کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: ضابطہ - سکول میں داخلے کے وقت عمر
کوڈ: 1-723
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 24 اکتوبر، 2018

طلباء

ضابطہ 1-723

سکول میں داخلے کے وقت عمر

ورجینیا کوڈ کی بنیاد پر، درج ذیل طریقہ کار، پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) میں طلباء کے داخلے کی عمر کا تعین کرتا ہے۔

  1. کوئی بھی بچہ جس کی عمر 30 ستمبر سے پہلے یا اس تاریخ تک پانچ سال ہو چکی ہے اسے PWCS کے کنڈرگارٹن میں داخلے کی اجازت ہے۔

    ایسے بچے جو عمر کی شرط پر پورا نہیں اترتے انہیں کنڈرگارٹن میں داخل نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی PWCS کے کنڈرگارٹن میں داخلے کیلئے ان کی جانچ کی جائے گی۔

    ایک استثنا کے طور پر، ایسا بچہ/بچی جس کو کسی دوسری ریاست میں پانچ سال کی عمر کو پہنچنے سے قبل 30 ستمبر تک نام درج کرنے کی اجازت دی گئی تھی، اور جو اپنے والد یا والدہ/سرپرست کے ساتھ، پرنس ولیئم کاؤنٹی میں سکول کے آغاز کے بعد داخل ہوں، انہیں کنڈرگارٹن جاری رکھنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ یہ استثنیٰ ان طلباء پر لاگو نہیں ہوتا جو نجی کنڈر گارٹن پروگرام جاتے ہیں یا وہ حالات جن میں بچہ/بچی کو دوسری ریاست میں رہنے کیلیئے بھیج دیا گیا جس کا مقصد سکول وہاں کے سکول میں جانا ہے۔
  2. حاضر سروس فوجی والدین کے بچے (اس سے مراد امریکی افواج کے کُل وقتی یونیفارم پہننے والے حاضر سروس فوجی بشمول نیشنل گارڈ اور ریزرو فوجی جو 10 U.S.C. §§ 1209 اور 1211 کی تعمیل کے احکامات پورے کر رہے ہیں) جو ورجینیا میں منتقل ہوئے ہیں ان پر انٹر سٹیٹ ملٹری معاہدے کی سہولت حاصل ہے۔ بین الاریاستی افواج کے معاہدہ کی ان دفعات کا اطلاق افواج میں حاضر سروس فوجی خاندانوں کے ان طلباء پر ہوتا ہے جو ریاست کے باہر مقامی تعلیمی ایجنسی (LEA) سے ورجینیا میں منقل ہو رہے ہیں۔

    حاضر سروس فوجی والدین کے بچوں کو کنڈرگارٹن میں داخل کیا جائے گا، قطع نظر کہ بچے نے ابھی سکول شروع نہیں کیا، تاہم اگر فوجی خاندان ابھی منتقل نہیں ہوا تو بچہ/بچی آوٹ آف سٹیٹ LEA کے تحت کنڈرگارٹن میں پڑھیں گے۔

