کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: ضابطہ - معذور طلباء کا نظم و ضبط
کوڈ: 2-745
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 27 مارچ، 2019
آخری مرتبہ دہرایا گیا: 27 جون، 2023
پرانی دہرائی گئی تاریخیں: 4 مارچ، 2020؛ 19 نومبر، 2021

طلباء

ضابطہ 2-745

معذور طلباء کا نظم و ضبط

  1. عمومی طﺭﻳقۂ کار
    1. ایک معذور طالبعلم/طالبہ کو تادیبی کاروائی کے وہی حقوق حاصل ہیں جو باقی تمام طلباء کو ہیں۔ جب کوئی معذور سٹوڈنٹ "ضابطہ اخلاق" کی خلاف ورزی کرتا ہے تو سکول انتظامیہ کو تمام طلباء پر لاگو ہونے والے اسی تفتیشی اور تادیبی طریقہ کار پر عمل کرنا چاہیے، جس میں PWCS "ضابطہ اخلاق" اور قابل اطلاق ریاست یا وفاقی قانون کے مطابق نظم و ضبط کی سفارش کرنا شامل ہیں۔
    2. جب ایک معذور سٹوڈنٹ کسی ایسی تادیبی خلاف ورزی کا ارتکاب کرتا ہے جو نظم و ضبط کے نفاذ کی ضمانت دیتا ہے جو تقرری میں تبدیلی کا سبب بنے گا، معذوری کا حامل سٹوڈنٹ معذوری کے امتیاز کے خلاف تحفظ کے لیے مخصوص اضافی تحفظات کا حقدار ہوتا ہے اور سٹوڈنٹ کے مفت مناسب عوامی تعلیم کے حق (FAPE) میں مداخلت کرتا ہے۔
    3. اس بات سے قطع نظر کہ آیا تقرری میں تبدیلی تادیبی عمل کے ایک حصے کے طور پر واقع ہوتی ہے، انفرادی تعلیمی پروگرام (IEP) ٹیم کو لازمی طور پر طلب کرنا، غور کرنا، اور مثبت رویے کی مداخلتوں، حکمت عملیوں، اور اس رویے سے نمٹنے کے لیے معاونت پر غور کرنا چاہیے اگر سٹوڈنٹ کا رویے سٹوڈنٹ کی تعلیم یا دوسرے طلباء کی تعلیم میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے۔ IEP ٹیم کی تجاویز میں درج ذیل شامل ہونی چاہیے:
      1. طالبعلم/طالبہ کی کرداری ضروریات پر خصوصی طور پر بات کرنے کے لیے IEP اہداف اور خدمات میں بہتری؛ یا
      2. پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) کے فعالی کرداری جانچ (FBA) کے عمل کا نفاذ اور دستاویزات میں اندراج اور طالبعلم/طالبہ کے کرداری ضروریات پر بات کرنے کے لیے کرداری مداخلتی منصوبے (BIP) کا تعین اور دستاویزات میں انداج۔
  2. نظم و ضبط کے عمل میں تعیناتی کی تبدیلی کا تعین

    نظم و ضبط کے مقاصد کے لیے تعیناتی میں تبدیلی سے درج ذیل مراد ہے:
    1. طالبعلم/طالبہ کی طالبعلم/طالبہ کے موجودہ تعلیمی داخلے سے 10 مسلسل تعلیمی دنوں کے لیے معزولی؛ یا
    2. طالبعلم/طالبہ کو معزولی کی سیریز کا سامنا ہے جو ایک پیٹرن پر مشتمل ہے۔ قلیل المدت معزولی ایک پیٹرن پر مشتمل ہے جب معزولی:
      1. ایک تعلیمی سال میں مجموعی طور پر سکول کے 10 دنوں سے زیادہ ہو؛
      2. طرز عمل کا نتیجہ جو کافی حد تک ماضی کے طرز عمل کے واقعات جیسا ہے جو معزولی کی سیریز کی وجہ بنا؛ اور
      3. اضافی عوامل شامل ہیں، مثال کے طور پر، ہر معزولی کی مدت، وہ کل وقت جب طالبعلم/طالبہ کو معزول کیا گیا، اور معزولیوں کی ایک دوسرے سے قرابت۔
    3. جب طالبعلم/طالبہ کے طرز عمل کے نتائج بہت سے قلیل المدت معزولیوں پر غور ہو تو سکول سٹاف کو سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے مشورہ کرنا چاہیے۔
