طلباء
ضابطہ 5-745
دوبارہ داخلہ اور اخراج/داخلے
دوبارہ داخلے اور پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) سے اخراج کو طے کرنے والے اصول اور طریقہ کار اس ضابطے میں بیان کیے گئے ہیں اور PWCS کے "ضابطہ اخلاق" میں اختصار کے ساتھ بیان کیے گئے ہیں۔
اس ضابطے کے مقصد کے تحت، اصطلاح "تعلیمی دن" سے مراد کوئی ایسا دن ہے جب سکول تدریسی مقاصد کیلیئے کھلا ہے اور اصطلاح "کاروباری دن" سے مراد ہے ایسا دن جب و الٹرنیٹو پروگرامز ڈیپارٹمنٹ (SMAPD) کھلا ہے۔ اگر یہ ضابطہ تقاضہ کرتا ہے کہ کسی مخصوص دن تک کسی ایجنٹ، ملازم یا سکول ڈویزن کے محکمہ کو تحریری شکل میں کوئی درخواست دی جائے یا کوئی پیپر فائل کیا جائے تو ایسی درخواست یا پیپر کو اس ایجنٹ، ملازم یا محکمہ کے پاس مذکورہ سکول یا کاروباری دن کے 4 بجے سے پہلے ضرور بھیج دیا جائے۔
- دوبارہ داخلے (طالبعلم/طالبہ کو PWCS سے نکالا گیا ہے)
ایک طالبعلم/طالبہ جسے PWCS سے نکالا گیا ہے وہ اخراج کے وقت SMAPD یا سکول بورڈ کی طرف سے قائم کیے گئے وقت کے اندر اندر SMAPD کو دوبارہ داخلے کیلیئے تحریری درخواست جمع کروا سکتا/سکتی ہے، مگر اخراج کی تاریخ سے ایک تقویمی سال سے پہلے پہلے۔ سکول بورڈ کو اختیار حاصل ہے کہ وہ دوبارہ داخلے کی دوخواست کو مسترد کر دے اگر طالبعلم/طالبہ سکول بورڈ کی طرف سے دوبارہ داخلے کے وقت قائم کردہ ایک یا زیادہ شرائط کو پورا کرنے میں کیلیئے دوبارہ داخلہ ناکام رہا/رہی ہے؛ اگر طالبعلم/طالبہ طلباء، سٹاف یا سکول کی املاک کے تحفظ کیلیئے خطرہ ہے یا ممکنہ خطرہ ہو سکتا/سکتی ہے؛ یا اگر طالبعلم/طالبہ سکول بورڈ کی پالیسیوں اور ضوابط یا PWCS کے "ضابطہ اخلاق" پر عمل کرنے میں ناکام رہا/رہی ہے۔ دوبارہ داخلے کے لیے درج ذیل طریقہ کار پر عمل کیا جائے گا:- طالبعلم/طالبہ کو والد یا والدہ (والدین)/ سرپرست (سرپرستان) کے ذریعے یا ایک بالغ طالبعلم/طالبہ کو دوبارہ داخلے کے لیے SMAPD کو تحریری درخواست جمع کروانی ہو گی۔ اس درخواست میں طالبعلم/طالبہ کے دوبارہ داخلہ کی وجہ اور طالبعلم/طالبہ کے اخراج، طویل المدت معطلی کے وقت سے سرگرمیوں کا مختصر خلاصہ شامل ہو گا۔ اگر اخراج کے وقت کوئی شرائط لاگو/سفارش کی گئیں یا مانی گئیں تو طالبعلم/طالبہ دوبارہ داخلے کی دوخواست کے وقت ان شرائط پر عمل کرنے کو بیان کرنے کے لیے سرکاری دستاویزات مہیا کرے گا۔ دوبارہ داخلے کی تحریری درخواست میں طالبعلم/طالبہ اور والد یا والدہ (والدین)/ سرپرست (سرپرستان) کے موجودہ پتے اور ٹیلی فون نمبر لازمی شامل ہونے چاہیئے۔ سرکاری دستاویز میں درج ذیل چیزیں شامل ہیں، لیکن ان تک محدود نہیں:
