کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: ضابطہ - سمر سکول طلباء کا نظم و ضبط
کوڈ: 3-745
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 19 دسمبر، 2018
آخری مرتبہ دہرایا گیا: 27 جون، 2023
پرانی دہرائی گئی تاریخیں: 4 مارچ، 2020؛ 19 نومبر، 2021

طلباء

ضابطہ 3-745

سمر سکول طلباء کا نظم و ضبط

سمر سکول پروگراموں کے دوران نظم و ضبط کے شدید معاملات سے نمٹتے وقت درج ذیل طریقوں پر عمل کیا جائے گا:

  1. مرکزی سمر سکول پروگرام

    سمر سکول کے پرنسپل فوری طور پر پر سٹوڈنٹ لرننگ کے ڈائریکٹر سے رابطہ کریں گے۔ ڈائریکٹر برائے سٹوڈنٹ لرننگ، واقعہ کی اطلاع ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے ٹیچنگ و لرننگ، متعلقہ میزبان سکول پرنسپل، اور بیس سکول پرنسپل کو دیں گے۔ مزید برآں، اگر کیا گیا جرم پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) کی قابل قبول استعمال اور انٹرنیٹ سیفٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے، جیسا کہ ضابطہ 1-295، "کمپیوٹر سسٹمز اور نیٹ ورک سروسز - PWCS کی ذمہ دارانہ استعمال اور انٹرنیٹ سیفٹی پالیسی"، میں بیان کیا گیا ہے تو سٹوڈنٹ لرننگ کا ڈائریکٹر چیف انفارمیشن آفیسر سے رابطہ کرے گا۔
  2. سائٹ بیسڈ سمر سکول پروگرامز

    سائٹ بیسڈ سمر سکول پرنسپل فوری طور پر اس واقعہ کی اطلاع مناسب لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ، متعلقہ سکول پرنسپل، اور بھیجنے والے سکول پرنسپل کو دیں گے۔ مزید برآں، اگر کیا گیا جرم PWCS کی ذمہ دارانہ استعمال اور انٹرنیٹ سیفٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے، جیسا کہ ضابطہ 1-295، "کمپیوٹر سسٹمز اور نیٹ ورک سروسز - PWCS کی ذمہ دارانہ استعمال اور انٹرنیٹ سیفٹی پالیسی"، میں بیان کیا گیا ہے تو لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ چیف انفارمیشن آفیسر (یا نامزد) سے رابطہ کریں گے۔
  3. مرکزی اور سائٹ بیسڈ سمر سکول پروگرام
    1. سمر سکول پرنسپل اور سمر سکول میں نامزد کردہ فرد (جیسے سیکوریٹی) نظم و ضبط کے وقوعہ کی تحقیقات کرے گا اور سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم انسیڈنٹ رپورٹ اور کوئی دیگر معاونتی دستاویزات مکمل کریں گے۔
    2. سمر سکول پرنسپل بیس سکول کے پرنسپل سے رابطہ کریں گے اور بیس سکول کو سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم انسیڈنٹ رپورٹ کے ساتھ ساتھ تمام ریفرل/معاونتی دستاویزات اور سمر سکول گریڈ رپورٹ کی نقل بھیجیں گے۔ اگر طالبعلم/طالبہ نویں گریڈ میں جانے والا ہے تو معلومات اس بھیجنے والے مڈل سکول کو بھجوائی جائیں گی۔
    3. اگر قلیل المدت معطلی مناسب ہے تو سمر سکول پرنسپل ضابطہ 1-744، "طلباء کی قلیل المدت معطلیاں" کے تحت ایسا قدم اٹھائیں گے۔
    4. اگر مزید انضباطی کاروائی پر غور کیا جا رہا ہے جیسا کہ ضابطہ 1-745، "طلباء کی طویل المدت معطلی یا اخراج" میں بیان کیا گیا ہے تو بیس سکول پرنسپل، سمر سکول پرنسپل سے مشاورت کے بعد، مزید تادیبی کاروائی کے لئے کوئی سفارش کرے گا۔
    5. بیس سکول سٹاف اور سمر سکول کے منتظم سٹاف کا نمائندہ سٹوڈنٹ منیجمنٹ و الٹرنیٹو پروگرامز ڈیپارٹمنٹ کی سماعت کے ساتھ ساتھ سکول بورڈ کی انتظامی کمیٹی کے سامنے کسی قسم کی اپیل میں شرکت کریں گے۔
    6. اگلے تمام انضباطی طریقے، ضابطہ 1-744، "طلباء کی قلیل المدت معطلی"؛ ضابطہ 1-745، "طلباء کی طویل المدت معطلی یا اﺧراج"؛ ضابطہ 1-747، "سٹوڈنٹ مینجمنٹ و متبادل پروگرامز ڈیپارٹمنٹ (SMAPD)"؛ اور ضابطہ 6-745، "طویل المدت معطلی اور سکول بورڈ کو اخراج کی اپیلیں" کے تحت کیا جائے گا۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے لرننگ (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