کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: ضابطہ - طالبعلم/طالبہ کے معاملات کی اپیل
کوڈ: 1-731
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 26 جون، 2019
آخری مرتبہ دہرایا گیا: 18 جولائی، 2023
پرانی دہرائی گئی تاریخیں: 24 فروری، 2022

یہ ضابطہ 20 اگست 2023 کے ورژن بتاریخ 24 فروری 2022 کی جگہ لے گا۔

طلباء

ضابطہ 1-731

طالبعلم/طالبہ کے معاملات کی اپیل

تادیبی کاروائی کے خلاف اپیل کے طریقہ کار پالیسی 744 اور ضابطہ 1-744 "طلباء کی قلیل المدت معطلی"؛ پالیسی 745"، طلباء کی طویل المدت معطلی یا اخراج، دوبارہ داخلہ، اور معطلی/داخلہ"؛ ضابطہ 1-745 " طلباء کی طویل المدت معلطی یا اخراج"؛ اور پالیسی 681 اور ضابطہ 1-681،"غیر روایتی تعلیمی پروگرام" کی تعمیل میں ہوں گے۔ تاہم، تعلیم بالغاں سے متعلق معاملات میں، پالیسی 680 اور ضابطہ 1-680 بھی قابل اطلاق ہوں گے۔ وہ معاملات جن میں خصوصی تعلیمی خدمات حاصل کرنے والے طلباء شامل ہیں، پالیسی 745، طلباء کی طویل المدت معطلی یا اخراج، دوبارہ داخلہ، اور معطلی/داخلہ"، اور ضابطہ 2-745 ، "معذور طلباء کا نظم و ضبط" بھی قابل اطلاق ہے۔ "بین المدارسی سرگرمیاں اور مقابلے" سے متعلق معاملات پالیسی 643, “بین المدرسی سرگرمیاں – عمومی,” اور ضابطہ 3-643, “بین المدرسی سرگرمیاں اور مقابلے - مڈل ار ہائی سکول میوزک پرفارمنس کے معیارات” کے تحت حل کیے جائیں گے۔

اپیل کے لیے طریقہ کار اور بروقت ہونے کا خلاصہ

  1. تعلیمی اپیلیں- گریڈ میں داخلہ؛ جماعت کے کام؛ گریڈ، امتحانات اور امتحانات کے گریڈ؛ ترقی/یاد رکھنا؛ آنرز رولز؛ اور مخصوص جگہ کے پروگراموں میں داخلہ۔
    1. پہلی اپیل: کاروائی کی اطلاع کے تین دنوں کے اندر اندر پرنسپل (یا پرنسپل کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی جو سفارشات دے) کو تحریری اپیل، اپیل کی وجہ بتاتے ہوئے اور پھر امداد کی کوشش کی جائے گی۔ پرنسپل یا کمیٹی پانچ تعلیمی دنوں کے اندر اندر تحریری طور پر جواب دے گی یا اگر ممکن ہوا تو جلد از جلد۔
    2. آخری اپیل: پرنسپل کے فیصلے کے اطلاع نامے کے تین کاروباری دنوں کے اندر اندر متعلقہ لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ یا اس کے نامزد کو تحریری اپیل۔ لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ پانچ کاروباری دنوں کے اندر اندر تحریری طور پر جواب دے گا یا اگر ممکن ہوا تو جلد از جلد۔
  2. انضباطی اپیلیں - SMAPD لیول 3 اور 4 کے تادیبی کاروائیوں کے لیے سکول ڈویژن کی انضباطی اپیلوں کے طریقہ کار کے لیے تعاون کرے گا۔
    1. لیول 1 کی تادیبی اپیلیں - سکول میں معطلی سے شامل تادیبی کاروائیاں اور سکول سے باہر معطلی میں دیگر تادیبی کاروائیاں۔

      پہلی اور آخری اپیل: جتنا جلدی ممکن ہو پرنسپل یا پرنسپل کے نامزد کے ساتھ (ذاتی طور پریا فون پر) پیش ہونے کا موقع۔
    2. لیول 2 تادیبی کاروائی کی اپیلیں - سکول سے باہر قلیل المدت معطلی (ایک تا پانچ دن)۔

