کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: ضابطہ - جسمانی سکرینگ اور ٹیسٹنگ
کوڈ: 1-756
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 13 نومبر، 2019

طلباء

ضابطہ 1-756

جسمانی سکرینگ اور ٹیسٹنگ

 دولت مشترکہ ورجینیا تقاضا کرتا ہے کہ پبلک سکول میں طالبعلم/طالبہ کے ابتدائی داخلے کے 60 دنوں کے اندر اندر سماعت اور بصارت کی سکرینگ شیڈول کی جائے۔ والدین/سرپرستان کے پاس اختیار ہے کہ وہ تحریری نوٹیفیکیشن کے ذریعے اپنے بچے/بچی کو سکریننگ کے عمل سے نکالنے کا اختیار رکھتے ہیں۔ سکول نرس، جسمانی تعلیم کے اساتذہ، اور دیگر مناسب افراد کسی کمی کی ابتدائی شناخت کے لیے یہ سکریننگ مکمل کریں گے۔ دولت مشترکہ ورجینیا یہ بھی تقاضا کرتا ہے کہ ہر تعلیمی سال کے آغاز کے 60 دنوں کے اندر اندر گریڈ پانچ سے 10 تک کے طلباء کے والدین/سرپرستان کو سکولیوسیس کی معلومات فراہم کی جائیں۔ اگر مزید تشخیص کی ضرورت ہے تو والدین/سرپرستان کو مطلع کیا جائے۔

 
  1. کنڈرگارٹن اور گریڈ تین، سات اور 10 کے طلباء کے لیے بصری اور سماعتی خرابیوں کی سالانہ جسمانی سکرینگ لازمی ہے۔ ٹیسٹ کے نتائج والدین/سرپرست کو درخواست کرنے پر فراہم کیے جائیں گے اور سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم میں ریکارڈ کیے جائیں گے۔
     
  2. گریڈ چار سے 10 کے طلباء کے لیے سالانہ جسمانی فٹنس ٹیسٹ لازمی ہیں۔ ٹیسٹ کے نتائج والدین/سرپرست کو فراہم کیے جائیں گے اور سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم میں ریکارڈ کیے جائیں گے۔
     
  3. کنڈرگارٹن سے گریڈ 3 میں تعلیمی سال کے شروع ہونے کے 60 تعلیمی دنوں کے اندر اندر مجموعی/درست حرکی مہارتوں کی جانچ لازمی ہے۔
     
  4. ہر تعلیمی سال کے آغاز کے 60 دنوں کے اندر اندر والدین/سرپرستان کو سکولیوسیس کی معلومات فراہم کی جائیں۔ سکالیوسس کے حقائق کی شیٹ اور سکالیوسس کی سفارش کا فارم پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز سٹوڈنٹ ہیلتھ سروسز ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
 
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے خصوصی تعلیم اور سٹوڈنٹس سروسز (یا نامزد کردہ) اس ضابطہ کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لئے ذمہ دار ہے۔
 
اس ضابطے اور کسی متعلقہ پالیسی کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