کتاب پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن 7000 - طلباء
عنوان ضابطہ - طویل چھٹی دینا
کوڈ 1-726
حیثیت فعال
اختیار کردہ 26 جون، 2019
طلباء
ضابطہ 1-726
طویل چھٹی دینا
I. A. ایک پرنسپل اور والد یا والدہ/سرپرست باہمی طور پر یہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ کس طرح باقاعدہ تعلیمی دن کے پروگرام سے ایک طالبعلم/طالبہ کو استثنٰی دیا جائے جبکہ سکول کا عملہ متعلقہ طالبعلم/طالبہ اور اس کے خاندان کے ہمراہ طالبعلم/طالبہ کی انفرادی تعلیمی ضروریات کا زیادہ مناسب منصوبہ طے کرنے کا کام کرتا ہے۔ درخواست برائے رخصت (منسلکہ I) کو مکمل کر کے سکول کی فائل میں رکھنا ضروری ہے۔
II. رخصت پر گئے ہوئے عمومی تدریسی طلباء سکول میں دستیاب نصاب کے دستیاب وسائل کو استعمال کرتے ہوئے تعلیمی خدمات وصول کرنا جاری رکھیں گے۔ اس میں آن لائن تدریس بھی شامل ہو سکتی ہے۔
III. وہ طالبعلم/طالبہ جن کے لیے معذوری کی نشاندہی کی گئی ہے تو یہ انکشاف کرنے والے ذرائع متعلقہ سکول سے رابطہ کر کے مداخلتی ٹیم کے ساتھ اس مسئلے پر بات چیت کر سکتے ہیں۔
IV. 20 ایام کی طویل رخصت دی جا سکتی ہے۔ اگر 20 ایام کی چھٹیوں کے اختتام پر اسکول کا عملہ اور/ یا کمیونٹی ذرائع کی جانب سے خاطر خواہ نتائج حاصل ہوتے ہیں، اور آخری منصوبہ اختتام پذیر ہوتا نظر آتا ہے تو پھر مزید 10 دنوں کی رخصت دی جا سکتی ہے۔ اسکول کی رخصت 30 اسکول ایام سے زیادہ نہیں ہو گی، اور جب اس منصوبے کا کوئی خاطر خواہ حل نکل آئے تو اس منظور شدہ وقت مدت کو کسی وقت بھی ختم کیا جا سکتا ہے۔
V. طویل چھٹی کا استعمال معذور طلبا کے لیے موزوں نہیں۔
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے خصوصی تعلیم اور سٹوڈنٹس سروسز (یا نامزد کردہ) اس ضابطہ کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لئے ذمہ دار ہے۔
اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔
منسلکہ کے PDF ورژن کے لیے یہاں کلک کریں