R_718-1-Urdu Attachment IV

منسلکہ IV
ضابطہ 1-718

پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز
میک کینی- وینٹو ہوم لیس اسسٹنٹ ایکٹ (ہر طالبعلم/طالبہ کی کامیابی کا ایکٹ کی دوبارہ تصدیق، ٹائٹل IX، حصہ A)
حقوق اور ذمہ داریاں

میک کینی- وینٹو ہوم لیس اسسٹنٹ ایکٹ برائے 2001 (§ 11432) ہر طالبعلم/طالبہ کی کامیابی کا ایکٹ کی دوبارہ تصدیق، ٹائٹل IX، حصہ A، ہر ایک کے لیے سکول میں داخلے کی ضمانت دیتا ہے جو، معاشی مشکلات، مستقل گھر کی کمی کی وجہ سے ناموزوں یا عارضی جگہ پر رہتے ہیں، جیسے:
ہنگامی صورتحال یا منتقلی کی پناہ گاہوں میں
موٹل، ہوٹلوں یا کمیپ گراؤنڈوں میں
گاڑیوں، پبلک جگہوں، بس یا ٹرین سٹیشنوں یا متروک عمارتوں میں
رشتے داروں یا دوستوں کے ساتھ مل کر (معاشی مشکلات کی وجہ سے)
ان حالات میں اور بچہ/بچی خانہ بدوش ہے

*بے گھر ہونے کے تعین کی بنیاد ، رہنے کی مستقل اور مناسب صورتحال پر غور پر ہے، اور ہر انفرادی طور پر ہر کیس کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

بے گھر طالبعلم/طالبہ (طلباء) کے اہل خانہ کے حقوق درج ذیل ہیں:
آپ کو اپنے بچہ/بچی کو سکول میں داخل کرانے کے لیے مستقل پتے کی ضرورت نہیں ہے۔
آپ کے بچے/بچی کو سکول میں داخلے سے منع نہیں کیا جا سکتا اگر آپ کے پاس سکول ریکارڈ یا داخلے کے دیگر دستیاب فوری طور پر دستیاب نہیں ہیں۔
ہو سکتا ہے کہ آپ کا بچہ/بچی اسی سکول میں رہ سکے (اس علاقے کا اصل سکول) چاہے آپ وہاں سے منتقل ہو چکے ہیں۔
آپ کے بچہ/بچی کے بہترین مفاد میں، اس کو اپنے علاقے کے سکول سے اور وہاں تک ٹرانسپورٹیشن کا حق حاصل ہے۔
اگر داخلے کے سلسلے میں کوئی تنازعہ ہے تو سکولوں کو لازمی طور پر تحریری وضاحت دینا ہو گی اور آپ
سکول کے فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔
آپ کا بچہ/بچی خود بخود مفت ناشتے اور دوپہر کے کھانے کے پروگراموں کے لیے اہل ہو گا۔
آپ کے بچہ/بچی کو غیر نصابی سرگرمیوں اور تمام وفاقی، ریاستی یا مقامی پروگراموں میں شرکت کرنے کا حق ہے جن کے لیے وہ اہل ہیں۔

تنہا نوجوان جس کے پاس مستقل، باقاعدہ، اور مناسب گھر نہیں ہے، اسے بھی یہی حقوق حاصل ہیں۔

نیچے دستخط کرنے کے بعد، میں اقرار کرتا/کرتی ہوں کہ میں نے مک کینی-وینٹو ہوم لیس اسسٹنٹ ایکٹ برائے 2001 (§ 11432)، ہر طالبعلم/طالبہ کی کامیابی کا ایکٹ کو بااختیار بناتا ہے، ٹائٹل IX، حصہ I کے تحت اپنے حقوق جان گیا/گئی ہوں اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتا/سمجھتی ہوں۔

نام صاف صاف لکھیئے: طالبعلم/طالبہ سے رشتہ:

دستخط: تاریخ:

مزید معلومات کیلیئے براہ مہربانی درج ذیل سے رابطہ کیجیئے: مک کینی-وینٹو کے رابطہ کار
Edward. L. Kelly Leadership Center ATTN: Office of Student Services 14715 Bristow Road
Manassas, VA 20112
703.791.7436 فیکس 703.791.8839
[email protected]
*والد یا والدہ/سرپرست کو ایک نقل فراہم کریں اور دفتر برائے سٹوڈنٹس سروسز کو ایک نقل فیکس کریں۔ اس فارم کو سٹوڈنٹ فائل میں نہیں رکھا جائے گا۔ اس فارم کو ایک تعلیمی سال کے لیے سکول میں رازدارانہ فائل میں رکھا جائے گا۔

پرنٹ PDF ورژن کے لیے یہاں کلک کریں۔