کتاب پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن 7000 - طلباء
عنوان ضابطہ - اٹھارہ سال اور اس سے بڑی عمر کے طلباء
کوڈ 1-725
حیثیت فعال
اختیار کردہ 12 ستمبر، 2018

طلباء
ضابطہ 1-725
اٹھارہ سال اور اس سے بڑی عمر کے طلباء

  1.  بالغ طلباء کے حقوق

    ورجینیا کوڈ کے §§ 203-1 اور 204-1 کے مطابق، اٹھارہ سال کے طلباء جو اس عمر کو پہنچ چکے ہیں، اپنے والدین/سرپرستان کی جگہ پر درج ذیل میں کام کر سکتے ہیں:
    1. حاضری اور چھٹی کے اوقات. طالبعلم/طالبہ کے پرنسپل یا نامزد کردہ کو اختیار حاصل ہے کہ طبی بنیادوں پر غیر حاضری یا جلدی چھٹی کی صورت میں غیر حاضری/جلدی چھٹی کی وجہ کی تصدیق کیلیئے طالبعلم/طالبہ کے والد یا والدہ/سرپرست سے رابطہ کریں یا ڈاکٹر کے نوٹ کی درخواست کریں۔
    2. فیلڈ ٹرپس۔
    3. تیسرے فریقین کا طالبعلم/طالبہ کے ریکارڈ تک رسائی کا اجازت نامہ (ماسوائے ان افراد کے جن کو رضا مندی کے بغیر رسائی حاصل ہے)۔
    4. جز وقتی ملازمت۔
    5. گاڑیوں کا استعمال۔
    6. پولیس کی پوچھ گچھ۔
  2. اٹھارہ سال کی عمر کے اقرار نامے کے فارم کا استعمال پرنس ولیئم کاؤنٹی سکولز کے وہ طلباء جو 18 سال کی عمر کو پہنچ گئے ہیں، وہ اٹھارہ سال کی عمر کے اقرار نامے کے فارم (منسلکہ) کو مکمل کر کے بحیثیت بالغ طلباء اپنے حقوق اور ذمہ داریوں کا استعمال کر سکتے ہیں، یہ فارم ہر ہائی سکول میں دﺳﺗﻳﺎﺏ ہے۔ طلباء کو تاکید کی جاتی ہے کہ یہ فیصلہ کرنے سے قبل اپنے والدین/سرپرستوں سے مشورہ کریں۔

    اقرار نامے کے فارم پر طالبعلم/طالبہ، پرنسپل یا نامزد کردہ کے دستخط لازمی ہیں۔ اس فارم کی ایک نقل طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ میں رکھی جائے گی اور اس کی نقول طالبعلم/طالبہ اور ان کے والدین/سرپرستوں کو فراہم کی جائیں گی۔ اقرار نامے کی شقیں اس وقت تک نافذالعمل رہیں گی جب تک طالبعلم/طالبہ گریجویٹ نہیں ہو جاتا یا پرنسپل کو تحریری طور پر مطلع نہیں کیا جاتا کہ طالبعلم/طالبہ اپنے اقرار نامے سے نکلنا چاہتا/چاہتی ہے۔
  3. بالغ طلباء اور ان کے والدین/سرپرست کے لیے دستخط شدہ اقرار نامے کے اثرات

    ورجینیا قانون کے تحت، دستخط شدہ اقرار نامہ والد یا والدہ(والدین)/سرپرست(سرپرستان) کی ذمہ داریوں کو کم نہیں کرتا جو سکول کو "ضابطہ اخلاق" اور لازمی حاضری کے سٹینڈرڈ لاگو کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اگرچہ بالغ طلباء اپنی حاضری کے خود ذمہ دار ہیں، تاہم، سکول حکام ورجینیا قانون اور سکول ڈویژن کے ضوابط کے تحت طالبعلم/طالبہ کی غیر حاضری کے بارے میں والد والدہ(والدین)/سرپرست(سرپرستان) کو مطلع کرنے کی ضروری کوششیں جاری رکھیں گے۔ اس میں ضابطہ 1-724، "حاضری اور منظور شدہ غیر حاضری" کے تحت حاضری افسر کی شمولیت شامل ہے۔

    ورجینیا قانون کے تحت، سکول حکام طالبعلم/طالبہ کے کسی نظم و ضبط کے بارے میں والدین کو مطلع کرنا جاری رکھیں گے۔

    معذور بالغ طلباء کیلیئے، وفاقی اور ریاستی خصوصی تعلیم کے قوانین متعلقہ حفاظتی اور دیگر حقوق 18 سال کی عمر کو پہنچنے والے معذور طالبعلم/طالبہ کو منتقل کر دیئے جائیں گے جو ان کے وﺍﻟﺩﻳﻥ کو دیئے گئے تھے۔ تاہم، بالغ طالبعلم/طالبہ کے ساتھ ساتھ والدین/سرپرستوںکوبھینوٹسبھیجےجاتےرہیںگے۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے اسٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص)اسضابطےکےنفاذاورنگرانیکےلئےذمہدارہے۔

اسضابطےاورمتعلقہپالیسیوںکاکمازکمپانچسالوںمیںجائزہلیاجائےگااورضرورتکےمطابقدہرایاجائےگا۔

کراس حوالہ جات
724-1 - ضابطہ - حاضری اور عذر

منسلکہ کے PDF ورژن کے لیے یہاں کلک کریں