کتاب پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن 7000 - طلباء
عنوان ضابطہ - منضبط مواد
کوڈ 1-735
حیثیت فعال
اختیار کردہ 12 جون، 2019
طلباء
ضابطہ 1-735
منضبط مواد
ممنوعہ مواد کے بارے میں پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) کے اصول اس ضابطے اور PWCS کے "ضابطہ اخلاق" میں اختصار کے ساتھ بیان کیے گئے ہیں۔
سکول املاک یا سکول کی سرگرمیوں میں طلباء، سٹاف اور دیگر افراد کے تحفظ اور بہبود کو یقینی بنانے کیلیئے، اور سکول املاک کی حفاظت کیلیئے، کسی سکول املاک پر، سکول بس سٹاپوں پر، سکول بسوں پر، سکول سے متعلقہ کسی سرگرمی میں قطع نظر اس کے کہ وہ سرگرمی کہاں ہے، سکول جاتے یا واپس آتے یا کسی سکول سے متعلق سرگرمی میں، کچھ مخصوص منضبط مواد ممنوع ہیں۔ جو طلباء منشیات (غیر قانونی نسخہ جات، اور/یا غیر نسخہ جاتی)، شراب، نشہ آور دم کش، اس جیسی لگنے والی، نقلی گولیاں، یپیرافرنیلیا کا تصرف، استعمال، وصولی یا وصول کرنے کی کوشش، خریدنے یا خریداری کرنے کی کوشش، تقسیم یا تقسیم کرنے کی کوشش، سکول املاک یا سکول کی متعلقہ سرگرمیوں میں ممنوع ہے یا جو اس کے اثر کے تحت سکول پہنچے، اسے سکول سے معطل اور/یا خارج کیا جا سکتا ہے۔ مزید برآں، جو طلباء سکول بس سٹاپ یا پبلک املاک یا وہ املاک جو سکول بس سٹاپ سے 1000 فٹ کے اندر پبلک کے استعمال میں ہے، اوپر بیان کیے گئے منضبط مواد کے تصرف، استعمال، وصولی یا وصولی کی کوشش، خریداری یا خریداری کی کوشش یا تقسیم یا تقسیم کی کوشش کے نتیجے میں معطل یا خارج کیے جا سکتے۔ سکول املاک سے مراد ہے کوئی اصل املاک جو سکول بورڈ کی ملکیت ہو یا لیز پر ہو یا کوئی گاڑی جو ملکیت، لیز پر ہو یا سکول بورڈ کے ارکان یا ان کی طرف سے چلائی جائے۔ تقسیم میں، ممنوعہ اشیاء یا متعلقہ پیرافنیلیا کی حوالگی، منتقلی، فروخت، تبادلہ، چیز کے بدلے چیز کا تبادلہ یا تحفہ شامل ہے۔
طلباء کو درج ذیل وجوہات کی بنا پر تادیبی کاروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اگر سکول املاک سے باہر ممنوعہ مواد شامل ہے، اگر سکول کے عمل میں مواد کی تقسیم نتیجہ ہے، سکول میں یا سکول کی سرگرمیوں میں جرم کی منصوبہ بندی، اگر طالبعلم/طالبہ سکول حکام غیر رسمی سرپرستی (loco parentis) کے تحت جرم ہوا، اگر جرم طلباء، سٹاف یا سکول املاک کے تحفظ اور بہبود کیلیئے خطرہ ہو، یا اگر جرم کسی دوسری صورت سے سکول سے متعلق ہو۔
ممنوعہ مواد کی مثالیں
کسی ممنوعہ مواد یا متعلقہ پیرافیرنیلیا کا تصرف، استعمال، وصولی یا وصولی کی کوشش،، خریداری یا خریداری کی کوشش، تقسیم یا تقسیم کی کوشش، "ضابطہ اخلاق" کی شدید خلاف ورزی ہے اور ممنوع ہے۔
ممنوعہ مواد اور متعلق پیرافیرنیلیا کی مثالیں درج ذیل ہیں مگر ان تک محدود نہیں، شراب، نان الکوحل شراب، الکوحل کی مصنوعات یا الکوحل کے برتن؛ غیر قانونی منشیات اور منضبط مواد؛ نسخہ جاتی اور غیر نسخہ جاتی ادویات؛ سونگھے جانے والی ادویات یا دیگر منضبط سونگھنے والے منضبط مواد جن کا مقصد نشہ ہو؛ اینابولک سٹرائیڈ؛ اوپر بیان کی گئی اشیاء جیسی لگنے والی یا نقلی ادویات؛ اور تمباکو یا نیکوٹین ویپور اشیاء جیسا کہ ورجینیا کوڈ §371.2-18.2 میں بیان کیا گیا ہے۔
