کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: ضابطہ - سکول اوقات کے دوران طلباء کی جلدی چھٹی
کوڈ: 3-724
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 26 ستمبر، 2018
آخری مرتبہ دہرایا گیا: 11 اگست، 2021


طلباء

ضابطہ 3-724

سکول اوقات کے دوران طلباء کی جلدی چھٹی

سکول اوقات کے دوران سکول سے طلباء کی جلدی چھٹی کیلیئے درج ذیل طریقہ کار پر عمل کیا جائے گا:

  1. جلدی چھٹی کے رہنما اصول
    1. طالبعلم/طالبہ کے والد یا والدہ/سرپرست کو داخلے کے وقت اور سالانہ ہنگامی صورت حال میں رابطہ کے کارڈ پر بااختیار افراد کے نام لکھنے چاہیئے جو طالبعلم/طالبہ کو سکول سے لے سکتے ہیں۔ والدین/سرپرستوں کے لیے لازمی ہے کہ اس معلومات میں کسی تبدیلی کی صورت میں فوری طور پر سکول حکام کو مطلع کریں اور ہنگامی صورت حال میں رابطہ کے کارڈ پر بھی اس تبدیلی کو نوٹ کریں۔
    2. سکول کو لازمی درست ریکارڈ رکھنے ہیں جن میں ان بااختیار افراد کے نام ہوں جنہیں طلباء کو لے جانے کی اجازت ہو۔
    3. پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز تقاضہ کرتا ہے کہ سکول ڈویژن کی عمارت میں داخل ہونے والے تمام افراد سے عمارت میں داخل ہونے پر سکول حکام کو تصویری شناختی کارڈ دکھانے کو کہا جائے گا۔ طالبعلم/طالبہ کو لینے والے بااختیار افراد کو اپنا تصویری شناختی کارڈ دکھانے کیلیئے تیار رہنا چاہیئے۔
    4. اساتذہ سکول حکام کے علاوہ کسی کو کمرۂ جماعت سے طالبعلم/طالبہ کو لے جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
    5. سکول سے جلدی جانے والے کسی بھی طالبعلم/طالبہ کو مرکزی دفتر یا دوسرے متعین کردہ حصے سے نکلنے کی درکار معلومات مکمل کرنے کے بعد نکلنا چاہیئے۔
    6. جو طلباء نان-بیس یعنی اپنے علاقے سے باہر کے سکول میں خصوصی پروگرام کے لیے تعلیمی دن کا کچھ حصہ گزارتے ہیں، ان کے والدین/سرپرستوں کو نان بیس سکول سٹاف کو ہنگامی صورتحال کا معلوماتی کارڈ فراہم کرنا چاہیے۔ ایسی صورت جس میں نان بیس سکول سے جلدی چھٹی دینا ضروری ہے تو سٹاف طلباء کو صرف ان افراد کے ساتھ جانے کی اجازت دے گا جن کے نام ہنگامی صورت حال میں رابطہ کے کارڈ پر درج ہیں۔
    7. تمام سکولوں کی عمارتوں میں ہر جگہ واضح طور پر یہ لکھا ہونا چاہیئے کہ سکول آنے والے ملاقاتیوں کو دفتر میں رپورٹ کرنا ہے۔
  2. جلدی چھٹی کا طﺭﻳقہ کار
    1. جلدی چھٹی کی اجازت کے لیے، سکول پہنچنے پر، تمام طلبا کو لازمی طور پر والد یا والدہ/سرپرست کی طرف سے دستخط شدہ نوٹ نامزد کردہ سٹاف کو پیش کرنا چاہیے۔ نوٹ میں سکول سے جلدی جانے کی وجہ اور وقت درج ہونا چاہیئے۔
    2. حاضری کا درست ریکارڈ رکھنے کیلیئے ضروری ہے کہ جلدی چھٹی والے طلباء کے نام اساتذہ کو وقت پر فراہم کیے جائیں۔
    3. طلباء کو صرف والد یا والدہ/سرپرست یا لینے والے بااختیار افراد کے ساتھ جانے کی اجازت ہو گی۔ اس فرد کو لازمی طور پر سکول کا قائم کردہ آنے اور جانے کے وقت دستخط کرنے کے طریقے پر عمل کرنا ہو گا۔ ایلیمنٹری اور مڈل سکول کے طلباء بغیر کسی بالغ فرد کے نہیں جا سکتے۔ سکول سے جلدی جانے کسی بھی طالبعلم/طالبہ کو فرنٹ آفس یا دوسرے متعین کردہ حصے سے نکلنا چاہیئے۔
    4. جلدی چھٹی کی منظوری کے بعد، تنہا جانے والے ہائی سکول طلباء باہر جاتے وقت دستخط کا عمل مکمل کریں گے اور مقررہ وقت پر عمارت سے نکل سکتے ہیں۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے خصوصی تعلیم اور سٹوڈنٹس سروسز (یا نامزد کردہ) اس ضابطہ کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