کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: ضابطہ - مذہبی استثنا
کوڈ: 728-2
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 28 فروری، 2018

طلباء

ضابطہ 2-728

مذہبی استثنا

ورجینیا کوڈ §22.1-254 B.1 کے تحت، سکول بورڈ کسی ایسے طالبعلم/طالبہ کو لازمی حاضری سے نکال دے گا، جو طالبعلم/طالبہ کے والد يا والدہ (والدین)/سرپرست (سرپرستان) کے ساتھ اپنے حقیقی مذہبی تعلیم یا اعتقاد کی وجہ پر، سکول حاضری کی دیانتداری سے مخالفت کریں۔ حقیقی مذہبی تعلیم یا اعتقاد میں ضروری سیاسی، سماجی یا فلسفیانہ خیالات یا ذاتی اخلاقی کوڈ شامل نہیں ہے۔ یہ ضابطہ والدین کیلیئے سکول بورڈ کے سامنے مذہبی استثنا کی درخواست پیش کرنے کے عمل کا تعین کرتا ہے۔
 

  1. تعریفیں۔ اس ضابطے میں مستعمل، درج ذیل واضح کردہ اصطلاحات کے معنی اس سیکشن میں دیئے گئے ہیں:
     
    1. "کونسل" کا مراد وہ وکیل ہے جس کے پاس کامن ویلتھ آف ورجینیا میں قانون کی پریکٹس کرنے کیلیئے لائسنس ہے۔
       
    2. "اچھا مقصد" سے مراد ایک حقیقی عذر ہے؛ سماعت میں حاضری میں ناکامی کے تعلق میں، اس سے مراد یہ دکھانا کہ معقول شخص کی حاضری کو حالات نے روکے رکھا، جس کا فیصلہ یا سفارش کرنے والے فریق نے تعین کرنا تھا۔
       
    3. "والد یا والدہ" سے مراد ایک قدرتی والد یا والدہ، گود لینے والے والد یا والدہ، یا سرپرست "والدین" سے مراد تمام والدین یا سرپرستان ہیں جن کے پاس بچوں کی قانونی تحویل ہے، الاّ کہ (i) والد یا والدہ جو درخواست میں شامل نہیں ہے خاندان کو چھوڑ چکا/چکی ہے، یا (ii) عدالتی حکم نامے کے ذریعے تمام تعلیمی فیصلے لاگو کردہ والد یا والدہ کو مل چکے ہیں، یا اس سے مماثل کوئی صورت موجود ہو جس میں اس درخواست میں شامل نہ ہونے والے والد یا والدہ کو نظر انداز کئے جانے کو مجاز ٹہرائے۔
       
  2. والد یا والدہ کی طرف سے درخواست۔ مذہبی استثنا کی درخواست کیلیئے، طالبعلم/طالبہ کے والد یا والدہ کو سٹوڈنٹس سروسز کے ڈائریکٹر کو تحریری درخواست جمع کرانی ہو گی۔
     
    1. ایک مکمل درخواست درج ذیل تمام معلومات پر مشتمل ہے:
       
      1. درخواست کرنے والے والد یا والدہ یا والدین کے نام، پتّے اور فون نمبر۔  
         
      2. درخواست کیے جانے والے طالبعلم/طالبہ (طلباء) کے نام، عمر (عمریں) اور درخواست کرنے والے سے ان کا رشتہ۔
         
      3. درخواست گزار کے کوئی بھی دوسرے بچوں کے نام اور عمریں جن کی لازمی حاضری ضروری ہے مگر وہ مذہبی استثنا کے لیے درخواست کا حصہ نہیں اور تفصیلی بیان کہ وہ اس درخواست کا حصہ نہیں ہیں۔
         
      4. والد یا والدہ کا بیان جس میں وہ طالبعلم/طالبہ کی سکول سے استثنا کی وجہ بیان کریں۔
         
      5. طالبعلم/طالبہ کے مذہبی تعلیم اور اعتقاد کا بیان۔ اگر کوئی ایسا طالبعلم/طالبہ جس کے لئے والدین ایک مذہبی استثنا طلب کر رہے ہیں، وہ 14 سال یا اس سے زائد عمر کا ہے تو متاثرہ طالبعلم/طالبہ موصول ہونے والی تعلیم اوراپنے اس اعتقاد کی وضاحت کرتے ہوئے جو اسکول کی حاضری سے ناموافق ہے، ایک تحریری بیان فراہم کرے گا اور مذہبی استثنا کی درخواست کی حمایت کرے گا۔
         
      6. ایک بیان جو طالبعلم/طالبہ کو تعلیم دینے والوں کا ظاہر کرے۔ والد یا والدہ کے علاوہ تمام متعلم، اس بیان میں پڑھائے گئے مضامین، ہر روز تدریسی گھنٹوں کی تعداد یا ہر ہفتے تدریسی دنوں کی تعداد اور متعلم کیسے چنے گئے۔
         