      سکول سے باہر قلیل المدت معطلی کا طریقہ اور بروقت ہونے کا بیان ضابطہ 1-744 ، "طلباء کی قلیل المدت معطلی" میں بیان کیا گیا ہے۔
      1. پہلی اپیل: اسسٹنٹ پرنسپل یا پرنسپل کے نامزد کی طرف سے کی گئی معطلی کے اطلاع نامے کے فیصلے کے تین تعلیمی دنوں کے اندر اندر والد یا والدہ کی طرف سے پرنسپل کو تحریری اپیل۔ تحریری اپیل ملنے کے پانچ تعلیمی دنوں کے اندر اندر، والد یا والدہ (والدین)/قانونی سرپرست (سرپرستان) کو پرنسپل کے فیصلے کی حیثیت سے تحریری طور پر مطلع کیا جائے گا۔
      2. آخری اپیل: پرنسپل کے فیصلے کے اطلاع نامے کے تین کاروباری دنوں کے اندر اندر متعلقہ لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ کو تحریری اپیل۔ متعلقہ لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ پانچ کاروباری دنوں کے اندر اندر تحریری طور پر جواب دے گا/گی۔
      3. ایسی صورت میں کہ SMAPD کو مزید تادیبی کارروائی پر غور کرنے کے لیے، طویل مدتی معطلی یا اخراج کو شامل کرنے کے لیے، ایک مختصر مدت کی معطلی کے ساتھ مل کر کیا جاتا ہے، معطلی کی اپیل پر، باضابطہ سماعت کے وقت، SMAPD سماعت کرنے والا افسر غور کرے گا۔
    3. لیول 3 کی تادیبی اپیلیں - سکول کی حدود سے باہر طویل المدت معطلی (10 تعلیمی دنوں سے زیادہ مگر 45 تعلیمی دنوں سے کم)۔ ایک طویل المدت معطلی 45 تعلیمی دنوں سے بڑھ سکتی ہے مگر 364 تقویمی دنوں سے نہیں بڑھے گی اگر (1) جرم Virginia Code §§ 22.1-277.07 (ہتھیاروں کے مخصوص جرائم) یا 22.1-277.08 (منشیات کے مخصوص جرائم) میں بیان کیا گیا ہے، یا شدید جسمانی چوٹ ملوث ہے؛ یا (2) سکول بورڈ یا SMAPD، بطور ڈویژن سپرنٹنڈنٹ کے نامزد کو پتہ چلتا ہے کہ سنگین صورتحال موجود ہے جیسا کہ ورجینیا ڈیپاٹمنٹ آف ایجوکیشن میں بیان کیا گیا ہے۔

      طویل المدت معطلی کی اپیلیں اور بروقت ہونے کا بیان ضابطہ 745-6 ، "طویل المدت معطلی اور اخراج کی اپیلیں" میں بیان کیا گیا ہے۔
      1. پہلی اپیل: SMAPD کے سماعتی افسر کے فیصلے کے خلاف تحریری اپیل، SMAPD کے فیصلے کے خط کی تاریخ کے چار تقویمی دنوں کے اندر اندر سکول بورڈ کی نظم و ضبط کی کمیٹی (SBDC) کو مل جانی چاہیے۔ SBDC کو SMAPD کے سماعتی افسر کے فیصلے کی تحریری اپیل کا جائزہ بند سیشن میں لے گا اور اپیل کی درخواست جمع کروانے کے 30 تقویمی دونوں کے اندر اندر اپیل کا فیصلہ کرے گا۔ SBDC کے بند اجلاس کے دوران سکول سٹاف، SMAPD سٹاف، طالبعلم/طالبہ، والد یا والدہ (والدین)/قانونی سرپرست (سرپرستان) یا طالبعلم/طالبہ یا والد یا والدہ (والدین)/قانونی سرپرست (سرپرستان) کا کوئی نمائندہ موجود نہیں ہو گا۔ SBDC صرف SMAPD سماعت کے دوران پیش کیے گئے دستاویزی ثبوت پر غور کرے گا ماسوائے اپیل کے خط کے اور SMAPD سماعتی افسر کے خط کے یا اپیل کے خط کے صرف ان نقاط یا حقائق پر بات کرے گا جو SBDC کو مہیا کیے جائیں گے، جس کی ایک نقل طالبعلم/طالبہ/والد والدہ(والدین)/سرپرست(سرپرستان) کو دی جائے گی۔ SBDC کسی دوسرے دستاویز پر غور نہیں کرے گا۔ SBDC SMAPD سٹاف کے ساتھ طریقۂ کار کے مسائل اور/یا داخلے کے انتخابات پر مشورہ کرے گا۔ اگر SBDC معذور طالبعلم/طالبہ کی طویل المدت معطلی برقرار رکھتا ہے تو ایک انفرادی تعلیمی پروگرام کی ٹیم تعلیمی خدمات کے تسلسل کا تعین کرنے کے لیے ملاقات کرے گی۔
      2. آخری اپیل: مکمل سکول بورڈ کو تحریری اپیل، اگر SBDC کا فیصلہ متفقہ نہیں ہے تو پانچ کاروباری دنوں کے اندر جمع کرایا جائے۔
      3. اس صورت میں کہ SMAPD سماعتی افسر طویل المدت معطلی کی بجائے اخراج کی سفارش کرے تو لیول 4 انضباطی اپیل کا طریقۂ کار عمل میں لایا جائے گا۔
    4. لیول 4 انضباطی اپیلیں - اخراج، دوبارہ داخلہ، اور سکول سے اخراج۔
      1. اخراج

