کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: ضابطہ - گھر پر تدریس بذریعہ والدین
کوڈ: 2-722
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 24 اکتوبر، 2018

طلباء

ضابطہ 2-722

گھر پر تدریس بذریعہ والدین

ورجینیا کوڈ § 22.1-254 کے مطابق، تمام والد یا والدہ، سرپرست، یا دولت مشترکہ میں موجود دیگر شخص جس کی زیر پرورش کوئی ایسا بچہ/بچّی موجود ہو، جو تعلیمی سال کے 30 ستمبر کو اپنی اٹھارویں سالگرہ کو نہیں پہنچا/پہنچی ہے، سال کی اس مدّت میں سرکاری سکولوں میں، جتنے دن اور گھنٹے فی دن کے حساب سے نشستیں چلتی ہیں، اس حساب سے اپنے بچے/بچی کو سرکاری سکول، یا نجی سکول، مقامی کلیسائی حلقہ یا مذہبی سکول میں بھیجے یا اپنے بچے/بچی کو بورڈ آف ایجوکیشن کی طرف سے تجویز کردہ اہلیت والے اور ڈویژن سپرنٹنڈنٹ (سپرنٹنڈنٹ )کے منظورشدہ کسی مدرس کے ذریعہ پڑھائے، یا ایسے بچّے/بچی کو گھر پر تدریس فراہم کرے۔

والد والدہ (والدین)/سرپرست (سرپرستان) یا بچے پر کنٹرول رکھنے والے دوسرے نگران فرد کے ذریعے دی جانے والی تعلیم کی نجی، مقامی کلیسائی حلقہ یا مذہبی سکول کی تعلیم کے طورپر درجہ بندی/ تعریف نہ کی جائے گی۔

