کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: ضابطہ - طالبعلم/طالبہ کے اخراج کی اپیل کی سماعت سے متعلق سکول بورڈ کی انضباطی کمیٹی کا طریقۂ کار
کوڈ: 4-745
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 26 اپریل، 2017
آخری مرتبہ دہرایا گیا: 27 جون، 2023
پرانی دہرائی گئی تاریخیں: 4 مارچ، 2020؛ 19 نومبر، 2021
طلباء
ضابطہ 4-745
طالبعلم/طالبہ کے اخراج کی اپیل کی سماعت سے متعلق سکول بورڈ کی انضباطی کمیٹی کا طریقۂ کار
- مقصد
سکول بورڈ کی تین رکنی انضباطی کمیٹی (SBDC) کے سامنے سٹوڈنٹ کے اخراج کی اپیل کی سماعت کا طریقہ کار درج ذیل دستور العمل کے تحت ہو گا۔ اخراج کی اپیل کی سماعت ایک تادیبی کاروائی نہیں ہے۔ تاہم، SBDC ان رسمی ثبوتوں یا طریقہ کار پر عمل کرنے کی پابند نہیں جو قانونی عدالت میں لاگو ہوتے ہیں۔ درج ذیل طریقہ کار وہ عمومی رہنما اصول ہیں جنہیں SBDC کا چیئرمین سماعت کو مؤثر بنانے کے لئے تبدیل کر سکتا ہے یا جہاں یہ سکول ڈویژن یا سٹوڈنٹ کے بہترین مفاد میں ہے۔ - طریقہ کار
- یہ طریقۂ کار ان طلباء اور/یا ان کے نمائندوں کیلیئے دﺳﺗﻳﺎﺏ ہے جنہوں نے دفتر برائے سٹوڈنٹ میجنمنٹ و الٹرنیٹو پروگرامز ڈیپارٹمنٹ (SMAPD) کے اخراج کی سفارش کے خلاف اپیل کی تحریری درخواست جمع کرائی اور SBDC کے سامنے سماعت کی درخواست کی تھی۔ تحریری اپیل لازمی طور پر SMAPD کو جمع کرائی جانی چاہیے جیسا کہ ضابطہ 6-745، "طویل المدت معطلی اور اخراج کی سکول بورڈ کو اپیلیں" اور 1-731، "طالبعلم/طالبہ کے معاملات کی اپیل"۔
- سماعت ہونے سے کم از کم پانچ کاروباری دن قبل، سٹوڈنٹ اور والد یا والدہ (والدین)/ سرپرست (سرپرستان) SMAPD کو تصدیق شدہ اور معمول کی ڈاک، اگر سٹوڈنٹ ریکارڈ میں والد والدہ(والدین)/سرپرست(سرپرستان) کا درست ای میل ایڈریس موجود ہے تو درج ذیل سے مطلع کریں گے:
- سماعت کی تاریخ، وقت اور مقام؛
- سماعت کے طریقہ کار کے دستور المعل؛ اور
- یہ کہ طالبعلم/طالبہ اور والد یا والدہ (والدین)/ سرپرست (سرپرستان) سماعت کیلیئے قانونی مشیر رکھ سکتے ہیں۔
- تسلسل کی درخواست۔ والد یا والدہ(والدین)/سرپرست(سرپرستان) یا بالغ سٹوڈنٹ SBDC سے ایک مزید طے شدہ سماعت کی درخواست کر سکتا ہے۔ تاہم، ایسے تسلسل کی منظوری صرف اچھے مقصد کیلیئے دی جائے گی، سکول بورڈ کے چیئرمین کی منظوری سے یا SBDC کے چیئرمین کی منظوری سے درج ذیل رہنما اصولوں کے تحت:
- تسلسل کی تحریری درخواست مقررہ وقت کے اندر SMAPD کے سامنے درخواست کی وجوہات کے ساتھ پیش کی جانی چاہیے۔ ڈائریکٹر آف سٹوڈنٹ منیجمنٹ اینڈ الٹرنیٹیو پروگرامز درخواست کا جائزہ لیں گے اور سکول بورڈ کے چیئرمین یا SBDC کے چیئرمین کو جاری رکھنے کے حوالے سے سفارش کریں گے۔
