کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: ضابطہ - جسمانی معائنہ
کوڈ: 5-723
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 10 اکتوبر، 2018

طلباء

ضابطہ 5-723

جسمانی معائنہ

پبلک سکولوں میں بچوں کے داخلے کی نگرانی کرنے والے صحت کے ضوابط سے متعلقہ کوڈ آف ورجینیا درج ذیل ہیں:

  1. طلباء کے جسمانی معائنے
    1. ورجینیا کوڈ کی تعمیل میں، لائسنس یافتہ ڈاکٹر، لائسنس یافتہ نرس یا لائسنس یافتہ ڈاکٹر کا اسسٹنٹ، پہلی مرتبہ سکول داخل ہونے والے پری سکول گریڈ پانچ کے تمام طلبا اور سینئر ہائی اور مڈل سکول کے کھیلوں کے پروگرام میں شرکت کی شرائط کا ایک حصہ کے طور پر، کا جسمانی معائنہ کرتے ہیں۔ کسی بھی طالبعلم/طالبہ کو سکول ڈویژن کے کسی پری سکول، پبلک کنڈرگارٹن یا ایلیمنٹری سکول میں پہلی بار داخلہ نہیں دیا جائے گا جب تک کہ طالبعلم/طالبہ داخلے سے پہلے کے درج ذیل دستاویزات فراہم نہ کرے۔
      1. معالج کی طرف سے رپورٹ جس کے پاس امریکہ میں پریکٹس کرنے کا لائسنس ہے، سٹیٹ ہیلتھ کمشنر کی طرف سے تجویز کردہ جامع جسمانی معائنہ جو طالبعلم/طالبہ کے پری سکول، پبلک کنڈرگارٹن یا ایلیمنٹری سکول میں داخل ہونے سے 12 مہینے پہلے ہوا ہو؛ یا
      2. ریکارڈ ثابت کریں کہ طالبعلم/طالبہ نے کسی دوسرے سکول یا سکول ڈویژن میں داخلے سے پہلے رپورٹ پیش کی اور اس رپورٹ میں معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔
    2. اگر طالبعلم/طالبہ بے گھر بچہ یا نوجوان ہے، جیسا کہ ضابطہ 1 - 718 "بے گھر طلباء" میں بیان کیا گیا ہے، حفاظتی ٹیکے لگوانے کا ثبوت نہیں ہے، تو اسے فوری طور پر سکول نرس کے پاس بھیجا جائے گا جو اسے کاؤنٹی کے محکمہ صحت یا دوسرے کلینک، یا ڈاکٹر کے آفس سے ضروری ٹیکے لگوانے میں مدد کرے گی۔ سکول سٹاف بچوں کو سکول میں داخلے کی اجازت دے گا۔
    3. فوسٹر کیئر [رضاعی نگہداشت والی جگہ] والا بچہ/بچی، جیسا کہ ضابطہ 1 - 714، "فوسٹر کیئر [رضاعی نگہداشت والی جگہ] والے طلباء کی رجسٹریشن" کی تعریف کے مطابق، اگر اس کے پاس حفاظتی ٹیکے لگوانے کا کوئی دستاویزی ثبوت نہیں ہے، تو اسے 30 کیلنڈر کے دنوں کے اندر حفاظتی ٹیکہ لگوانے کا دستاویزی ثبوت فراہم کرنے کی شرط پر داخلہ دیا جا سکتا ہے، بشرطیکہ اسے داخل کرنے والا فرد تحریری طور پر بیان دے کہ اس کے اپنے علم کے مطابق داخلے کے وقت طالب علم کی صحت اچھی ہے اور اسے کوئی متعدی یا چھوت کی بیماری نہیں ہے۔