- عدالت کی کامیاب آزمائشی مدت کے ثبوت اور عدالت سے متعلقہ کسی پروگرام میں کامیابی کے ثبوت؛
- دوبارہ داخلے کے لیے طالبعلم/طالبہ کے تھراپسٹ یا کونسلر سے تھراپی یا کونسلنگ کے ثبوت کے ساتھ سفارش؛
- آجر (آجروں)، استاد/استانی (اساتذہ)، کونسلر (کونسلروں) وغیرہ سے ریفرنس کے خطوط؛
- کامیاب ملازمت کے ثبوت اور/یا کمیونٹی سروس کی تنظیموں یا پروگراموں میں شرکت؛
- اخراج کے وقت سے سکول کے کامیاب تجربات کے ثبوت؛
- سکول بورڈ کی طرف سے دوبارہ داخلے کی شرائط کے طور پر تمام سفارش کردہ/ضروری ڈرگ سکریننگ ٹیسٹوں کے نتائج؛
- کسی بھی سکول یا PWCS کو درکار خطرے کی تشخیص کے نتائج؛ اور
- SMAPD کی طرف سے مہیا کیا گیا یا درخواست کیا گیا دیگر متعلقہ مواد۔
- والد یا والدہ (والدین)/ سرپرست (سرپرستان) کی طرف سے ریلیز فارم پر دستخط، سکول حکام کو اس قابل بنائیں گے کہ وہ سفارش کردہ ریفرنس یا پیشہ ور تجزیہ کاروں سے مشورہ لے سکیں، جب سکول حکام اس کرنا ضروری سمجھیں۔ تاہم، طالبعلم/طالبہ اور والد یا والدہ (والدین)/ سرپرست (سرپرستان) اس بات کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہیں کہ SMAPD وقت کے اندر اندر تمام ضروری معلومات/ دستاویزات وصول کر لے۔ SMAPD اس وقت تک دوبارہ داخلے کی درخواست پر عمل نہیں کرے گا جب تک تمام ضروری معلومات/دستاویزات وصول نہیں ہو جاتیں۔
- SMAPD کا سماعتی افسر دوبارہ داخلے کےلیے درخواست اور سپورٹنگ [اضافی امدادی دینے والے] دستاویزات کا جائزہ لے گا اور طالبعلم/طالبہ جس سکول میں دوبارہ داخلہ لینا چاہتا/چاہتی ہے، اس کے پرنسپل سے صلاح لے گا۔
- اگر، دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد طالبعلم/طالبہ کو دوبارہ داخلہ دینے کا فیصلہ کیا جاتا ہے تو، طالبعلم/طالبہ اور والد یا والدہ (والدین)/ سرپرست (سرپرستان) کو داخلے کے بارے میں تحریری نوٹس مہیا کیا جائے گا۔ اخراج کے ان کیسوں میں جس کے تحت سکول بورڈ نے طالبعلم/طالبہ کو 365 دنوں سے کم مؤثر دوبارہ داخلے کی اجازت دی ہے، طالبعلم/طالبہ اس وقت تک دوبارہ داخل نہیں ہو سکتا/سکتی جب تک سکول بورڈ حتمی اجازت نہ دے دے۔
- اگر، دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد، طالبعلم/طالبہ کو دوبارہ داخلہ نہ دینے کا فیصلہ کیا جاتا ہے تو، طالبعلم/طالبہ اور والد یا والدہ (والدین)/ سرپرست (سرپرستان) کو دوبارہ داخلہ نہ دینے اور اس کی وجوہات کے بارے میں تحریری نوٹس مہیا کیا جائے گا۔ نوٹس طالبعلم/طالبہ اور والد والدہ (والدین)/ سرپرست (سرپرستان) کو موقع فراہم کرے گا کہ وہ SMAPD سماعتی افسر کی کی گئی دوبارہ داخلے کی سماعت میں شرکت کرے اور دوبارہ داخلے کی تاریخ، وقت اور مقام سے آگاہ کرے گا۔ اگر طالبعلم/طالبہ اور والد یا والدہ (والدین)/ سرپرست (سرپرستان) SMAPD کی دوبارہ داخلے کی سماعت میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو دوبارہ داخلے کی درخواست کی حمایت میں جمع کروائے گئے دستاویزات کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے گا۔ وہ طلباء جنہیں سکول بورڈ نے نکالا ہے اور جنہیں جلدی دوبارہ داخلے کیلیئے اجازت دی گئی ہے وہ ایک SMAPD سماعت میں شرکت کریں گے۔
- دوبارہ داخلے کی درخواست پر SMAPD کا ایک سماعتی افسر سکول نمائندے، طالبعلم/طالبہ اور والد یا والدہ (والدین)/ سرپرست (سرپرستان) کے ساتھ ایک سماعت کرے گا۔ اخراج کے وقت لاگو یا سفارش کی گئی شرائط پر طالبعلم/طالبہ کی تعمیل پر دوبارہ داخلے کی سماعت کے دوران بحث کی جائے گی اور اس کے ساتھ ساتھ ان عوامل پر جو ورجینیا کوڈ § 277.06-22.1 میں بیان کیا گیا ہے۔ طالبعلم/طالبہ کی پچھلی خلاف ورزی (ورزیوں) کی ذمہ داری کی قبولیت کے ساتھ ساتھ، دوبارہ داخلے کے دوران طالبعلم/طالبہ کے طرزعمل اور رویے کو بھی زیر غور لایا جائے گا۔
- اگر، دوبارہ داخلے کی سماعت کے بعد، اس بات کا تعین کیا جاتا ہے کہ دوبارہ داخلہ منظور کیا جائے تو طالبعلم/طالبہ اور والد یا والدہ (والدین)/ سرپرست (سرپرستان) کو SMAPD طالبعلم/طالبہ کے داخلے سے مطلع کرے گا۔
- اگر، دوبارہ داخلے کی سماعت کے بعد، دوبارہ داخلہ دینے سے انکار کا تعین کیا جاتا ہے تو طالبعلم/طالبہ اور والد یا والدہ (والدین)/ سرپرست (سرپرستان) کو مصدقہ اور معمول کی ڈاک کے ذریعے، اگر سٹوڈنٹ ریکارڈ میں والد والدہ(والدین)/سرپرست(سرپرستان) کا درست ای میل ایڈریس موجود ہے تو فیصلے کا تحریری نوٹس مہیا کیا جائے گا جس میں وجوہات کے ساتھ ساتھ وہ تاریخ بھی بتائی جائے گی جب طالبعلم/طالبہ دوبارہ داخلے کیلیئے دوبارہ درخواست دے سکتا/سکتی ہے۔ اس نوٹس میں انہیں مزید بتایا جائے گا کہ فیصلہ حتمی ہے، تاوقتیکہ SMAPD کو ایک تحریری اپیل کے ذریعے انکار کے جائزے پر سکول بورڈ اسے تبدیل کر دے۔ SMAPD کو ایسی اپیل، اس دوبارہ داخلہ کے فیصلے کی تاریخ کے 10 تقویمی دنوں کے اندر اندر مل جانی چاہیئے۔ اگر اپیل نہیں کی گئی تو دوبارہ داخلے سے متعلق فیصلہ حتمی ہو گا۔
- جن کیسوں پر اپیل کی جاتی ہے، بورڈ ایک بند اجلاس میں ریکارڈ کا جائزہ لے گا اور کھلے سیشن میں دوبارہ داخلے کے فیصلے پر ووٹ کرے گا۔ سکول بورڈ SMAPD کو دوبارہ داخلے کیلیئے جمع کراوائے گئے دستاویزات کو ہی زیر غور لائے گا۔ اپیل کے خط کے علاوہ کوئی اضافی دستاویزات غور کرنے کیلیئے جمع نہیں کروائی جائیں گی۔ طالبعلم/طالبہ اور والد یا والدہ (والدین)/سرپرست(سرپرستان) کو سکول بورڈ کے فیصلے سے تحریری طور پر مطلع کیا جائے گا۔