- تسلسل کے اچھے مقاصد میں عام طور پر سٹوڈنٹ، سٹوڈنٹ کے والد والدہ(والدین)/سرپرست(سرپرستان) یا سٹوڈنٹ کے وکیل یا اٹارنی کی طرف سے طے شدہ تنازعات شامل نہیں ہوتے۔ SBDC، SMAPD، سکول انتظامیہ اور سٹاف، اور ڈویژن کونسل کو طے شدہ تاریخ پر موجود ہونے کے لیے تمام سہولیات مہیا کرنی چاہیے اور، اس لیے، ایسے ہی سٹوڈنٹ اور سٹوڈنٹ کے نمائندے سے توقع کی جاتی ہے۔
- سٹوڈنٹ اور والد یا والدہ (ﻭﺍﻟﺩﻳﻥ)/ ﺳﺭﭘﺭﺳﺕ (سرپرستان)، اٹارنی یا دیگر نمائندوں کو لازمی طور پر قانون یا سکول بورڈ پالیسیوں اور ضوابط کے نافذ کردہ ٹائم لائن سے دستبردار ہونا ہو گا تاکہ سماعت کے اوقات کو نافذ کیا جا سکے۔
- والد یا والدہ/سرپرست/نمائندہ کا اخراج کا پیکٹ جس میں سماعت سے متعلق تمام مواد موجود ہے والد یا والدہ/سرپرست/نمائندہ کیلیئے SMAPD پر SBDC کی طے شدہ سماعت سے کم از کم تین دن پہلے دﺳﺗﻳﺎﺏ ہو گا۔ اخراج کے پیکٹ میں درج ذیل شامل ہو سکتی ہیں، لیکن ان چیزوں تک محدود نہیں:
- پرنسپل کی تادیبی کاروائی کی سفارش، جس میں مخصوص الزام (الزامات)، خلاف ورزی کی نوعیت اور سفارش کی معاونت کرنے والے حقائق کا خلاصہ شامل ہے؛
- سکول سٹاف، سکول سیکوریٹی، پولیس یا دیگر حکومتی اہلکاروں بشمول دھمکیوں کی جانچ، کی طرف سے طالبعلم/طالبہ کے طرز عمل کی تحقیقات کے وقوعات یا دیگر رپورٹیں۔
- سٹوڈنٹ کے طرز عمل پر سٹاف، طلباء، پولیس یا دیگر گواہان کے حاصل کردہ بیانات۔ طلباء کو انتقام سے بچانے کیلیئے اور ایسے طرزعمل کی رپورٹ کرنے کی حوصلہ افزائی کرنے کیلیئے جو پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز کے "ضابطۂ اخلاق" کی خلاف ورزی کرتا ہے، طالبعلم/طالبہ (طلباء) بطور گواہان کے لیئے گئے بیانات میں ان کی شناخت ظاہر نہیں کی جائے گی؛
- SMAPD کے سماعتی افسر کے سامنے ہونے والی سماعت کا تحریری ریکارڈ اور سماعتی افسر کی سفارش کی نقل؛
- کوئی دستاویزات یا دیگر تحریری ثبوت جو SMAPD سماعت میں پیش کیے گئے۔
- سٹوڈنٹ کی تعلیم، حاضری، اور نظم و ضبط کے ریکارڈ، بشمول کسی اس جیسے جرم یا طرزعمل اور گزشتہ مداخلتوں کے ریکارڈ؛ اور
- کوئی دیگر متعلقہ دستاویزات یا تحریری ثبوت، جو § 277.06-22.1 (C) of the ورجینیا کوڈ میں طے کیے گئے طالبعلم/طالبہ کے قانونی عوامل یا "خصوصی حالات" سے متعلقہ ہیں۔
- ریاستی اور وفاقی قانون کے تحت طالبعلم/طالبہ کے انضباطی معاملات خفیہ ہیں۔ لہذا، سماعت بند کمرے میں ہو گی اور عوام کیلیئے نہیں ہو گی۔
- SBDC کی سماعت، بورڈ پر عائد پابندیوں کی وجہ سے محدود وقت کی اہمیت کی روشنی میں 45 منٹ کے لئے ہو گی اوریہاں کمیٹی ممبران کو اخراج کے پیکٹ کا سماعت سے قبل دیکھنے کا موقع ہو گا۔ طالبعلم/طالبہ، والد والدہ(والدین)/سرپرست(سرپرستان) اور وکیل کو دوبارہ گواہی دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور انہیں ایک سے زیادہ گواہان کی گواہی تحریری طور پر جمع کرانے کی تلقین کی جائے گی خاص طور سے کرداری گواہان کی گواہی۔
- طالبعلم/طالبہ والد والدہ(والدین)/سرپرست(سرپرستان) یا دیگر ذمہ دار بالغ، بشمول قانونی مشیر کے ساتھ پیش ہو سکتا/سکتی ہے۔ والد والدہ(والدین)/سرپرست(سرپرستان) سماعت کے دوران موجود ہو سکتے ہیں۔ تاہم، طالبعلم/طالبہ کو طالبعلم/طالبہ کے کیس پر پیش کرنے کے مقصد کیلیئے صرف ایک ہی وکیل پیش کرنے کی اجازت ہو گی۔ تمام فریقین، بشمول اٹارنی مہذب رہیں گے اور ذاتی حملوں یا دیگر نامناسب طرز عمل سے باز رہیں گے۔ SBDC کے چیئرمین کو اختیار حاصل ہے کہ وہ ان افراد کو باہر نکال دے جو نامناسب طرز عمل میں ملوث ہوں یا سماعت میں خلل کا سبب بنیں۔ قانون SBDC کو مجبور نہیں کرتا کہ ماسوائے محدود حالات کے اٹارنی یا وکیلوں کو سماعت میں شریک کی اجازت دی جائے۔
- SBDC کا چیئرمین ایک قاعدہ لاگو کر سکتا ہے کہ گواہان اس وقت تک سماعتی کمرے سے باہر رہیں جب تک کہ ان سے معلومات حاصل کرنے کی درخواست نہیں کی جاتی اور تمام طریقۂ کار یا دیگر اعتراضات ڈویژن کونسل کی مدد سے حل کیے جائیں گے۔
- سماعت کا طریقۂ کار درج ذیل ترتیب سے ہو گا:
- SBDC کا چیئرمین فریقین اور گواہان کا تعارف کرائے گا۔
- سکول پرنسپل اور/یا سٹوڈنٹ منیجمنٹ اینڈ الٹرنیٹیو پروگرامز کے ڈائریکٹر (یا نامزد کردہ) انتظامیہ کا مقدمہ طالب علم کی بد سلوکی، مزید تادیبی کاروائی کے لیے پرنسپل کی سفارش کی وجوہات، SMAPD سماعت کرنے والا افسر (جہاں قابل اطلاق ہو)، کی خصوصی اور/یا بڑھتے ہوئے حالات کی نشاندہی کرتے ہوئے اور SMAPD کی سفارش کا استدلال پیش کریں گے۔
- سٹوڈنٹ یا سٹوڈنٹ کے وکیل کے پاس ابتدائی بیان دینے کا موقع ہو گا۔
- SMAPD، سکول پرنسپل اور سٹاف کے پاس ایک موقع ہو گا کہ وہ کمیٹی کے سامنے پہلے پیش کیے گئے اخراج کے پیکٹ میں موجود ثبوت کے ساتھ نئے ثبوت پیش کر سکیں۔ اس میں طالبعلم/طالبہ کی اپیل کی درخواست میں اٹھائے گئے کسی نئے مسئلے یا حقائق کوئی ایسے جوابی شواہد بھی شامل ہو سکتے ہیں جو SMAPD کی سماعت میں نہیں اٹھائے گئے تھے۔ کسی نئے یا اضافی مواد کی نقول سٹوڈنٹ یا سٹوڈنٹ کے والد یا والدہ/سرپرست/نمائندے کو سماعت سے قبل فراہم کی جائیں گی، حتی کہ ناقابل عمل نہ ہو۔
- سٹوڈنٹ یا سٹوڈنٹ کا وکیل سکول پرنسپل اور سٹاف یا سکول کی طرف سے پیش کیے گئے دیگر گواہان سے سوال پوچھنے کے قابل ہوں گے۔ سٹوڈنٹ کے لئے یہ موقع ہے کہ وہ SBDC کے سامنے پیش کی گئی معلومات کو چیلنج کر سکے۔