      7. اگر بچہ/بچی نے امریکہ میں کہیں اور یا ڈپارٹمنٹ آف ڈیفنس کے سکولوں میں مذہبی استثنا کی درخواست دی ہے تو اس درخواست کی تاریخ اور مقام اور اس کے نتائج۔ درخواست سے متعلق تمام دستاویزات کو منسلک کرنا ضروری ہوگا؛ اگر کوئی دستاویزات موجود نہیں، تو درخواست میں اس عمل کا بیان ہونا ضروری ہے، جس کے تحت درخواست پر کاروائی کی گئی۔
         
      8. اگر دونوں والدین درخواست میں شریک نہیں ہیں یا شریک نہیں ہو سکتے تو اس بات کی وضاحت ضروری ہے کہ دوسرا والد یا والدہ نے درخواست پر دستخط کیوں نہیں کیے۔
         
    2. والد یا والدہ ایک تعلیمی سال (1 جولائی تا 30 جون) میں صرف ایک بار مذہبی استثنا کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ 
       
  3. اضافی اختیاری معلومات۔ والدین کو درج ذیل میں سے کوئی یا تمام معلومات داخل کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے، لیکن ایسا کرنا ضروری نہیں ہے:
     
    1. ایسے بچوں کے نام اور عمریں جو ابھی سکول جانے کی عمر کو نہیں پہنچے، ان کو والدین اس درخواست میں شامل کرنے کے خواہشمند ہیں۔
       
    2. مذہبی استثنا کی درخواست فارم کی تائید میں ایک بیان کہ والد یا والدہ کتنے عرصے سے اعتقادات یا تعلیم سے وابستہ ہیں، اور والد یا والدہ نے یہ اعتقادات یا تعاون کیسے حاصل کی۔
       
    3. درخواست سے متعلق مذہبی رہنماؤں کے تائیدی خطوط اور حلفیہ بیانات۔ یہ خطوط اور حلفیہ بیانات والد یا والدہ کی درخواست کیلیئے بنیاد کا کام کریں گے، ظاہر کرے گا/گی کہ لکھنے والا والد یا والدہ کو کیسے جانتا ہے اور بیان کرے گا/گی کہ والد یا والدہ کو کتنے عرصے سے جانتا/جانتی ہے۔
       
    4. والد یا والدہ کے اعتقاد کی کمیونٹی سے دستاویزات جو سکول کی حاضری سے استثنا کیلیئے ضروری ہون یا اس کی تائید کریں۔
       
    5. وہ نصاب جو والد یا والدہ نے طالبعلم/طالبہ کیلیئے چنا ہے۔ 
       
  4. سٹاف کی کاروائی۔ مکمل درخواست کی وصولی کے بعد، سٹوڈنٹس سروسز کا ڈائریکٹر سب ڈویژن II کے جواب میں جمع کرائی گئی معلومات A. 1., 2., اور 3. درست ہے۔ اگر ایسی معلومات درست ہیں اور اگر درخواست مکمل ہے تو سٹوڈنٹس سروسز کا ڈائریکٹر درخواست کو جائزے کیلیئے ڈویژن کونسل کو بھجوا دے گا۔
     
    1. اگر پرنس ولیئم کاونٹی میں اس سے قبل مذہبی استثنا کی درخواست جمع نہیں کرائی گئی،، تو سٹوڈنٹس سروسز کا ڈائریکٹر 60 دنوں کی چھٹی نافذ العمل کرے گا۔ سٹوڈنٹس سروسز کا ڈائریکٹر اس معیاد کو مزید 60 دنوں تک بڑھا سکتا ہے اگر سکول بورڈ درخواست پر کوئی غلطی نہ ہونے کے باوجود عمل نہ کرے۔
       
    2. سٹوڈنٹس سروسز کے ڈائریکٹر کی مشاورت کے بعد اگر ڈویژن کونسل کو لگے کہ طالبعلم/طالبہ اور طالبعلم/طالبہ کے والدین نے ایسے ثبوت مہیا کیے ہیں جو ایمانداری سے سکول کی حاضری کی مخالفت کرتے ہیں، جس کی وجہ حقیقی مذہبی تعلیم یا اعتقاد ہے، تو ڈویژن کونسل طالبعلم/طالبہ کی درخواست کو منظوری کی سفارش کیلیئے سکول بورڈ کے سپرنٹنڈنٹ کو جمع کرائیں گے۔ اس سفارش کو درخواست کے ساتھ منسلک کیا جائے گا اور فیصلے سے متعلق کسی متعلقہ دستاویزات کے ساتھ بھی۔
       