- اگر سکول بورڈ دوبارہ داخلے سے انکار کا فیصلہ برقرار رکھتا ہے تو طالبعلم/طالبہ اور والد یا والدہ (والدین)/ سرپرست (سرپرستان) کو وجہ (وجوہات) بتائی جائیں گی لہذا، وہ تاریخ جب طالبعلم/طالبہ دوبارہ داخلے کیلیئے دوبارہ درخواست دینے کا اہل ہے اور دوبارہ داخلے سے متعلق کوئی اور شرائط۔
- طالبعلم/طالبہ کو والد یا والدہ (والدین)/ سرپرست (سرپرستان) کے ذریعے یا ایک بالغ طالبعلم/طالبہ کو دوبارہ داخلے کے لیے SMAPD کو تحریری درخواست جمع کروانی ہو گی۔ اس درخواست میں طالبعلم/طالبہ کے دوبارہ داخلہ کی وجہ اور طالبعلم/طالبہ کے اخراج، طویل المدت معطلی کے وقت سے سرگرمیوں کا مختصر خلاصہ شامل ہو گا۔ اگر اخراج کے وقت کوئی شرائط لاگو/سفارش کی گئیں یا مانی گئیں تو طالبعلم/طالبہ دوبارہ داخلے کی دوخواست کے وقت ان شرائط پر عمل کرنے کو بیان کرنے کے لیے سرکاری دستاویزات مہیا کرے گا۔ دوبارہ داخلے کی تحریری درخواست میں طالبعلم/طالبہ اور والد یا والدہ (والدین)/ سرپرست (سرپرستان) کے موجودہ پتے اور ٹیلی فون نمبر لازمی شامل ہونے چاہیئے۔ سرکاری دستاویز میں درج ذیل چیزیں شامل ہیں، لیکن ان تک محدود نہیں:
- PWCS سے باہر کے طلباء کا اخراج/داخلہ
اگر ایک طالبعلم/طالبہ ورجینیا میں یا کسی دوسری ریاست میں کسی دوسرے سکول بورڈ یا نجی سکول سے 30 دنوں سے زیادہ نکالا غیر روایتی تعلیمی پروگرام میں رکھا گیا یا معطل کیا گیا یا کسی بھی پرانے سکول سے اس کا داخلہ ختم کیا گیا اسے PWCS سے بھی نکالا جا سکتا ہے۔ پچھلے سکولوں سے نکالے گئے یا طویل المدت معطلی والے طلباء کے داخلے پر غور نہیں کیا جائے گا جب تک کہ وہ وقت پورا نہ ہو جائے جس مدت کیلیئے نکالا گیا یا طویل المدت معطلی لاگو کی گئی۔ سکول بورڈ کو اختیار ہے کہ وہ PWCS سے کسی ایسے طالبعلم/طالبہ کو نکال دے جس کے بارے میں پتہ چلے کہ وہ طالبعلم/طالبہ سکول ڈویژن کے کسی دوسرے طلباء یا سٹاف کیلیئے خطرہ ہے۔ ایسے طالبعلم/طالبہ کو داخلہ دینے پر غور کرنے کا طریقۂ کار درج ذیل ہے:- طالبعلم/طالبہ کو والد یا والدہ (والدین)/ سرپرست (سرپرستان) کے ذریعے یا ایک بالغ طالبعلم/طالبہ کو داخلے کے لیے SMAPD کو تحریری درخواست جمع کروانی ہو گی۔ اس درخواست میں طالبعلم/طالبہ کے دوبارہ داخلے کی وجہ اور طالبعلم/طالبہ کی اخراج، طویل المدت معطلی کے وقت سے سرگرمیوں کا مختصر خلاصہ شامل ہو گا یا انضباطی وجوہات کی وجہ سے نکالا گیا۔ اگرپچھلے سوکل نے طالبعلم/طالبہ کے دوبارہ داخلے پر کوئی شرائط لاگو کی ہیں تو طالبعلم/طالبہ کو لازمی طور پر پچھلے سکول سے سرکاری دستاویزات فراہم کرنے ہوں گے جن کے مطابق طالبعلم/طالبہ نے ان شرائط کی تعمیل کر لی ہے۔ داخلے کی تحریری درخواست میں طالبعلم/طالبہ اور والد یا والدہ (والدین)/ سرپرست (سرپرستان) کے موجودہ پتے اور ٹیلی فون نمبر لازمی شامل ہونے چاہیئے۔ سرکاری دستاویز میں درج ذیل چیزیں شامل ہیں، لیکن ان تک محدود نہیں:
- عدالت کی کامیاب آزمائشی مدت کے ثبوت اور عدالت سے متعلقہ کسی پروگرام میں کامیابی کے ثبوت؛
- داخلے کیلیئے طالبعلم/طالبہ کے تھراپسٹ یا کونسلر سے تھراپی یا کونسلنگ کے ثبوت کے ساتھ سفارش؛
- آجر (آجروں)، استاد/استانی (اساتذہ)، کونسلر (کونسلروں) وغیرہ سے ریفرنس کے خطوط؛
- کامیاب ملازمت کے ثبوت اور/یا کمیونٹی سروس کی تنظیموں یا پروگراموں میں شرکت؛
- اخراج کے وقت سے سکول کے کامیاب تجربات کے ثبوت؛
- منضبط مواد کی وجہ سے نکالے جانے والوں کیلیئے منشیات کی سکریننگ کا حالیہ ٹیسٹ، اگر پچھلے سکول نے حکم دیا ہے اس کے ساتھ ساتھ دوبارہ داخلے کی شرط کیلیئے منشیات کی سکریننگ کے تمام ٹیسٹوں کے نتائج؛
- کسی بھی سکول یا PWCS کو درکار خطرے کی تشخیص کے نتائج؛ اور
- SMAPD کی طرف سے مہیا کیا گیا یا درخواست کیا گیا دیگر متعلقہ مواد۔
- والد یا والدہ (والدین)/ سرپرست (سرپرستان) کی طرف سے ریلیز فارم پر دستخط ضروری ہیں جو سکول حکام کو اس قابل بنائیں گے کہ وہ سفارش کردہ ریفرنس یا پیشہ ور تجزیہ کاروں سے مشورہ لے سکیں، جب سکول حکام یہ کرنا ضروری سمجھیں۔ تاہم، طالبعلم/طالبہ اور والد یا والدہ (والدین)/ سرپرست (سرپرستان) اس بات کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہیں کہ SMAPD وقت کے اندر اندر تمام ضروری معلومات/ دستاویزات وصول کر لے۔ SMAPD اس وقت تک داخلے کی درخواست پر عمل مکمل نہیں کرے گا جب تک تمام ضروری معلومات/ دستاویزات وصول نہیں ہو جائیں۔
- SMAPD کا سماعتی افسرع سپرنٹنڈنٹ کا نامزد کردہ، داخلے کیلیئے درخواست اور سپورٹنگ [اضافی امدادی دینے والے] دستاویزات کا جائزہ لے گا اور طالبعلم/طالبہ جس سکول میں داخلہ لینا چاہتا/چاہتی ہے، اس کے پرنسپل سے صلاح لے گا۔
- اگر، دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد طالبعلم/طالبہ کو دوبارہ داخلہ دینے کا فیصلہ کیا جاتا ہے تو، طالبعلم/طالبہ اور والد والدہ (والدین)/ سرپرست (سرپرستان) کو داخلے اور داخلے کی متعلقہ شرائط کے بارے میں تحریری نوٹس مہیا کیا جائے گا۔