        اگر SMAPD طالبعلم/طالبہ کو اخراج کی سفارش کرتا ہے تو والد یا والدہ (والدین)/سرپرست (سرپرستان) اور طالبعلم/طالبہ SMAPD سماعتی افسر کی سفارش کے خلاف اپیل SBDC کی انضباطی کمیٹی کو SMAPD کے فیصلے کے خط کے چار کاروباری دنوں کے اندر اندر کر سکتے ہیں۔

        SBDC بغیر کسی نامعقول وجہ کے، تاخیر کیے بغیر اخراج کی سفارش کی اپیل پر کام کرے گی۔ ایسی کمیٹی سکول بورڈ کے تین اراکین پر مشتمل ہو گی، جیسا کہ § 22.1-277.06  Virginia Code میں درج ہے۔
        1. پہلی اپیل: SBDC کے تین اراکین کی کمیٹی کے سامنے اخراج کی اپیل (کمیٹی کے متفقہ ووٹ کی صورت میں آخری اپیل)۔
        2. آخری اپیل: صرف دﺳﺗاویزات کی بنیاد پر مکمل سکول بورڈ کے سامنے تحریری اپیل (صرف اس صورت میں دﺳﺗﻳﺎﺏ ہے کہ اگر سکول بورڈ کی کمیٹی کا اتفاق رائے نہ ہو)۔ SBDC کے فیصلے کے سات کاروباری دنوں کے اندر SMAPD کو تحریری اپیل موصول ہونی چاہیے۔ SBDC میں پہلے سے SBDC کے سامنے پیش کیے گئے اصل کاروائی اور کمیٹی کی سماعت کے تعارفی مواد کے ریکارڈ کا جائزہ لے گا اور کھلے اجلاس میں اپیل کی درخواست فائل ہونے کے 30 دن کے اندر اندر فیصلے پر پہنچنے کے لیے ووٹ کرے گا۔ سکول بورڈ کا فیصلہ حتمی ہو گا۔

          SBDC کے سامنے طالبعلم/طالبہ کے اخراج کی اپیل کی سماعت کا طریقہ کار ضابطہ 4-745 "سکول بورڈ کی نظم و ضبط کی کمیٹی کے طریقہ کار برائے طالبعلم/طالبہ کے اخراج کی اپیل کی سماعت" میں موجود ہیں۔
      2. دوبارہ داخلہ

        وہ طلباء جو پہلے بھی پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) سے نکالے جا چکے ہیں، ان کے سکول میں دوبارہ داخلہ کا طریقہ کار اور وقت کی مدت ضابطہ 5-745 "دوبارہ داخلہ اور اخراج/داخلہ" میں بیان کیے گئے ہیں۔

        آخری اپیل: سکول بورڈ کے سامنے SMAPD کے سماعتی افسر کے فیصلے کے خلاف تحریری اپیل۔ SMAPD کو ایسی اپیل، اس دوبارہ داخلہ کے فیصلے کی تاریخ کے چار کاروباری دنوں کے اندر اندر مل جانی چاہیے۔ سکول بورڈ ایک بند اجلاس میں ریکارڈ کا جائزہ لے گا اور کھلے سیشن میں دوبارہ داخلے کے فیصلے پر ووٹ کرے گا۔ طالبعلم/طالبہ اور والد یا والدہ (والدین)/سرپرست(سرپرستان) کو سکول بورڈ کے فیصلے سے تحریری طور پر مطلع کیا جائے گا۔
      3. سکول سے اخراج