  3. قلیل المدت معزولی (قلیل المدت معطلی)
    1. ایک قلیل المدت معطلی ایسی معطلی ہے جو ایک سے 10 تعلیمی دنوں تک کی ہو سکتی ہے۔
    2. ایک معذور طالبعلم/طالبہ کی طالبعلم/طالبہ کے موجودہ تعلیمی سیٹنگ سے مناسب عبوری متبادل تعلیمی سیٹنگ (IAES)، میں قلیل المدت معزولی، دوسری سیٹنگ، یا معطلی ہو سکتی ہے، ان متبادلات تک اطلاق ویسے ہی جیسے بغیر معذوری والے طلباء پر ہوتا ہے۔
    3. معذور طلباء کو ایک تعلیمی سال میں ناشائستہ واقعات کی وجہ سے علیحدہ سے بہت سی قلیل المدت معزولی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے اگر معزولی ایک پیٹرن پر مشتمل نہیں ہے۔ اگر پیٹرن موجود ہے تو تاہم معزولی کو طویل المدت معزولی سمجھا جائے گا اور داخلے میں تبدیلی ہو گی۔ آیا کوئی پیٹرن موجود ہے کا تعین کرنے کی رہنمائی کے لیے اوپر وال سیکشن II.B دیکھیں۔ قلیل المدت معزولی کے دوران خدمات۔
      1. کسی تعلیمی سال میں ہٹائے جانے کے پہلے 10 تعلیمی دنوں کے لیے، معذور سٹوڈنٹ کو اسی طرح معطل کیا جا سکتا ہے جس طرح بغیر معذوری والے طلباء کو۔ سٹوڈنٹ اس مدت کے دوران خصوصی تعلیمی خدمات حاصل کرنے کا حقدار نہیں ہے۔ اضافی قلیل المدت معزولی کے لیے جو پیٹرن پر مشتمل نہیں ہیں، معزولی کے 11ویں دن، PWCS طالبعلم/طالبہ کو لازمی طور پر وہ خدمات فراہم کرے گا جو:
        1. عمومی تعلیمی نصاب میں شرکت کے قابل بنائے؛
        2. طالبعلم/طالبہ کے IEP اہداف کو حاصل کرنے کی طرف ترقی کو ممکن بنائے؛ اور
        3. ریاست اور ڈویژن کی سطح پر ٹیسٹنگ پروگراموں میں شرکت کو شامل کرے۔
  4. طویل المدت معزولی (قلیل المدت معزولی اور اخراج)
    1. طویل المدت معزولی سے مراد ہے:
      1. مسلسل 10 تعلیمی دنوں سے زیادہ کی معزولی؛ یا
      2. قلیل المدت معزولی کی سیریز جو ایک پیٹرن پر مشتمل ہے۔ اس بات کا تعین کرنے کے لیے کہ آیا کوئی پیٹرن موجود ہے، رہنمائی کے لیے اوپر سیکشن II B دیکھیں۔ سکول پرنسپل لازمی طور پر، "ضابطہ اخلاق" کی خلاف ورزی کی وجہ سے طالبعلم/طالبہ کی طویل المدت معزولی سے والد والدہ(والدین)/سرپرست(سرپرستان) کو مطلع کریں گے اور جس تاریخ کو طالبعلم/طالبہ کی طویل المدت معزولی کا فیصلہ کیا گیا، اس دن والد یا والدہ (والدین)/سرپرست(سرپرستان) کو حفاظتی رہنمائی کا طریقۂ کار فراہم کریں گے۔
    2. طویل المدت معزولی کے دوران خدمات:

      PWCS لازمی طور پر طویل المدت معزولی کے دوران ایک معذور طالبعلم/طالبہ کو خدمات فراہم کرے گا جو:
      1. والدین(والدین)/سرپرست(سرپرستوں) سمیت IEP ٹیم کی طرف سے تعین کیا جاتا ہے۔
      2. طالبعلم/طالبہ کو عمومی نصاب میں شرکت کرنے کے قابل بنانا اگرچہ دوسری سیٹنگ میں ہو۔
      3. موجودہ IEP میں مسلسل خدمات اور ترامیم فراہم کرنا جو IEP اہداف کی طرف ترقی کے قابل بنا سکے۔
      4. طالبعلم/طالبہ کو مناسب، FBA اور کرداری مداخلتوں اور ترامیم وصول کرنے کے قابل بنانا جو اس طرز عمل پر بات کرے تاکہ دوبارہ پیش نہ آئے۔
  5. طرز عمل کے تعین کے لیے جائزہ
