کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: ضابطہ - تلاشیاں اور ضبطگیاں
کوڈ: 1-737
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 4 اکتوبر، 2017
آخری مرتبہ دہرایا گیا: 24 اگست، 2023

طلباء

 ضابطہ 1-737

تلاشیاں اور ضبطگیاں

اس ضابطے کا مقصد سٹوڈنٹ کے ذاتی لاکر، ذاتی ملکیت، سیل فون، الیکٹرانک ڈیوائس یا سکول املاک پر یا سکول کی پیش کردہ سرگرمیوں میں ان کی گاڑی کی تلاشی سے متعلق مخصوص رہنما اصول فراہم کرنا ہے جو معقول شک کی بنیاد پر تلاشی کے تابع ہیں۔ صرف منتظمین یا ان کے نامزدہ کردہ، طلباء اور سٹاف کے تحفظ اور بہبود، املاک کی حفاظت اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے تلاشی لیں گے۔ تلاشی صرف اس صورت میں لی جائے گی جب اس بات پر شک کرنے کی قابل قبول وجہ موجود ہے کہ سٹوڈنٹ کے پاس ایسی شے موجود ہے جو پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکلولز (PWCS) کے "ضابطۂ اخلاق"، پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکول بورڈ (سکول بورڈ) پالیسیوں، PWCS ضوابط یا ریاستی اور وفاقی قواعد کی خلاف ورزی ہے۔

  1. تلاشی کا اختیار

    تلاشی کا آغاز کرنے کے لیے، سکول منتظم یا نامزد شخص کے پاس شک کرنے کی معقول وجہ ہونی چاہیے، جو اس ضابطے میں اس طرح بیان کی گئی ہے کہ، "غلط کام کا ثبوت تلاش کرنے کے لیے معتدل موقع" جیسے:
    1. ایک ریاستی یا وفاقی قانون، PWCS کے "ضابطۂ اخلاق"، سکول بورڈ پالیس، ایک PWCS ضابطہ یا سکول قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے، کی جا رہی ہے یا خلاف ورزی ہونے کو ہے۔
    2. ایک مخصوص سٹوڈنٹ (طلباء) کے پاس ایک ایسی شے موجود ہے جس کی ریاست یا وفاقی قانون، PWCS کا "ضابطۂ اخلاق"، پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکول بورڈ پالیسی، PWCS کا ایک ضابطہ سکول کا قانون ممانعت کرتا ہے۔
    3. مشتبہ خلاف ورزی اس قسم کی ہے جس کے لیے مادی ثبوت موجود ہے۔
    4. ہو سکتا ہے کہ ثبوت فرد، اس کے لاکر، ان کی ذاتی ملکیت یا سٹوڈنٹ کی گاڑی کے اندر ہو جو خلاف ورزی کرنے کی نیت یا خلاف ورزی کرنے کے شک کے لیے معقول وجہ پیش کرے۔
    تلاشی کرنے کا اختیار سکول پرنسپل سٹاف کو دے گا/گی۔ سٹاف میں اسسٹنٹ پرنسپل، منتظمین انٹرن، خصوصی اسائنمنٹس کے اساتذہ، اور سکول سیکوریٹی کے افراد شامل ہیں۔ گواہ عملے کا کوئی بھی رکن ہو سکتا ہے۔

    قانون نافذ کرنے والے افسر یا سکول ریسورس آفیسر(SRO) کو صرف سکول کے مقاصد کی تلاشی کے لیے استعمال کرنا چاہیے جب سکول سٹاف یا سٹوڈنٹ کا تحفظ خدشہ ہے۔ قانون نافذ کرنے والے افسر ورجینیا قانون کے تحت طلباء سے پوچھ گچھ کر سکتے اور ان کی ملکیت، لاکر یا گاڑیوں کی تلاشی لے سکتے ہیں۔
  2. مخصوص تلاشیاں

    تلاشیاں اس وقت کی جا سکتی ہیں جب معقول شبہ ہو کہ سٹوڈنٹ کے پاس درج ذیل ہو سکتا ہے:
    1. ایک ممنوعہ ہتھیار، دھماکہ خیز ڈیوائس یا کوئی اور ایسی چیز جو فرد یا املاک کے لیے مادی خطرہ ہو۔
    2. ایک غیر قانونی منشیات، چوری شدہ ملکیت یا دیگر غیر قانونی یا ممنوعہ شے۔
    3. فحش مواد یا رابطہ کاری، تحریری یا الیکٹرانک جیسے نازیبا گفتگو، فحش تصاویر یا جنسی جذبات ابھارنے والا ادب۔
    4. مواد یا رابطہ کاری، تحریری یا الیکٹرانک، جو دسرے طلباء یا سٹاف کی طرف اشارہ کرے، جو ہراسانی یا غنڈہ گردی کی قسم ہو یا سکول بورڈ کی پالیسیوں کی خلاف ورزی ہو یا PWCS ضوابط اس قسم کو ممنوع قرار دیتے ہیں اور جو دوسرے طلباء یا سٹاف کے جسمانی تحفظ یا ذہنی صحت اور بہبود کے لیے خطرہ ہو۔
    5. مواد یا رابطہ، تحریری یا الیکٹرانک، جو دوسرے طلباء، عملے، یا سکول املاک کی سلامتی یا فلاح و بہبود کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔
    6. کوئی اور مواد یا شے (اشیاء) جسے سٹوڈنٹ کو سکول میں رکھنا منع ہے یا جس کی موجودگی افراد یا املاک کی بہبود کے لیے خطرہ ہو سکتی ہے؛ یا اگر اسے سٹوڈنٹ کے تصرف میں رہنے دیا جائے تو وہ تنظیم اور نظم و ضبط کے لیے خطرہ ہو سکتی ہے۔
  3. تلاش کے دائرہ کار پر حد

