- فوری طور پر اس آخری سکول سے رابطہ کریں جہاں طالبعلم/طالبہ گیا تاکہ متعلقہ تعلیمی اور دیگر ریکارڈ حاصل کر سکیں، اور اگر ضروری ہو تو، طالبعلم/طالبہ کے والد یا والدہ یا نوجوان کو بے گھر افراد کی تعلیم کے رابطہ کار کے پاس بھجوائيے جو داخلے کے لیے ضروری ریکارڈ حاصل کرنے میں مدد کرے گا/گی۔ اگر حفاظتی ٹیکوں، جسمانی معائنہ او سٹیٹ ہیلتھ انفارمیشن فارم کے سلسلے میں مدد درکار ہے تو سکول نرس سے رابطہ کریں۔
- والدین کے ساتھ داخلے کا تعین کرنے کے لیے بات چیت کریں، اگر بچہ/بچی کے حق میں بہتر ہو تو طلباء کو ان کے اپنے سکول میں رہنے کی اجازت دیں (آخری سکول جہاں بچہ/بچی داخل تھا، یا آخری سکول جہاں بچہ/بچی بے گھر ہونے سے پہلے جاتا تھا۔
- بے گھر بچوں او نوجوانوں کے تعلیمی حقوق کے عوامی نوٹس مشتہر کریں۔
- تنہا بے گھر نوجوانوں کو تعلیمی رسائی مہیا کریں۔
- بے گھر بچوں اور نوجوانوں کو رہائش گاہوں کے حامل طلباء کے مساوی خدمات مہیا کریں، بشمول ٹرانسپورٹیشن، تعلیمی خدمات، اور اسکول کے غذائی پروگرام کے تحت کھانا فراہم کریں۔
- ہائی اسکول یا عمومی تعلیمی ترقی مکمل کرنے کو فروغ دیں۔
- بے گھر طلباء کی خدمت کے لیے سماجی خدمات کی ایجنسیوں کے ساتھ اشتراک کریں۔
- والدین اور بے گھر نوجوانوں کو دستیاب داخلہ کے اختیارات اور تعلیمی مواقع سے آگاہ کریں۔
- تحویل کے مسائل اور سابقہ اسکول کے ریکارڈز، طبی ریکارڈز، رہائش گاہ کے ثبوت، یا دیگر دستاویزات کی دستیابی سے قطع نظر، بچے اور نوجواں کو فوری طور پر داخلہ دیں جو بے گھر ہوں۔
- سکول ضلع کو لازمی طور پر درج ذیل کرنا چاہیے:
- میک کینی-وینٹو بے گھر تعلیمی اعانت میں سدھار کے ترمیم کردہ ضابطے کی تعمیل میں، ہر طالبعلم/طالبہ کی کامیابی کا ایکٹ برائے 2015 تصدیق کرتا ہے، ٹائٹل IX، حصہ A، یقین دہانی کراتا ہے کہ بے گھر بچے اور نوجوانوں کو عوامی اسکول کے دیگر بچوں کے مساوی تعلیمی خدمات موصول ہوں، اور کچھ کیسوں میں پبلک سکول کے طلباء کے مقابلے میں اضافی خدمات دی جائیں گی۔
- اصل سکول تک رسائی کو یقینی بنانے کیلیئے ٹرانسپورٹیشن مہیا کی جائے گی اگرچہ طالبعلم/طالبہ اپنے حاضری والے علاقے میں نہیں رہتا/رہتی، یا اگر طالبعلم/طالبہ ایک اسکول ڈسٹرکٹ میں رہتا ہو لیکن اپنے سابقہ اسکول میں ہی رہنا چاہتا ہو۔ رہائش کا اسکول ڈویژن اس اسکول ڈویژن کے ساتھ ٹرانسپورٹیشن کی لاگت مشترکہ طور پر برداشت کرے گا جہاں بچہ/بچی داخل ہے۔
- اسکول تعین کرنے کے فیصلے سے والدین/سرپرستوں کو تحریری طور پر آگاہ کریں (منسلکہ I)، اور والدین کے اپیل کے حقوق (منسلکہ II)۔
- جس جگہ داخلہ مقصود ہے، فوری طور پر بچہ/بچی یا نوجوان کو داخل کیا جائے جو کہ مک کینی - وینٹو ایکٹ کے تحت ایک اختیار ہے جسے سکول کی اہلیت کے انتخاب یا سکول میں داخلے کے تنازعہ کی صورت میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
- ایسے طلباء کو سیکشن I. A. کے بیان کے مطابق فراہم کی جانے والی خدمات کی شناخت کرنے کے لیے متعلقہ مقامی سماجی خدمات کی ایجینسیوں اور دیگر ایجینسیوں نیز پروگراموں کے ساتھ تال میل کریں جو ایسے بچوں کو خدمات مہیا کراتے ہوں، اور دیگر اسکول ڈویژنوں سے بھی تال میل کریں اگر بین ڈویژن مسائل کو حل کرنے کے لیے اس کی ضرورت ہو۔
- درج ذیل طریقوں کا پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک اسکولز (PWCS) میں اطلاق کیا جاتا ہے تاکہ بے گھر بچوں اور نوجوانوں کی ضروریات پوری کی جا سکیں اور اسکول کے عملہ کے لیے بطور ایک حوالہ کے کام کریں۔ اضافی معلومات کے لیے، یا کسی مخصوص صورت حال سے نمٹنے کے لیے، برائے مہربانی مذکورہ دفتر سے رابطہ کریں۔
- سکول رجسٹریشن
- ضابطہ 1-794، "سکول کے مسائل پر والدین کے درمیان تنازعات کے حل" کے مطابق، تحویل کے معاملات داخلے میں رکارٹ نہیں بنتے۔
- ضابطہ 1-718، "بے گھر طلباء" کے مطابق بے گھر طلباء کو ان کے اپنے علاقے کے سکول میں رہنے کی اجازت ہے۔
- منتقلی کے اس عمل میں دفتر برائے سٹوڈنٹس سروسز بچوں کی ٹرانسپورٹیشن کا انتظام کرنے میں مدد کرے گا۔ ٹرانسپورٹیشن کی ضرورت کا پتہ چلنے پر سکول فوری طور پر دفتر سے رابطہ کریں گے۔
- والد یا والدہ/سرپرست رجسٹریشن کے عمل کے دوران، PWCS کا رہائش کی معلومات کا فارم (منسلکہ III)، PWCS کا حقوق اور فرائض کا فارم (منسلکہ IV)، اور PWCS کا ٹرانسپورٹیشن کی درخواست اور معائدہ فارم (منسلکہ V)، مکمل کریں گے۔
- ٹرانسپورٹیشن کی سہولت
- جب سکول کو یہ پتہ چلے گا کہ بچہ/بچی منتقلی کے عمل میں ہے تو سکول سٹاف کو دفتر برائے سٹوڈنٹس سروسز سے درج ذیل معلومات کے ساتھ رابطہ کرنا چاہیے:
- طالبعلم/طالبہ کا نام، عمر اور گریڈ؛
- والد یا والدہ کا نام اور رابطہ معلومات؛
- رہائش گاہ، ہوٹل یا شیلٹر کا نام اور پتہ؛
- رہائش گاہ، ہوٹل یا شیلٹر کا ٹیلی فون نمبر؛
- سکول بچہ/بچی (بچے) شرکت کریں گے؛
- خصوصی ہدایات جیسے خصوصی ضروریات برائے طالبعلم/طالبہ، انگریزی متعلمین (EL) طالبعلم/طالبہ؛ اور
- رہائش گاہ، ہوٹل یا شیلٹر چھوڑنے کی تاریخ، اگر معلوم ہو۔
- ٹرانسپورٹیشن بذریعہ PWCS یا پھر PWCS کے تعاون سے کوئی اور سکول ڈویژن مہیا کرے گی۔ ٹرانسپورٹیشن کی خدمات عام طور پر، PWCS ٹرانسپورٹیشن کی درخواست اور معاہدے کا فارم دفتر برائے سٹوڈنٹس سروسز کو موصول ہونے کے تین سے پانچ کارباری دنوں کے اندر اندر شروع ہو سکتی ہیں۔
- سکول ان کے سکول کے بعد کی سرگرمیوں کے لیے ٹرانسپورٹیشن کی سطح میں اعانت کے لیے دفتر برائے ٹرانسپورٹیشن سروسز کے ساتھ اشتراک عمل کریں گے۔ اگر خصوصی انتظامات کرنے کی ضرورت ہو، تو انفرادی اسکولوں کو دفتر برائے ٹرانسپورٹیشن سروسز سے رابطہ کرنا چاہیئے۔
