کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: ضابطہ - طالبعلم/طالبہ کا تبادلہ - ہائی سکول
کوڈ: 2-721
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 24 جنوری، 2018

طلباء

ضابطہ 2-721

طالبعلم/طالبہ کا تبادلہ - ہائی سکول

  1. سکول حاضری کے زون
    1. طلباء کو اپنے رات کو رہنے والے ڈومیسائل/رہائش گاہ کی بنیاد پر ان کے نامزد کردہ حاضری کے زون والے سکول جانے کی ضرورت ہے۔ یہ سکول اس کے اپنے علاقے کا سکول یا بیس سکول کہلاتا ہے۔
    2. والد یا والدہ/سرپرست تبادلے کی درخواست کے عمل کا استعمال کرتے ہوئے اپنے حاضری کے زون سے باہر سکول میں تبادلے کی درخواست کرتے ہیں۔
  2. طالبعلم/طالبہ/والد یا والدہ کے تبادلے کی درخواست کے قابل قبول وجوہات
    1. خصوصی اور کیرئیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن پروگرامز
      1. خصوصی یا کیریئر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن تعلیمی پروگرام، تسلسل کے کورسوں پر مشتمل ہے جو درخواست کیے گئے سکول میں ایک مخصوص وقت کے دوران لیے جاتے ہیں۔
      2. طلباء ڈویژن کی سطح پرقائم کردہ وقت کے اندر درخواست دیں اور پروگرام میں قبول کر لیے گئے ہوں۔
      3. مثال کے طور پر جب ایک جیسے دو یا زائد پروگرام موجود ہیں، حاضری کے علاقے طے کیئے جائیں گے اور ہر سال رابطہ کیا جائے گا۔
      4. اگر ایک طالبعلم/طالبہ تعلیمی سال کے دوران خصوصی پروگرام یا کیریئر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن پروگرام سے نکل جائے یا نکال دیا جائے، اسے تفویض کردہ بیس سکول واپس بھیجا جائے گا جیسے ہی نکلنے کا عمل مکمل ہو گا۔
      5. اگر ایک طالبعلم/طالبہ تعلیمی سال کے اختتام پر خصوصی پروگرام یا کیریئر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن پروگرام سے نکل جائے یا نکال دیا جائے، تو اگلے تعلیمی سال کیلیئے تبادلہ منسوخ کر دیا جائے گا اور طالبعلم/طالبہ اور اس کے بیس ہائی سکول میں واپس بھیج دیا جائے گا۔
      6. ایک طالبعلم/طالبہ جو کسی بھی وجہ سے اور کسی بھی وقت خصوصی یا کیریئر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن پروگرام سے نکلتا یا نکالا جاتا ہے تو اسے سمجھنا چاہیغے کہ ورجینیا ہائی سکول لیگ (VHSL) کی سرگرمی متاثر ہو سکتی ہے۔ ضابطہ 640-2 "ہم نصابی اور غیر نصابی پروگرامز" ملاحظہ کیجیئے۔
    2. پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز(PWCS) میں والدین کی ملازمت
      1. والد یا والدہ/سرپرست کو کل وقتی ملازم ہونا چاہیئے۔
      2. والد یا والدہ/سرپرست اپنے طالبعلم/طالبہ کو اپنے کام کے سکول میں داخل کروا سکتے ہیں یا مختلف لیول کے سکول میں جو ان کے کام کی جگہ سے قریبی طور پر جڑا ہو۔
      3. مرکزی مقامات پر کام کرنے والے ملازمین اپنے بچوں کو صرف ان سکولوں میں داخل کروانے کی درخواست کر سکتے ہیں جو ان کے کام کے مقام سے قریب ترین ہے۔
    3. ہجوم کو کم کرنے کیلیئے، پر ہجوم سکول کو چھوڑنا
      1. والد یا والدہ/سرپرست پرہجوم سکول سے کم ہجوم والے سکول میں تبادلے کی درخواست کر سکتے ہیں۔
