کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: ضابطہ - طلباء کے لیے پورے تعلیمی دن کا شیڈول
کوڈ: 3-728
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 26 جولائی، 2017

طلباء

ضابطہ 3-728

طلباء کے لیے پورے تعلیمی دن کا شیڈول

وہ ضوابط جو ورجینیا میں معترف پبلک سکولوں میں معیارات قائم کرتے ہیں ان کی ایک شق کے مطابق تمام گریڈ ایک تا 12 کے تمام طلباء کو پورے تعلیمی دن کے شیڈول کی کلاسوں (ساڑھے 5 گھنٹے) کو برقرار رکھنا ہے الاّ کہ سکولوں کے مقامی سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے دستبرداری منظور کی جائے۔ اس معیار کی شق کو لاگو کرنے کے مقاصد کے لیے، متعلقہ لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ اور پرنسپل، سپرنٹنڈنٹ کے نامزد کردہ ہیں۔ کوئی بھی طالبعلم/طالبہ جو سکول کی پیش کردہ کیریئر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن سے متعلقہ کام کے پروگرام کا حصّہ نہیں یا انفرادی تعلیمی پروگرام IEP نہیں رکھتا یا صحت کے کسی ایسے علاج کے منصوبے کا حصّہ نہیں جس کے لیے اسے مختصر شیڈول چاہیئے تو اسے لازمی طور پر پرنسپل اور سپرنٹنڈنٹ کے نامزد کردہ سے پورے تعلیمی دن کے شیڈول سے دستبرداری کیلیئے منظوری لینا ہو گی۔ درخواستوں کا جائزہ ہر کیس کی بنیاد پر لیا جائے گا مگر عام طور پر صرف صحت یا خاندانی مشکلات کی بنیاد پر ہی منظوری دی جاتی ہے۔ منظوری کی صورت میں، عام طور پر چار پریڈ/بلاک ڈے کے اندر دو پیریڈ سے زیادہ جلدی چھٹی یا دیر سے پہنچنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس بات کا تعین کرنے کیلیئے کہ طالبعلم/طالبہ کیلیئے پورے دن کے شیڈول میں دستبردار مناسب ہے یا نہیں، درج ذیل رہنما اصول مدنظر رکھے جائیں گے۔ اس فیصلے کی بنیاد والد یا والدہ/سرپرست کے خط میں دی گئی معلومات اور منسلکہ، پورے تعلیمی دن کے شیڈول سے دستبرداری کی درخواست مکمل کرنے کی شرط پر ہو گی۔ پورے تعلیمی دن کے شیڈول سے دستبرداری مل سکتی ہے اگر:

 

  1. اس بات کا یقین دلایا گیا ہے کہ طالبعلم/طالبہ کو اپنے خاندان کے خرچے پورے کرنے کیلیئے کام میں مدد دینا ہے؛ اہل خانہ کی ذمہ داریاں فرض کی گئی ہیں؛ اور/یا مزید اس کی تعلیم۔ خاندانی حالات سے متعلقہ درخواستوں کی حتمی منظوری سے پہلے والد یا والدہ سے رابطہ لازمی ہے۔
     
  2. صحت کی موجودہ صورت حال کے نتیجے میں، ایک طالبعلم/طالبہ جلدی چھٹی یا دیر سے سکول انے سے فائدہ اٹھا سکتا/سکتی ہے۔ منظوری کیلیئے ڈاکٹر یا صحت کے علاج کے منصوبے کی دستاویزات لازمی ہیں۔
     
  3. شدید کیسوں میں، جب پرانے سکول ریکارڈ سے ایسے ثبوت موجود ہوں جو ظاہر کریں کہ ایک طالبعلم/طالبہ فائدہ اٹھا سکتا ہے، اور اس کے لیے بہتر ہو گا اگر تدریس کے لیے سکول کا ماحول پورے تعلیمی دن کے شیڈول سے کم ہو گا۔ اس کاروائی کے لئے والد یا والدہ کے ساتھ مشاورت کے بعد پرنسپل کی سفارش، اور متعلقہ لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ کی منظوری لازمی ہے۔

 ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔

 ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد) 2020 میں اس ضابطہ کا جائزہ لینے کے ذمہ دار ہیں۔

منسلکہ کے PDF ورژن کے لیے یہاں کلک کریں۔