    سٹوڈنٹ کی تلاش صرف اس صورت میں جائز ہے جب تلاش کے لیے اختیار کیے گئے اقدامات معقول طور پر تلاش کے مقاصد سے متعلق ہوں اور طالبعلم کی عمر اور جنس یا خلاف ورزی کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے حد سے زیادہ دخل اندازی نہ کریں۔

    اس ضابطے کے آئیٹم IV، "مخصوص تلاش کے رہنما خطوط"، طالبعلم کے فرد کی تلاشی معقول شک کی بنیاد پر اور عوام کی نظروں سے باہر کی جانی چاہیے جہاں تک ممکن ہو۔ جب ایک سٹوڈنٹ کی یا اس کی املاک کی تلاشی ہو تو ایک بالغ سٹاف رکن کو گواہ کے طور پر وہاں موجود ہونا چاہیے، ماسوائے ہنگامی صورتحال کے۔ کسی ایسے طالب علم کی تلاش شروع نہیں کی جا سکتی جس کے لیے شرٹ، بلاؤز، پینٹ یا انڈر گارمنٹس کو ڈھانپنے والے کپڑے اتارنے کی ضرورت ہو۔

    سکول کے منتظمین یا نامزد کی طرف سے تلاشیاں کسی طالبعلم کے خلاف مقدمہ چلانے کے واحد مقصد کے لیے نہیں کی جائیں گی بلکہ اوپر بیان کیے گئے مقاصد کے لیے کی جائیں گی۔ تلاشی کے دوران دریافت ہونے والی غیر قانونی اشیاء کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔ اگر ایک منتظم یا اس کا نامزد کردہ کو تلاشی کے نتیجے میں کوئی ایسی شے، مواد یا رابطہ کاری ملتی ہے جن کا تعلق بچہ/بچی کی نازیبا تصاویر یا کسی فحش مواد سے ہے، جس کا تصرف قانون کے تحت ممنوع ہے تو ایسی شے، مواد یا رابطہ کاری کو سکول کے دیگر افراد سے چھپا کر رکھنا چاہیے اور فوراً قانون نافذ کرنے والے کے حوالے کرنا چاہیے۔ اگر شبہ ہے کہ شے آتش گیر مواد یا ایسا ہتھیار ہے جو قانون کے تحت ممنوع ہے تو فوری طور پر پولیس کی مدد کی درخواست کرنی چاہیئے۔ اس کے بعد، مقدمہ چلانے کا فیصلہ پولیس اور دولت مشترکہ کے اٹارنی کے

    دفتر کی صوابدید پر ہے۔ ایسی اشیاء جن کا رکھنا غیر قانونی نہیں ہے لیکن PWCS "ضابطہ اخلاق"، سکول بورڈ پالیسی، PWCS ضابطہ کے ذریعہ منع کیا گیا ہے، یا سکول کا اصول دن کے اختتام پر طالبعلم کو یا طالبلم کے والد یا والدہ (والدین)/سرپرست (سرپرستوں) کو اس سمجھ کے ساتھ واپس کیا جائے گا کہ ان اشیاء کو سکول میں واپس نہیں لایا جائے گا جب تک کہ یہ چیز تلاشی سے پیدا ہونے والی کسی بھی تادیبی کارروائی میں ثبوت نہ ہو۔ ایسی صورت میں، کسی بھی تادیبی کاروائی کی اپیل کے بعد یہ چیز طالبعلم یا طالبعلم کے والد یا والدہ والدین/سر پرست (سرپرستوں) کو واپس کر دی جائے گی۔