- جب سکول کو یہ پتہ چلے گا کہ بچہ/بچی منتقلی کے عمل میں ہے تو سکول سٹاف کو دفتر برائے سٹوڈنٹس سروسز سے درج ذیل معلومات کے ساتھ رابطہ کرنا چاہیے:
- سکول ہیلتھ سروسز
- صحت کی تمام درکار شرائط سے قطع نظر بے گھر بچوں کو فوری طور پر داخلہ دیا جانا چاہیے۔ سکول رجسٹریشن کے لیے ضروری جسمانی اور حفاظتی ٹیکوں کے لیے جلد وقت لینے کے لیے سکول نرس سے رابطہ کریں گے۔
- سکول نرس بے گھر بچوں سے متعلق وصول ہونے والی معلومات پر نظر رکھیں گے اور سکول کونسلرز اور اہل خانہ سے ملاقاتیں شیڈول کرنے اور/یا صحت کی دیگر خدمات کے سلسلے میں کام کریں گے۔
- دفتر برائے سکول ہیلتھ سروسز، ہیلتھ ڈسٹرکٹ افسران، کمیونٹی میں موجود ریسورسز سے رابطوں کی فہرست ترتیب دے گا جسے اسکول نرس جسمانی یا دیگر اسکریننگ کے لیے ریفر کیے گئے خاندان کا تسلسل جاننے کے لیے استعمال کرے گی۔
- والد یا والدہ/سرپرست کو ابتدائی داخلے کے 60 دنوں کے اندر اندر حفاظتی ٹیکوں یا جسمانی معائنہ (اگر ضروری ہے تو) کے ثبوت فراہم کرنے ہوں گے۔ سکول نرس اور/یا سٹاف اراکین ان ریکارڈ کو حاصل کرنے میں والدین/سرپرست کی معاونت کے لیے کی گئی کوششوں کا ریکارڈ رکھیں گے۔
- خصوصی تعلیم
- بے گھر بچے اور نوجوانوں جو معذور طلباء ہیں، ان کو ان کے رہائش کی صورت حال سے قطع نظر ان کے انفرادی منصوبے کے مطابق خدمات فراہم کر جاتی رہیں گی۔
- یہ اہم ہے کہ اسکول کا عملہ کسی طالب علم کو رجسٹر کروانے والے بالغ فرد سے طالب علم کی خصوصی تعلیم کی ضرورت اور اہلیت کے بارے میں پوچھ گچھ کرے۔
- PWCS چھوڑنے والے طلباء کے ریکارڈز کو طالب علم کی دست برداری کے بعد کےگریڈنگ دورانیہ کے اختتام پر ریکارڈز سینٹر بھیج دیئے جائیں گے۔ دوسری کاؤنٹیوں میں وصول کرنے والے سکول، ریکارڈ سینٹر سے اس بات کی تصدیق کرنے کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں کہ طالبعلم/طالبہ PWCS میں داخلے کے دوران خصوصی تعلیمی خدمات حاصل کر رہا/رہی تھا/تھی۔
- کھلاڑیوں کی اہلیت
- بے گھر طلباء کو اہلیت کا کوئی مسئلہ نہیں ہو گا اگر وہ اپنے اسی اسکول میں داخل رہتے ہیں اور ورجینیا ہائی اسکول لیگ اور PWCS کے وضع کردہ قوانین کی اہلیت کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔
- جو طلباء جو بے گھر ہونے کے سبب اسکول تبدیل کرتے ہیں، وہ اپنے اسکول عملے کو اپنی حیثیت سے آگاہ کرین گے اور اہلیت کی جانچ سے استثنٰی کی درخواست کریں گے۔ سپروائزر برائے سٹوڈنٹ ایکیٹویٹی ہر کیس کی بنیاد پر ہر صورت حال کا جائزہ لیں گے۔
- کمپری ہنسو چائلڈ سٹڈی (CCS) [بچہ/بچی کا جامع مطالعہ]
- CCS ایک ابتدائی مداخلتی پروگرام ہے جو تمام ایلیمنٹری، مڈل اور ہائی سکولوں میں فعال ہے۔