- اگر، دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد، طالبعلم/طالبہ کو نکالنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے تو، طالبعلم/طالبہ اور والد یا والدہ (والدین)/ سرپرست (سرپرستان) کو نکالنے اور اس کی وجوہات کے بارے میں تحریری نوٹس مہیا کیا جائے گا۔ نوٹس طالبعلم/طالبہ اور والد یا والدہ (والدین)/ سرپرست (سرپرستان) کو موقع فراہم کرے گا کہ وہ SMAPD سماعتی افسر کی کی گئی داخلے کی سماعت میں شرکت کرے اور داخلے کی تاریخ، وقت اور مقام سے آگاہ کرے گا۔ اگر والد یا والدہ (والدین)/ سرپرست (سرپرستان) اور طالبعلم/طالبہ SMAPD کی داخلے کی سماعت میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو دستاویزات کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے گا۔
- دوبارہ داخلے کی درخواست پر SMAPD کا ایک سماعتی افسر سکول نمائندے، طالبعلم/طالبہ اور والد یا والدہ (والدین)/ سرپرست (سرپرستان) کے ساتھ ایک سماعت کرے گا۔ طالبعلم/طالبہ کے دوبارہ داخلے پر نکالنے والے سکول کی طرف سے لاگو کی گئی کوئی شرائط پر طالبعلم/طالبہ کی تعمیل کے بارے میں داخلے کی سماعت میں بات کی جائے گی، اور ساتھ ساتھ ورجینیا کوڈ § 277.06-22.1 میں بیان کیے گئے دیگر عناصر پر۔ طالبعلم/طالبہ کی پچھلی خلاف ورزی (ورزیوں) کی ذمہ داری کی قبولیت کے ساتھ ساتھ، داخلے کے دوران طالبعلم/طالبہ کے طرزعمل اور رویے کو بھی زیرغور لایا جائے گا۔
- اگر، داخلے کی سماعت کے بعد، اس بات کا تعین کیا جاتا ہے کہ داخلہ منظور کیا جائے تو طالبعلم/طالبہ اور والد یا والدہ (والدین)/ سرپرست (سرپرستان) کو SMAPD طالبعلم/طالبہ کے داخلے اور داخلے کی متعلقہ شرائط سے مطلع کرے گا۔
- اگر، داخلے کی سماعت کے بعد، PWCS میں سکول حاضری سے طالبعلم/طالبہ کو نکالنے فیصلہ کیا جاتا ہے تو والد یا والدہ (والدین)/ سرپرست (سرپرستان) اور طالبعلم/طالبہ کو مصدقہ اور معمول کی ڈاک کے ذریعے فیصلے کا تحریری نوٹس بشمول وجوہات کے، مہیا کیا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ وہ تاریخ بھی بتائی جائے گی جب طالبعلم/طالبہ داخلے کیلیئے دوبارہ درخواست دے سکتا/سکتی ہے۔ اس نوٹس میں مزید بتایا جائے گا کہ فیصلہ حتمی ہے، حتی کہ SMAPD کو ایک تحریری اپیل کے نتیجے میں سکول بورڈ اسے تبدیل کر دے۔ SMAPD کو ایسی اپیل، اس فیصلے کی تاریخ کے 10 تقویمی دنوں کے اندر اندر مل جانی چاہیئے۔ ایک اپیل جمع نہ کروانے کی صورت میں، داخلے سے متعلق فیصلہ حتمی ہو گا۔
- جن کیسوں پر اپیل کی جاتی ہے، بورڈ ایک بند اجلاس میں SMAPD کے داخلے کی سماعت میں زیر غور دستاویزات اور والد یا والدہ/سرپرست کی اپیل کے خط کا جائزہ لے گا اور کھلے سیشن میں اخراج کی سفارش پر ووٹ کرے گا۔ اخراج یا داخلے سے دستبرداری کی صورت میں سکول بورڈ 30 دنوں کے اندر اندر طالبعلم/طالبہ اور والد والدہ(والدین)/سرپرست(سرپرستان) کو تحریری طور پر مطلع کرے گا، اور 30 دنوں سے زیادہ کی معطلی کی صورت میں 15 دنوں کے اندر اندر۔ سکول بورڈ نکالے گئے سٹوڈنٹ کو غیر روایتی تعلیمی پروگرام میں جانے کا تقاضا کر سکتا ہے جو کہ کسی بیس سکول سے کسی اخراج کی مدت کے لیے سکول بورڈ نے مہیا کی ہو۔