وہ طلباء جن کیلیئے سکول میں یا سکول سے متعلقہ سرگرمیوں کے دوران ادویات ضروری ہیں، والد والدہ(والدین)/سرپرست(سرپرستان) سکول نرس یا دیگر سکول حکام کو ایسی دوا کی اہمیت اور خوراک کے بارے میں تحریری دستاویزات فراہم کریں گے۔ اس طرح کی سبھی ادویات فوری طور پر سکول نرس یا سکول کے مناسب عملے کے حوالے کر دی جائیں اور طالبعلم/طالبہ صرف سکول نرس یا سکول کے موزوں فرد کی منظوری سے ہی انہیں استعمال کر سکتے یا اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔ ادویات کو دینے کا طریقہ کار ضابطہ 4-757 "ادویات دینا" میں بتائے گئے طریقوں کے مطابق نافذ ہو گا۔
ورجینیا کوڈ § 277.08-22.1 "منشیات کی مخصوص جرائم کی وجہ سے طلباء کا اخراج" کی دفعات کے باوجود، کسی سکول بورڈ سے تقاضا نہیں کیا جاتا کہ وہ کسی ایسے طالبعلم/طالبہ کو معطل کریں یا نکالیں جس کے پاس کینابائیڈیل آئل یا آئل استعمال کرنے کا تحریری سرٹیفکیٹ موجود ہے، § 3408-54.1 کے ذیلی سیکشن B کی مطابقت میں، ایسا تیل تصرف میں رکھنا اور استعمال کرنا جو طالبعلم/طالبہ کے انفرادی صحت کے منصوبے کی مطابقت میں ہے اور اس ضابطہ کے مطابق ہے۔
لازمی اخراج
ورجینیا کوڈ کا سیکشن 22.1-277.08 سکول بورڈ سے تقاضا کرتا ہے کہ ﻭﻩ کوئی ایسا طالبعلم/طالبہ جس کے بارے میں سکول بورڈ تعین کرتا ہے کہ وہ سکول املاک یا سکول کی پیش کردہ سرگرمیوں میں منضبط مواد، نقلی منضبط مواد یا بھنگ لایا/لائی ہے، اسے سکول حاضری سے نکال دیا جائے۔ تاہم، سکول بورڈ، ڈویژن سپرنٹنڈنٹ کے نامزد کردہ (لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ، ڈائریکٹر برائے سٹوڈنٹ منیجنمنٹ اینڈ آلٹرنیٹیو پروگرامز (OSMAP)، یا ایک OSMAP سماعتی افسر) کو اختیار ہو گا کہ مخصوص حالات کے حقائق کی بنیاد پر جب خاص صورت حال موجود ہو تو انضباطی کاروائی کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ مخصوص حالات میں درج ذیل شامل ہیں مگر ان تک محدود نہیں، ورجینیا کوڈ کے میں طے کیا گیا ہے جیسا کہ ضابطہ 1-745، "طلباء کی طویل المدت معطلی" میں بیان کیا گیا ہے۔ ورجینیا کوڈ کا § 22.1-277.08 ایسا کچھ نہیں کہتا کہ مخصوص حالات کے حقائق سے قطع نظر طالبعلم/طالبہ کا اخراج کی ضرورت ہے۔ جو طلباء قانون کی خلاف ورزی کریں گے انہیں مقامی انتظامیہ عدالتی انصاف یا نوجوانوں کے کورٹ کے نظام میں مناسب کاروائی کیلیئے بھیجا جائے گا۔
ممنوعہ مواد اور پیرافیرنیلیا کی وہ فہرستPWCS جس کے تحت طالبعلم/طالبہ کو نکالا جا سکتا ہے اس فہرست سے بہت بڑی ہے جس کیلیئے قانون ممنوعہ مواد کے تحت لازمی اخراج کا حکم دیتا ہے۔ اگرچہ ممنوعہ مواد یا متعلقہ پیرافیرنیلیا قانون کی طرف سے منع کیے گئے مواد کی جماعت میں نہیں آتے، سکول بورڈ سختی سے ممنوعہ مواد یا پیرافیرنیلیا کے تصرف، استعمال، وصولی کی کوشش،، خریداری یا خریداری کی کوشش، یا تقسیم یا تقسیم کی کوشش کی ممانعت کرتا ہے۔
کچھ کیسوں میں، یہ سوال اٹھ سکتا ہے کہ آیا کوئی مواد ممنوعہ سمجھا جا سکتا ہے یا نہیں۔ منضبط مواد یا متعلقہ پیرافیرنیلیا کی قسم اور اظہار، اس کا مقصد، اسے کیسے استعمال کیا گیا یا استعمال کرنے کی نیت تھی، ان سب کا تعین اس وقت کیا جائے گا اگر منضبط یا پیرافیرنیلیا کی انضباطی کاروائی بشمول اخراج کیلیئے سفارش کی جاتی ہے۔