        وہ طلباء جو کسی دوسرے سکول ڈویژن یا نجی سکول سے حاضری کی وجہ سے نکالے گئے یا معطل کیے گئے ہیں اور وہ PWCS میں داخلے کی درخواست کرتے ہیں تو ان کے طریقہ کار ضابطہ 5-745 "دوبارہ داخلہ اور اخراج/داخلہ" میں بیان کیے گئے ہیں۔

        حتمی اپیل: سکول بورڈ کے سامنے SMAPD کے سماعتی افسر کے فیصلے کے خلاف تحریری اپیل۔ SMAPD کو ایسی اپیل، اس داخلہ کے فیصلے کی تاریخ کے چار تقویمی دنوں کے اندر اندر مل جانی چاہیے۔ جن کیسوں پر اپیل کی جاتی ہے، بورڈ ایک بند اجلاس میں ریکارڈ کا جائزہ لے گا اور کھلے سیشن میں اخراج کے فیصلے پر ووٹ کرے گا۔ اخراج یا داخلے سے دستبرداری کی صورت میں سکول بورڈ 30 دنوں کے اندر اندر طالبعلم/طالبہ اور والد والدہ(والدین)/سرپرست(سرپرستان) کو تحریری طور پر مطلع کرے گا، اور 30 دنوں سے زیادہ کی معطلی کی صورت میں 15 دنوں کے اندر اندر۔
    5. تادیبی کاروائی میں تبدیلی کا اختیار۔

      تمام انضباطی اپیلوں کے طریقۂ کار کے ہر لیول پر اپیل کو منظور یا مسترد کیا جا سکتا ہے اور متعلقہ نتائج (اصلاحی اقدامات) کو بڑھایا، کم کیا یا اسی حالت میں رہنے دیا جا سکتا ہے۔