    ڈیسک، لاکرز، سکول کی ملکیت یا لیز پر لیے گئے کمپیوٹر، اور دیگر الیکٹرانک آلات سکول ڈویژن کی ملکیت ہیں۔ وہ کسی بھی وقت منتظمین یا نامزد افراد کے کنٹرول اور معائنہ کے تابع ہیں۔ ایسے معائنے صرف سکول مقاصد کے لیے کیے جائیں گے جیسا کہ پہلے بیان کیا گیا ہے، استغاثہ کے مقاصد کے لیے نہیں۔ اس طرح کے معائنے کے لیے، ڈیسک اور لاکرز کے مواد کو طالبعلم کا "ذاتی، کاغذات، اور اثرات" نہیں سمجھا جائے گا جو یہاں محفوظ ہیں۔
  4. تلاشی کے مخصوص رہنما اصول
    1. ایک طالبعلم کی ذاتی تلاشی کو نامزد عملے کے ارکان کے ذریعے اکیلے جگہ پر تلاش کرنا چاہیے۔
    2. تلاشی لینے والے شخص کے پاس ایک بالغ عملے کا رکن بطور گواہ موجود ہونا چاہیے۔
    3. اگر طالبعلم کے پاس ممنوعہ اشیاء کو لے جانے کا شبہ کرنے کی بصری یا معقول وجہ ہے تو، طالبعلم والے/والی جنس کے عملہ کا رکن طالبعلم کی تلاشی لے گا۔ سٹوڈنٹ کے جسم کی ہاتھ سے تلاشی لینے کے عمومی طریقہ کار میں درج ذیل شامل ہیں:
      • سٹوڈنٹ اپنی جیکٹ یا کوٹ اتارے گا/گی۔ منتظم یا نامزد شخص جیبوں، اس کے خانوں اور کپڑے کی تلاشی لے گا۔
      • سٹوڈنٹ اپنی جیبیں خالی کریں گے اور جیبیں اندر سے باہر نکالیں گے۔ منتظم یا نامزد شخص سٹوڈنٹ کی جیبوں سے نکلنے والی اشیاء کی جانچ پڑتال کرے گا۔
      • سٹوڈنٹ منتظم یا نامزد شخص کو اپنا پرس، کتابوں کا بیگ، جم بیگ یا اس کی ذاتی اشیاء رکھنے والا بیگ دے گا۔ منتظم یا نامزد شخص اشیاء کا جائزہ لے گا۔
      • منتظم یا نامزد کردہ غیر مناسب اشیاء کی شناخت کریں گے اور سٹوڈنٹ سے ملنے والی اشیاء کے بارے میں مناسب سوالات کریں گے۔
    4. طلب کرنے پر سٹوڈنٹ اپنے لاکر، گاڑی، سیل فون، یا دیگر الیکٹرانک آلات تک رسائی فراہم کرے گا۔ ممنوعہ یا غیر قانونی شے، مواد، یا رابطے کو تلاش کرنے کے لیے اس قبضے کو صرف اس حد تک تلاش کیا جائے گا جس کا معقول حساب لگایا گیا ہو۔
    5. منتظم یا نامزد کردہ سٹوڈنٹ سے ضبط کرنے والی ہر شے کا انداج "املاک کی ضبطگی، منتقلی اور ضائع کرنے کے ریکارڈ فارم" پر کرے گا۔
    6. ان صورتوں میں جہاں معقول شبہ ہو کہ سٹوڈنٹ کے پاس ہتھیار یا منشیات ہیں اور اوپر بیان کیے گئے طریقہ کار نے مشتبہ شے کو ظاہر نہیں کیا ہے، تلاشی لینے سے انکار کیا ہے، تلاشی کے لیے قبضے کو پیش کرنے سے انکار کیا ہے، یا لاکر تک رسائی فراہم کرنے سے انکار کیا ہے۔ یا گاڑی، عملے کو مدد کے لیے اپنے SRO یا پولیس سے رابطہ کرنا چاہیے۔ SRO یا پولیس پرنس ولیم کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے فراہم کردہ رہنما خطوط، پروٹوکول اور تربیت کے مطابق تلاش کرے گی۔ اگر کوئی SRO دستیاب نہیں ہے اور ایک ایلیمنٹری سکول کمیونٹی سیفٹی آفیسر (CSO) سکول میں موجود ہے، تو CSO سے ان کی تربیت کے مطابق تلاش کرنے کے لیے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
    7. کسی شخص سے ہٹائی گئی کوئی بھی شے جو سکول بورڈ کی جائیداد پر ممنوع ہے، اگرچہ وہ ہتھیاروں کا پتہ لگانے والے کو چالو کرنے کے قابل نہ ہو، ضبط کر لیا جائے گا، دستاویز کیا جائے گا، اور، اگر وارنٹ ہو تو، مناسب ہینڈلنگ کے لئے ایجنسی مناسب قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں یا دیگر مناسب افراد کے حوالے کر دی جائے گی۔ اس ضابطے پر عمل درآمد کرنے والے سکول اہلکار سکول بورڈ کی جائیداد پر ممنوعہ اشیاء ضبط کریں گے اور وہ اشیاء کسی بھی تادیبی سماعت یا دیگر انتظامی یا فوجداری کاروائی میں قابل قبول ہو سکتی ہیں۔ سکول بورڈ کی پالیسیوں اور PWCS کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والا کوئی بھی شخص سکول بورڈ کی پالیسیوں اور PWCS کے ضوابط بشمول "ضابطہ اخلاق" کے مطابق تادیبی کاروائی کرے گا۔

چیف آپریٹنگ آفیسر (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لیے ذمہ دار ہے۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