    4. ڈاکٹر، لائسنس یافتہ نرس، یا لائسنس یافتہ ڈاکٹر کا اسسٹنٹ جو لائسنس یافتہ ڈاکٹر کی نگرانی میں کام کرتا ہے، اس سیکشن کے ذریعے جامع جسمانی معائنہ کی رپورٹ تیار کرتے ہیں، ایسی رپورٹ کے اختتام پر، کسی خلاف معمول جسمانی عذر کا خلاصہ کریں گے، اور خاص طور پر بیان کریں گے کہ اگر کوئی ایسی صورت حال پائی جاتی ہے جو بچہ/بچی کی معذوری کی شناخت کرے۔
    5. جسمانی معائنے کی رپورٹ سکول میں بچہ/بچی کے ہیلتھ ریکارڈ میں رکھی جائے گی اور سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ برائے ہیلتھ کے کسی ملازم یا افسر یا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے کسی مقامی ملازم یا افسر کی درخواست پر جائزے کے لیے دستیاب ہو گی۔
    6. کسی ایسے بچہ/بچی کا جسمانی معائنہ درکار نہیں ہو گا جس کے والد یا والدہ نے مذہبی بنیادوں پر اعتراض کیا ہو اور وہ بیماری کا کوئی واضح ثبوت ظاہر نہ کریں، والد یا والدہ تحریری طور پر مہیا کریں گے جس کی تصدیق کی جائے گی کہ ان کے بہترین علم کے مطابق بچہ/بچی اچھی صحت میں ہے اور کسی متعدی بمیاری سے پاک ہے۔
    7. کاؤنٹی کے تمام ہیلتھ ڈیپاٹمنٹ اور کامن ویلتھ کے تمام شہر درخواست کرنے پر غریب بچوں کا مفت طبی معائنہ کریں گے اور ڈیپاٹمنٹ کے اصولوں کے تحت دیگر بچوں کا مستقل بنیاد پر معائنہ فراہم کریں گے۔
    8. والدین/سرپرست داخل ہونے والے طلباء کا کامن ویلتھ آف ورجینیا کا سکول داخل ہوتے وقت صحت کا فارم مکمل کریں گے (سکول آفس یا کونسلنگ ڈپارٹمنٹ میں دستیاب ہے)۔ جسمانی معائنے کے فارمز رجسٹریشن کے وقت واپس کیے جائیں گے۔ رجسٹریشن کے وقت والد یا والدہ یا سرپرست کی طرف سے فارم مکمل نہ کرنے کی صورت میں طالبعلم/طالبہ کو سکول سے نکال دیا جائے گا جب تک وہ سکول کو جسمانی معائنے کے مکمل دستاویزات فراہم نہیں کر دیتے۔ سکول کے بچوں کے جسمانی معائنے کے لیے درکار اشیاء کی فہرست دیکھنے کے لیے منسلکہ I ملاحظہ کیجیئے۔
  2. ورجینیا کود کے بنیاد پر، درج ذیل طریقہ کار استعمال کیا جائے گا:
    1. ورجینیا کے اندر یا باہر سے منتقل ہونے والے طلباء (گریڈ کنڈرگارٹن سے پانچ ) کو لازمی طور پر ایک نیا جسمانی معائنہ یا اپنے پرانے سکول سے جسمانی معائنے کی نقل جمع کرانی ہو گی۔ جامع جسمانی معائنہ سکول میں پہلی مرتبہ داخل ہونے کے گزشتہ 12 ماہ کے اندر اندر مکمل ہونا چاہیے۔ ورجینیا سے باہر ہوئے جسمانی معائنے قابل قبول ہوں گے اگر وہ ریاست ورجینیا کی شرائط پر پورا اترتے ہیں۔ مثال: اگر طالبعلم/طالبہ پانچویں گریڈ میں ہے اور جسمانی معائنہ کنڈرگارٹن میں داخلے سے دو ماہ قبل مکمل ہوا تو یہ قابل قبول ہے۔
    2. ان ریکارڈ کو حاصل کرنے کی ذمہ داری والدین/سرپرست پر ہو گی۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔

کراس حوالہ جات