  1. بچوں کی گھر پر تدریس کی شرائط
    1. تمام تقاضوں کو پورا کئے جانے پر، بچوں کے والدین/سرپرست کے ذریعے گھر پر ان کی تدریس ورجینیا کی دولت مشترکہ کی تعلیمی پالیسی کے تحت ایک قابل قبول متبادل ہے۔ کسی ایسے بچے/بچّی، جو تعلیمی سال کے 30 ستمبر کو اپنی پانچویں سالگرہ کو پہنچ چکا/چکی ہے اور جو اپنی 18ویں سالگرہ کو نہیں پہنچا/پہنچی ہو، کے والدین درج ذیل صورتوں میں اپنے بچے/بچّی کو سکول میں حاضری کی بجائے گھر پر تعلیم دینے کو منتخب کر سکتے ہیں اگر وہ:
      1. ہائی اسکول ڈپلومہ رکھتے ہیں؛ یا
      2. بورڈ آف ایجوکیشن کی طرف سے تجویز کردہ بااہل استاد/استانی ہے؛ یا
      3. خط و کتابت کے کورس یا گھر بیٹھے تدریس کے پروگرام یا کسی اور طریقے کے ذریعے، سٹڈی یا نصاب کا پروگرام فراہم کرتا/کرتی ہے؛ یا
      4. اس بات کا ثبوت پیش کرے کہ وہ بچے/بچی کو موزوں تعلیم دینے کی قابلیت رکھتا/رکھتی ہے۔
    2. کوئی بھی والد یا والدہ/سرپرست جو گھر پر تعلیم فراہم کرنے کو منتخب کرے، اس کو چاہیے کہ وہ سالانہ تعلیمی سال کے آغاز سے قبل، 15 اگست تک سپرنٹنڈنٹ کے نامزد شخص کو اپنے بچہ/بچی کو پڑھانے کے اپنے ارادہ کی اطلاع دیں تاکہ بچہ/بچی کو آنے والے سال میں نصاب کی تفصیلات اور پڑھائے جانے والے مضامین کی ایک محدود فہرست کی ایک صراحت فراہم کرے، اور اس ضابطے کے ذیلی سیکشن I.A میں شرط کے تحت گھر پر تدریس فراہم کرنے کیلیئے شرائط میں میں ایک پر پورا اترنے کا ثبوت فراہم کریں۔ کوئی والد یا والدہ/سرپرست جو ایک سکول ڈویژن میں منتقل ہوتا ہے، یا تعلیمی سال شروع ہونے کے بعد گھر پر تعلیم شروع کرتا/کرتی ہے، وہ سپرنٹنڈنٹ کے نامزد شخص کو گھر پر تعلیم فراہم کرنے کے اپنے ارادے سے ممکنہ حد تک جلد ازجلد آگاہ کرے گا، اور اس کے بعد، اس قسم کی نوٹس کے 30 دنوں کے اندر اس سیکشن کی شرائط کی تعمیل کرے گا/گی۔ سپرنٹنڈنٹ کے نامزد کردہ پبلک انسٹرکشن کے سپرنٹنڈنٹ کو متعلقہ سکول ڈویژن میں موجود گھر پر تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کی تعداد سے آگاہ کرے گا۔
  2. پیش رفت کا ثبوت
    1. گھر پر تعلیم فراہم کرنے کو منتخب کرنے والے والد یا والدہ/سرپرست، سپرنٹنڈنٹ یا نامزد کردہ کو، بچہ/بچی کے گھر پرتعلیم حاصل کرنے والے تعلیمی سال کے بعد والے 1 اگست تک ذیل میں سے کوئی ایک فراہم کریں گے:
      1. اس بات کا ثبوت کہ بچہ/بچی نےکسی بھی قومی طور پرعام یا معیاری کارکردگی کے ٹیسٹ میں ایک چوتھے سٹانائن [رجحان سازی کا مسلمہ معیاری سلسلہ] کے اندر یا اس سے زائد مرکّب سکورحاصل کیا ہے؛ یا
      2. ایک ایسی تشخیص یا تجزیہ جس کو سپرنٹنڈنٹ کے نامزد شخص اس بات کےاشارہ کا تعین کرنے کے لئے استعمال کرتا ہے کہ بچہ/بچی ایک مناسب تعلیمی نشونما اورترقی کی سطح طے کر رہا ہے، بشمول لیکن ان تک محدود نہیں:
        1. کسی بھی ریاست میں پڑھانے کے لئے اجازت نامہ رکھنے والے، یا ماسٹر ڈگری یا تعلیمی میدان میں اس سے زیادہ تعلیم رکھنے والے، یا بچہ/بچی کی تعلیمی ترقی کی معلومات رکھنے والے شخص کی طرف سے ایک تشخیصی خط جس میں اس بات کا بیان ہو کہ بچہ/بچی ایک مناسب سطح والی تعلیمی نشونما و ترقی حاصل کر رہا/رہی ہے؛ یا
        2. کمیونٹی کالج یا کالج، گھر پر تعلیم کا پروگرام، گھریلو مراسلاتی تعلیم کے سکول کی طرف سے ایک رپورٹ کارڈ یا ٹرانسکرپٹ۔
    2. والد یا والدہ/سرپرست کی طرف سےاس ضابطہ کے ذیلی سیکشن II.A کے مطلوب طریقہ پرثبوت فراہم نہ کئے جانے کی صورت میں، اس بچہ/بچی کے گھر پر تعلیم کے پروگرام کو ایک سال کے لئے آزمائش پر رکھا جا سکتا ہے۔ والدین سپرنٹنڈنٹ کے نامزد کردہ کو ثبوت جمع کرائیں گے کہ وہ اپنے بچہ/بچی کو موزوں تعلیم فراہم کرنے کے قابل ہیں اور آزمائشی سال کے دوران ایک بہتری کا منصوبہ پیش کریں گے جو کسی تعلیمی کمی کو پورا کرنے کیلیئے ان کے پروگرام میں ڈیزائن کیا گیا ہو۔ سپرنٹنڈنٹ کے نامزد کردہ کی ایسے ثبوت اور منصوبہ کی منظوری کے بعد، گھر پر تدریس ایک سال کے آزمائشی مدت کے لیے جاری رکھ سکتے ہیں۔ اگر بہتری کے پروگرام اور ثبوت کو قبول نہیں کیا جائے یا پیش رفت کے لئےدرکار ثبوت کو آزمائشی سال کے بعد والے 1 اگست تک فراہم نہیں کیا گیا تو گھر پر تعلیم کو ختم کیا جائے گا اور والد یا والدہ/سرپرست بچہ/بچی کے تعلیم کے لئے کوئی دوسرے انتظامات کریں گے، جو ورجینیا ضابطہ § 254-22.1 کی تعمیل کرتا ہو۔

      اگر یہ تعین کیا جائے کہ گھر پر تعلیم کا پروگرام بچہ/بچی (بچوں) کی ضروریات کی مطابقت کرنے میں ناکام ہو رہا ہے توسپرنٹنڈنٹ کے نامزد شخص کوآزمائشی مدت کی اجازت نہ دینے کا اختیار حاصل ہے، اور اس کو ختم کرنا ہو گا۔ اس شق کے تحت، "فراہم نہیں کیا گیا" کا مطلب یا تو کوئی معلومات داخل نہیں کی گئی یا والد یا والدہ/سرپرست کی طرف سے داخل کردہ ایک آزادانہ تشخیص یا جانچ کے نتائج سے کئے گئے تعین کے مطابق بچہ/بچی مناسب تعلیمی پیش رفت نہیں کر رہا/رہی ہے۔
    3. اس ضابطے کے ذیلی سیکشن II.A کی شرائط، ان بچوں پر لاگو نہیں ہوتیں تو تعلیمی سال کے 30 ستمبر تک چھ سال کی عمر کو نہیں پہنچے۔
  3. منتخب شدہ کورس ورک، سکول کی پیش کردہ سرگرمیاں، خصوصی تعلیمی خدمات میں شرکت
    1. پرنس ولیئم کاؤنٹی کا ایک ایسا طالبعلم/طالبہ جس کے والد یا والدہ/سرپرست نے گھر پر تعلیم کی تمام شرائط کو پورا کیا ہو یا وہ جس نے ایک نجی سکول میں داخلہ لیا ہو، اس کو طالبعلم/طالبہ کی حاضری کے علاقہ میں خدمات پیش کرنے والے مِڈل یا ہائی اسکول میں فی سمسٹر زیادہ سے زیادہ دو کریڈٹ رکھنے والے نصابوں میں داخلہ لینے کی اجازت دی جائے گی ماسوائے ایسے نا اہل طلبا کے، جن کے خلاف تادیبی کارروائی زیر التوا ہے یا جو کسی سکول سے ایک طویل مدّت کے لئے معطل یا خارج کئے گئے ہوں۔ پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) کے ایک پبلک سکول سے دوسرے سکول میں منتقل ہونے والے طلباء منتقلی کے طلباء نہیں سمجھیں جائیں گے، ماسوائے خصوصی پروگرام کورسوں کے تبادلے والے۔
    2. گھر پر تدریس یا نجی سکول کے طلباء جو خصوصی پروگرام کے کورسوں میں داخلہ لینا چاہتے ہیں، انہیں داخلے سے پہلے ضابطہ 630.02-1، "خصوصی پروگرام"، ضابطہ 721-1، "طالبعلم/طالبہ کی منتقلی - کنڈرگارٹن/ایلیمنٹری/مڈل"، اور ضابطہ 721-2، "طالبعلم/طالبہ کا تبادلہ - ہائی سکول" میں موجود درخواست کی شرائط اور حتمی تاریخوں کو پورا کرنا لازمی ہے۔
    3. جزوی طور پرداخلہ لینے والے گھر پر تعلیم اور نجی سکولوں کے طلبا کو مخصوص نصاب ورک میں داخلہ لینے سے قبل تحویل، داخلہ کی اہلیت، رہائش، اور تعین سے متعلق داخلہ کی تمام ضروریات کو ضابطہ 711-1 "طالبعلم/طالبہ کی رجسٹریشن کے تقاضے اور طریقہ کار" میں کی گئی صراحت کے مطابق پورا کرنا ہو گا۔

      سکول کا عملہ والدین کی مشاورت کے ساتھ اس بات کا تعین کرے گا کہ آیا طالبعلم/طالبہ نے مطلوبہ نصاب (نصابوں) کے لئے بنیادی شرائط پوری کی ہیں یا نہیں۔