    3. اگر ڈویژن کونسل کو پتہ لگے کہ درخواست میں کسی طالبعلم/طالبہ کو دی جانے والے مذہبی استثنا سے متعلق کوئی سوالات اٹھ رہے ہیں تو وہ درخواست کے ساتھ ایک سماعت شیڈول کرے گا اور سٹوڈنٹس سروسز کا ڈائریکٹر ان سوالات کے جوابات دیں گے۔
       
      1. سماعت میں، درخواست گذار جو اپنے خرچے پر کونسل کو نمائندہ کے طور پر پیش کرنے کا حق حاصل ہے، اور درخواست گذار کو سماعت سے قبل اس کے اس حق سے مطلع کیا جائے گا۔
         
      2. درخواست گذار سماعت سے قبل یا اس وقت اضافی تحریری مواد جمع کرا سکتا/سکتی ہے۔
         
      3. ڈویژن کونسل سماعت کی پیروی کرے گا/گی اور اسے اچھے مقصد کی خاطر جاری رکھ سکتا/سکتی یا دوبارہ شیڈول کر سکتا/سکتی ہے۔
         
      4. اگر درخواست گذار اچھے مقصد کے بغیر شیڈول سماعت میں حاضر ہونے سے قاصر ہے تو ڈویژن کونسل اس بنیاد پر درخواست کو مسترد کر دے گا۔
         
      5. سماعت کے بعد، ڈویژن کونسل سٹوڈنٹس سروسز کے ڈائریکٹر کے ساتھ مشاورت کے بعد، درخواست کی منظوری یا نامنظوری کیلیئے سپرنٹنڈنٹ کو سفارش جمع کرائے گا۔ اس سفارش کو درخواست کے ساتھ منسلک کیا جائے گا اور فیصلے سے متعلق کسی متعلقہ دستاویزات کے ساتھ بھی۔ D درخواست گذار زبانی یا تحریری درخواست کے ذریعے درخواست واپس لے سکتا/سکتی ہے جو سٹوڈنٹس سروسز کے ڈائریکٹر کے چھٹی کے حکم کو ختم کر دے گا اور درخواست پر سٹاف کے مزید کام کو روک دے گا۔
         
  5. سکول بورڈ کی کاروائی۔ ڈویژن کونسل کی سفارش سے ملنے کے بعد، سپرنٹنڈنٹ اسے کاروائی کیلیئے سکول بورڈ کے سامنے پیش کرے گا۔
     
    1. سکول بورڈ تقاضہ کر سکتا ہے کہ درخواست گذار سکول بورڈ یا سکول بورڈ کی کمیٹی کے سامنے سماعت کیلیئے پیش ہو، جہاں درخواست گذار کو حق حاصل ہے کہ وہ درخواست گذار کے خرچے پر کونسل کو نمائندے کے طور پر پیش کرے۔ سکول بورڈ تعین کرے گا کہ ایسی سماعت پورا سکول بورڈ کرے یا اس سے متعلق کمیٹی۔
       
    2. اگر سکول بورڈ کو لگے کہ طالبعلم/طالبہ اور والدین ایمانداری سے سکول کی حاضری پر اعتراض کر رہے ہیں جس کی بنیاد حقیقی مذہبی تعلیم یا اعتقاد ہے تو طالبعلم/طالبہ کو سکول کی حاضری سے استثنا قرار دیا جائے گا۔
       
    3. سکول بورڈ درخواست کو مسترد کر دے گا:
       
      1. اگر سکول بورڈ کو لگے کہ طالبعلم/طالبہ اور والدین مذہبی استثنا کیلیئے قانونی شرائط پوری کرنے میں ناکام رہے ہیں؛ یا
         
      2. اگر درخواست گذار اچھے مقصد کے بغیر سماعت میں حاضر ہونے سے قاصر ہے اور سکول بورڈ نے کوئی مزید سماعت نہیں کی؛ یا
         
      3. اگر درخواست گذار اچھے مقصد کے بغیر سکول بورڈ کے سامنے طے شدہ سماعت میں حاضر ہونے سے قاصر رہا۔
         
    4. اگر سکول بورڈ کو فیصلہ کرنے کیلیئے مزید معلومات درکار ہیں تو فیصلے کو روکا جا سکتا ہے اور درخواست گذار کو مزید معلومات فراہم کرنے کو کہا جاتا ہے۔
       
    5. سکول بورڈ کا استثنا پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز کے اندر قانونی ہے، جب تک منسوخ نہ ہو جائے۔
       
    6. سکول بورڈ مذہبی استثنا کو ختم کر سکتا ہے اگر ایسی معلومات کا پتہ چلے جو درخواست کو مسترد کرنے کیلیئے کافی ہوں۔

 ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔
 

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