- اگر داخلے کی اپیل نامنظور کی جاتی ہے تو سکول بورڈ نکالے گئے جاری وقت کی مدت کی شناخت کرے گا اور اس کے نتیجے میں اس تاریخ کی جب طالبعلم/طالبہ داخلے کیلیئے دوبارہ درخواست دے سکتا/سکتی ہے۔
- ایک طالبعلم/طالبہ جسے پچھلے سکول نے 30 دنوں سے زیادہ کیلیئے معطل کیا ہے، سکول اصل معطلی کی مدت سے زیادہ دیر تک اسے نہیں نکال سکتا۔
- ایسے حالات جب طالبعلم/طالبہ کو پچھلے سکول نے نکالا نہیں، معطل یا اخراج نہیں کیا، بلکہ داخلے کیلیئے طالبعلم/طالبہ کی اہلیت کو دیگر حالات کی بنیاد پر جائزہ لیا گیا، تو سٹوڈنٹ منیجمنٹ و الٹرنیٹو پروگرامز کے ڈائریکٹر مناسب سکول کے پرنسپل کے ساتھ مشورے کے بعد PWCS میں ایسے طلباء کے داخلے کا تعین کریں گے۔
- طالبعلم/طالبہ کو والد یا والدہ (والدین)/ سرپرست (سرپرستان) کے ذریعے یا ایک بالغ طالبعلم/طالبہ کو داخلے کے لیے SMAPD کو تحریری درخواست جمع کروانی ہو گی۔ اس درخواست میں طالبعلم/طالبہ کے دوبارہ داخلے کی وجہ اور طالبعلم/طالبہ کی اخراج، طویل المدت معطلی کے وقت سے سرگرمیوں کا مختصر خلاصہ شامل ہو گا یا انضباطی وجوہات کی وجہ سے نکالا گیا۔ اگرپچھلے سوکل نے طالبعلم/طالبہ کے دوبارہ داخلے پر کوئی شرائط لاگو کی ہیں تو طالبعلم/طالبہ کو لازمی طور پر پچھلے سکول سے سرکاری دستاویزات فراہم کرنے ہوں گے جن کے مطابق طالبعلم/طالبہ نے ان شرائط کی تعمیل کر لی ہے۔ داخلے کی تحریری درخواست میں طالبعلم/طالبہ اور والد یا والدہ (والدین)/ سرپرست (سرپرستان) کے موجودہ پتے اور ٹیلی فون نمبر لازمی شامل ہونے چاہیئے۔ سرکاری دستاویز میں درج ذیل چیزیں شامل ہیں، لیکن ان تک محدود نہیں:
اگر کسی وجہ سے اس ضابطے کا کوئی حصّہ، سیکشن، چھوٹا سیکشن، جملہ، فقرہ یا جملہ غیر قانونی یا غلط تصور کیا جاتا ہے یا قانون کی خلاف ورزی ہے تو یہ اعلان اس ضابطے کے کسی دوسرے حصّے کی توثیق پر اثرانداز نہیں ہو گا، یہ سکول بورڈ کے اس مقصد کا اظہار ہے کہ ہر شعبہ آزاد ہے اور قانون کے تحت زیادہ سے زیادہ شدت نافذ کی جاتی ہے۔
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ سروسز اور پوسٹ سیکنڈری سکسیس (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لیے ذمہ دار ہے۔
اس ضابطے اور کسی متعلقہ پالیسی کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