    4. جزوی طور پر داخلہ لینے والے گھر پر تعلیم اور نجی سکولوں کے طلباء سکول کی طرف سے پیش کردہ اندرونِ سکول، طلباء کی تنظیموں اور کلبوں اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں میں، ورجینیا ہائی اسکول لیگ سرگرمیوں کے استثنا کے ساتھ، حصہ لے سکتے ہیں۔ ایسے طلبا جن کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی زیر التوا ہو، یا وہ جو طویل مدت کے لئے معطّل کئے گئے ہو یا جو کسی سکول سے خارج کئے گئے ہو وہ اس قسم کی سرگرمیوں میں شرکت کے لئے نااہل ہیں۔ جزوی طورپر داخلہ والے گھر پر تعلیم اور نجی سکولوں کے طلبا کو اپنے خواہش کردہ اداروں، کلبوں اورغیر نصابی سرگرمیوں میں شرکت کے لئے مطلوبہ کسوٹیوں پر پورا اترنا ہو گا۔
    5. کسی سٹینڈرڈآف لرننگ(SOL) کے اختتام کورس سے متعلقہ کورس میں داخلہ لینے والی کسی بھی طالبعلم/طالبہ کو یہ ٹیسٹ لینا ہو گا۔ SOL اختتام کورس کے امتحان کے تمام شقوں کے استثنا کا اطلاق، جزوی طور پر داخلے والے طلباء پر ہو گا۔ گھر پر جزوی تدریس والے طلباء ریاضی اور فنون زبان کے SOL ٹیسٹ کے نتائج کو اس تعلیمی سال کی تعلیمی ترقی کا ثبوت دکھانے کیلیئے استعمال کر سکتے ہیں۔
    6. گھر کی تدریس کیلیئے جزوی طور پر داخل طلباء اور نجی سکول کے طلباء پر PWCS کی گریڈنگ پالیسیوں، "ضابطۂ اخلاق" کی شق اور طلباء کے تمام ضوابط پر عمل کرنا ہو گا۔
    7. گھر پر تدریس وصول کرنے والے تمام طلباء اور ان کے والدین/سرپرست کو تعمیلی خط کے ذریعے ایڈوانسڈ پلیسمنٹ(AP) اور پریلیمنری SAT/نیشنل میرٹ سکالرشپ کوالیفائنگ ٹیسٹ (PSAT/NMSQT) کے امتحانات کے بارے میں مطلع کیا جائے گا جنہوں نے ورجینیا کوڈ § 22.1-254.1 کی شرائط کو تسلی بخش طریقے سے مکمل کیا ہے۔ گھر پر تدریس کے طلباء AP اور PSAT ٹیسٹنگ کے مفت مواقعوں کو اسی طرح وصول کرنے کے اہل ہوں گے جیسے PWCS میں داخل دیگر طلباء۔ والدین/سرپرستوں کو ترغیب دی جاتی ہے کہ وہ اپنے علاقے کے ہائی سکول سے مخصوص ٹیسٹ کی تاریخوں اور اوقات کیلیئے رابطہ کریں۔ AP، SAT، اور PSAT/NMSQT ٹیسٹنگ کے شیڈول سکول ڈویژن کی ویب سائٹ پر دفتر برائے سٹوڈنٹس سروسز کے تحت موجود ہوں گی۔ جس طلباء کے خلاف کوئی تادیبی کاروائی زیر التوا ہے، یا جس کو طویل معیاد کے لئے معطل یا کسی سکول سے خارج کیا گیا ہے، لیکن وہ ورجینیا کوڈ § 254.1-22.1 کے تحت گھریلو تعلیم حاصل کررہا/رہی ہے، اس کو اس قسم کی ٹیسٹنگ کے مقصد سے سکول املاک میں داخل ہونے کی اجازت حاصل کرنے کے لئے پرنسپل سے رابطہ کرنا ہو گا اور ٹیسٹنگ مکمل ہونے کے فوری بعد سکول املاک کو چھوڑنا ہو گا۔
    8. کوئی طالبعلم/طالبہ جو گھر سے تعلیم سے پرنس ولیئم کاونٹی میں PWCS ہائی سکول ڈپلومہ حاصل کرنے کے مقصد سے منتقل ہو رہا/رہی ہے، اس کو چاہیے کہ وہ گریجویشن کی تمام شرائط کو پوراکرنے کے ساتھ ساتھ، PWCS میں گریجوئشن سے فوری پہلے ایک مکمل دن پر مبنی شیڈول والے کم ازکم 9 ہفتوں (ایک گریڈنگ پریڈ) میں داخلہ لے۔
    9. ایسی صورت حال کہ نجی یا کلیسائی سکول میں داخلہ لینے والا یا گھر پر تدریس حاصل کرنے والا بچہ/بچی جس کا تعین معذور طالبعلم/طالبہ کے طور پر کیا گیا ہے اور وہ PWCS سے خدمات وصول کرنے کا اہل ہے، اسے خصوصی تعلیم اور اس سے متعلقہ خدمات ریاستی اور وفاقی ضوابط کے تحت فراہم کی جائیں گی۔ کوئی فریق جو سپرنٹنڈنٹ یا اس کے نامزد کردہ کے فیصلے سے خوش نہیں ہے تو وہ آزادانہ سماعتی افسر کے سامنے 30 دنوں کے اندر اندر فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتا/سکتی ہے۔ آزادانہ سماعتی افسر کا انتخاب، سپریم کورٹ کے ایگزکٹیو سیکریٹری کی اس فہرست سے ہو گا جو معذور بچوں کے داخلے کی اپیلوں کی سماعت کیلیئے تیار کی گئی ہے۔ سماعتی افسر، اپنے اخذ کردہ نتائج کی بنیاد پر، سماعت کے اخراجات کو مناسب طریقے سے فریقوں کے درمیان تقسیم کرے گا۔
    10. اس ضابطے میں موجود کوئی چیز، ایک طالبعلم/طالبہ یا اس کے والدین کو ورجینیا کوڈ 254-22.1 اور ضابطہ 2- 728، "مذہبی استثنا" کے تحت حقیقی مذہبی تربیت یا عقیدہ کی وجہ سے سکول کی حاضری سے رخصت حاصل کرنے سے منع نہیں کرے گی۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔

کراس حوالہ جات