      2. ہر تعلیمی سال کی 15 جنوری تک ان سکولوں کی فہرست شائع کی جائے گی جن پر اس کا اطلاق ہوتا ہے۔
    4. تخفیفی حالات
      1. طالبعلم/طالبہ کی صحت کی خصوصی ضروریات کو پورا کرنا، تبادلے کی دوخواست میں طالبعلم/طالبہ کے صحت کے معلوماتی فارم لازمی شامل ہونا چاہیئے (منسلکہ II) جسے مناسب ڈاکٹر کی طرف سے مکمل ہونا چاہیئے۔
      2. طالبعلم/طالبہ کی مخصوص جذباتی ضروریات کو پورا کرنے کیلیئے، تبادلے کی درخواست میں طالبعلم/طالبہ کے صحت کے معلوماتی فارم لازمی شامل ہونا چاہیئے (منسلکہ II) جسے مناسب ڈاکٹر کی طرف سے مکمل ہونا چاہیئے۔
      3. تشدد کے جرم کے شکار طالبعلم/طالبہ کو تبادلے کی اجازت دینا، معاونتی دستاویزات لازمی جمع کروانے چاہیئے۔
      4. طلباء کو تعلیمی سال مکمل کرنے کی اجازت دینا اگر اہل خانہ تعلیمی سال کے دوسرے سمسٹر کے دوران منتقل ہوتے ہیں۔
      5. رہائش میں متوقع تبدیلی کی بنیاد پر طلباء کو تبادلے کی اجازت دینا۔
        1. تبادلے کو اس سمسٹر کے 90 دنوں کے اندر اندر مکمل ہونا چاہیئے جس میں منتقلی کا کہا گیا ہے۔
        2. اس قسم کے تبادلے کی حمایت میں دستاویزات فراہم کرنے ضروری ہیں (گھر کے کاغذ، لیز، معاہدہ، وغیرہ)۔
      6. طلباء کو اس بات کی اجازت دینا کہ وہ اپنا 12واں گریڈ اسی سکول میں مکمل کریں جہاں انہوں نے پچھلا تعلیمی سال مکمل کیا تھا۔ یہ سہولت ان طلباء کو نہیں دی جائے گی جو خصوصی یا کیریئر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن پروگرام سے نکل گئے یا نکالے گئے۔
      7. طلباء کو تسلسل والے کورسوں کو مکمل کرنے کی اجازت دینا جو ان کے بیس سکول میں پیش نہیں کیے جاتے مگر صرف اس صورت میں جب ایسے کورس خصوصی یا کیریئر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن پروگرام سے متعلق نہیں ہیں۔ اگر طالبعلم/طالبہ ایسے کورس میں داخلہ لیتا ہے جو خصوصی یا کیریئر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن پروگرام سے متعلق ہے تو اس سے داخلے کی توقع اور پروگرام کی ابتدائی شرائط کو پورا کرنے کی توقع کی جاتی ہے۔
      8. طلباء کو جونیئر ریسروڈ آفیسر ٹریننگ کور (JROTC) میں داخل ہونے کی اجازت دینا اگر ایسا پروگرام طالبعلم/طالبہ کے بیس ہائی سکول میں دستیاب نہیں ہے۔
  3. تبادلے کی درخواست کے معیارات
    1. طالبعلم/طالبہ کے تبادلے کی منظوری ایک تعلیمی سال کیلیئے دی جاتی ہے یا موجودہ تعلیمی سال کے آخر میں اگر درخواست تعلیمی سال شروع ہونے کے بعد منظور کی گئی ہے۔
    2. دوسرے سکول میں تبادلہ ایک رعایت سمجھا جاتا ہے۔ "ضابطۂ اخلاق" کی کسی سنگین خلاف ورزی، بھگوڑے پن، یا تاخیر سے حاضری کے مسائل، یا خصوصی یا کیریئر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن پروگرام کی شرائط کو پورا کرنے میں ناکامی پر موجودہ تعلیمی سال کیلیئے تبادلے کو منسوخ یا اگلے سال کیلیئے انکار کیا جا سکتا ہے۔
    3. موجودہ اور نئے دونوں طلباء کیلیئے قائم کی گئی تاریخوں کے بعد جمع کروائی جانے والی تبادلے کی درخواستوں کو، درخواست کیے جانے والے سکول پرنسپل انکار کریں گے۔
