R_718-1-Urdu Attachment V

منسلکہ V
ضابطہ 1-718
پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز ٹرانسپورٹیشن کی درخواست اور معائدہ
یہ معاہدہ اس وقت تک قابل اثر ہے جب تک طالبعلم/طالبہ درج ذیل نہ کرے:
ڈویژن کے ٹرانسپورٹیشن اصولوں کی خلاف ورزی نہ کرے، اور
باقاعدگی سے بس استعمال کرتا ہے۔

اگر طالبعلم/طالبہ بس سٹاپ پر موجود نہیں ہے اور طالبعلم/طالبہ کے والد یا والدہ/سرپرست نے پیشگی ٹرانسپورٹیشن ارسال کنندہ دفتر میں فون نہیں کیا (703.791.7575 یا 571.402.3902) (لینے والے دن صبح 6 بجے سے قبل) اگر ٹرانسپورٹیشن کو تین (3) مسلسل تعلیمی دن مطلع نہیں کیا تو ڈویژن طالبعلم/طالبہ کو صبح اور/یا دوپہر کو ٹرانسپورٹیشن فراہم نہیں کرے گی۔

اگر ایک دفعہ والد یا والدہ/سرپرست ٹرانسپورٹیشن کے اس معاہدے پر عمل کرنے میں ناکام ہو جائیں گے تو معاہدہ ختم ہو جائے گا اور بس/گاڑی بچہ/بچی کو لینے نہیں آئے گی۔ اس کے بعد یہ والد یا والدہ/سرپرست کی ذمہ داری ہو گی کہ وہ سکول ڈویژن کے ٹرانسپورٹیشن دفتر سے ڈویژن ٹرانسپورٹیشن پر دوبارہ غور کرنے کی درخواست کے لیے رابطہ کریں۔ بہترین مفاد کے لیے رابطہ کار کے ساتھ ایک ملاقات لازمی ہے۔
یہ معاہدہ طالبعلم/طالبہ کے لینے اور چھوڑنے کے پتے اور درج ذیل موجودہ سکول کے پتوں پر قابل اطلاق ہے۔ (نوٹ: اس معائدہ میں داخل ہونے سے قبل، ٹرانسپورٹیشن کے لیے طالبعلم/طالبہ کو لازمی طور پر ڈویژن کے تقاضوں پر پورا اترنا ہو گا (سکول سے ایک میل دور، کراسنگ بورڈ-خطرناک راستوں کی منظوری)۔

طالبعلم/طالبہ کا نام:

گریڈ:

سکول ڈسٹرکٹ:

موجودہ تعلیمی سال:

والد یا والدہ/سرپرست کا نام:

فون نمبر:

ہنگامی حالت میں رابطہ کا فرد:

فون نمبر:

  • باقاعدہ ٹرانسپورٹیشن خصوصی ضروریات کے لیے ٹرانسپورٹیشن (جیسا کہ طالبعلم/طالبہ کے IEP پر درج ہے)

درج ذیل کے لیے درخواست کی گئی ہے: صبح سہ پہر دونوں

پتہ:

  • ACTS Beverly Warren ACTS Safe House West ACTS Transitional Housing
  • BARN Transitional Housing Dawson Beach Traditional Fauquier Family (Emergency)
  • HILDA BARG Hope House SERVE
  • St. Margaret of Cortona Family Vint Hill Transitional Housing Transitional Housing
  • دیگر: _____________________ چھوڑنے کی جگہ: (اگر لینے والے پتے سے مختلف ہے)

اوپر بیان کیے گئے طالبعلم/طالبہ کے والد یا والدہ/سرپرست کے طور پر، میں اس بات کو یقینی بنانے پر اتفاق کرتا/کرتی ہوں کہ میرا بچہ/بچی ہر سکول کی صبح بس کے پہنچنے سے 5 منٹ پہلے انتظار کرے گا/گی یا بس/گاڑی کی ضرورت نہ ہونے کی صورت میں، میں صبح 6 بجے سے قبل (703.791.7575 یا 571.402.3902) پر ٹرانسپورٹیشن کے دفتر فون کر کے مطلع کروں گا/گی۔ میں سمجھتا/سمجھتی ہوں کہ اگر میں ان تقاضوں کو پورا کرنے میں ناکام ہوں گا/گی، تو بس/گاڑی میرے بچہ/بچی کو لینے نہیں آئی گی اور بہترین مفاد کے لیے ایک ملاقات رکھی جا سکتی ہے۔


والد یا والدہ/سرپرست کے دستخط تاریخ

*اس معاہدے کی ایک نقل والد یا والدہ کو دی جانی چاہیے اور دفتر برائے سٹوڈنٹس سروسز کو (703.791.8839) پر فیکس کی جانی چاہیے یا [email protected] پر ای میل کی جانی چاہیے۔

پرنٹ PDF ورژن کے لیے یہاں کلک کریں۔