کتاب: پالیسیاں اور ضوابط

سیکشن: 700 - طلباء

عنوان: ضابطہ - ٹرانس جینڈر اور جنس کا تعین نہ ہونے والے طلباء کے ساتھ برتاؤ
کوڈ: 5-738
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 9 جون 2021
آخری نظر ثانی شدہ: 28 اکتوبر، 2021
پرانی دہرائی گئی تاریخیں: 31 اگست، 2021

طلباء

ضابطہ 5-738

ٹرانس جینڈر اور جنس کا تعین نہ ہونے والے طلباء کے ساتھ برتاؤ

سکول بورڈ پالیسی 738 کسی بھی بنیاد پر، طلباء کے خلاف صنفی شناخت سمیت امتیازی سلوک، یا ہراسانی کی ممانعت کرتی ہے جن کی قانون کے ذریعے ممانعت ہے۔ پرنس ولیم کاؤنٹی پبلک سکول (PWCS) کے تمام عملے کے ارکان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ صنفی شناخت کے معاملات کو پہچانیں اور ان کا احترام کریں؛ صنفی شناخت سے متعلق طالبعلم/طالبہ کی درخواستوں کے جواب میں مناسب سہولیات فراہم کریں جو ذیل میں بیان کردہ طریقہ کار کے مطابق ہوں؛ اور طالبعلم/طالبہ کی رازداری اور خفیہ معلومات کی حفاظت کریں۔ یہ ضابطہ، جو "ورجینیا کے پبلک سکولوں میں ٹرانس جینڈر طلباء کے ساتھ برتاؤ کے لیے ماڈل پالیسیز" کے مطابق ہے، ٹرانس جینڈر اور جنس کا تعین نہ ہونے والے طلباء کو متاثر کرنے والے عام مسائل پر بات کرنے اور طریقہ کار طے کرنے اور اس کے ساتھ ساتھ دستیاب ان دستیاب سہولیات پر بات کرتا ہے جو PWCS کے تعلیمی پروگراموں اور سرگرمیوں تک مساوی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں۔

  1. تعریفیں

    1. جنس: سماجی، نفسیاتی، اور جذباتی خصلتوں کا ایک مجموعہ جو ایک فرد کی درجہ بندی عام طور پر مذکر یا مونث کے طور پر کرتا ہے اگرچہ صنف کی سماجی ساخت ایک تسلسل کے تحت زیادہ متنوع ہو سکتی ہے بجائے بائنری سسٹم۔
    2. صنفی اظہار: وہ طریقہ جس میں کسی شخص کی صنفی شناخت یا کردار دوسروں کو اکثر ظہور، لباس، بالوں کے انداز، رویے، سرگرمیوں، آواز، یا چال ڈھال کے ذریعے نمائندگی یا اظہار کرے۔ صنفی اظہار وقت کے ساتھ اور روزانہ کی بنیادوں پر تبدیل ہو سکتا ہے اور یہ ضروری نہیں کہ فرد کی صنفی شناخت سے متعلق ہو۔
    3. صنفی شناخت: ایک لڑکے/مرد، لڑکی/عورت، کسی کے ان دونوں کے درمیان ہونے، یا مرد/عورت بیک وقت کے طور پر، کسی کی اپنی شناخت کا اندونی احساس۔ صنفی شناخت کسی شخص کی شناخت کا ایک فطری حصہ ہے اور پیدائش کے وقت تفویض کردہ جنس جیسی یا اس سے مختلف ہو سکتی ہے۔
    4. جنس کا تعین نہیں کیا گیا: ایک ایسا شخص جو صنفی سٹیروٹوپیز کے مطابق نہین ہے۔ ایک ایسا شخص جس کے صنفی اظہار کی پیدائش کے وقت تفویض کردہ جنس کی توقعات سے مختلف ہو۔
    5. جنس منتقلی: پیدائش کے وقت تفویض کردہ جنس کے بجائے فرد کی صنفی شناخت کے مطابق زندگی گزارنے کی طرف منتقل ہونے کا عمل۔ جنس کی منتقلی مختلف سطحوں پر ہو سکتی ہے جس میں سماجی منتقلی جیسے نئے نام، پروناؤن، ظاہری شکل اور لباس شامل ہیں۔ کچھ افراد طبی منتقلی سے گزر سکتے ہیں، جیسے ہارمون تھراپی یا سرجری۔
    6. قانونی جنس: ایک لیبل، عام طور پر "مرد" یا "عورت" جو عام طور پر پیدائش پر تفویض کیا جاتا ہے اور کسی شخص کے اصل پیدائش سرٹیفکیٹ پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کسی شخص کے پیدائشی سرٹیفکیٹ پر اصل میں درج شدہ جنس کو عدالتی حکم کے ذریعے یا ترمیم شدہ پیدائشی سرٹیفکیٹ کے اجرا سے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
    7. ٹرانس جینڈر: خود کو پہچاننے والی اصطلاح جو ایک ایسے شخص کی وضاحت کرتا ہے جس کی صنفی شناخت پیدائش کے وقت تفویض کردہ جنس سے مختلف ہے۔ ایک ٹرانس جینڈر لڑکی ایک لڑکی ہے جسے پیدائش کے وقت مرد سمجھا جاتا تھا، اور ایک ٹرانسجینڈر لڑکا ایک لڑکا ہے جس کو پیدائش کے وقت عورت سمجھا جاتا تھا۔ ٹرانسجینڈر مرد اور ٹرانس جینڈر خواتین، جیسے نان بائنری کے علاوہ صنفی شناخت کی ایک وسیع رینج ہے۔
    8. جائز تعلیمی دلچسپی: پیشہ ورانہ فریضہ انجام دینے کے لیے طالبعلم کے ریکارڈ میں معلومات جاننے کی ضرورت ہوتی ہے۔
  2. ٹرانس جینڈر اور صنفی جنس کا تعین نہ ہونے والے طلباء کی شناخت اور مدد

    1. سکول کا عملہ طالبعلم یا طالبعلم کے والدین یا سرپرست کے طالبعلم کی ٹرانسجینڈر یا صنفی جنس کا تعین نہ ہونے کی حیثیت کے دعوے کو قبول کرے گا۔
    2. سہولت کی درخواستیں طالبعلم کے سکول کونسلر یا سکول منتظم کو براہ راست دی جائیں گی۔ جب سہولت کے لیے کوئی درخواست وصول کی جائے گی، تو کونسلر یا منتظم ملٹی ڈسپلنری سپورٹ ٹیم کو ملاقات کی پیش کش کرے گا جو طالبعلم، والد یا والدہ یا سرپرست، سکول منتظم یا انتظامی نامزہ پر مشتمل ہو گی، اور سکول کا ذہنی صحت کے پیشہ ور ماہر ہو جو طالبعلم، کلاس روم کے استاد (اساتذہ) اور دیگر عملے کے اراکین سے واقف ہے، ملٹی ڈسپلنری ٹیم کی ضرورت کی حیثیت سے مدد کر سکتا ہے یا طالب علم کی طرف سے درکار طالبعلموں یا والدین کی درخواست پر کثیر تعداد کی ٹیم پر بھی خدمات انجام دے سکتے ہیں۔ طالبعلم یا طالبعلم کے والد یا والدہ یا سرپرست ٹیم کی تیاری میں شامل ہوں گے اور درخواست دے سکتے ہیں کہ PWCS کے اضافی ملازمین بھی شامل ہوں۔
    3. ملٹی ڈسپلنری سپورٹ ٹیم ایک انفرادی سٹوڈنٹ سپورٹ پلان تیار کرے گی جو طالبعلم کو وہ سہولیات فراہم کرے گا جو PWCS کے تعلیمی پروگراموں، سرگرمیوں اور عمارتوں تک مساوی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ انفرادی سٹوڈنٹ سپورٹ منصوبہ تیار کرتے وقت، ملٹی ڈسپلنری سپورٹ ٹیم طالب علم کی عمر اور ضروریات، طالب علم کی رازداری کا تحفظ، زیادہ سے زیادہ سماجی انضمام کی، بدنامی کو کم سے کم کرنا، اور کسی بھی سمجھے جانے والے حفاظتی خطرات پر غور کرے گی۔ انفرادی سٹوڈنٹ سپورٹ منصوبے میں درج ذیل مراعات شامل ہیں شامل ہوں گی، لیکن محدود نہیں ہے:

      1. ملٹی ڈسپلنری سپورٹ ٹیم کو دوبارہ ملنے کی ٹائم لائن؛
      2. طالب علم اور/یا طالب علم کے والد یا والدہ یا سرپرست سے ملنے کے لیے نامزد کردہ سکول کے عملے کے رکن کے لیے ٹائم لائن؛
      3. سٹوڈنٹ کو فراہم کیے جانے والی سہولیات سے متعلق فیصلے (مثلا ترجیحی نام اور پرونائن کا استعمال؛ سکول عمارتوں تک رسائی؛ اور مخصوص جنسی کورس، سکول کی سرگرمیاں، اور ایتھلیٹکس میں شرکت)؛ اور
      4. اگر قابل اطلاق ہو، تو طالب علم کا صنفی منتقلی کی حمایت کرنے کے لیے ایک ٹائم لائن۔
    4. طالب علم یا طالب علم کے والد یا والدہ یا سرپرست کسی بھی وقت ملٹی ڈسپلنری سپورٹ ٹیم کو دوبارہ بلانے کی درخواست کر سکتے ہیں۔
  3. طالبعلم کا نام اور پرونائن
    سکول طالبعلم یا طالب علم کے والد یا والدہ یا سرپرست کی درخواست پر، اس طالب علم کو وہ نام اور صنفی پروناؤن استعمال کرنے کی اجازت دے گا جو ان کی صنفی شناخت کی عکاسی کرتا ہے۔ طلباء کو سکول میں ان کے ترجیحی ناموں اور پروناؤن سے بلانے کے لیے، بطور شرط انہیں ٹھوس ثبوت پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے، نہ تو نام تبدیل کرنے کے عدالتی حکم نامے کی ضرورت ہے، اور نہ ہی اپنے طالب علم کے ریکارڈ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ عملے کے رکن کی طرف سے طالبعلم کی صنفی شناخت کا احترام کرنے سے جان بوجھ کر یا مسلسل انکار (مثال کے طور پر، جان بوجھ کر طالب علم کا نام اور/یا صنفی پروناؤن سے حوالہ دینا جو طالب علم کی صنفی شناخت سے مطابقت نہیں رکھتے) اس ضابطے کی خلاف ورزی ہے اور یہ تادیبی کارروائی کی بنیاد ہے۔ طلباء کا اسی طرح کا رویہ PWCS کے "ضابطۂ اخلاق" کے غنڈہ گردی اور ہراسانی کے قوانین کی خلاف ورزی ہو سکتا ہے۔
  4. سکول ریکارڈ

    1. PWCS تمام طلباء کے ترجیحی نام اور جنس کا استعمال کرتا ہے، قانونی نام یا قانونی جنسی، سکول کے جاری کردہ دستاویزات پر درج نام نہیں، جب تک کہ طلباء کے قانونی نام اور قانونی جنسی کا استعمال کو خصوص طور پر درکار ہو۔ جب تک کوئی طالب علم یا طالب علم کا والد یا والدہ یا سرپرست سکول کو آگاہ نہیں کرتا ہے ورنہ، PWCS فرض کرتا ہے کہ طالب علم کا قانونی نام اور قانونی جنسی وہی ہے جو طالبعلم کے ترجیحی نام اور جنس والی ہے۔ اسکول کے جاری کیے گئے دستاویزات میں درج ذیل شامل ہیں لیکن ان تک محدود نہیں، کلاس روم روسٹر، شناختی بیج، اعلانات، سرٹیفیکیٹس، اخبارات، نیوز لیٹرز، اور ائیر بک۔
    2. PWCS سے سرکاری ریکارڈ برقرار رکھنے کے تقاضا کیا جاتا ہے جس میں طالبعلم کا قانونی نام اور قانونی جنسی شامل ہے اور کچھ حالات میں طلباء کا قانونی نام اور قانونی جنسی استعمال کرنے یا ان کو رپورٹ کرنے کا تقاضا کیا جاتا ہے، مثلاً معیاری جانچ کے لیے۔ ایسے حالات میں جہاں کوئی ایسا طالبعلم جو ٹرانسجینڈر ہے یا جنس کا تعین نہ کرنے کی درخواست کی گئی ہو یا طالبعلم کے والد یا والدہ یا سرپرست نے درخواست کی ہے کہ وہ ایسا ایک ترجیحی نام اور جنس استعمال کریں گے جو طالبعلم کے قانونی نام اور قانونی جنس سے مختلف ہے جیسا کہ اوپر ذیلی سیکشن A میں بیان کیا گیا ہے، طالب علم کے قانونی نام اور قانونی جنس کی دستاویزات صرف ریکارڈ میں جائز تعلیمی مقاصد کے لیے سکول حکام کے لیے قابل رسائی ہوں گے اور اسے صرف PWCS کے باہر اس وقت ظاہر کیا جا سکتا ہے جب فیملی ایجوکیشنل رائٹس اینڈ پرائیویسی ایکٹ کی اجازت ہو۔
    3. سٹوڈنٹ سروسز ڈیپارٹمنٹ کا ڈائریکٹر (یا نامزد کردہ)، طالب علم کے سرکاری ریکارڈ میں ایک طالب علم کا قانونی نام اور/یا قانونی جنس، قانونی نام اور/یا قانونی جنس میں تبدیلی کو ثابت کرنے والی قانونی دستاویز کی تصدیق یا جمع کروانے کے بعد تبدیل کرے گا (جیسے پیدائش کا سرٹیفکیٹ، پاسپورٹ، ورجینیا کا ڈرائیور کا لائسنس، یا عدالتی حکم)۔ PWCS کے سابق طلباء کے سٹوڈنٹ ٹرانسکرپٹ اور ڈپلوما اس طرح کے قانونی دستاویزات کی تصدیق یا جمع کرانے کے بعد دوبارہ جاری کیے جا سکتے ہیں۔
  5. طالب علم کی رازداری/خفیہ معلومات
    سکول کے تمام عملے کو طالب علم کی صنفی شناخت، قانونی نام، یا قانونی جنس کے بارے میں معلومات سے متعلق رازداری کے قانونی معیارات پر عمل کرنا ہو گا۔ رازداری کے تمام قانونی معیارات پر عمل کرنے کے علاوہ، سکول حکام طالبعلم کی ٹرانسجینڈر حیثیت سے متعلقہ معلومات سے خاص طریقے سے نمٹیں گے؛ دیگر طلباء اور والدین یا سرپرستان کو اس کے بارے میں نہیں بتائیں گے؛ اور صرف تعلیمی مقاصد کے ساتھ سکول کے صرف دیگر حکام کو بتائیں گے۔
  6. لباس کے قواعد و ضوابط

    1. تمام طلباء سے ان کے صنفی شناخت سے قطع نظر، توقع کی جاتی ہے کہ وہ PWCS کے "ضابطۂ اخلاق" میں درج لباس اور ظاہری تاثر کے رہنما پر عمل کریں گے، جو صنف کی بنیاد پر طلباء کے لئے الگ لباس کا تقاضا نہیں کرتا۔ لہذا، جب تک وہ PWCS کے "ضابطۂ اخلاق" میں درج لباس اور ظاہری تاثر کے رہنما اصولوں پر عمل کر رہے ہیں، ٹرانسجینڈر اور صنف کا تعین نہ کرنے والے طلباء کو اپنے صنفی شناخت یا صنفی اظہار کے ساتھ مطابقت کے مطابق لباس پہننے کی اجازت دی جائے گی، بشمول جب سکول سے متعلق پروگراموں، سرگرمیوں، اور تقریبات کے لیے یونیفارم یا دیگر لباس پہننے کی ضرورت ہے۔
    2. طالبعلم کے اصل یا سمجھی جانے والی صنفی شناخت یا جنسی اظہار سے قطع نظر، سکول کا عملہ PWCS کے "ضابطۂ اخلاق" میں درج لباس اور ظاہری تاثر کے اصولوں پر عمل کرانے کی کوشش کرے گا۔

  7. عمارتوں تک رسائی

    1. تمام طلباء کو عمارتوں تک رسائی حاصل ہو گی (مثلاً، غسل خانے اور لاکر کمرے) جو ان کے صنفی شناخت کے مطابق ہیں۔
    2. درخواست کرنے پر، کسی بھی سٹوڈنٹ کو سنگل صارف، تمام جنسوں سمیت عمارتیں یا دیگر معقول متبادل دستیاب کیے جائیں گے جو اضافی رازداری کی ڈھونڈتی ہے۔ کوئی بھی متبادل آپشن جو پیش کیا جاتا ہے وہ بدنما نہیں ہو گا اور تدریسی وقت کے ضیاع کو کم سے کم کرے گا۔
  8. تعلیمی کورسوں تک رسائی

    1. جب تک کوئی جائز تعلیمی مقصد نہ ہو، سکولوں کو صورتحال میں صنف کے لحاظ سے طلباء کو الگ کرنے کے عمل سے گریز کرنا چاہیے۔
    2. جب سکول صنف کے لحاظ سے مخصوص کورس یا صنف سے متعلق مخصوص حصے کے ساتھ ایک کورس پیش کرتے ہیں، تو ٹرانس جینڈر اور صنف کا تعین نہ کرنے والے طلباء کو ان کی صنفی شناخت کے مطابق کورس میں داخلہ لینے کی اجازت ہو گی۔
    3. ایسے کورسز میں جہاں مخصوص یونٹ کو اس طرح سے پڑھایا جاتا ہے جو طلباء کو صنف کے لحاظ سے گروپوں میں تقسیم کرتا ہے (مثال کے طور پر، خاندانی زندگی کی تعلیم)، ٹرانس جینڈر اور جنس کا تعین نہ کرنے والے طلباء کو ان کی صنفی شناخت کے مطابق گروپ کے ساتھ شرکت کرنے کی اجازت ہو گی۔
    4. جونیئر ریزرو آفیسرز ٹریننگ کور (JROTC) کورسز قابل اطلاق ملٹری کمانڈز کے ذریعے ریگولیٹ کیے جاتے ہیں اور ان فوجی کمانڈز کی طرف سے بیان کردہ پالیسیوں اور قواعد کے مطابق ہوں گے۔
  9. سکول سرگرمیوں اور کھیلوں میں شرکت

    1. ذیل کے ذیلی سیکشن B اور C میں بیان کے علاوہ، ٹرانس جینڈر اور جنس کا تعین نہ کرنے والے طلباء کو سکول کی سرگرمیوں اور ایتھلیٹکس میں حصہ لینے کی اجازت ہو گی ، جن ان کی صنفی شناخت سے ہم آہنگ انداز ہو گی۔ جیسا کہ اوپر سیکشن VII میں بیان کیا گیا ہے کہ تمام طلباء کو سکول کی عمارتوں تک رسائی دی جائے گی جو ان کے صنفی شناخت کے ساتھ مطابقت رکھتے ہیں۔ رات بھر کے سکول کے ٹرپ کی صورت میں، ایک منتظم طالبعلم یا طالبعلم کے والد یا والدہ یا سرپرست کے ساتھ فراہم کی جانے والی رہائش کا تعین کرنے کے لیے کام کرے گا، جس میں ٹرپ کے خاص حالات کی بنیاد پر ہوٹل اور کمرہ بانٹنے کے انتظامات شامل ہیں۔ رات بھر کے سکول ٹرپ کے لیے رہائش کے بارے میں طالبعلم ان کے ٹرپ کے لیے روانگی سے پہلے بتایا جائے گا اور یہ خفیہ رہے گا۔
    2. ایتھلیٹک کی شرکت کو "ورجینیا ہائی سکول لیگ" (VHSL) یا "ورجینیا سکالسٹک روئنگ ایسوسی ایشن" (VASRA) جیسی کسی اور تنظیم کے ذریعے منظم کیا جاتا ہے جو ان تنظیموں کی طرف سے بیان کردہ پالیسیوں اور قواعد کے مطابق ہوں گے۔
    3. ایک آزاد ریگولیٹنگ تنظیم کی عدم موجودگی میں، مڈل سکول اتھیٹکس میں شرکت کو VHSL کی طرف سے بیان کردہ پالیسیوں اور قواعد کے مطابق عمل کیا جائے گا۔
    4. ایسی سرگرمیوں اور ایتھلیٹکس کے لیے جنہیں VHSL یا VASRA جیسی کسی دوسری تنظیم کے ذریعے ریگولیٹ نہیں کیا گیا ہے، سکولوں کو جہاں تک ممکن ہو صنف کے لحاظ سے طلباء کو الگ کرنے کے عمل کو ختم یا کم کرنا چاہیے۔
  10. غنڈہ گردی، ، اور امتیاز سلوک

    1. PWCS کسی بھی طالبعلم/طالبہ کے خلاف امتیازی سلوک، یا ہراسانی، یا غنڈہ گردی سے منع کرتا ہے، کوئی بھی طالبعلم پر، صنفی شناخت سمیت کوئی بھی امتیازی سلوک کی منع ہے۔
    2. طالب علم کی حقیقی یا سمجھی جانے والی صنفی شناخت یا ٹرانسجینڈر حیثیت کی بنیاد پر مبینہ امتیازی سلوک، ہراسانی، یا غنڈہ گردی کی رپورٹس یا شکایات سے اسی طریقے سے نمٹا جائے گا جیسے دیگر غنڈہ گردی، امتیازی سلوک، یا ہراسانی کی شکایات سے نمٹا جائے گا۔ اسی طرح کی کسی بھی رپورٹ یا شکایت پر فوری توجہ، تحقیق اور حل دیا جائے گا جو PWCS ضابطہ 738-1 "جنسی بدتمیزی کے طلباء کے خلاف الزامات کا حل" یا 738-3 کو "امتیازی یا ہراسانی والے طلباء کے خلاف الزامات کا حل"، یا PWCS کے شکایت کے دیگر حل کے تحت کیا جائے گا، جیسا قابل اطلاق ہو گا۔
    3. ٹائٹل IX یا سٹوڈنٹ ایکیوٹی افسر طالبعلم/طالبہ یا طالبعلم/طالبہ کے والد یا والدہ یا سرپرست کی جانب سے خدشات سننے کے لیے دستیاب ہوں گے۔
  11. پیشہ ورانہ ترقی اور تربیت

    سکول کے تمام منتظمین اور سکول پر مبنی ذہنی صحت پیشہ ورانہ پروفیشنلز کو ٹرانسجینڈر اور جنس کا تعین نہ کرنے والے طلباء سے متعلق عنوانات پر تربیت دی جائے گی، جس میں یہ بھی شامل ہے کہ ٹرانسجینڈر اور جنس کا تعین نہ کرنے والے طلباء کو PWCS کے تعلیمی پروگراموں اور سرگرمیوں میں کس طرح تحفظ اور مدد فراہم کی جائے۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے خصوصی تعلیم اور سٹوڈنٹس سروسز (یا نامزد کردہ) اس ضابطہ کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