      اس اپیل کی صورت میں کہ SBDC طویل المدت معطلی کو برقرار رکھنے کا تعین کرے، SMAPD طالبعلم/طالبہ سکول بورڈ کی نظم و ضبط کی کمیٹی کے سامنے اپیل کرنے کے حق سے مطلع کرے گا۔ اس صورت میں کہ طالبعلم/طالبہ سماعت کی درخواست نہ کرے یا درخواست کرنے کے بعد سکول بورڈ کی نظم و ضبط کی کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہو تو سکول بورڈ تحریری ریکارڈ کی بنیاد پر فیصلہ سنائے گا۔ اس صورت میں سکول بورڈ کمیٹی ایک فیصلے پر متفق نہ ہو تو طالبعلم/طالبہ سکول بورڈ کو تحریری اپیل جمع کروا سکتا/سکتی ہے۔
  3. امتیازی سلوک یا ہراسانی - شکایت پر مشتمل فیصلے کی اپیل
    1. جو طالبعلم/طالبہ ضابطہ 1-738، "طالبعلم/طالبہ کی جنسی بدتمیزی کے خلاف الزامات کا حل" کے تحت شکایت درج کرتے ہیں، وہ اس ضابطے کے تحت اپیل اور ٹائم لائن پر عمل کریں گے۔
    2. جو طالبعلم/طالبہ ضابطہ 3-738، "طالبعلم/طالبہ کی امتیازی سلوک یا ہراسانی کے خلاف الزامات کا حل" کے تحت شکایت درج کرتے ہیں، وہ اس ضابطے کے تحت اپیل اور ٹائم لائن پر عمل کریں گے۔
  4. اہلیت کی اپیلیں - نصابی اور غیر نصابی پروگرام - طالبعلم/طالبہ ورجینیا ہائی اسکول لیگ اور ڈسٹرکٹ اہلیت کو پورا کرتا ہے مگر کاؤنٹی کی اہلیت کے معیار حاصل کرنے میں ناکام رہتا/رہتی ہے۔
    1. طالبعلم/طالبہ یا والد یا والدہ سکول پرنسپل کو تحریری بیان کے ذریعے براہ راست اپیل کر سکتے ہیں جس میں وہ معیار حاصل کرنے میں ناکامی کی وجہ بیان کر سکتے ہیں۔ یہ اپیل رپورٹ کارڈ کے جاری ہونے کے بعد تین تعلیمی دنوں کے اندر اندر کی جانی چاہیے۔
    2. سکول پرنسپل اپیل کا جائزہ لیں گے اور اپیل کی تمام درخواستوں کے ساتھ ساتھ پرنسپل کی سفارشات کو سپروائزر برائے سٹوڈنٹ ایکٹیویٹیز کو اپیل وصول ہونے کے بعد تین تعلیمی دنوں کے اندر اندر جمع کرائیں گے۔ سپروائزر برائے سٹوڈنٹ ایکٹیویٹیز کا پیش کیا گیا فیصلہ حتمی ہو گا۔
  5. گریجویشن کی اپیلیں - ان اپیلوں میں وقت کی اہمیت کی وجہ سے طریقۂ کار اور ٹائم لائن کو تیز ہونا چاہیے۔
    1. پہلی اپیل: پرنسپل کے ساتھ غیر رسمی کانفرنس۔
    2. آخری اپیل: متعلقہ لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ یا نامزد کردہ کو تحریری اپیل۔
  6. بین المدارسی سرگرمیاں اور مقابلوں کی اپیلیں
    1. طالبعلم/طالبہ یا والد یا والدہ سکول پرنسپل کو تحریری بیان کے ذریعے انفرادی صورتحال کے بارے میں براہ راست اپیل کر سکتے ہیں۔
    2. سکول پرنسپل اپیل کا جائزہ لیں گے اور سپروائزر برائے سٹوڈنٹ ایکٹیویٹیز کو اپیل وصول ہونے کے بعد دو تعلیمی دنوں کے اندر اندر درخواست یا سفارشات جمع کرائیں گے۔ پرنسپل متعلقہ لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ کو اس قدم کے بارے میں مشورہ دینے کا بھی ذمہ دار ہیں۔
    3. سپروائزر برائے سٹوڈنٹ ایکٹیویٹیز کا پیش کیا گیا فیصلہ حتمی ہو گا۔
  7. میوزک پرفارمنس میں شرکت اور تعلیمی/گریڈ سے متعلقہ تناغات کے خلاف اپیلیں (مڈل اور ہائی سکول
    1. طالبعلم/طالبہ یا والد یا والدہ سکول پرنسپل کو تحریری بیان کے ذریعے انفرادی صورتحال کے بارے میں براہ راست اپیل کر سکتے ہیں۔
    2. سکول پرنسپل اپیل کا جائزہ لیں گے اور اپیل وصول ہونے کے بعد والد یا والدہ کی درخواست اور پرنسپل کی سفارشات دو تعلیمی دنوں کے اندر اندر جمع کرائیں گے۔ اگر اپیل کا تعلق طالبعلم/طالبہ کے مڈل اور ہائی سکول میوزک پرفارمنس سے ہے تو پرنسپل درخواست اور سفارش سپروائزر برائے آرٹس کو بھیج دیں گے۔ اگر اپیل کا تعلق طالبعلم/طالبہ کے مڈل اور ہائی سکول میوزک پرفارمنس سے ہے تو پرنسپل متعلقہ لیول ایسوسی ایٹ برائے سپرنٹنڈنٹ کو مطلع کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ اگر اپیل کا تعلق تعلیمی/گریڈ سے متلعقہ مسائل سے ہے تو پرنسپل درخواست اور سفارش متعلقہ لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ کو بھیجیں گے۔
    3. لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ اور سپروائزر برائے آرٹس کا فیصلہ حتمی ہو گا۔
  8. غیر روایتی تعلیمی پروگرام میں داخلے کی اپیل - غیر روایتی تعلیمی پروگرام میں داخلے کا طریقۂ کار اور ٹائم لائن ضابطہ 681-1، "غیر روایتی تعلیمی پروگرام" میں بیان کیا گیا ہے۔
    1. غیر روایتی تعلیمی پروگرام کے لیے سکول کا ریفرل:
      1. پہلی اپیل: سٹوڈنٹ میجنمنٹ و الٹرنیٹو پروگرامز ڈیپارٹمنٹ (SMAPD) کے ساتھ سماعت۔
      2. آخری اپیل: سکول بورڈ کو تحریری اپیل۔
    2. سکول کے مخصوص مجرمانہ یا دیگر جرائم کے لیے SMAPD کی دوبارہ تفویض جو ورجینیا کوڈ §§ 22.1-209.1 یا 22.1-277.2:1 کے تحت ہے۔
      1. پہلی اپیل: SMAPD کے ساتھ سماعت۔
      2. آخری اپیل: سکول بورڈ کو تحریری اپیل۔
    3. طویل المدت معطلی یا اخراج کے بعد سکول میں واپس آنے پر SMAPD کے ذریعے داخلہ۔
      1. پہلی اپیل: SBDC کو تحریری اپیل۔
      2. آخری اپیل: سکول بورڈ کو تحریری اپیل اگر SPDC کا فیصلہ متفقہ نہیں ہے ۔
    4. والد یا والدہ کی غیر روایتی تعلیمی پروگرام میں داخلے سے انکار کی اپیل۔

