کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: ضابطہ - انسانی جسمانی مادے یا انسانی ٹشو کے ساتھ تجربات
کوڈ: 5-753
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 13 نومبر، 2019

طلباء

ضابطہ 5-753

انسانی جسمانی مادے یا انسانی ٹشو کے ساتھ تجربات

 اساتذہ تعلیمی یا تجرباتی مقاصد کے لئے طلباء کے ساتھ کسی قسم کے خون، دانت، بال، جلد کے خلیے، پیشاب، تھوک، آنسو، پسینہ، یا دیگر انسانی مادے یا انسانی ٹشو استعمال نہیں کریں گے جب تک کہ اس بات کا تعین نہیں ہو جاتا تدریسی یا تجرباتی مقاصد کے لیے یہ پیتھوجن سے پاک تصدیق شدہ ہے۔ استعمال سے پہلے ایسا ثبوت تحریری طور پر فائل میں موجود ہونا چاہيئے۔ اس سے صرف وہی مائیکرواسکوپ سلائڈرس ہی مستثی ہوں گی جو کسی بائیولوجیکل سپلائی کمپنی سے لی گئی ہوں اور ان پر اس کا لیبل لگا ہو۔

 
ریجنل سائنس فیئر میں حصہ لینے والے طلباء انٹرنیشنل سائنس و انجنئیرنگ فیئر (ISEF) کے ضوابط اور ان رہنما اصولوں پر عمل کریں گے جن پر ہر سال نظر ثانی اور ترمیم کی جاتی ہے، ان میں مائیکروآرگينزم [جرثومہ]، ٹشوز اور جسمانی مواد اور خون سمیت خون کی مصنوعات شامل ہیں۔ ان کو www.societyforscience.org/isef website کی ویب سائٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔ سپروائزر برائے سائنس اور خاندانی زندگی کی تعلیم (یا انکے نامزد کردہ) کی طرف سےان اصولوں کی ایک فہرست سکول ڈویژن کی ویب سائٹ پر شائع کی جائے گی اور ان کا جائزہ سالانہ بنیادوں پر کیا جائے گا۔
 
طلباء اور اساتذہ کو لازمی طور پر ماحول یا ٹشو اور جسمانی سیال کے جمع کرنے یا معائنہ کرنے کیلیئے آکیوپیشنل سیفٹی و ہیلتھ ایکٹ (OSHA) اور ISEF سیفٹی سٹینڈرڈ، پرٹوکول اور رہنما اصولوں پر عمل کرنا چاہیئے۔
 
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے اسٹوڈنٹ اینڈ پروفیشنل لرننگ (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔
 
اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