    ٹرانسفر ہونے والی ریاست کے سکول کے نظام کا گریڈ لیول داخلہ لینے والے حاضر سروس فوجی والدین کے بچوں کو جو گریڈ لیول سے مطابقت رکھتے ہیں، ان کو اسی گریڈ لیول (بشمول کنڈرگارٹن) میں تعلیم جاری رکھنے کی اجازت ہو گی، جو فوجی خاندان کی منتقلی کے وقت بھیجنے والی ریاست میں LEA سے آئے ہیں، قطع نظر کہ عمر کیا ہے۔ اگر طالبعلم/طالبہ نے بھیجنے والی ریاست میں LEA کے گریڈ لیول کی لازمی شرط پوری کر لی ہے تو وہ کم از کم عمر کی حد سے قطع نظر، منتقل ہونے والی ریاست میں اگلے اعلیٰ سطح کے گریڈ میں داخل ہونے کا اہل ہو گا/گی۔ اگر طالبعلم/طالبہ منتقل ہونے والی ریاست میں تعلیمی سال شروع ہونے کے بعد منتقل ہو رہا/رہی ہے تووہ بھیجنے والی ریاست کے LEA کے مطابق تصدیق کردہ لیول کے مطابق داخل ہو گا/گی۔
  3. جب کوئی طالبعلم/طالبہ باضابطہ طور پر کنڈرگارٹن میں داخل ہو جاتا ہے، تو اس طالبعلم/طالبہ سے باقاعدگی کے ساتھ سکول میں حاضر ہونے کی توقع کی جاتی ہے الا یہ کہ منظور شدہ غیر حاضری ہو۔
  4. وہ بچے جو کنڈرگارٹن میں داخلے کی پانچ سال کی شرط پر 30 ستمبر کو پورا نہیں اترتے، اور ان کے والد یا والدہ/سرپرست بچے/بچی کو پہلے گریڈ میں داخلہ دلوانا چاہتے ییں تو انکے لئے درج ذیل کسوٹی پر پورا اترنا لازمی ہے:
    1. طالبعلم/طالبہ نے ورجینیا کونسل برائے پرائیویٹ ایجوکیشن (VCPE)، نیشنل ایسوسی ایشن برائے ایجوکیشن آف ینگ چلڈرن (NAEYC) یا اسکے مساوی منظور شدہ سکول کے کنڈرگارٹن پروگرام میں شرکت کی ہو اور اسے کامیابی سے مکمل کیا ہو۔ والد یا والدہ/سرپرست یا بچے پر کنٹرول رکھنے والے دوسرے نگران فرد کے ذریعے بچے/بچی یا بچوں کو گھر پر تعلیم دینے کو منظور شدہ کنڈرگارٹن کے تعلیمی پروگرام کے طور پر تصور نہیں کیا جائے گا۔ والد یا والدہ/سرپرست کو لازمی طور پر کنڈرگارٹن پروگرام کی کامیاب تکمیل کا ثبوت (رپورٹ کارڈ یا ٹرانسکرپٹ) پیش کرنا ہو گا۔
    2. والد یا والدہ/سرپرست کو لازمی طور پر کنڈرگارٹن کی رجسٹریشن کی نامزد کردہ تاریخوں کے دوران پرنسپل سے درخواست کرنا ہو گی۔ گریڈ میں داخلے سے متعلق حتمی فیصلہ پرنسپل کریں گے؛ اور
    3. والد والدہ/سرپرست لازمی طور پر داخلے کے وقت داخلے کے معاہدے کا فارم (منسلکہ A) مکمل کر کے پیش کریں۔ اس فارم کے ذریعے والد والدہ/سرپرست کو باضابطہ طور پر اطلاع دی جاتی ہے کہ پہلے گریڈ میں داخلے کی اجازت مشروط بنیادوں پر ہو گی۔ جیسا کہ داخلے کے معاہدے میں بیان کیا گیا ہے کہ پہلے گریڈ میں غیر اطمینان بخش ترقی کنڈرگارٹن میں داخلے کا سبب بن سکتی ہے۔ کنڈرگارٹن گریڈ میں تبدیلی، اگر بر محل ہو، طالبعلم/طالبہ کے سکول میں پہلے ماہ کے دوران کی جائے گی۔
  5. ایسا بچہ/بچی جو کنڈر گارٹن نہ گیا ہو، لیکن پہلے گریڈ کی عمر کے تقاضوں کو پورا کرتا/کرتی ہو انہیں پہلے گریڈ میں داخل کیا جا سکتا ہے۔ مناسب غیر رسمی اور/یا رسمی مشاہدے اورتشخیص کے بعد، پرنسپل والدین/سرپرستوں کی منظوری کے ساتھ، متبادل داخلے کی سفارش کر سکتا/سکتی ہے۔
  6. ایسا بچہ/بچی جو تعلیمی سال کے 30 ستمبر یا اس سے پہلے 6 سال کی عمرکا ہو جائے، اس کو سکول جانا لازمی ہے۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔

منسلکہ I کے PDF ورژن کے لیے یہاں کلک کریں