    1. طرز عمل کے تعین کا جائزہ (MDR) ایک عمل ہے جس میں تمام متعلقہ معلومات اور طالبعلم/طالبہ کی معذوری اور نظم و ضبط کا سبب بننے والے طرزعمل کے درمیان رشتے کا جائزہ لیتا ہے۔
    2. ایک MDR درکار ہو گا جب معزولی داخلے میں تبدیلی پر مشتمل ہے جیسا کہ نیچے بیان کیا گیا ہے:
      1. PWCS طویل المدت معزولی پر سوچ بچار کر رہا ہے (10 سے زائد مسلسل تعلیمی دن)۔
      2. طالبعلم/طالبہ نے قلیل المدت معزولی کی سیریز وصول کی ہے جو ایک پیٹرن پر مشتمل ہے۔
    3. MDR کو PWCS، والد یا والدہ (والدین/سرپرست (سرپرستان)، اور IEP ٹیم کے دیگر اراکین سرانجام دیں گے۔ PWCS اور والد یا والدہ (والدین/سرپرست (سرپرستان) MDR کے لیے IEP ٹیم کے متعلقہ اراکین کا تعین کریں گے۔
    4. MDR ٹیم درج ذیل کرے گی:
      1. طالبعلم/طالبہ کی طویل المدت معزولی کو ریفر کرنے کے فیصلے کی تاریخ کے 10 تعلیمی دنوں کے اندر اندر طلب کیا جائے گا جیسا کہ سیکشن VI میں بیان کیا گیا ہے اور تعین کیا جائے گا کہ زیر بحث طرز عمل طالبعلم/طالبہ کی معذوری کا نتیجہ تھا یا نہیں۔
      2. IEP، استاد/استانی کے مشاہدات، اور والد یا والدہ (والدین/سرپرست (سرپرستان) کی طرف سے فراہم کی گئی معلومات اور طالبعلم/طالبہ کے ریکارڈ میں دیگر تمام متعلقہ معلومات کا جائزہ لے گی۔
      3. IEP ٹیم طرز عمل کا تعین طالبعلم/طالبہ کی معذوری پر کرے گی اگر:
        1. طرز عمل "براہ راست اور کافی تعلقات کی وجہ سے تھا"؛ یا
        2. طرز عمل " PWCS کی IEP کے نفاذ میں ناکامی کے براہ راست نتیجے میں تھا"۔
    5. اگر MDR ٹیم تعین کرے کہ PWCS، اصل میں IEP کے نفاذ میں ناکام ہوا ہے تو سکول فوری طور پر کمی کا علاج کرے گا۔
    6. اگر طرز عمل طالبعلم/طالبہ کی معذور کی وجہ سے ہے تو طالبعلم/طالبہ کو فوری طور پر اس تعلیمی جگہ پر واپس بھیجا جائے گا جہاں سے اسے نکالا گیا یا دیگر داخلے پر اتفاق، FBA/BIP عمل کا نفاذ، یا ضرورت کے مطابق، طرز عمل پر بات کرنے کے لیے موجودہ BIP میں ترمیم۔
    7. اگر طرز عمل طالبعلم/طالبہ کے موجودہ معذوری کی وجہ نہیں ہے تو اسی طریقے اور مدت میں متعلقہ تادیبی کارروائی کریں جو بغیر معذوری والے طلباء پر کی جائے گی ماسوائے کہ طالبعلم/طالبہ کسی دوسری سیٹنگ میں خدمات وصول کرتا/کرتی ہے تاکہ FBA/BIP عمل کے نفاذ کو شامل کیا جا سکے۔
  6. MDR اپیل
    1. اگر والد یا والدہ (والدین) MDR کے تعین یا تادیبی کارروائی سے متعلق داخلے کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے تو والد یا والدہ (والدین/سرپرست (سرپرستان) سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ COR عمل کے ذریعے MDR کے نتائج کے خلاف اپیل کی درخواست کر سکتے ہیں یا تیر رفتار تادیبی کاروائی کی درخواست کر سکتے ہیں۔
      1. والد یا والدہ(والدین)/سرپرست(سرپرستان) ڈائریکٹر آف سپیشل ایجوکیشن کو تحریری درخواست دے کر مقامی اپیل کی درخواست کر سکتے ہیں۔ مقامی اپیل والد یا والدہ (والدین)/سرپرست (سرپرستوں) کو مناسب کاروائی کی سماعت (DPH) کے ساتھ آگے بڑھنے سے نہیں روکتی ہے۔