    4. محدود بنیادوں پر ٹرانسپورٹیشن صرف ان طلباء کو مہیا کی جائے گی جو خصوصی یا کیریئر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن پروگرام کے اراکین ہیں۔ دیگر تمام قابل قبول تبادلے کی وجوہات کی بنیاد پر تبادلے والے طلباء کو ٹرانسپورٹیشن دینے کی ذمہ داری والد یا والدہ/سرپرست پر ہو گی۔
    5. طالبعلم/طالبہ کے تبادلے کی درخواست صرف ان طلباء کیلیئے دﺳﺗﻳﺎﺏ ہے جو پرنس ولیئم کاونٹی کے رہائشی ہیں۔ کاؤنٹی سے باہر رہائشیوں والے طلباء پر غور کرنے کیلیئے ضابطہ 346-1، "ٹیوشن" ملاحظہ کریں۔
    6. پتے میں تبدیلی کے بغیر طالبعلم/طالبہ کا تبادلہ طالبعلم/طالبہ کی VHSL سرگرمیوں میں شرکت کی اہلیت پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔ براہ مہربانی مزید معلومات کیلیئے ضابطہ 640-2 "ہم نصابی اور غیر نصابی پروگرامز" ملاحظہ کریں۔
  4. تبادلے کی درخواست کا عمل
    1. خصوصی اور کیرئیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن پروگرامز
      1. والد یا والدہ/سرپرست یا بالغ طالبعلم/طالبہ نے خصوصی پروگرام کیلیئے درخواست دی جو منظور ہو گئی ہے۔
      2. طالبعلم/طالبہ کا تبادلے کا فارم اس وقت مکمل ہو گا جب طالبعلم/طالبہ اپنے منتخب پروگرام کو قبول کرے اور خصوصی یا کیریئر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن پروگرام کوآرڈینیٹر کے پاس جمع کروائے۔
      3. آنے والے سالوں میں، خصوصی یا کیریئر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن پروگرام کا کوآرڈینیٹر طالبعلم/طالبہ کے تبادلے کے عمل کو مکمل کرے گا/گی۔ طالبعلم/طالبہ کا تبادلے کا فارم مکمل نہیں ہو گا اگر طالبعلم/طالبہ آنے والے سالوں میں اسی خصوصی یا کیریئر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن پروگرام میں رہے گا/گی۔
    2. دیگر تمام تبادلے
      1. والد یا والدہ/سرپرست یا بالغ طالبعلم/طالبہ تبادلے کی درخواست فارم مکمل کرتا/کرتی ہے (منسلکہ I) اور اسے بیس ہائی سکول کے پرنسپل کے پاس جمع کراتا ہے۔ فارم کے ساتھ تمام ضروری دستاویزات ہونے چاہیئں۔
      2. بیس ہائی سکول فارم پر دستخط کریں گے اور اسے یا تو والد یا والدہ/سرپرست کو واپس کریں گے یا براہ راست درخواست کردہ سکول کو بھیج دیں گے۔
      3. درخواست کردہ سکول کا پرنسپل تبادلے کی درخواست کو منظوری یا نامنظور کرسکتا/سکتی ہے۔
  5. سکول تبادلوں پر بندش
    1. ہر سال، مناسب لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ اس بات کا تعین کریں گے کہ کون سے سکول خصوصی یا کیریئر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن تعلیمی پروگرام کے تبادلے کے طلباء کیلیئے بند ہوں گے۔ یہ بندش پورے سکول کیلیئے ہو سکتی ہے یا کسی مخصوص گریڈ لیول کیلیئے۔ متاثر ہونے والے تعلیمی سال کے 1 جنوری تک اس فیصلے کو پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز کی ویب سائٹ اور دیگر ذرائع کے ذریعے پہنچایا جائے گا۔
    2. کسی بھی وقت، جب کسی سکول میں طلباء کی تعداد ایک خاص حد تک پہنچ جائے تو سکول پرنسپل لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ کو سفارش کر سکتا/سکتی ہے کہ سکول کو اضافی تبادلوں کیلیئے بند کر دیا جائے۔
  6. تبادلے کی درخواست کی ٹائم لائن
