کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: ضابطہ - معذوری کی بنیاد پر طلباء کے خلاف غیرامتیازی سلوک
کوڈ: 4-738
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 14 نومبر، 2018
آخری مرتبہ دہرایا گیا: 31 اگست، 2021
طلباء
ضابطہ 4-738
معذوری کی بنیاد پر طلباء کے خلاف غیرامتیازی سلوک
کسی بااہل معذور طالبعلم/طالبہ سے، محض معذوری کی بنیاد پر، کسی پروگرام یا سرگرمی میں امتیاز نہیں برتا جائے گا جو وفاقی مالیاتی معاونت وصول کرتا ہے یا فائدہ اٹھاتا ہے۔ اس ضابطہ کے ساتھ عمل کو یقینی بنانے کے لئے، ذیل میں بیان کردہ طریقہ کاروں کی پیروی کی جائے گی:
- چائلڈ فائنڈ [معذور بچہ کی تلاش] کے ساتھ رابطے میں ایک بھرپور عوامی اشتہاری مہم کے ذریعے معذور افراد کا محل وقوع جاننے اور شناخت کرنے کیلئے کاوشیں سرانجام دی جائیں گی۔
- معذور طلباء کے والدین یا سرپرست کو انکے حقوق کے بارے میں تحریری اطلاع دی جائےگی۔
- ہر معذور طالبعلم/طالبہ مفت موزوں سرکاری تعلیم وصول کرتا ہے۔
- معذور طالبعلم/طالبہ دیگر معذور طلباء کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے اور عمومی تعلیمی سرگرمیوں میں شرکت کرنے کے قابل ہوں گے اور مناسب توسیع کے ساتھ بغیر معذوری والے طلباء کے ساتھ جیسا کہ انفرادی تعلیمی پروگرام کی ٹیم یا سیکشن 504 تعین کرے گی۔
- اصل خدمات مہیا کرنے سے پہلے، موزوں طبی جانچ کے ذریعے طالبعلم کی تعلیمی ضروریات کی ضبط تحریر میں لایا جاتا ہے۔
- پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) وقتا فوقتا دوبارہ تشخیص اس بات کا تعین کرتی ہے کہ طالبعلم/طالبہ کو دوبارہ تشخیص کے لیے تعلیمی یا متعلقہ خدمات کی ضرورت ہے؛ اگر والدین یا اساتذہ دوبارہ تشخیص کی درخواست کریں؛ یا ہر تین سالوں میں ایک مرتبہ ماسوائے کہ والدین اور PWCS اس بات پر اتفاق کریں کہ دوبارہ تشخیص کی ضرورت نہیں ہے۔
- معذور طالبعلم/طالبہ کے والد یا والدہ (والدین) کو دستیاب حفاظتی طریقۂ کار کا نوٹس، تعلیمی سال میں ایک دفعہ طالبعلم/طالبہ کے والد یا والدہ (والدین) کو دیے جائیں گے اور درج ذیل صورتحال میں جب وہ طالبعلم/طالبہ سے متعلق ہوں:
- PWCS ایک ابتدائی جانچ تیار کرتا ہے، یا جب والد یا والدہ ایک جانچ کی درخواست کرتے ہیں؛
- والد یا والدہ کی طرف سے ایک اضافی نقل کی درخواست کی گئی ہے؛
- تعلیمی سال میں PWCS نے پہلی ریاستی شکایت وصول کی ہے۔
- PWCS نے تادیبی کاروائی کی وجہ سے پہلی درخواست وصول کی ہے؛ اور
- جس دن کسی طالبعلم/طالبہ کو "ضابطہ اخلاق" کی خلاف ورزی کی وجہ سے نظم و ضبط کے لیے ہٹانے کا فیصلہ کیا جاتا ہے، اگر ہٹانے سے تعیناتی میں تبدیلی آتی ہے۔
- PWCS ایک ابتدائی جانچ تیار کرتا ہے، یا جب والد یا والدہ ایک جانچ کی درخواست کرتے ہیں؛
- طریقہ کار کے تحفظات کا نوٹس ان تحفظات کی مکمل وضاحت کرے گا:
- آزادانہ تعلیمی جانچ؛
- پرانے تحریری نوٹس کی فراہمی؛
- والدین کی رضامندی؛
- تعلیمی ریکارڈ تک رسائی؛
- مواقع، شرائط، اور طریقہ کار، اور انضباطی سماعت کے طریقوں کے ذریعے شکایات کو پیش کرنا اور حل کرنا، ریاستی شکایات، اور مداخلت کی دستیابی؛
- انضباطی کاروائی کے دوران داخلہ؛
- عبوری متبادل تعلیمی سیٹنگ طریقہ کار؛
- عوام کے خرچے پر نجی سکولوں میں والدین کا یک طرفہ داخلہ؛
- سول ایکشن؛ اور
- وکیل کی فیس۔
- آزادانہ تعلیمی جانچ؛
- معذوری کی بنیاد پر طلباء کے غیرامتیازی سلوک یا ہراسانی کے الزامات
- سکول کمیونٹی کے تمام اراکین کی ذمہ داری ہے کہ سکول حکام کو معذوری کی بنیاد پر امتیازی سلوک یا امتیازی ہراسانی کی مشتبہ بد سلوکی کی اطلاع دیں۔ PWCS تمام طلباء کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، اور تمام ملازمین سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ایسے کسی بھی مشتبہ بدانتظامی کی فوری طور پر ضابطہ 738-3، "طلباء کے خلاف امتیازی سلوک یا ہراسانی کے الزامات کے حل" میں بیان کردہ طریقہ کار کے مطابق رپورٹ کریں۔
- جب جواب دہندہ PWCS کا طالبعلم ہے، تو اس الزام کو ضابطہ 738-3 میں بیان کردہ طریقہ کار کے مطابق حل کیا جائے گا۔
- جب جواب دہندہ PWCS کا ملازم یا PWCS کے زیر کنٹرول فریق ثالث ہے، تو الزام کو ملازم کی بدانتظامی کی تحقیقات اور حل پر لاگو طریقہ کار کے مطابق حل کیا جائے گا۔
- سکول کمیونٹی کے تمام اراکین کی ذمہ داری ہے کہ سکول حکام کو معذوری کی بنیاد پر امتیازی سلوک یا امتیازی ہراسانی کی مشتبہ بد سلوکی کی اطلاع دیں۔ PWCS تمام طلباء کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، اور تمام ملازمین سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ایسے کسی بھی مشتبہ بدانتظامی کی فوری طور پر ضابطہ 738-3، "طلباء کے خلاف امتیازی سلوک یا ہراسانی کے الزامات کے حل" میں بیان کردہ طریقہ کار کے مطابق رپورٹ کریں۔
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے خصوصی تعلیم اور سٹوڈنٹس سروسز (یا نامزد کردہ) اس ضابطہ کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لئے ذمہ دار ہے۔
اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