- ڈویژن کونسل اور SBDC کے ارکان کے پاس موقع ہو گا کہ سکول پرنسپل، سٹاف اور دیگر گواہان سے سوالات کریں۔
- سٹوڈنٹ اور سٹوڈنٹ کا وکیل پھر SBDC کے سامنے اپنا کیس پیش کریں گے، کمیٹی کے سامنے مسئلے سے متعلقہ کوئی بھی گواہان یا تحریری ثبوت سمیت پیش کریں گے۔ یہ وہ وقت ہے جب سٹوڈنٹ /پیرنٹ/سرپرست/وکیل/اٹارنی SBDC کو بتا سکتے ہیں کہ وہ سماعت کے کیا نتائج چاہتے ہیں (جسے مختلف نتائج، مختلف حالات، مختلف داخلہ)۔
- پھر انتظامیہ کو طالبعلم/طالبہ کی طرف سے پیش کیے جانے والے کسی بھی گواہان سے سوالات کرنے اور پیش کیے جانے والے موجودہ ثبوت کی تردید کی اجازت ہو گی۔
- ڈویژن کونسل اور SBDC کے ارکان کے پاس موقع ہو گا کہ سٹوڈنٹ، والد یا والدہ(والدین)/سرپرست(سرپرستان) اور دیگر گواہان سے سوالات کریں۔
- انتظامیہ کو اختتامی بیان فراہم کرنے کا موقع دیا جائے گا اور SMAPD کا نمائندہ اپنے فیصلے کی وجوہات کو بیان کرے گا/گی۔
- سٹوڈنٹ یا سٹوڈنٹ کے وکیل کے پاس اختتامی بیان دینے کا موقع ہو گا۔
- سماعت کے بعد، SBDC بند کمرے میں مشاورت کرے گی اور SBDC کے ایجنڈے میں آخری سماعت کے بعد کھلے سیشن میں ووٹ کرے گی۔ طالبعلم/طالبہ کی رازداری کے تحفظ کی خاطر، اخراج کی تمام سماعتوں کو نمبر دیئے جائیں گے۔ SBDC کے ووٹ کا اعلان سٹوڈنٹ کے نام کی بجائے سٹوڈنٹ نمبر کے ذریعے کیا جائے گا۔
- SBDC اگر چاہے تو SMAPD کے سماعتی افسر کی سفارش کو مان سکتی، انکار کر سکتی یا تبدیل کر سکتی ہے اور کوئی دوسرا تادیبی عمل کا تعین کر سکتی یا اخراج کی مختلف شرط لگا سکتی ہے۔ SBDC سٹوڈنٹ سے اخراج کے دوران ایک متبادل تعلیمی پروگرام میں جانے کا تقاضا کر سکتا ہے، یا بصورت دیگر سکول واپسی پر ترمیم یا واپسی پر سٹوڈنٹ کے داخلے میں تبدیلی، یا دوبارہ داخلے کے لیے مناسب مختلف شرائط کے بارے میں فیصلہ کر سکتا ہے۔
- اگر SBDC کا ووٹ متفقہ ہے تو یہ فیصلہ حتمی ہے اور اس کے خلاف اپیل نہیں ہو سکتی۔ اگر SBDC کے فیصلے پر اتفاق نہیں ہے تو سٹوڈنٹ کو حق ہے کہ وہ مکمل سکول بورڈ کے سامنے تحریری درخواست جمع کرائے جیسا کہ ضابطہ 1-745"طلباء کی طویل المدت معطلی یا اخراج کی اپیلیں" میں بیان کیا گیا ہے۔
- SMAPD والد یا والدہ(والدین)/سرپرست(سرپرستان) یا بالغ سٹوڈنٹ کو سکول بورڈ کی انضباطی کمیٹی کے فیصلے سے آگاہ کرنے کا ذمہ دار ہے۔
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ سروسز اور پوسٹ سیکنڈری سکسیس (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لیے ذمہ دار ہے۔
اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