    1. خصوصی اور کیرئیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن پروگرامز
      1. درخواست کردہ تعلیمی سال کیلیئے شائع کردہ تاریخ تک پروگرام کیلیئے درخواست دیں۔
      2. پروگرام میں قبول ہونے کے بعد تبادلے کی درخواست فارم مکمل کریں۔
      3. آنے والے سالوں میں، ایک طالبعلم/طالبہ اگر خصوصی یا کیریئر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن پروگرام میں رہتا ہے تو اسے تبادلے کی درخواست فارم کو دوبارہ مکمل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کی بجائے، سکول واپس آنے والے طلباء کے ناموں کی فہرست تصدیق کیلیئے شائع کرے گا۔
    2. دیگر تمام تبادلے
      1. بیس ہائی سکول کے پرنسپل کو 2 جنوری اور 30 اپریل کے درمیان تبادلے کی درخواست جمع کرائیں۔
      2. درخواست کردہ سکول کے فیصلے سے والد یا والدہ/سرپرست کو 15 مئی تک مطلع کیا جائے گا۔
    3. پرنس ولیئم کاؤنٹی میں آنے والے طلباء
      1. پرنس ولیئم کاؤنٹی میں آنے کے 30 دنوں کے اندر اندر والد یا والدہ کی PWCS میں ملازمت یا تخفیفی حالات کی وجہ سے طلباء تبادلے کی درخواست دے سکتے ہیں۔
      2. جو طلباء 1 جنوری سے قبل پرنس ولیئم کاؤنٹی میں آئے ہیں اور آنے والے تعلیمی سال کیلیئے تبادلے کی درخواست دینا چاہتے ہیں، انہیں خصوصی یا کیریئر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن پروگرام کی درخواست کے عمل کی قائم کردہ حتمی تاریخوں پر پورا اترنا ہے۔
      3. جو طلباء 1 جنوری کے بعد پرنس ولیئم کاونٹی میں آئے ہیں، انہیں کاؤنٹی میں آنے کے 30 دنوں کے اندر اندر آنے والے تعلیمی سال کے خصوصی یا کیریئر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن پروگرام کیلیئے درخواست دینی ہو گی۔ طلباء کو "جگہ کی دستیابی" کی بنیاد پر داخلہ مل سکتا ہے۔
  7. انتظامی تبادلہ
    1. ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی منظوری پر منحصر ہے، ایک لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ کے پاس اختیار ہے کہ وہ ایک طالبعلم/طالبہ کا اس کے بیس سکول سے دوسرے سکول میں، یا پرنس ولیئم کاونٹی کے ایک پبلک سکول سے دوسرے پبلک سکول میں انتظامی بنیاد پر تبادلہ کر سکتا ہے، ایسی صورتحال جس میں دیگر طلباء کی جسمانی تحفظ یا ذہنی صحت کی حفاظت کیلیئے تبادلہ ضروری ہو یا تعلیمی پروگراموں یا سکول سے متعلقہ خدمات میں طالبعلم/طالبہ کی رسائی کو یقینی بنانا ہو۔ انتظامی تبادلے پر اپیل نہیں کی جا سکتی۔
  8. تبادلے کی درخواست کے فیصلے کے خلاف اپیل کا عمل
    1. درخواست کردہ سکول کے تبادلے کے انکار کے بعد تعلیمی سال کے 1 جون تک کیلییئے تحریری اپیل سپروائزر برائے سیکنڈری کونسلنگ اینڈ سٹوڈنٹ سٹوڈنٹس سروسز کو جمع کرائی جا سکتی ہے۔
    2. سیکنڈری کونسلنگ اور سٹوڈنٹ سپورٹ سروسز کا سپروائزر، سٹوڈنٹ سروسز کے ڈائریکٹر سے مشاورت کرے گا اور اپیل کا حتمی نتیجہ والد یا والدہ کو 30 جون تک بتا دیا جائے گا۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔

کراس حوالہ جات

منسلکہ I کے PDF ورژن کے لیے یہاں کلک کریں

منسلکہ II کے PDF ورژن کے لیے یہاں کلک کریں