      اپیل کی تحریری درخواست متعلقہ لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ کو انکار کے فیصلے کی رسید کے تین تعلیمی دنوں کے اندر اندر جمع کرا دینی چاہیے۔ لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ کا فیصلہ حتمی ہو گا۔
  9. غیر اختیاری داخلوں کے لیے روایتی سکول میں دوبارہ داخلہ
    1. SMAPD کے داخلے

      ایک SMAPD جائزہ کمیٹی طلباء کی تادیبی داخلے کا جائزہ لینے کے لیے ملاقات کرے گی۔ SMAPD کی جائزہ کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہو گا۔
    2. بیس بیس سکول کے ریفرل
      1. انڈیمیندنس غیر روایتی روایتی سکول (INS) کے طلباء – INS کے پرنسپل یا نامزد کردہ طالبعلم/طالبہ کی رویتی سکول میں واپسی کے خلاف سفارش کرتے ہیں۔
        1. پہلی اپیل: SMAPD کی جائزہ کمیٹی کو تحریری اپیل۔
        2. آخری اپیل: ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ فار ٹیچنگ اینڈ لرننگ کو تحریری اپیل
      2. دیگر متبادل تعلیمی پروگراموں میں طلباء – دیگر متبادل تعلیمی پروگراموں کے پرنسپل/ڈائریکٹر طالبعلم/طالبہ کی رویتی سکول میں واپسی کے خلاف سفارش کرتے ہیں۔
        1. پہلی اپیل: SMAPD کی جائزہ کمیٹی کو تحریری اپیل۔
        2. آخری اپیل: ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ سروسز اینڈ پوسٹ سیکنڈری سکسیس کو تحریری اپیل
  10. منتقلی کی اپیلیں - طریقۂ کار اور ٹائم لائن کو لازمی طور پر ضابطہ 1-721 "طالبعلم/طالبہ کا تبادلہ - کنڈرگارٹن/ایلیمنٹری/مڈل سکول" اور ضابطہ 2-721، "طالبعلم/طالبہ کا تبادلہ - ہائی سکول" میں بیان کیے گئے اصولوں کے مطابق ہونا چاہیے۔
    1. کنڈرگارٹن، ایلیمنٹری، اور مڈل:

      درخواست کردہ سکول کے تبادلے کے انکار کے بعد تعلیمی سال کے 1 جون تک (مڈل سکول) کیلییئے تحریری اپیل سپروائزر برائے سیکنڈری کونسلنگ اینڈ سٹوڈنٹ سٹوڈنٹس سروسز کو یا (کنڈرگارٹن/ایلیمنٹری سکول) کے لیے سپروائزر برائے ایلیمنٹری کونسلنگ اینڈ ریلیٹڈ سروسز کو جمع کرائی جا سکتی ہے۔ مناسب سپروائزر سٹوڈنٹ سرپرست کے ڈائریکٹر آف کالج، کیریئر اور سٹوڈنٹ سپورٹ سے مشورہ کریں گے اور حتمی فیصلے سے والد یا والدہ/سرپرست کو 30 جون تک آگاہ کر دیں گے۔
    2. ہائی سکول:

      اپیلیں سیکنڈری کونسلنگ اور متعلقہ خدمات کے نگران کو تعلیمی سال کے 1 جون تک جمع کرائی جا سکتی ہیں جس میں درخواست کردہ سکول کی جانب سے منتقلی سے انکار کیا گیا تھا۔ سیکنڈری کونسلنگ کا سپروائزر، اور متعلقہ سروسز ڈائریکٹر برائے کالج، کیریئر اینڈ سٹوڈنٹ سپورٹ سے مشاورت کریں گے اور اپیل کا حتمی نتیجہ والد یا والدہ/سرپرست کو 30 جون تک بتا دیا جائے گا۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ سروسز اور پوسٹ سیکنڈری سکسیس (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لیے ذمہ دار ہے۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسی کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا