کتاب
پالیسیاں
اور
ضوابط
سیکشن
7000
-
طلباء
عنوان
ضابطہ
-
طلباء
کی
قلیل
المدت
معطلی
کوڈ
1-744
حیثیت
فعال
اختیار
کردہ
26
اپریل،
2017
آخری
مرتبہ
دہرایا
گیا
بدھ،
4
مارچ،
2020
طلباء
ضابطہ
1-744
طلباء
کی
قلیل
المدت
معطلی
I.
قلیل
المدت
معطلی
سے
متعلق
عمومی
شقیں
A.
سکول
کی
حدود
سے
باہر
قلیل
المدت
معطلی
اس
ضابطے
میں
بیان
کیے
گئے
ہیں
اور
پرنس
ولیئم
کاؤنٹی
پبلک
سکولز
(PWCS)
کے
"ضابطہ
اخلاق"
میں
اختصار
کے
ساتھ
موجود
ہیں۔
وہ
طرز
عمل
جن
کو
صرف
معطلی
کی
بنیاد
کیلیئے
دیکھا
جائے
گا،
ان
میں
وہ
شامل
ہیں
جو
سکول
بورڈ
پالیسیوں
اور
ضوابط
میں
درج
ہیں
اور
جن
کی
"ضابطۂ
اخلاق"
میں
شناخت
کی
گئی
ہے
مگر
ایسے
طرز
عمل
تک
محدود
نہیں۔
"ضابطۂ
اخلاق"
کی
دفعات
کا
اطلاق
اس
وقت
ہوتا
ہے
جب
PWCS
کے
طلباء
کسی
ایسے
طرز
عمل
میں
ملوث
ہوتے
ہیں
جو
PWCS
کے
کاموں
یا
دیگر
طلباء
کے
حقوق
پر
منفی
اثر
ڈالتا
ہے،
جیسے:
1.
سکول
کے
دوران
اور/یا
سکول
املاک
پر
سکول
کی
پیش
کردہ
سرگرمیوں
کے
دوران؛
2.
ﺳﮑﻭﻝ
اور
بس
سٹاپ
کی
طرف
جاتے
اور
آتے
ہوئے؛
3.
سکول
بسوں
اور
بس
سٹاپ
پر؛
4.
سکول
کے
احاطہ
سے
باہر
سکول
کی
اسپانسر
کردہ
سرگرمیوں
سے
متعلق
معاملات
میں،
جیسے
فیلڈ
ٹرپ،
کھیلوں
کی
تقریبات
اور/یا
کلب
کی
سرگرمیاں؛
اور
5.
جب
طالبعلم/طالبہ
کا
طرز
عمل
سکول
کی
املاک
سے
باہر
ہو
یا
سکول
املاک
کا
سکول
ڈویژن
کے
کام
یا
عمومی
بہبود
پر
اہم
اثر
پڑتا
ہو؛
تعلیمی
عمل
کی
سالمیت
کو
متاثر
کر۔
طلباء
اور/یا
سٹاف
کی
صحت،
حفاظت
اور
بہبود
پر
اہم
اثر
ڈالے
یا
اس
کے
لیے
خطرہ
ہو؛
سکول
املاک
ملوث
ہو؛
اس
وقت
واقع
ہو
جب
طالبعلم/طالبہ
سکول
کے
حکام
کی
قانونی
سرپرستی
میں
ہو؛
یا
بصورت
دیگر
طلباء
یا
سٹاف
کے
حقوق
پر
حملہ
ہو۔
B.
کوئی
بھی
قلیل
المدت
معطلی
کا
تعین
ہر
طالبعلم/طالبہ
کے
خصوصی
حالات
کی
بنیاد
پر
ہو
گا،
بشمول:
1.
خلاف
ورزی
کی
نوعیت
اور
سنجیدگی؛
2.
سکول
کمیونٹی
کو
لاحق
خطرے
کی
حد؛
3.
طالبعلم/طالبہ
کے
نظم
و
نسق
سے
متعلق
سابقہ
ریکارڈ،
جس
میں
گزشتہ
خلاف
ورزیوں
کی
تعداد
اور
سنجیدگی
شامل
ہیں؛
4.
طالبعلم
کی
عمر
اور
گریڈ
لیول؛
5.
دماغی
صحت،
منشیات
کا
استعمال
یا
خصوصی
تعلیمی
جانچ
کے
نتائج؛
6.
طالبعلم
کی
حاضری
اور
تعلیمی
ریکارڈ؛
اور
7.
ایسے
دیگر
معاملات
جو
مناسب
سمجھے
جائیں۔
C. معطلی کی مدت کا تعلق جرم کی نوعیت اور طرز عمل کی مخصوص خلاف ورزی کا دیگر طلباء، سٹاف، اور/یا ڈویژن/سکول کے معاملات کے ساتھ ساتھ طالبعلم/طالبہ کے خصوصی حالات پر بھی ہو گا۔
D.
طرز
عمل
کی
معمولی
خلاف
ورزی
کے
لیے
قلیل
المدت
معطلی
ایک
سے
10
تعلیمی
دنوں
تک
کی
ہو
سکتی
ہے،
ماسوائے
پری
سکول
سے
گریڈ
تین
تک
کے
طلباء
کے
لیے
جنہیں
تین
سے
زیادہ
تعلیمی
دنوں
کے
لیے
معطل
نہیں
کیا
جا
سکتا
تاوقتیکہ
جرم
جسمانی
نقصان
یا
دوسروں
کو
قابل
یقین
دھمکی
کی
وجہ
ہو،
یا
لیول
ایسوسی
ایٹ
سپرنٹنڈنٹ
کو
لگے
کہ
خراب
حالت
موجود
ہیں۔
پری
سکول
سے
گریڈ
تین
کے
طالبعلم/طالبہ
کی
تین
دنوں
سے
زیادہ
کی
معطلی
کا
جواز
پیش
کرنے
والے
خراب
حالات
کو
ورجینیا
محکمۂ
تعلیم
نے
درج
ذیل
طریقے
سے
بیان
کیا
ہے:
1.
طالبعلم/طالبہ
ایسے
ناشائستہ
فعل
کا
مرتکب
ہوا
ہے
جس
کی
وجہ
سے
کسی
دوسرے
فرد
(افراد)
کو
شدید
نقصان
(بشمول
مگر
جسمانی،
جذباتی،
اور
نفسیاتی
نقصان
تک
محدود
نہیں)
یا
دوسرے
فرد
(افراد)
کو
شدید
نقصان
کی
قابل
یقین
دھمکی
کا
اظہار
کیا،
جس
کا
تعین
دھمکی
کی
جانچ
سے
کیا
گیا؛
یا
2.
طالبعلم/طالبہ
کی
سکول
میں
موجودگی،
سکول،
اس
کے
طلبا،
سٹاف،
یا
سکول
میں
دیگر
افراد
کے
تحفظ
کے
لیے
مستقل
اور
بے
موقع
خطرہ
کا
اظہار
ہے؛
یا
3.
سنگین
جرم
میں
ملوث
ہے
جو:
a.
مستقل
(طالبعلم/طالبہ
کے
نظم
و
ضبط
کے
ریکارڈ
پر
ایک
ہی
طرز
عمل
بار
بار
درج
کیا
گیا
ہے)،
اور
b.
ایک
طے
شدہ
مداخلتی
عمل
کے
ذریعے
مطلوبہ
مداخلتوں
پر
غیر
ذمہ
دارانہ
رویہ
درج
کیا
گیا
ہے۔
E. طرز عمل کی زیادہ سنگین خلاف ورزیاں جو طویل المدت معطلی کی وجہ بنتی ہیں، انہیں ضابطہ 1-745 "طلباء کی طویل المدت معطلی یا اخراج" اور ضابطہ 1-747 "آفس آف منیجمنٹ اینڈ الٹرنیٹو پروگرامز (OSMAP)" میں بیان کیا گیا ہے۔
F. اس پورے ضابطے میں پرنسپل سے مراد پرنسپل، اسسٹنٹ پرنسپل انتظامی انٹرن، اور ہائی سکول لیول ر، دیگر کوئی مناسب تصدیق شدہ منتظم جو پرنسپل کے نامزد کے طور پر پرنسپل کے اختیار پر کام کر رہا ہے۔
G. جن طلباء کو سکول سے معطل کیا جاتا ہے، انہیں معطلی کے دوران سکول املاک اور سکول سے متعلق سرگرمیوں (ٹیمیں، کلب اور دیگر سکول کی پیش کردہ سرگرمیاں، بشمول مشقیں) میں شرکت کی اجازت نہیں ہے اور بے جا مداخلت پر انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے جیسا کہ ورجینیا کوڈ §§ 18.2-119 اور 18.2-128 میں بیان کیا گیا ہے۔ تاہم، ان کی معطلی کی مدت کے دوران، طلباء سکول املاک پر متبادل اور/یا انٹرم تعلیمی خدمات لینے کے مقصد سے اور کانفرنسوں یا ملاقاتوں کے لیے آ سکتے ہیں، جیسا کہ پرنسپل تعین کریں۔
H. اس ضابطے کے مقصد کے تحت، اصطلاح "تعلیمی دن" سے مراد کوئی ایسا دن ہے جب سکول تدریسی مقاصد کیلیئے کھلا ہے اور اصطلاح "کاروباری دن" سے مراد ہے ایسا دن جب دفتر برائے لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ کھلا ہے۔ اگر یہ ضابطہ تقاضا کرتا ہے کہ کسی مخصوص دن تک کسی ایجنٹ، ملازم یا سکول ڈویژن کے محکمہ کو تحریری شکل میں کوئی درخواست دی جائے یا کوئی پیپر فائل کیا جائے تو ایسی درخواست یا پیپر کو اس ایجنٹ، ملازم یا محکمہ کے پاس مذکورہ سکول یا کاروباری دن کے 4:30 سے پہلے ضرور بھیج دیا جائے۔
II.
قلیل
المدت
معطلی
کے
طریقۂ
کار
A.
پرنسپل
کی
غیر
رسمی
کانفرنس
((PIC
۔
ایک
پرنسپل
ابتدائی
طور
پر
ایک
طالبعلم/طالبہ
کو
پانچ
تعلیمی
دنوں
یا
اس
سے
کم
کیلیئے
معطل
کر
سکتا/سکتی
ہے۔
تاہم،
اگر
اضافی
معلومات
یا
تحقیقات
ابتدائی
معطلی
میں
ترمیم
یا
پانچ
تعلیمی
دنوں
سے
زیادہ
کی
اضافی
تادیبی
کاروائی
کی
حمایت
کریں
تو
پرنسپل
والد
یا
والدہ/سرپرست
کو
تحریری
نوٹس
فراہم
کریں
گے
اور
ایک
غیر
رسمی
کانفرنس
کے
لیے
ملاقات
کی
درخواست
کریں
گے
تاکہ
یہ
بات
کی
جا
سکے
کہ
آیا
ابتدائی
معطلی
میں
ترمیم
یا
توسیع
ہونی
چاہیے
اور
ایک
مزید
تادیبی
کاروائی
درکار
ہے
جس
میں
طویل
المدت
معطلی
(10
تعلیمی
دنوں
سے
زیادہ)
کے
لیے
OSMAP
کو
ممکنہ
ریفرل
یا
اخراج
کے
لیے
سکول
بورڈ
کو
سفارشات
شامل
ہیں۔
قلیل
المدت
معطلی
کو
پانچ
دونوں
سے
بڑھانے
اور
10
دنوں
تک
کرنے
کے
لیے
پرنسپل
کو
لازمی
لیول
ایسوسی
سپرنٹنڈنٹ
سے
پیشگی
اجازت
لینا
ہو
گی۔
معطلی
کی
توسیع
کا
تحریری
اطلاع
نامہ
لازمی
طور
پر
والد
یا
والدہ
(والدین)/
سرپرست
(سرپرستان)
کو
فراہم
کیا
جانا
چاہیئے۔
B.
سکول
کوئی
بھی
سکول
سے
باہر
معطلی
نافذ
کرنے
سے
پہلے
طالبعلم/طالبہ
کے
تمام
گزشتہ
مداخلتوں
اور
ان
مداخلتوں
پر
اس
کے
جواب
کا
جائزہ
لیں
گے۔
C.
ایسی
صورت
کہ
پرنسپل
یا
پرنسپل
کا
نامزد
کردہ
طالبعلم/طالبہ
کو
پانچ
یا
اس
سے
کم
تعلیمی
دنوں
کیلیئے
معطل
کرے
تو
طالبعلم/طالبہ
کو
پہلے
اس
کے
خلاف
زبانی
یا
تحریری
نوٹس
دیا
جائے
گا،
سکول
حکام
کو
حقائق
کی
وضاحت
دی
جائے
گی
اور
طالبعلم/طالبہ
کو
واقعے
سے
متعلق
اس
کے
نقطۂ
نظر
کو
پیش
کرنے
کا
موقع
دیا
جائے
گا۔
پرنسپل/نامزد
تمام
جائز
کوششیں
کریں
گے
کہ
والد
یا
والدہ
(والدین)/
سرپرست
(سرپرستان)
کو
ہونے
والی
معطلی
سے
مطلع
کرنے
کیلیئے
رابطہ
کریں
اور
طالبعلم/طالبہ
کے
گھر
واپس
آنے
سے
متعلق
مناسب
انتظامات
کریں۔
اگر
ایسی
صورتحال
ہو
کہ
طالبعلم/طالبہ
کی
موجودگی
فرد
یا
املاک
کے
لیے
مسلسل
خطرہ
ہو،
یا
خلل
اندازی
کی
مسلسل
دھمکی
ظاہر
کرے،
تو
طالبعلم/طالبہ
کو
فوری
طور
پر
سکول
سے
نکالا
جا
سکتا
ہے،
اور
اس
کے
بعد
نوٹس
جس
میں
حقائق
کی
وضاحت،
اور
اس
کے
نقطۂ
نظر
کو
پیش
کرنے
کا
موقع
فوری
طور
پر
فراہم
کیا
جائے
گا۔
D.
طالبعلم/طالبہ
اور
والد
والدہ(والدین)/سرپرست(سرپرستان)
کو
بغیر
کسی
تاخیر
کے
قلیل
المدت
معطلی
کا
تحریری
نوٹس
فراہم
کیا
جائے
گا،
جو
"ضابطۂ
اخلاق"
اور/یا
سکول
بورڈ
پالسیوں
اور
ضوابط
کی
خلاف
ورزی
کی
شناخت
کرے
گا؛
اور
کیس
سے
متعلق
اس
وقت
تک
حقائق
کا
خلاصہ،
معطلی
کی
مدت،
کمیونٹی
میں
موجود
تعلیمی
پروگراموں
یا
دیگر
تعلیمی
اختیارات
کی
دستیابی
سے
متعلق
معلومات
فراہم
کرے
گا،
اور
اپیل
کے
طریقے
کے
ساتھ
ساتھ
تمام
تادیبی
کاروائیوں
کے
ختم
ہونے
پر
سکول
میں
معمول
کی
حاضری
کے
بارے
میں
بتائے
گا۔
E.
قلیل
المدت
معطلی
کے
دوران،
پرنسپل/
نامز
کردہ
کے
تعین
پر
طلباء
کو
تعلیمی
خدمات
فراہم
کی
جائیں
گی۔
طلباء
اس
معطلی
کے
دوران
مکمل
شدہ
اسائنمنٹس
کے
لیے
تعلیمی
کریڈٹ
وصول
کریں
گے۔
III.
قلیل
المدت
معطلی
کے
فیصلے
کے
خلاف
اپیل
(ایک
تا
پانچ
تعلیمی
دن)
A.
جن
طلباء
کی
قلیل
المدت
معطلی
زیر
التوا
ہے
جو
اپنی
اپیل
کے
التوا
کے
دوران
سکول
حاضر
ہو
سکتے
ہیں
تاوقتیکہ
ان
کی
موجودگی
تحفظ
کے
لیے
خطرہ
نہ
ہو
یا
ان
کی
موجودگی
مسلسل
خلل
اندازی
کا
باعث
نہ
بنے۔
B.
سکول
لیول
کے
خلاف
اپیل:
طالبعلم/طالبہ
اور/یا
والد
والدہ(والدین)/سرپرست(سرپرستان)
معطلی
کے
نوٹس
ملنے
کے
تین
تعلیمی
دنوں
کے
اندر
اندر
پرنسپل
کو
تحریری
اپیل
جمع
کرائیں
گے۔
تحریری
اپیل
ملنے
کے
پانچ
تعلیمی
دنوں
کے
اندر
اندر،
والد
یا
والدہ/
سرپرست
(سرپرستان)
کو
پرنسپل
کے
فیصلے
کی
حیثیت
سے
تحریری
طور
پر
مطلع
کیا
جائے
گا۔
C.
لیول
ایسوسی
ایٹ
سپرنٹنڈنٹ
کو
اپیل:
اگر
پرنسپل
کے
فیصلے
کے
خلاف
اپیل
کی
جاتی
ہے،
والد
یا
والدہ
(والدین)/
سرپرست
(سرپرستان)
کو
دیئے
گئے
پرنسپل
کے
فیصلے
کے
اطلاع
نامے
کے
تین
دن
کے
اندر
اندر
فیصلے
کے
خلاف
اپیل
کی
تحریری
درخواست
متعلقہ
لیول
ایسوسی
ایٹ
سپرنٹنڈنٹ
کو
موصول
ہو
جانی
چاہیئے۔
اپیل
میں
لازمی
طور
پر
طالبعلم/طالبہ
کا
واقعہ
اور
معطلی
ناجائز
ہونے
پر
یقین
کرنے
کی
وجوہات
موجود
ہونی
چاہیئے۔
لیول
ایسوسی
ایٹ
سپرنٹنڈنٹ
کے
فیصلے
کا
تحریری
نوٹیفیکیشن
والد
والدہ(والدین)/سرپرست(سرپرستان)
کو
پرنسپل
کے
فیصلے
کی
تحریری
اپیل
کی
رسید
کے
پانچ
کاروباری
دنوں
کے
اندر
اندر
فراہم
کی
جائے
گی۔
لیول
ایسوسی
ایٹ
سپرنٹنڈنٹ
کا
فیصلہ
حتمی
ہے۔
IV.
قلیل
المدت
معطلی
کے
فیصلے
کے
خلاف
اپیل
(چھ
تا
10
تعلیمی
دن)
A.
پرنسپل
یا
نامزد
کردہ
کا
چھ
تا
10
تعلیمی
دنوں
کی
معطلی
کے
فیصلے
کا
نفاذ
خودبخود
متعلقہ
لیول
ایسوسی
ایٹ
سپرنٹنڈنٹ
کو
اپیل
کا
حق
دیتا
ہے
اور
والد
یا
والدہ/سرپرست
کو
کوئی
قدم
اٹھانے
کی
ضرورت
نہیں
ہے۔
لیول
ایسوسی
ایٹ
سپرنٹنڈنٹ
پرنسپل
(یا
نامزد
کردہ)
کے
اقدام
اور
طالبعلم/طالبہ
کے
طرز
عمل
کا
جائزہ
لیں
گے
اور
پرنسپل
کی
غیر
رسمی
کانفرنس
کے
بعد
اور
اپیل
پر
فیصلہ
کرنے
سے
پہلے
پرنسپل
(یا
نامزد
کردہ)
سے
مشورہ
کریں
گے۔
V.
(او
ایس
ایم
اے
پی)
OSMAP
کو
ریفرل
A.
ایسی
صورت
میں
کہ
قلیل
المدت
معطلی
کے
دوران،
طویل
المدت
معطلی
یا
اخراج
کی
سفارش
کی
جائے
تو
طویل
المدت
معطلی
اور
اخراج
کے
طریقۂ
کار
ضابطہ
745-1،
"طلباء
کی
قلیل
المدت
معطلیاں"
اور
ضابطہ
1-747
"آفس
آف
منیجمنٹ
اینڈ
الٹرنیٹو
پروگرامز
(OSMAP)"
میں
بیان
کیا
گیا
ہے۔
پرنسپل
یا
اس
کا
نامزد
کردہ،
طالبعلم/طالبہ
اور
طالبعلم/طالبہ
کے
والد
یا
والدہ
(والدین)/
سرپرست
(سرپرستان)
کو
طالبعلم/طالبہ
کی
اصل
قلیل
المدت
معطلی
کے
پہلے
دن
کے
بعد
10
تعلیمی
دنوں
کے
اندر
اندر
تحریری
نوٹس
مہیا
کریں
گے
جس
میں
مزید
انضباطی
کاروائی
کی
سفارش
اور
اس
کی
وجوہات
بیان
کی
جائیں
گی۔
تحریری
نوٹس
طالبعلم/طالبہ/والدین
کو
جرم
کے
حقائق
کا
خلاصہ
اور
"ضابطۂ
اخلاق"
کی
خلاف
ورزی
فراہم
کرے
گا
اور
سماعتی
افسر
OSMAP
کے
سامنے
ایک
سماعت
کے
حق
کا
نوٹیفیکیشن
فراہم
کرے
گا۔
B.
اگر
اپیل
منظور
ہوتی
ہے
تو
طالبعلم/طالبہ
کے
نظم
و
ضبط
ریکارڈ
کو
قلیل
المدت
معطلی
سے
تبدیل
کر
کے
تمام
تعلیمی
دنوں
کے
لیے
منظور
شدہ
غیر
حاضری
میں
تبدیل
کر
دیا
جائے
گا
جب
طالبعلم/طالبہ
ایسی
معطلی
کی
وجہ
سے
سکول
سے
باہر
تھے۔
VI. معذور طلباء کی قلیل المدت معطلیاں
ضابطہ
1-745،
"معذور
طلباء
کا
نظم
و
ضبط"
میں
بتائے
گئے
طریقے
معذور
طلباء
کی
قلیل
المدت
معطلی
کے
بارے
میں
بتاتے
ہیں۔
ایسے
معاملات
میں،
ایک
تعلیمی
سال
کے
دوران
دوسری
دفعہ
ہونے
والی
قلیل
المدت
معطلی
کے
فوراً
بعد
تفاعلی
کرداری
جانچ
(FBA)
کا
جائزہ
اور/یا
عمل
کیا
جائے
گا۔
A.
اگر
کوئی
کرداری
مداخلتی
منصوبہ
موجود
نہیں
ہے
تو
ایک
فوری
طور
پر
بنایا
جائے
گا
اور
نافذ
کیا
جائے
گا
جیسا
کہ
FBA
میں
بیان
کیا
گیا
ہے
تاکہ
طالبعلم/طالبہ
کی
ضروریات
پر
بات
کی
جا
سکے۔
B.
اگر
BIP
پہلے
سے
موجود
ہے
تو
BIP
کا
جائزہ
لیا
جائے
گا۔
جیسا
بیان
کیا
گیا،
طالبعلم/طالبہ
کی
کرداری
ضروریات
پر
بات
کرنے
کیلیئے
اس
میں
تبدیلیاں
کی
جائیں
گی۔
ایسوسی
ایٹ
سپرنٹنڈنٹ
برائے
خصوصی
تعلیم
اور
سٹوڈنٹس
سروسز
(یا
نامزد
کردہ)
اس
ضابطہ
کو
نافذ
کرنے
اور
اس
کی
نگرانی
کرنے
کے
لئے
ذمہ
دار
ہے۔
اس
ضابطے
اور
کسی
متعلقہ
پالیسی
کا
کم
از
کم
پانچ
سالوں
میں
جائزہ
لیا
جائے
گا
اور
ضرورت
کے
مطابق
دہرایا
جائے
گا۔
کراس
حوالہ
جات
745-1
-
ضابطہ
-
طلباء
کی
طویل
المدت
معطلی
یا
اخراج
745-2
-
ضابطہ
-
معذور
طلباء
کا
نظم
و
ضبط
747-1
-
ضابطہ
-
دفتر
برائے
سٹوڈنٹ
منیجمنٹ
و
الٹرنیٹو
پروگرامز
(OSMAP)