- CCS اور دیگر کمیونٹی ایجنسیوں کے درمیان ایک مضبوط شراکتی عمل موجود ہے۔
- چونکہ CCS بے گھر طلباء/خاندانوں کی خدمت کے لیے براہ راست دستیاب نہیں ہے مگر CCS سٹاف کمیونٹی میں موجود ریسورسز سے متعلق مشاورت کے لیے سکول سٹاف کے لیے دستیاب ہے۔
- EL
- کنڈر گارٹن تا 12 گریڈ کا کوئی EL طالبعلم/طالبہ جو منتقلی کے عمل میں ہے، سکول ڈویژن میں کسی بھی سکول میں EL خدمات وصول کرنا جاری رکھیں گے کیونکہ شناخت اور اخراج کا عمل ایک ڈویژن کی سطح کی سطح کا عمل ہے۔
- EL معلومات طالب علم کے تعلیمی ریکارڈز کا ایک جز ہے جس میں تمام تر پروگرام کے دستاویزات شامل ہوتے ہیں اور کسی بھی موصول کنندہ اسکول کے لیے دستیاب ہوتے ہیں۔ اسکولوں کے مابین کسی طالب علم کی منتقلی، اگر ضروری ہو، تو ہموار رہے گی۔
- گفٹڈ پروگرام [خداداد صلاحیتوں والے افراد کے لیے پروگرام]
- کنڈر گارٹن تا 12 گریڈ کا کوئی طالبعلم/طالبہ جس کی گفٹڈ کے طور پر شناخت ہوتی ہے اور جومنتقلی کے عمل میں ہے، سکول ڈویژن میں ہر سکول میں گفٹڈ خدمات وصول کرنا جاری رکھیں گے کیونکہ شناخت اور اخراج کا عمل ایک ڈویژن کی سطح کی سطح کا عمل ہے۔
- گفٹڈ خدمات کی معلومات طالب علم کے تعلیمی ریکارڈز کا ایک جز ہے جس میں تمام تر پروگرام کے دستاویزات شامل ہوتے ہیں اور کسی بھی موصول کنندہ اسکول کے لیے دستیاب ہوتے ہیں۔ اسکولوں کے مابین منتقلی، اگر ضروری ہو، تو ہموار رہے گی۔
- ٹائٹل I
- اگر والد یا والدہ اس دستیابی سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند ہیں تو بے گھر بچوں کو اپنی رہائش کی صورت حال کے نتیجے میں ٹائٹل I پروگراموں میں حصہ لینے کا حق حاص ہے۔
- وہ بے گھر بچے جو بغیر ٹائٹل I والے سکولوں میں ہیں، وہ بھی ٹائٹل I کی ادا کردہ خدمات کے اہل ہیں، بالکل اسی طرح جیسے ٹائٹل I والے سکولوں میں طلباء کو دی جاتی ہیں۔ سکول منتظمین کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ ٹائٹل I کے دفتر سے رابطہ کریں اگر ایک داخل بے گھر بچہ/بچی کو تعلیمی معاونت چاہیئے۔
- سکول فوڈ و نیوٹریشن سروسز
- بے گھر طلباء قطعی طور پر سکول میں مفت کھانے کے مستحق ہیں۔
- جیسے ہی سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم میں ایک طالبعلم/طالبہ "بے گھر" کے طور پر کوڈ کیا جائے گا/گی، سکول فوڈ و نیوٹریشن سروسز اس طالبعلم/طالبہ کو بذریعہ کوڈ مفت کھانے کا مستحق قرار دیں گے۔
- سکول رجسٹریشن
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔
اس ضابطے اور متعلقہ پالیسی کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا
کراس حوالہ جات
منسلکہ I کے PDF ورژن کے لیے یہاں کلک کریں
منسلکہ II کے PDF ورژن کے لیے یہاں کلک کریں
منسلکہ III کے PDF ورژن کے لیے یہاں کلک کریں