      2. والد والدہ(والدین)/سرپرست(سرپرستان) ورجینیا محکمہ تعلیم (VDOE) کو تحریری درخواست کے ذریعے تیر رفتار DPH کی درخواست کر سکتے ہیں اور ایک نقل PWCS ڈائریکٹر برائے خصوصی تعلیم کو بھجیں گے۔ PWCS سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ تیز رفتار تادیبی کاروائی کا انتظام کرنے کا ذمہ دار ہے۔ سماعت کی درخواست کی تاریخ کے 20 تعلیمی دنوں کے اندر اندر سماعت ہونی لازمی ہے۔
    2. اپیل کے عمل کے دوران داخلہ، IAES، مقامی اپیل، یا DPH فیصلے کا انتظار یا نگرانی کے لئے تادیبی عرصے کی اختتامی تاریخ تک، جو پہلے آئے حتی کہ والد والدہ(والدین)/سرپرست(سرپرستان) اور PWCS متفق ہو جائیں۔
  7. خصوصی حالات
    1. سکول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے خصوصی تعلیم اور متعلقہ لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ کے مشورے سے، ایک معذور طالبعلم/طالبہ کو 45 تعلیمی دنوں تک مناسب IAES سے ہٹا سکتے ہیں قطع نظر اس کے کہ طرز عمل، طالبعلم/طالبہ کی معذوری کا نتیجہ ہے اگر یہ سکول یا سکول کے احاطے یا سکول کی تقریب میں ہے۔
      1. طالبعلم/طالبہ ایک خطرناک ہتھیار رکھتا ہے یا اس کی تحویل میں ہے؛
      2. طالبعلم/طالبہ نے جان بوجھ کر غیر قانونی منشیات اپنے تصرف میں رکھیں یا استعمال کیں یا بیچیں یا منضبط مواد کی فروخت کی کوشش کی؛ یا
      3. "طالبعلم/طالبہ دوسرے شخص کو سنگین جسمانی چوٹ پہنچاتا ہے جس میں موت کا شدید خطرہ، انتہائی جسمانی درد، لمبی اور واضح بگڑی شکل، لمبا نقصان، یا جسمانی رکن، عضو، یا ذہنی استعداد کے فعل کی خرابی شامل ہے"۔
    2. "ہتھیار"، "منضبط مواد"۔ اور "سنگین جسمانی چوٹ" کی قابل اطلاق تعریفوں کے لیے 8VAC20-81-10 ملاحظہ کریں۔
  8. ان طلباء کا تحفظ جو ابھی خصوصی تعلیم اور متعلقہ خدمات کے اہل نہیں ہوئے
    1. اگر PWCS جانتا ہے کہ اس طرز عمل سے قبل جو انضباطی کاروائی کی وجہ بنا، ایک طالبعلم/طالبہ جو ایک معذور طالبعلم/طالبہ کے طور پر اہل نہیں تھا/تھی، تو وہ طالبعلم/طالبہ جو "ضابطہ اخلاق" کی خلاف ورزی کرتا/کرتی ہے تو وہ بطور معذور طالبعلم/طالبہ، کوئی تحفظ (جیسے ایک تیز رفتار جانچ، اور اگر اہل ہے تو MDR اور ایک IEP)۔
    2. PWCS کو بنیادی علم ہے کہ طالبعلم/طالبہ ایک معذور طالبعلم/طالبہ تھا/تھی اگر انضباطی کاروائی کی وجہ بننے والا طرز عمل پہلے سے تھا:
      1. اگر طالبعلم/طالبہ کو خصوصی تعلیم اور متعلقہ خدمات کی ضرورت ہے تو والد والدہ(والدین)/سرپرست(سرپرستان) سکول سٹاف کو اپنے خدشات سے زبانی یا تحریری طور پر مطلع کریں گے۔
      2. والد والدہ(والدین)/سرپرست(سرپرستان) نے خصوصی تعلیم کی جانچ کی درخواست کی ہے؛ یا
      3. سکول سٹاف طالبعلم/طالبہ کے طرز عمل کے پیٹرن کے اظہار کے بارے میں خدشات کا اظہار PWCS سپروائزری فرد کو دیں گے۔
    3. PWCS کو بنیادی علم نہیں تھا کہ ایک طالبعلم/طالبہ معذور طالبعلم/طالبہ ہے اگر:
      1. والد یا والدہ (والدین)/سرپرست (سرپرست) سابقہ تشخیص کی اجازت دینے میں ناکام رہے یا خصوصی تعلیمی خدمات سے انکار کر دیا؛ یا