ممنوعہ مواد کی رپورٹ کرنے کی ذمہ داری PWCS کے تمام ملازمین اور طلباء سے تقاضا کیا جاتا ہے کہ وہ فوری طور پر پرنسپل، اسسٹنٹ پرنسپل، کسی کمیونٹی کے ریسورس افسر، سیکوریٹی حکام، استاد/استانی، یا سکول کے کسی دوسرے ملازم کو مطلع کریں اگر ان کے پاس اس بات پر یقین کرنے کی وجہ ہے کہ سکول میں، سکول املاک پر، سکول بسوں پر، بس سٹاپ پر، سکول جاتے یا واپسی پر یا کسی سکول کی متعلقہ سرگرمی میں ممنوعہ مواد یا اس جیسا موجود ہے۔ ایسے طلباء جن کو ایسی بات کا علم ہے مگر وہ ممنوعہ مواد یا متعلقہ پیرافیرنیلیا کی موجودگی یا متوقع موجودگی کی رپورٹ کرنے میں ناکام رہے تو انہیں بھی تادیبی کاروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پرنسپل یا پرنسپل کا نامزد کردہ طلباء اور سٹاف کے تحفظ اور بہبود کو یقین بنانے کیلیئے سکول ڈویژن کی پالیسی کے اندر اندر اس کی مناسبت سے فوری طور پر قدم اٹھانے پر عمل کریں گے۔ اس کاروائی میں پرنسپل کی مدد کیلیئے سکول ڈویژن اور مقامی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے وسائل دستیاب ہوں گے۔ سکول انتظامیہ کی طرف سے ضبط کیے گئے کسی ممنوعہ مواد کو املاک کی ضبطگی، منتقلی اور ضائع کرنے کے ریکارڈ فارم (منسلکہ) پر درج کیا جائے گا۔
ممنوعہ مواد کی خلاف ورزی کرنے کے نتائج جو طلباء ممنوعہ مواد اور متعلقہ پیرافیرنیلیا سے متعلق قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کریں گے، ان کو پرنسپل یا اسسٹنٹ پرنسپل کے ساتھ ایک غیر رسمی کانفرنس کرنا ہو گی۔ کانفرنس اور لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ جائزے کے بعد، اخراج یا دیگر تادیبی کاروائی کی سفارش کی جائے گی، جس میں کیس ضابطہ 1-745، " طلباء کی طویل المدت معطلی یا اخراج" میں طے کردہ اصولوں کے تحت عمل کیا جائے گا، جیسا مناسب ہو گا۔
مواد کے غلط استعمال کی وجہ سے معطلی کے ساتھ ساتھ، سکول کی تمام سرگرمیوں (ٹیموں، کلبز اور اسکول کی زیر اہتمام دیگر سبھی سرگرمیوں) میں کم از کم 30 تقویمی دنوں کے لیے شرکت سے فوری طور پر معطل کر دیا جائے گا۔ ایک طالبعلم/طالبہ جو مواد کے غلط استعمال کے جرم میں سکول سے 30 دنوں سے زائد عرصے کیلیئے معطل کیا گیا یا نکالا گیا ہو، اسے سکول کی ایسی سرگرمیوں میں شرکت کی اجازت نہیں ہو گی یا معطل ہونے یا خارج ہونے کے عرصے کے دوران سکول سے متعلقہ سرگرمیوں یا سکول املاک پر سکول کی ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہو گی۔
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے خصوصی تعلیم اور سٹوڈنٹس سروسز (یا نامزد کردہ) اس ضابطہ کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لئے ذمہ دار ہے۔
اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔
کراس حوالہ جات
ضابطہ. 1-735 منسلکہ- اس کے علاوہ منسلکہ I برائے ضابطہ 1-737
734 - پالیسی - طالبعلم/طالبہ کا لباس اور ظاہری تاثر
745-1 - ضابطہ - طلباء کی طویل المدت معطلی یا اخراج
745-4 - ضابطہ - طالبعلم/طالبہ کے اخراج کی اپیل کی سماعت سے متعلق سکول بورڈ کی انضباطی کمیٹی کا طریقۂ کار