      2. طالبعلم/طالبہ کی جانچ کی گئی ہے اور تعین کیا گیا ہے کہ وہ خدمات کے لیے اہل نہیں ہے۔
    4. جب بنیادی علم موجود ہے تو PWCS کو لازمی درج ذیل کرنا چاہیے:
      1. ایک تیز رفتار تشخیص/ اہلیت کے عمل کو انجام دیں۔ اگر طالبعلم/طالبہ اہل قرار دیا جاتا/جاتی ہے، اہلیت کے تعین کے بعد MDR کرے اور سکول میں یا IAES میں خدمات فراہم کرنے کے لیے IEP تیار کرے، MDR کے نتائج کے ذریعے تعین کرے؛ اور
      2. اگر طالب علم/طالبہ اہل قرار نہیں دیا جاتا/جاتی تو باقی تمام طلباء کے لیے بیان کیے گئے انضباطی طریقوں کا اطلاق جاری رکھیں۔
    5. جب PWCS کے پاس نظم و ضبط کی جانچ لینے سے قبل بنیادی علم نہیں ہے تو طالبعلم/طالبہ پر انضباطی کاروائی کے وہی طریقے لاگو ہوں گے جو بغیر معذوری والے طالبعلم/طالبہ پر ہوتے ہیں اگر وہ اسی طرح کے طرز عمل میں ملوث ہوتے ہیں۔
  9. اگر جانچ کی درخواست اس وقت کی گئی ہے جب طالبعلم/طالبہ کی انضباطی پیمائش صاحب موضوع ہے تو اسے جلد از جلد کیا جانا چاہیے
    1. جانچ اور اہلیت کے عمل کے دوران، طالبعلم/طالبہ سکول سٹاف کے ذریعے متعین کیے گئے انضباطی جگہ پر تعلیمی خدمات کے بغیر رہے گا/گی۔
    2. اگر معذور افراد کی تعلیم کا ایکٹ کے تحت، طالبعلم/طالبہ خصوصی تعلیم کا اہل قرار دیا جاتا/جاتی ہے تو PWCS کو جانچ اور والد یا والدہ (والدین/سرپرست (سرپرستان) سے حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر ایک IEP لازمی تیار کرنا چاہیے اور انضباطی کاروائی کا سامنا کرنے والے معذور طالبعلم/طالبہ کو ضروری خصوصی تعلیم اور متعلقہ خدمات فراہم کرنی چاہیے۔
  10. قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع اور عمل
    1. PWCS ریاستی فوجداری رپورٹنگ کے تقاضوں کی تعمیل کرے گا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں یا عدالتی حکام کو معذور طلباء کی طرف سے کیے گئے جرائم کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کو بروئے کار لانے سے اس حد تک نہیں روکے گا کہ اس طرح کی کارروائی کا اطلاق معذور طلباء پر ہوتا ہے۔
    2. PWCS طالبعلم/طالبہ کے ریکارڈ میں رکھنے کے لیے PWCS کی شرائط کے تحت، مناسب حکام کے جائزے کے بعد، طالبعلم/طالبہ کے خصوصی تعلیم اور انضباطی کاروائی کے ریکارڈ کی نقول فراہم کرے گا۔
    3. جب PWCS ایک جرم کے لیے ایک طالبعلم/طالبہ کے خلاف انضباطی کاروائی کا آغاز کرتا ہے تو PWCS پہلے بیان کیے گئے انضباطی طریقہ کار پر عمل کرے گا، بشمول، اگر قابل اطلاق ہو تو MDR کیا جائے گا۔
  11. جب VDOE کو یا سکولوں کے درمیان طالبعلم/طالبہ کے ریکارڈ منتقل کیے جاتے ہیں تو ان میں طالبعلم/طالبہ کے خلاف لیے گئے موجودہ یا پرانے انضباطی کاروائی کے بیانات کے ساتھ ساتھ موجودہ IEP بھی شامل ہونا چاہیے۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے خصوصی تعلیم (یا نامزد کردہ) اس ضابطہ کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لیے ذمہ دار ہے۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